Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

    مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کو بھارت سرکار کی جانب سے نکل جانے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں بیس ہزار سے زیادہ سیاح تھے جنہیں بھارت سرکار کی جانب سے نکل جانے کے حکم کے بعد انہیں زبردستی ہوٹلوں سے نکالا گیا اور نئی دہلی روانہ کر دیا گیا، اس ضمن میں سیاحوں کو بسوں اور جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا. سرینگر ائیر پورٹ سے پہلی بار ہر دس منٹ بعد دہلی کے لئے پرواز گئی، ائیر پورٹ پر سیاحوں کا رش دیکھنے کو ملا دوسری جانب سیاحوں کو ائیر پورٹ پر ٹکٹ کی قیمتیں زیادہ کر کے انہیں لوٹا گیا.

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجیوں کے اضافے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے، بھارت سرکار کشمیر مین کیا کرنے والی ہے ؟ اس پر کشمیری پریشان ہیں انہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا، کشمیر کو بھارتی فوج کی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے، بھارتی فوجیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد کشمیر میں پٹرول پمپوں پر شہریوں کا رش ختم نہیں ہو رہا ،کشمیری پٹرول جمع کر رہے ہین ،کئی پٹرول پمپوں پر فوج نے قبضہ کر لیا ،کئی پمپوں پر پٹرول ختم ہو گیا، اسی طرح کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود بینکوں کی اے ٹی یم کے باہر بھی لمبی لائنیں دیکھنے کو ملیں.

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے گزشتہ روز سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا حکم دیا تھا

  • سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے، آپ بھی دیکھیے

    سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے، آپ بھی دیکھیے

    کراچی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے.

    تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے کہا کہ کراچی صاف ہوگا تو پاکستان ہوگا، سب مل کر کام کریں گے تو کراچی صاف ہوگا، کراچی کی حالت بہتر نہیں ہے اس کو بہتر کرنا ہے. ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کو صاف رکھیں. جہاں بھی ضروت ہم حاضر ہیں. دوسری جانب سرفراز احمد نے عماد وسیم اور حسن علی کی شادی پر انہیں مبارکباد دی. جبکہ سرفراز احمد قربانی کیلئے جانور لے آئے.

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ قریب آتے ساتھ ہی لوگوں نے قربانی کے جانور خریدنا شروع کردیے ہیں، تاہم اب سرفراز احمد نے بھی قربانی کا جانور خرید لیا ہے.

  • شجاع آباد بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    شجاع آباد بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) عید قربان قریب ہے شجاع آباداور گردونواح کے علاقوں میں وخفہ وخفہ سے غیر علانیہ لورڈ شیڈ ینگ کا بد ترین سلسلہ جاری ہے ۔ لورڈ شیڈ ینگ کے با عث عوام شدید پریشانی سے دو چار ہے ۔کاروباری زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ہے ۔انتظامیہ اور واپڈا حکام کی جانب سے لورڈ شیڈنگ کے حوالے سے کسی کسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ھو گئی ہے کاروباری حضرات اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے تبدیلی کا یہ نیا دور دردسر بن کر رہ گیا ہے ۔کاروبار پہلے ہی سست روی کا شکار ہیں اور رہی سہی کسر واپڈا نے نکال دی ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کی قیمتی الیکٹرونک اشیاء جل گئی ہیں ۔عوام کی ارباب اختیار اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے ۔ شجاع آباد اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر آئے دن بھارتی فائرنگ اور جارحیت سے خراب ہونے والے حالات کے پیش نظر ای نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لائن آف کنٹرول سے متصل پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے مکینوں‌ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے ایل او سی پر پانچ کلومیٹر کی حدود میں قائم دیہی و دفاعی کمیٹیوں‌ کے حق میں‌ جاری ہونے والے اسلحہ لائسنسز کے اجراء اور تجدیدی اسلحہ فیسیں ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے اور اس کیلئے یہ شرائط رکھی گئی ہیں کہ متعلقہ مجسٹریٹ سالانہ بنیادوں‌ پر ایل او سی کے پانچ کلومیٹر کے اندر ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کے نام نوٹیفائی کریں گے،

    اسی طرح کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایچ او حضرات ممبران کمیٹی کے حق میں‌ غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجراء، تجدید کی نسبت تصدیق سفارش کریں گے، واضح‌ رہے کہ یہ لیٹر محکمہ داخلہ مقبوضہ کشمیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،

  • پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار کاروائی کے الزامات بھارت کا پروپیگنڈہ ہیں ،ایل اوسی پرپاکستان کی کارروائی کاالزام بھارتی واویلاہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پارپاکستان کی جانب سےکارروائی کےبھارتی الزامات پراپیگنڈاہے ،الزامات مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروتشدد سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزظلم وجبرکے پہاڑتوڑرہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بربریت سےہٹانا چاہتا ہے.

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی

  • یہ بھارتی فوجی دراصل یہاں کیوں بیٹھا ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

    یہ بھارتی فوجی دراصل یہاں کیوں بیٹھا ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

    آزاد کشمیر: کشمیر میں کل ہونے والی اکاونٹر سائٹ کی تصویر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں کو مارنے کیلئے وہاں تیار بیٹھا ہے اور وہ کسی بھی وقت انہیں گولی مار سکتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کل ہونے والی اکاونٹر سائٹ کی یہ تصویر بھارت میں متعصب ھندو بہت زیادہ شیئر کر رہے ہیں اور ڈسپلے پکچر کے طور پر لگا رہے ہیں. اس تصویر میں ایک بھارتی فوجی بے خوف ہوکر انکاونٹر کی جگہ پر بیٹھا ہے.

    اس تصویر نے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے، تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فوجی دراصل دہشتگردوں سے بھی بدتر ہیں. واضح رہے کہ پچھلے کچھ گھنٹوں سے کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے وہاں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی جاری ہے.

  • مودی! امن کو موقع دو ۔۔۔ حافظ معظم

    مودی! امن کو موقع دو ۔۔۔ حافظ معظم

    بھارت ایک بار پھر آپے سے باہر ہوا جا رہا ہے، بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے، اگرچہ بھارت کا جنگی جنون ماضی میں بھی دیکھنے کو ملتا رہا ہے مگر بی جے پی اور باالخصوص نریندر مودی کی سیاست پاکستان اور مسلم دشمنی کی بنیاد پر کھڑی ہے.
    مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بالخصوص انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے مودی حکومت کے مکروہ عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، یو این او کی 2018 رپورٹ برائے کشمیر اور انسانی حقوق کی پاسداری نے بھارتی چہرے کو بری طرح مسخ کیا ہے، اسی طرح یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں 19 فروری کو ہونے والے اجلاس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدت سے سوال اٹھایا گیا.
    عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کے بعد سے انڈیا سٹپٹا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دو مرتبہ پیشکش نے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے، کشمیر عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، چین، روس اور ترکی جیسے بڑے ممالک کشمیر ایشو پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں، ان حالات نے بھارت کو ہڑ بڑا کر رکھ دیا ہے.
    بھارت کو لگتا ہے کہ شاید اب کشمیر کہیں اس کے ہاتھ سے نکل نہ جائے، یہی وجہ ہے کہ بھارت عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کسی نئے ایڈونچر کی تیاری میں لگا ہوا ہے، لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنائے جانے سے اب تک کئی معصوم پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایل او سی کے نزدیک سول آبادی کو کلسٹر بمبوں کے زریعے نشانہ بنایا گیا ہے، یاد رہے کلسٹر بم کا استعمال جینوا اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.
    بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نئے فوجی دستوں کی تعینات کرنا، فوج اور ایئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دینا، مقبوضہ کشمیر میں قبل از وقت گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرنا اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دینا، مقبوضہ وادی میں سیاحت کے لیے آئے سیاحوں کو فوری طور کشمیر چھوڑنے کا حکم دینا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، آخر بھارت کی جانب سے ان تمام اقدامات کا مقصد کیا ہے؟ بھارتی اقدامات واضح طور پر اشارہ کر رہے ہیں کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ کسی نئے ایڈوینچر کے موڈ میں ہے.
    پاکستان کی امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری سمجھنا مودی قیادت کی احمقانہ سوچ ہے، بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئیے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، پاکستان کے پاس جدید ترین جوہری ہتھیار، ایڈوانس میزائل ٹیکنالوجی اور دنیا کی بہترین مسلح افواج ہیں، بھارت کا ہر ایک شہر پاکستان کے نشانے پر ہے، بھارت نے کسی قسم کا کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی، مودی کا جنگی جنون بھارت کو لے ڈوبے گا.
    پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان کی جانب سے ہمیشہ مصالحت پسندانہ رویہ اپنا گیا، ہر بار بھارت کو دعوت دی کہ مزاکرات کی میز پر مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں لیکن بھارت کے سر پر تو جنگ کا بھوت سوار ہے، مودی امن کو موقع دینے کو بلکل بھی تیار نظر نہیں آتا، بھارتی حکومت کو سمجھنا ہو گا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتی بلکہ جنگیں مزید مسائل کو جنم دیتی ہیں، پاکستان انڈیا کا تصادم پورے حطے کی صورتحال کو یکسر بدل کر رکھ دے گا اسلیے مودی کو چاہیے کہ اپنے جنگی جنون سے باہر نکلے اور مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرے، تاکہ اس خطے کو تباہی سے بچایا جا سکے اور امن کو موقع دیا جا سکے.

  • کشمیری رہنماء یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ، باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

    کشمیری رہنماء یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ، باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

    لاہور : تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں یٰسین ملک کی جان خطرے میں ، بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے یٰسین ملک کو جان سے مارسکتا ہے. اقوام متحدہ جلد از جلد کشمیری رہنما یٰسین ملک پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور یٰسین ملک کو بھارتی قیدسے نجات دلائے

    باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ یٰسین ملک کی زندگی اس وقت خطرے میں ہے اور بھارتی حکام ان کو طبی سہولیات نہ تو خود فراہم کررہے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کو اس بات کی اجازت دی جارہی ہے کہ وہ یٰسین ملک کو طبی سہولیات فراہم کرسکے.

    باغی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ جنتی جلدی ہوسکے یٰسین ملک کے علاج معالجے کے انتظامات کرے کہیں‌ایسا نہ ہو کہ عالمی برادری کی عدم توجہ کی وجہ سے کشمیری قوم یٰسین ملک جیسے عظیم رہنماء سے محروم ہوجائے

  • بھارت انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے؟ بزرگ کشمیری لیڈر کا ایسا پیغام کہ مسلم دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

    بھارت انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے؟ بزرگ کشمیری لیڈر کا ایسا پیغام کہ مسلم دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے جارہا ہے، ہم دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت اور نسل کشی کے نتیجہ میں ہم شہید ہوگئے اورتم چپ رہے تو یوم آخرت پر اللہ کو جواب دینا پڑے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ٹویٹ پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور مسلمانوں کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں کرہ ارض کے تمام مسلمانوں کوخبر دار کررہا ہوں کہ اگر ہم شہید ہوگئے اور آپ چپ رہے تو آپ کو اللہ تعالیٰ جو جواب دینا پڑے گا ۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اللہ ہم سب کی حفاظت کرے ۔

    واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے چند دنوں‌ میں 38 ہزار مزید فوجی تعینات کئے ہیں اور جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، اس دوران بھارت نے کنٹرول لائن پر فوج کی تعداد بڑھا دی ہے، تمام اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے، یاتریوں اور سیاحوں‌ کو فوری کشمیر چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور تمام حریت قیادت کو حراست میں لے لیا گیا ہے. اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کشمیر میں سب سے بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے،

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: ایسی خبر آگئی جس سے غریبوں کے چہرے کھل اٹھے

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: ایسی خبر آگئی جس سے غریبوں کے چہرے کھل اٹھے

    اٹک (اے پی پی) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے.

    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے. جس کی وجہ سے غریب طبقے کوسہولت حاصل ہوگی اور ان کو کم قیمت میں شاندار گھر میسر آئیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے حاصل کی گئی اراضی کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مشیر وزیراعظم پاکستان کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار سو کنال اراضی نےا پاکستان ہاﺅسنگ پر وگرام کے لیے حاصل کی گئی اور محکمہ ہاﺅسنگ کے حوالے کر دی گئی ہے،سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب اور ڈی جی ہاﺅسنگ نے بھی سائٹ کا دورہ کیا اور اس کو پرا جیکٹ کے لیے موزوں قرار دیدیا ۔حاصل کی گئی اراضی پر متعلقہ محکمہ جلد تعمیرات کا آغاز کر دے گا۔