Baaghi TV

Author: +9251

  • آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کی ہنگامی پریس کانفرنس

    آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کی ہنگامی پریس کانفرنس

    لاہور( پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر ریٹیلرز کے لئے جاری کردہ ایف بی آر کی فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس ہوئے.

    کہا ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ہم سے مشاورت کے بغیر فکس ٹیکس کا مسودہ جاری کیا گیا جس پر شدید تحفظات ہیں۔لہذا پاکستان بھر کے تاجر فکس ٹیکس کا لولی پاپ تسلیم نہیں کرتے ،نعیم میر نے پریس کانفرنس میں فکس ٹیکس کا مسودہ بھی پھاڑ دیا۔وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سہیل محمود بٹ، ملک امانت ، عبدالودود علوی ،ملک کلیم ، ذوالفقار بھٹی، شاہد بلال، میاں خلیل عبیر، رضوان بٹ، شیخ عرفان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا جب ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہو تو ایسے میں تاجروں سے مذاق سوجنا افسوسناک ہے۔فکس ٹیکس مسودہ ملک بھر کے 31 لاکھ ریٹیلرز سے سنگین مذاق ہے۔ رقبے کے لحاظ ٹیکسیشن نہیں کی جا سکتی، رقبے کو بنیاد بنا نے پر تحفظات ہیں۔ فکسڈ ٹیکس مسورہ کے مطابق جیولرز، رئیل سٹیٹ ایجنٹس، چارٹرڈ اکا?نٹنٹس اور کریڈٹ کارڈ مشینیں رکھنے والے دوکاندار شامل نہیں۔ سکیم سے نان چنے کی ریڑھی والا، پنچر لگانے والا، آلو چنے اور بریانی والے آتے ہیں جو پہلے ہی بجلی بلوں پر ٹیکس دے رہے ہیں۔ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ فکس ٹیکس چھوٹے تاجروں کیلئے ایک نا قابل عمل دستاویز ہے، ہمیں فکس ٹیکس کا لولی پاپ دیا گیا جسے ڈبے میں پیک کرکے واپس کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تاجر برداری احتجاج کررہی ہے اور حکومت تاجروں کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔ہم اس فکسڈ ٹیکس مسودے کو مسترد کرچکے ہیں۔رقبے کے لحاظ سے کبھی ٹیکسوں کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا۔شاپنگ پلازوں کو اس فکسڈ ٹیکس مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

  •  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

     جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

    ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی سربراہی میں قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر ایک بارپھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جو صحافتی ادارے کارکنوں کو عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت احتجاج کے تحت دفاتر اور گھروں کا گھیراو کیا جائے گا۔ صحافتی اداروں سے چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے جو ادارے اس پر عمل نہیں کریں گے ان کے ٹی وی چینل کے مائیک پریس کانفرنسز سے ہٹادیئے جائیں گے۔ یہ فیصلے لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں کیئے گئے اجلاس صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف،پریس گیلری کمیٹی پنجاب اسمبلی کے صدر میاں اسلم ،سیکرٹری فیضان بنگش، ایمرا کے رہنما آصف بٹ، ایمرا کے رہنما شوکت علی سمیت فوٹوگرافر ایسوسی ایشن، اینکا، کے عہدداران نے شرکت کی ۔

    اجلاس میںمتفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اداروں میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر متحد ہو کر بھرپور تحریک چلائی جائے اجلاس میں تمام صحافتی اداروں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ عید سے قبل کارکنوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں تا کہ کارکن بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر جو بھی ادارہ عید سے قبل تنخواہ نہیں دے گا اس ادارے کے باہر اور ادارے کے مالک کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور اس ادارے کا مائیک تقریبات سے ہٹایا جائے گا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمیں اور گروپ مل کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک کو تیز کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 3 اگست کی احتجاج کی کال کو سینئر صحافی حنیف عاصم مرحوم کی وفات اور ان کے تین اگست کو نماز جنازہ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • جوے میں بیوی ہارنے کے بعد شوہر نے دوستوں کو کس بات کی اجازت دی

    جوے میں بیوی ہارنے کے بعد شوہر نے دوستوں کو کس بات کی اجازت دی

    بھارتی ضلع جونپور میں جوئے اور شراب کے عادی شخص نے اپنی بیوی پر جوا کھیلا اور ہارنے کے بعد اپنے دوستوں کو بیوی کی اجتماعی آبروریزی کی اجازت دے دی۔

    واقعہ کے بعدمتاثرہ خاتون اس وقت عدالت پہنچی تو پولیس نے شکایت لینے سے انکار کیا۔ عدالت کی ہدایت کے بعد ضلع جونپور کے جعفر آباد پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آردرج کی گئی۔

    متاثرہ خاتون نے دعوی کیاتھا کہ اس کے شرابی شوہر نے جوے میں اپنی بیوی کو ہار گیا۔

    خاتون کے شوہر کا دوست ارون اور رشتہ دار انل اکثر اس کے گھر شراب نوشی کرنے او رجوا کھیلنے کے لئے آیا کرتے ہیں۔

  • زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات دینے کا فیصلہ

    زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات دینے کا فیصلہ

    لاہور2 اگست :….صوبائی وزیر ملک محمد انور نے کہا ہے کہ115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر ز اگلے دسمبر تک فعال ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات باآسانی حاصل ہو سکیں گے۔

    صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے آج اپنے دفتر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایل آر اے کو ہدایت کی کہ بارہ اراضی ریکارڈ سنٹر فوری شروع کرنے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی حافظ شوکت علی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس وقت 142 اراضی ریکارڈ سنٹر ز کام کر رہے ہیں جوکسانوں اور زمینداروںکو زرعی اراضی کے متعلق سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں تاہم مزید 115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر و کے قیام سے سے نہ صرف زرعی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوجائے گا بلکہ زمینداروں کو ریونیو افسران کی پیچھے خوار ہونا نہیں پڑے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ اچانک ہائی الرٹ، ہر طرف افراتفری

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ اچانک ہائی الرٹ، ہر طرف افراتفری

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ ہائی الرٹ کردی گئی.

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد فوج اور فضائیہ کوبھی مقبوضہ علاقے میں ہائی الرٹ کر دیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں کہا گیا کہ بھارتی پیرا ملٹر ی کے مزید28 ہزار اہلکار سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوںمیں تعینات کیے جا رہے ہیں ۔ سرینگر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پربھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج کوبھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ائر فورس کے طیارے جمعرات کی شام سے مقبوضہ کشمیر کی فضاﺅں میں گشت کر رہے ہیں ۔ دریں اثنابھارت اپنی پیرا ملٹری کی مزید 280سے زائد کمپنیاں مقبوضہ وادی میں تعینات کر رہا ہے ۔ قبل ازیں چندروز قبل پیرا ملٹری کے دس ہزار اہلکار وادی میں تعینات کیے گئے تھے اور اب مزید 28ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

  • جاپان اور کوریا کے درمیان دشمنی میں اضافہ ، حالات کشیدہ ہوگئے

    جاپان اور کوریا کے درمیان دشمنی میں اضافہ ، حالات کشیدہ ہوگئے

    ٹوکیو: جاپان اور کوریا کے درمیان دشمنی انتہا کو پہنچ گئی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے پر تولنے لگے. ان کشیدہ تلعقات کا آغاز جاپان اور جنوبی کوریا کی اقتصادی جنگ سے ہوا ہے ، جاپان نے جنوبی کوریا کو قابل بھروسہ اقتصادی شراکت داروں کی ” وائٹ لسٹ ” سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

    جاپان اور کوریا کے درمیان کشیدہ اختلافات کے بارے میں مغربی میڈیا میں اس وقت بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں،ذرائع کےمطابق جنوبی کوریا کو قابل بھروسہ اقتصادی شراکت داروں کی ” وائٹ لسٹ ” سے نکالنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد دنوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات مزید خراب اور گلوبل سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    مغربی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے یہ رپورٹ کیا ہے کہ جاپان کے نئے اقدام پر عمل رواں ماہ کی 28 تاریخ سے ہوگا، جس کے بعد فوجی مقاصد کے لیے قابل استعمال مواد کی برآمد کی منظوری سخت کر دی جائے گی،جس کے بعد جنوبی کورین برآمد کنندان کو ایکسپورٹ لائسنس رکھنے کے لیے اضافی انتظامی طریقہ کار اختیار کرنا پڑے گا۔

  • بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

    بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

    سرینگر (اے پی پی) بھارتی پولیس نے ممتاز کشمیری صحافی قاضی شبلی کو گرفتار کرلیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے سے معروف صحافی قاضی شبلی کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قاضی شبلی جو خبروں کی ایک ویب سائیٹ کے ایڈیٹر ہیں کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد قصبے کے شبیر باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا ہے۔ ایک صحافی نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے قاضی شبلی کو بلا جواز طورپر گرفتار کیا ہے اور انہیں عدالت میںبھی پیش نہیں کیا گیا ۔ قاضی شبلی تنازعہ آزادی صحافت اورمقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ پر عائد قدغنوں کے خلاف موقف رکھنے اور کشمیر کے بارے میں اپنی غیر جانبدارنہ تحریوں کے باعث مشہور ہیں ۔ ماضی میں بھی ان سے ان کی تحریروں بارے پوچھ گچھ کی جاتی رہی ہے۔ قاضی شبلی آزادی پسند رہنماءقاضی احمد یاسر کے بھائی ہیں۔ قاضی یاسر پہلے ہی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

  • پشین بم دھماکہ ، فورسز کو نشانہ بنایا گیا

    پشین بم دھماکہ ، فورسز کو نشانہ بنایا گیا

    کوئٹہ : بلوچستان کو دہشت گردوں نے ایک بار پھر لہو لہو کردیا . ضلع پشین میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ، آخری اطلاعات آنے تک کچھ افراد اس دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں‌ رات گئے سیکورٹی اداروں کی گاڑی کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا ہے اور اس دھماکے کی آواز بڑی دور تک سنائی دی . پولیس حکام کے مطابق اس دھماکے میں آخری اطلاعات کے آنے تک کچھ لوگوں کے زخمی ہوئے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 10 لوگوں کے شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے.

  • وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عزم سے جشنِ آزادی منائے گی.  یونیورسٹیز طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنزمکمل. ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عنوان سے تقریری مقابلے،ڈرامے اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے 

    ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد آگاہی مہم کا حصہ ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی. صحت مند پنجاب،صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔کیپٹن(ر) محمد عثمان. لاہور2اگست:”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عزم سے جشنِ آزادی منائے گی۔مختلف یونیورسٹیزکے طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وطنِ عزیز کا 72واں یومِ آزادی دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی۔پاکستان کا 72واں یومِ آزادی پنجاب فوڈ اتھارٹی   "ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان  "کے عزم سے جشن آزادی منائے گی۔

    مختلف یونیورسٹیزکے طالبعلموں کے مابین غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے پہلے مرحلے میں تقریری مقابلوں کے آڈیشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں لے لیے گئے۔ آڈیشنز میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی،اے ڈی جی آپریشنز،ٹیکنیکل،ڈائریکٹر ویجیلنس اور پبلک ریلیشنز نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔”ملاوٹ سے پاک نیا پاکستان“ کے عنوان سے تقریری مقابلے،ڈرامے اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام کیٹگریز میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا میز ید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد آگاہی مہم کا حصہ ہے۔صحت مند پنجاب،صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • حریت کانفرنس نے اچانک اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

    حریت کانفرنس نے اچانک اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

    سرینگر ۔ 02 اگست (اے پی پی) حریت کانفرنس نے اسلامک پولیٹکل پارٹی کی رکنیت ختم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس پریس اینڈ پبلی کیشن ڈویژن نے کہاہے کہ حریت کانفرنس کے چند روز قبل منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں حریت کانفرنس کی ایک اکائی اسلامک پولیٹکل پارٹی سے متعلق شکایات پر تفصیلی غورو خوص کیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اجلاس میں تمام شواہد، رپورٹوں اور چند حریت اکائیوں کے سربراہوں کی گواہی کی روشنی میں اس پارٹی کو حریت کی بنیادی رُکنیت سے خارج کر دیا گیا۔ اس فیصلے کی اطلاع اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ کو تحریراً دے دی گئی ہے۔