کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شراب کے اڈوں کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال ہوگئی ہے جہاں پر بڑی تعداد لوگ موجود ہوتے ہیں جو انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ ،فاطمہ جناح روڈ،عدالت روڈ،ٹیکسی اسٹینڈسمیت دیگر اہم شاہراہوں پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ناک نیچے شراب کی دوکانوںنے اڈے کی شکل اختیار کرلی ہے جہاں پر بڑی تعداد میں شہری موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں غلط تاثر پروان چڑھ رہا ہے جو انتظامیہ کے کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم شاہراہوں پر سرعام شراب کی کاروبار سے غلط رجحان بڑھ رہا ہے نشے کی عادی افراد ہر وقت یہاں پر منڈلارہے ہوتے ہیں قریبی ہی بس اسٹینڈ ہے جہاں پر خواتین سمیت طلباءاور طالبات کا گزر ہوتا اہم شاہراہوں پر شراب کی دوکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے انہوں نے وزیراعلی جام کمال ،صوبائی وزیر داخلہ ،کمشنر کوئٹہ ،آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر کے اہم شاہراہوں پر شراب کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تاکہ شہریوں کو عذاب سے جھٹکارا مل سکے.
Author: +9251
-

ٹرمپ ریلی ، 61سالہ شخص پر مکے مارنے والا شخص ڈلاس فریزر گرفتار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ایک شخص کو 61 سالہ احتجاج کرنے والے کو چہرے پر مکے مارنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ بڑے نسل پرست ہیں: سروے رپورٹ
کینٹکی سے تعلق رکھنے والے 29سالہ ڈلاس فریزر کو گذشتہ رات اوہائیو میں امریکی بینک ایرینا کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پنڈال کے باہر کار میں بیٹھا ہوا تھا جب اس نے مظاہرین کو دیکھا۔ 61سالہ شخص کو مکے مارنے سے پہلے اس نے کہا کہ ”آپ کچھ چاہتے ہو“۔
جب فریزیئر کو پولیس کے ذریعہ باہر بھیجا گیا تو ، ٹرمپ مخالف مظاہرین نے نعرہ لگایا:”اسے بند کرو!“ ۔
صدر کی تقریر کے دوران مظاہرین کے دو گروپوں کو میدان سے باہربھیج دیا گیا ۔ایک گروپ نے "تارکین وطن نے امریکہ تعمیر کیا” کے بینر اٹھا رکھے تھے۔
جب انھیں باہر بھیج دیا گیا تو مسٹر ٹرمپ نے ایک عجیب و غریب اشارہ کیا ، جس کی ترجمانی کچھ مبصرین نے کی تھی۔ ایم ایس این بی سی کے میزبان جوی ریڈ نے ٹویٹ کیا: ”یہ بے ہودہ آدمی۔“
-

مردہ زندہ ہوگیا، حیران کن خبر
آسام : آسام کے ہسپتال میں ایک مریض کو مردہ قرار دیدیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ مریض ابھی زندہ ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب محمد حسین نامی مریض کو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ محمد حسین نامی مریض فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے. کہا جاتا ہے کہ بدھ کے روز محمد حسین کو ہسپتال میںعلاج کیلئے لایا گیا. اس حوالے سے حسین کی بیوی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تو لاش لینے آئے تھے لیکن حسین کو زندہ دیکھ کر نہ صرف ہم خوش بلکہ حیران و پریشان بھی ہوگئے.
جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ جس محمد حسین کو ہم نے مردہ قرار دیا تھا وہ یہ محمد حسین نہیں بلکہ کوئی اور محمد حسین ہے جو اسی ہسپتال میں داخل تھے. خیر ابھی تک اس صورتحال کے حوالے سے کافی تضاد پایا جارہا ہے.
-

عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش
عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش
پشاور ۔ 02اگست(اے پی پی)ایس ای واپڈا بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ بنوں میں بجلی کی کوئی کمی نہیں لیکن واپڈا پیسکو کے فارمولے کے مطابق ہر علاقے کو بل کی ادائیگی کے مطابق بجلی دی جاتی ہے، بجلی قومی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرناچاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پیسکواہلکارعوام کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے،عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے ،صارفین کوچاہیے کہ وہ میٹرلگاکربجلی قانونی طوراستعمال کریں کیونکہ غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والا قومی مجرم ہے ۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کنڈاکلچراورغیرقانونی بجلی استعمال کرنے والے عناصرکے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں ۔
-

مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ! اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
لاہور : اجیت کمار کا خفیہ دورہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی حالات ،سری نگر ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ ، نئی دہلی میں ہنگامی اجلاس کا بار بار ہونا ، بھارتی سول ایوی ایشن کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تیار رہنے کا حکم ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ نقل و حرکت اور بھارتی فضائیہ کو تیار رہنے کے حکم کے بعد خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے ہیں

عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات اورتفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں رات گئے تک ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے.معتبر ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی دفاعی حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے درمیان بار بار ہنگامی میٹنگزجاری ہیں جو کسی بڑے پیش خیمہ کی طرف اشارہ کررہی ہیں.

امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش
ذرائع کے مطابق رات گئے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم بھی دے دیا گیا ہے. دوسری طرف باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فوج کشمری حریت رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے.

پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائند کے طور پر جانے والے مودی کے مشیر خاص برائے سلامتی اجیت کمار ڈوول کے خفیہ دورہ کشمیر کے بعد بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر تعیناتی سے صورت حال مزید پچیدہ ہوگئی ہے.ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اپنی نقل وحرکت تیزکردی ہے .بھارتی سول ایوی ایشن کو بھی کسی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم دے دیا ہے.مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوج کی تعیناتی پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کہا؟ اہم خبر

مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق خوف وہراس کی فضا قائم ہے ، دوسری طرف شوپیاں میں بھارتی افواج نے آپریشن شروع کردیا ہے جس میں کئ کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.آخری اطلاعات کے آنےتک تمام بڑی عمارتوں کو بھارتی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.
ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان
بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں پے درپے تعیناتی بھی کسی خطرے کی طرف اشارہ کررہی ہے. ذرائع کے مطابق تھوڑے ہی عرصے میں پہلے 10 ہزار اور پھر 25 ہزار سپیشل فوجی دستوں کی تعیناتی سے کشمیر میں ہر طرف خوف وہراس کی فضا قائم ہے ،


مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیریوں نے ممکنہ ہنگامی حالات کی وجہ سے راشن ، خوراک اور ایندھن اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک پٹرول پمپوں پر عوام کا رش لگا ہوا ہے. سری نگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق لوگ پلاسٹک اور لوہے کے بڑے بڑے کینوں میں پٹرول ، مٹی کا تیل لے جاررہےہیں.
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی خبروں میں بتا یا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں میں تا حکم ثانی چھٹیاں کردی گئی ہیں، حضرت بل کے ٹیکنیکل کالج میں چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے قانون 35 اے کو ختم کرنا چاہتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کسی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے یہ سب اقدامات کررہاہے. یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بھارت کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے کرفیو کے نفاذ کااعلان بھی کرسکتا ہے.

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے باز رہے ، کشمیری کبھی بھی یہ فیصلہ تسلیم نہیں کریںگے
رات گئے مقبوضہ کشمیر سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیاحوں کو جلد از جلد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے محفوظ مقامات تک پہنچ جائیں. سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

دوسری طرف پاکستان نے بھی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے فضائیہ کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے. پاکستان نے پہلے ہی بھارتی جارحانہ سوچ کو بھانپتے ہوئے اپنے مزائیلوں کا رخ بھارت کی طرف کردیا تھا . پاکستان نے ابھی نندن کی گرفتاری کے ساتھ ہی بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت سے نبٹنے کے لیے پہلے سے ہی تیاری کررکھی ہے.

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے اس قدر بوکھلاہٹ اور ہنگامی صورت حال پر مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دومرتبہ پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاگیا ہے اور بھارت سمجھتا ہے کہ شاید اب کشمیر کہیں اس کے ہاتھ سے نکل ہی نہ جائے ، بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مزید کوششوں سے پہلے ہی کشمیر پر قبضہ مضبوط بنانا چاہتا ہے.'Would Intervene If India And Pakistan Want Me To,' @realDonaldTrump Again Offers Mediation On #Kashmir. pic.twitter.com/1fqRxkpRMt
— Geeta Mohan گیتا موہن गीता मोहन (@Geeta_Mohan) August 2, 2019
-

خاتون ایس ایچ او نے 2 ماہ میں 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز نمٹا دیے
لاہور: پاکپتن کی پہلی ایس ایچ او خاتون آفیسر نے 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز صرف 2 ماہ میں نمٹا کر تاریخ رقم کردی.
تفصیلات کے مطابق کلثوم فاطمہ نامی ایس ایچ او نے صرف 2 ماہ میں 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز نمٹا دیے. اس حوالے سے کلثوم فاطمہ نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے اس چھوٹے سے دورانیے میں 200 سے زائد کیسز نمٹا دیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ وہ عورتوں کو انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مشن کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گی. دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن عبادت ناصر جنہوں نے کلثوم فاطمہ کو ایس ایچ او مقرر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکپتن پولیس میں مزید خواتین کی شمولیت پولیس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی.
-
بلوچستان پشین دھماکہ سیکورٹی فورسسز کی گاڑی پر ہوا۔
پشین کلی ملیزئی اور علیزئی پل کے قریب سیکورٹی فورسسز کی گاڑی پر ریمونٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا دھماکہ ایف سی پشین کے سکواڈ گاڑی پر ہوا ہے پشین دھماکے سے دور دور تک آوازیں سنای گئی ہے پشین ایف سی کے گاڑی برشور اور دیکر چیک پوسٹوں پر تنخواء دینے کیلے جارہے تھے دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتایا جارہا ہے زخمیوں کو فوری طور پر طبی علاج کیلے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا ہے
اسی موقع پر کمانڈر سیکٹر نارتھ برگیڈئر لیاقت علی نے کہاں کہ دشمن کے مذموم مقاصد ایف سی کے اس کے کام سے نہں روک سکتے ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہے اور ہم ان دہشت گردوں کو ائنی ہاتھوں سے نمٹیے گے۔ -

شمالی کوریا کا 8 دنوں میں تیسرا میزائل تجربہ
شمالی کوریا نے ایک بار پھر کم فاصلہ مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یون ہاپ کے مطابق میزائل تجربے کے وقت شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان بھی موجود تھے۔
قبل ازیں شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ -
خواتین کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاج۔
سریاب کلی مینگل آباد میں تیزاب گردی کا شکارھونے والی خواتین کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاج کیا احتجاج کرنے والی خواتین اور مردوں کا کہنا ھے کہ 25 جولائی کو رات 1 بجے دو افراد ہمارے گھر میں داخل ھوئے اور گھر میں سوئے بچوں پر تیزاب پھینک دیا،محمد حمزہ کا کہنا ھے کہ ہم نے تیزاب گردی کرنے والوں کے خلاف نیو سریاب پولیس تھانہ میں مقدمہ بھی درج کرایا مگر ایس ایچ او نیو سریاب ہمارے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کے لیئے ہمارے ایک آدمی کو اٹھایا گیا ہے جسے واپس نہیں چھوڑا جارہاجن کیخلاف ہم نے ایف آئی آر درج کرائی مگر انکو گرفتار نہیں کیا جارہا،متاثرہ بچی کے والد کا موقف ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
-

کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کی پریس کانفرنس
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کی ماں اور بہنوں نے مائسمہ میں اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جو مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کو کسی ہسپتال میں داخل کرایا جائے یا علاج معالجہ کے لئے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔
یاسین ملک کی بہن نے کہا کہ ملک کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور کسی کو ان سے ملنے نہ ان کو کسی سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔اگر تہاڑ جیل میں سبھی قیدی ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو اسے تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟
انہوں نے کہا:”ہمارا ایک ہی بھائی ہے اور وہ جیل میں سڑ رہا ہے۔ میں ہر تین ہفتے بعد اس سے ملنے جاتی ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہوں گے یا نہیں۔ اس کے ساتھ اتنی زیادتی کیوں؟
ملک کی بہن کے مطابق، ”جب میں نے اس کی حالت دیکھی تو میں دلی ہائی کورٹ گئی۔ میں نے وہاں ایک درخواست دائر کی لیکن اس پر سماعت ہی نہیں ہوتی۔ اس کی خاموش موت ہوگی اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ وہ مرگیا ہے۔ اس کا جیل میں کوئی علاج نہیں ہوتا ہے۔ اس کو بالکل اکیلا رکھا گیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں اسے صرف بیس منٹ کے لئے باہر نکالا جاتا ہے۔ جیل میں اسے مارا جارہا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا”ہم گزشتہ چار مہینوں سے بہت پریشان ہیں۔ آپ اس کو بند رکھنا چاہتے ہیں تو رکھ سکتے ہیں لیکن کم از کم اسے طبی سہولیات فراہم کرو۔ اس کو ہسپتال میں داخل بھی نہیں کرایا جاتا۔ وہ مر جائے گا۔ وہ کتنا بڑا دہشت گرد ہے کہ آپ نے اسے تنہائی میں رکھا ہے؟ جس سیل میں وہ بند ہے وہاں بجلی کا ایک بلب چوبیس گھنٹے چلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں خراب ہوگئی ہیں“۔
یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔