Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک اور زمین ، ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    ایک اور زمین ، ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    واشنگٹن : یہ کائنات کتنی وسیح ہے؟سائنسدانوں اپنی تحقیق جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مدار میں‌زمین کی طرح کی ایک اور زمین دریافت کرلی ہے.

    ناسا سائنسدانوں نے اس سیارے کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے جو تفصیلات دی ہیں ان کے مطابق ناسا نے زمین جیسا”سپرارتھ” سیارہ دریافت کرلیاگیا۔ناسانےیہ سیارہ زمین سےصرف 31 نوری سال کے فاصلے پرزندگی کے لیے سازگار ماحول والا زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا ہے۔

    ناسا کے مطابق اس سیارے پر پانی کی موجودگی کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں اور زندگی کے بھی روشن امکانات موجود ہیں۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ابھی مزید معلومات بھی جمع کررہے ہیں جو بہت جلد شیئر کردیں گے

  • شکیل بخشی پر قاتلانہ حملہ، سیدعلی گیلانی نے اہم ترین بیان جاری کردیا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

    شکیل بخشی پر قاتلانہ حملہ، سیدعلی گیلانی نے اہم ترین بیان جاری کردیا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نامعلوم افراد کی طرف سے معروف حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان واقعات میں ہاتھ چاہے جو بھی استعمال ہوں لیکن ان منصوبہ بند سازشوں کے لئے وہی سوچ کام کر رہی ہے جو کشمیرمیں آزادی پسندوں کو ایک دوسرے کی گردن زنی پر اکسا کر اس لہولہان وادی کشمیر کو مزید لال کرنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ان مذموم کارروائیوں سے دشمن ایک تیر سے کئی شکار کرکے ایک تو تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم افراد کی آڑ میں معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوافراد نوجوانی سے ہی کارووان حریت میں شامل رہے ہوں جنہوں نے اس پُرخار راہ میں بہت سی مشکلات اور مصائب جھیل کر بھی دامن حق وصداقت تھامے رکھا ہو انہیں اس بزدلی سے نشانہ بنانا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ دشمن دو ربیٹھا تماشا دیکھ رہا ہوگا کہ اس تشویش ناک فضا میں بھی یہ قوم ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کے لیے بڑی آسانی سے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے اپنی مظلوم قوم خاص کر نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دورِ پُرآشوب میں کندھے سے کندھا ملاکر یکسو اور یکجا ہوکر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اگر ہم آج بھی دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر ٹکڑوں اور ٹولیوں میں بٹ گئے توہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ادھر حریت رہنماءبلال احمد صدیقی نے ایک بیان میں حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس حملے سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی بوکھلاہٹ اور مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے جو آزادی پسند قوم میں غلط فہمیاں پھیلا کر انہیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ کی شب سرینگر کے علاقے بمنہ میں شکیل احمد بخشی کے گھر میں گھس کر ان پر قاتلانہ حملہ کیاتھا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

  • سینیٹ میں تحریک اعتماد کا مسترد ہونا ملک اور عوام کی جیت ہے. رہنما تحریک انصاف

    گوجرانوالہ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی چوہدری یونس علی انصاری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں تحریک اعتماد کا مسترد ہونا ملک اور عوام کی جیت ہے، اپوزیشن کو چاہئے کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے، وزیر اعظم عمران خان سنگین بحرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب خوشحالی اور بے مثال ترقی قوم کا مقدر بن کر ر ہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والا ٹولہ اب عوام کا اعتماد کھو چکا ہے، آئندہ الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوامی نفرت اور غیض وغضب کا نشانہ بننا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے نام نہادشریف برادران ملک کو 30سا ل تک بے دردی سے لوٹتے رہے اور اپنی پارٹی کے لوگوں سے بھی پارٹی فنڈ کے نام پر بھتہ وصول کرتے رہے، عوام اور ملک کو دس دس ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا یوم حساب آچکا، ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ گوجرانوالہ شہر میں عام آدمی کی عزت نفس کی بحالی کی جدو جہد کرر ہے ہیں، عوام اپنی اہمیت کو پہچانیں اورجھوٹے خداؤں کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیں، سیاسی کارکن اللہ کے گھر کے علاوہ کسی سیاسی گھر کو بڑا گھر تسلیم نہ کریں اور نہ ہی ٹکٹوں یا پارٹی عہدوں کے لالچ میں کسی انسان کے پاؤں پکڑیں،

  • فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد، ٹرک تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکر ا گیا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)فیصل آباد کے قریب سبحان ٹرکنگ سٹیشن و شیل پٹرول پمپ کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار مزدا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں سمندری کا رہائشی 35سالہ محمد صادق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سیالکوٹ کا رہائشی 48سالہ شخص محمد عباس شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹی میں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمی کو دیہی مرکز صحت کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا ۔ دریں اثناء پو لیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مزدا ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
    وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، دورہ امریکہ و دیگر امور پر تبادلہ خیال
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور باہمی متفقہ مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔

    زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی افغان امن عمل سے متعلق پاکستان کی تقلید کریں گے۔

  • سخت گرمی میں عیدالاضحیٰ ٹھنڈی ہوجائے گی ، کیسے ؟ محکمہ موسمیات کی زبانی سنیئے

    سخت گرمی میں عیدالاضحیٰ ٹھنڈی ہوجائے گی ، کیسے ؟ محکمہ موسمیات کی زبانی سنیئے

    اسلام آباد: پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے ہر طرف خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ، سخت گرمی میں عیدالاضحیٰ‌ کے ٹھنڈا ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی ،

    محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے یہ پشین گوئی کی ہے کہ اگست کے پورے مہینے میں وقفے وقفے سے مری ،گلیات, لاہور, راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے, گوجرانوالہ، سیالکوٹ, سرگودھا،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،ملتان ،بہاولپور ، فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے,

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سکھر ، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز گرد آلودہواؤں, آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ان تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    محمکہ موسمیات نے اگست کے دوسرے ہفتے میں‌بارشوں کے برسنے کی پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اگست کے بعد خیبر پختون خواہ، صوبہ پنجاب، سندھ اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی ،حیدرآباد سمیت بالائی اور زیریں سندھ کے مختلف علاقوں بھی میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پاکستان کے آبی ذخائر میں‌اضافے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا کوئی امکان نہیں، ربیع کی فصلوں کو وافر مقدار میں پانی ملے گا۔پاکستان کے تمام دریاوں ، پہاڑی ندی نالوں میں اگست کے درمیان اور آخری دنوں میں اور سیلابی کیفیت برقرار رہے گی، درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

  • عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے. پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید 12 اگست بروز پیرکو منائی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے آج سے 2 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ عید 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی لیکن وہ لوگ جو فواد چوہدری پر کفر کا فتویٰ لگا رہے تھے آج انہی لوگوں نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے عید 12 اگست کو منانے کا اعلان کردیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا اس حوالے سے لاہور، نواب شاہ، چھاچھڑو، سوات، کوئٹہ، ژوب اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوئے. اس کے علاوہ چھاچھرو، بدین، عمر کوٹ سمیت مختلف جگہوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جبکہ سعودی عرب میں عید 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی.
    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سائنس کی مدد سے چاند دیکھنے اور اگلے 5 سال کا قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں.

  • صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صرف بیت المال، محکمہ زکوٰۃ و عشر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے، حکام محکمہ صحت

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ صرف پاکستان و پنجاب بیت المال، زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے ۔ جمعہ کے روز فیصل آباد اور چنیوٹ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ صرف انہیں مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں ۔

  • بلوچستان میں دھماکہ۔

    بلوچستان کے علاقے پشین کلی ملیزی کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنائی دی گئی ہے اطلاع ہے کے ملیزئی علیزئی روڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کوئٹہ ریفرر کردیا بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

  • پنجاب کا ایسا کون سا ضلع جس میں سب سے پہلے پلاسٹک بیگ پر پاپندی لگائی جا رہی ہے جانئیے اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر،ایم پی اے شاھین رضا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عثمان سکندر، عوامی نمائندوں (چوہدری صدیق مہر،رضوان اسلم بٹ)اور دیگر کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں صاف اور سر سبز پنجاب مہم کے تحت،نومور پلاسٹک بیگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے شہریوں میں ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال کپڑے کے تھیلے مفت تقسیم کیے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیوریج نظام کی تباہی،آلودگی اور گندگی میں اضافے کا سبب بننے والے پلاسٹک کے شاپروں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ماحول دوست تھیلوں کا استعمال کریں۔انہوں نے خریداری کے لیے آئے ہوئے صارفین میں کپڑے کے سینکڑوں تھیلے تقسیم کیے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا اور مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
    اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ پنجاب کا پہلا ضلع ہے جہاں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے شہر و ضلع میں سیوریج اورصفائی کے مسائل پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ایک ماہ کے بعد ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی جائے گی،اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرزکو آگاہی بھی دی جارہی ہے کہ وہ آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال کو ترک کرتے ہوئے ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کو پرموٹ کریں۔ انہوں نے دوکانداروں، سپر سٹور ز مالکان کو بھی ہدایت کی وہ اپنے صارفین کو صرف ماحول دوست تھیلے فراہم کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں، شہر و ضلع کو مل کر صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔ شرکاء نے دوکانداروں کو بھی مفت تھیلے فراہم کیے اور ساتھ انہیں تنبیہ بھی جاری کی کہ ایک ماہ کے بعد عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔