Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر بھی کرایا گیا ہے، آئندہ 90 روزہ میں کراچی اور لاہور میں نئے واشنگ لائنز جبکہ ایم ایل- 1منصوبہ کے تحت نئے سگنلز اور ٹریکس بھی تعمیر کئے جائیں گے،گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ریلوے کے حادثات میں کمی آئی ہے، پرانے ٹریکس اور سگلنز حادثات کے اہم وجوہات میں سے ہیں ، ایم ایل- 1 ان تمام مسائل کا حل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 138 ریل گاڑیاں ٹریک پر چل رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ ریلوے ٹریکس پر بیٹھ کر کارڈز کھیلتے ہیں جبکہ سکھر میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں مساجد، مزارات اور قبرستان بنائے گئے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے تقریباً 70 فیصد آبادی سے گزرتا ہے، موجودہ حکومت کے دوران ریلوے کے مسافروں اورمال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر بھی کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی چار سے پانچ کلومیٹر ٹریک سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کلئیر نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لئے ٹرانسپورٹ کے اس منصوبے کی بحالی میں حکومت سندھ کو مدد کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مہینے کے 10 تاریخ سے سندھ ایکسپریس کے روٹ میں ملتان تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ٹریک پر تعمیر کئے گئے تمام اسکولز اور انسٹی ٹیوشن کو بند کرایا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی کچھ پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے لیکن بد قسمتی کچھ نیوز چینلز بھی ان کو چلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی پرانی ویڈیوز کو نہ چلائے کیونکہ ان ویڈیوز کا ریلوے کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز اس وقت کی ہے جب وہ اپوزشن میں تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے10 اگست سے فریٹ کے کرایوں میں 20 اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم مسافر گاڑیوں کے کرائے برقرار رہیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے آمدن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خسارے میں کمی آئی ہے ۔

  • بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنا ئے، چیئرمین بلدیہ

    بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنا ئے، چیئرمین بلدیہ

    بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنا ئے، چیئرمین بلدیہ

    کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئے، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے تمام یوسیز کے منتخب نمائندوں سے کو آرڈنیشن برقرار رکھا جائے، عید الاضحی اور جشن آزادی کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے، اسکولوں ، ڈسپنسریز، پارک اور کھیل کے میدانوں میں جاری تزین و آرائش جلد مکمل کی جائے، ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرا اٹھایا جائے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ محکمہ جاتی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن واثق ظفر، ڈائریکٹر پارک نسیم اختر اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مقررہ وقت پر پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام محکمہ جاتی تجربات بروئے کار لائیں جارہے ہیں ، ڈائریکٹر پارک نے بتایا کہ تمام پارکوں کی تزین و آرائش مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہیں ، سینٹرل آئر لینڈ، گرین بیلٹ، قبرستان اور عوامی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جھاڑیوں کی کٹائی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سپر نٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای نے بتایا کہ مرکزی و ذیلی شاہراہوں ، مساجد و امام بارگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر خراب اسٹریٹ لاءٹس کی درستگی اور تبدیلی کی جارہی ہے، محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران نے بتایا کہ بلدیہ ملیر کی یوسیز کی کچرا کنڈیوں سے صبح و شام کچرا اٹھایا جارہا ہے، مرکزی و ذیلی شاہراہوں پرسے روزانہ کی بنیادوں پر سوءپنگ کی جارہی ہیں ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تیرہ یوسیز میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تمام محکمہ جاتی افسران نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو، تمام مرکزی و ذیلی سینٹرل آئی لینڈ اور پارک میں موسمی اور سایا دار درخت لگائے جائیں ۔

  • بی جے پی، آر ایس ایس کی مشترکہ میٹنگ 7 سے 9 اگست تک

    بی جے پی، آر ایس ایس کی مشترکہ میٹنگ 7 سے 9 اگست تک

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی آئندہ دنوں میں ایک مشترکہ میٹنگ ہے۔

    بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ میٹنگ 7 سے 9 اگست تک راجستھان کے پشکر میں ہوگی۔ میٹنگ میںآر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے علاوہ کئی دیگر سینئر رہنما بھی موجودہوں گے۔

  • عارف اعوان کا ’’حضرت لال شہباز قلندر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کے انعقا پر منتظمین کومبارک باد

    عارف اعوان کا ’’حضرت لال شہباز قلندر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کے انعقا پر منتظمین کومبارک باد

    عارف اعوان کا ’’حضرت لال شہباز قلندر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ کے انعقا پر منتظمین کومبارک باد

    کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ نے ضلع کورنگی میں ’’حضرت لال شہباز قلندر ;231; ایس ایس بی ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ‘‘ کے شاندار انعقاد پر فردوس اتحاد، واحد شوٹنگ بال کلب اور ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کو مبارکباد پیش کی ہے، سندھ کے رواءتی کھیل شوٹنگ بال کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ امر قابل مسرت ہے کہ سب سے زیادہ ایونٹ کے انعقاد میں ضلع کورنگی بازی لے گیا، کراچی کے6 اضلاع سمیت اندورن سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے اس ضلع میں آکر ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ۔ عارف اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایسے کاوشوں سے نہ صرف کھیل کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

  • سٹی42 کے نیوز ایڈیٹر عبدالحنیف عاصم وفات پاگئے

    سٹی42 کے نیوز ایڈیٹر عبدالحنیف عاصم وفات پاگئے

    لاہور : معروف نیوز چینل سٹی42 کے نیوز ایڈیٹر عبدالحنیف عاصم وفات پا گئے، مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، انتقال پر صحافی برادری ، عزیز و اقارب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کےمطابق عبدالحنیف عاصم گزشتہ 10 برس سے ڈیلی سٹی فورٹی ٹو سے منسلک بطور نیوز ایڈیٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، عبدالحنیف عاصم کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،

    عبدالحنیف عاصم کی وفات پر لاہور کی صحافی برادری اور عزیز و اقارب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ان کی رہائشگاہ ہربنس پورہ جلال کالونی میں ادا کی جائے گی۔

  • کشمیری رہنما شکیل بخشی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    کشمیری رہنما شکیل بخشی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی اور تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے معروف حریت پسند لیڈر شکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
    کشمیری لیڈر شکیل احمد بخشی قاتلانہ حملہ میں‌ بال بال بچ گئے، مشعال ملک کی مذمت
    سید علی گیلانی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ہاتھ چاہے جو بھی استعمال کئے جائیں، لیکن جو ذہن ایسی منصوبہ بند سازشوں کیلئے کام کررہا ہے ، وہ ہی ہے جو یہاں پر آزادی کے نام پر کام کرنے والوں کو ایک دوسرے کی گردن زنی پر اکسا کر اس لہولہان وادی کو اور زیادہ لال کرنے میں مصروف ہے۔

    گیلانی نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیوں سے دشمن ایک تیر سے کئی شکار کر رہا ہے۔ ایک تو تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم افراد کی آڑ میں معروف شخصیات کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

    محمد اشرف صحرائی نے شکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد بخشی پر حملہ ایک گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

    صحرائی نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اسلام نے مسلمان کے جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کی ہر مسلمان کو تاکید کی ہے۔

    ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی کے چیرمین ہاشم قریشی نے کہا کہ ایسے حملے سیاسی انتقام گیری اور نامعلوم بندوق کی کارستانی ہے۔انہوں نے شکیل بخشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے تحریک حریت کے سینئر رکن امتیاز حیدر پر سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کو ایک غیر جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

  • ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا ، گوشوارے جمع نہ ہوسکے

    ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا ، گوشوارے جمع نہ ہوسکے

    لاہور :ایک طرف ایف بی آر کی طرف سے گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز تو دوسری طرف ایف بی آر کا آن لائن سسٹم جواب دے گیا، اطلاعات کے مطابق آئرس سسٹم سست روی کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج کا دن گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے بہت بھاری گزرا اور گوشوارے جمع کرانیوالے ایف بی آر ، وکلاء کے دفاتر میں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے،

    دوسری طرف بڑی تعداد میں اس وجہ سے گوشوارے جمع نہ کرواسکنے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی جائے، ہزاروں صوبائی سرکاری ملازمین تاحال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے محروم ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    لاہور ۔ 2 اگست(اے پی پی )پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی ، اس موقع پر چیئرمین شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر سیدہ حنا بتول، غلام مرتضیٰ ، فیکلٹی ممبران سمیت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، نمل، لاہور گیریژن، یونیورسٹی آف نارووال، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور دمام یونیورسٹی سے ایم فل ;47;پی ایچ ڈی سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ورکشاپ کے ریسورس پرسنز ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر حنا اور غلام مرتضیٰ نے چار معلوماتی سیشنز میں کوالیٹیٹو ریسرچ میں ;7886;ivoسافٹ ویئر کے استعمال کا تعارف پیش کیا ۔

  • بھارت، تین طلاق بل کے تحت پہلا مقدمہ درج

    بھارت، تین طلاق بل کے تحت پہلا مقدمہ درج

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر متھرا میں تین طلاق کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کی ماں نے کوسی کلاں تھانہ میں داماد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔
    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
    پولیس کے مطابق کرشنا نگر کی فاطمہ نے داماد اکرام پر بطور جہیز ایک لاکھ روپے مانگنے اور بیٹی سے مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ میں یکم جولائی کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ جمعرات فاطمہ کی شادی نوح (میوات) کے اکرام کے ساتھ ہوئی تھی۔

    تین طلاق کی نوبت آنے سے پہلے ایکسک بیورو کی ٹیم نے میاں بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی اور دونوں ساتھ رہنے پررضامند بھی ہو گئے تھے۔ رضامندی کے بعد دونوں کو تھانے میں 30 جولائی کو بلایا گیا تھا لیکن وہاںمیاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوگیا اور اکرام نے بیوی کو تین طلاق کہہ دیا۔

    جمعرات فاطمہ نے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شلبھ ماتھور سے انصاف کی اپیل کی جس کے بعد تین طلاق پر ضلع میں پہلی ایف آئی آر درج کی گئی۔

  • بھارت، ’مخصوص شخص‘ کو دہشت گرد قرار دینے والا بل پارلیمنٹ سے منظور

    بھارت، ’مخصوص شخص‘ کو دہشت گرد قرار دینے والا بل پارلیمنٹ سے منظور

    بھارتی راجیہ سبھا میں کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام (ترمیم) بل 2019 میں منظور ہو گیا۔ اسے ووٹوں کی گنتی کے ذریعے پاس کیا گیا جبکہ لوک سبھا نے اسے 24 جولائی کو منظوری دے دی تھی۔

    راجیہ سبھا میں بل 42کے مقابلے 147ووٹوں سے پاس ہوا۔

    قبل ازیں اپوزیشن اراکین نے اس بل کو عام آدمی کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والا بتاتے ہوئے اسے تفصیلی جائزے کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایوان نے اسے 85کے مقابلے 104ووٹوں سے خارج کر دیا تھا۔