Baaghi TV

Author: +9251

  • معروف  فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    اسٹار فٹبالررونالڈو اورسعودی کلب النصر کے مابین معاہدہ ہوتے ہی دنیا بھرکی کی توجہ ریاض اور رونالڈو پرمرکوز ہے، کھیل کے میدان سے باہر بھی رونالڈو کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ۔ پرتگالی اسٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو مارسول پارک اسٹیڈیم میں سبھی انہیں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے، رونالڈوکا کہنا تھا کہ ’النصر کلب کا وژن متاثر کن ہے-

    یہ میچ نہ کھیلنے والے رونالڈو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچنے والے پہلے شخص تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور شیئربھی کیں تو رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی بھی سب کی نظرمیں آئی اور بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ رونالڈو جہاں جاتے ہیں وہاں سے ہم آہنگی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں، سعودی عرب میں بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا جس میں عربی ہندسے بھی موجود ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگومیں ’’ورلڈ آف واچز‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے ”رولیکس“ برانڈ کی ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ گھڑی پہنی جس بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گھڑی کے اس ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی بریڈ کے نام پررکھا گیا۔ اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے، اس کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963 میں آیا تھا۔ گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی اعلیٰ کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور ڈائل کے تین کاؤنٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کی ایک منفرد گھڑی ہے۔ گھڑی کاسٹین لیس سٹیل کا فریم خراشوں سے پاک رہتا ہے جبکہ یہ سورج کی شعاعوں کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتا ہے۔ گھڑی پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی تہہ لگائی جاتی ہے۔

  • گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا. لاہور ہائی کورٹ

    گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا. لاہور ہائی کورٹ

    گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا. لاہور ہائی کورٹ

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر مشتمل جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا،اب اس پر اعتراض نہیں بنتا۔ جسٹس عابدعزیزشیخ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائیڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسئلہ حل ہوگیا، 186 ارکان نے پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے رات گئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

    جسٹس عابد عزیز شیخ نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ کتنے ارکان تھے رات کو پنجاب اسمبلی میں؟جس پر علی ظفرنے بتایا کہ 186 ارکان نے پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کیا، 186 ارکان کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نےاعتمادکےووٹ کےنتائج پرمشتمل جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرااسلم اقبال اور راجہ بشارت نےاعتمادکےووٹ کی قرار داد پیش کی ، بطوراسپیکر اعتماد کے ووٹ کے لئے نیا اجلاس بلاکر کارروائی کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو 186 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا، اکثریتی ووٹ لینے پر چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرارہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا، گورنر پنجاب کا اب اس پر اعتراض نہیں بنتا۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں اسمبلی کے معاملات میں گورنر مداخلت نہیں کرسکتا۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 19 دسمبر کے گورنر کے حکم کو پورا کر دیا ہے، اس پر نہیں جاتا کہ وہ حکم درست تھا یا نہیں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ ابھی ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہوتا، ٹی وی میں رات 8 سے 9 بجے میں بتا دیا جاتا ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا، یہ طریقہ بہت اسٹرینج ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ آپ ووٹ لے لیتے ہیں تو گراؤنڈ کی کوئی حیثیت نہیں رہتی، آپ نے آرٹیکل 137 کے تحت اعتماد کا ووٹ لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ نے اس کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا، پھر آپ نے گورنر کے حکم پر اعتماد کا ووٹ لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے ہی چاہتے تھے اسمبلی کا مسئلہ وہیں پر حل ہو، وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب دوسرے حکم کو کالعدم قرار دے دیتے ہیں، پہلے حکم پر نہیں جاتے، دوسرے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے مزید کہا کہ اب ہمارے سامنے تین سوال ہیں، پہلا گورنر کی تسلی، دوسرا ووٹنگ کے لئے مناسب وقت اور تیسرا سوال کیا رولز 22 کے تحت سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ لیا جا سکتا ہے۔

  • امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس دوران پانچ ہزار چار سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ نو سو سے زائد منسوخ کی گئیں تھیں جن کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ امریکہ میں ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق صبح نو بجے تک اپنی پروازیں مؤخر کردیں۔ تاہم ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اس صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے طیارے گراؤنڈ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    پروازوں کی آمد و رفت کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایسٹرن ٹائم زون میں صبح آٹھ بجے امریکہ میں 2500 سے زائد پروازوں کی آمدورفت مؤخر ہوئی ہےجب کہ ڈیڑھ ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    امریکہ میں بدھ کو 21 ہزار پروازیں شیڈول تھیں جن میں اکثریت اندرونِ ملک فلائٹس کی تھی جب کہ 1840 بین الاقوامی پروازوں کی اڑان متوقع تھی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال ایف اے اے کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر پروازوں کے شیڈول میں آنے والے خلل کے اسباب جاننے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    صدر بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ انہیں ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بوٹاجج نے اس معاملے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ ابھی تک اس صورتِ حال کے اسباب کی نشاندہی نہیں کرسکے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹس کی آمد و رفت کی نگرانی کے ’نوٹس ٹو ایر مشنز سسٹم‘ کی بندش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ پائلٹس کو پرواز کے تحفظ سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے کے سسٹم کی بندش سے متعلق ایف اے اے حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے اے اس مسئلے کو فوری حل کرنے اور ایئر ٹریفک کو بحفاظت معمول پر لانے کے لیے کام کررہی ہے۔

  • درآمدی یوریا مزید مہنگی؛ نئی قیمت 2340 روپے فی تھیلا مقرر

    درآمدی یوریا مزید مہنگی؛ نئی قیمت 2340 روپے فی تھیلا مقرر

    درآمدی یوریا مزید مہنگی؛ نئی قیمت 2340 روپے فی تھیلا مقرر

     وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی یوریا کی قیمت پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کا نیا نرخ 2340 روپے فی تھیلا (50 کلوگرام) مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ آر ایل این جی پر چلنے والے 3پاور پلانٹس کے پاور پرچیز اور گیس خریداری معاہدے میں کم از کم ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کمٹمنٹس کی شرح 33 فیصد پر فکسڈ کردی ہے۔ شہباز رانا کے مطابق ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گیے۔

    آر این این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئے پاور پرچیز معاہدے اور گیس پرچیز معاہدے میں ٹیک اینڈ پے کمٹمنٹس میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے آر ایل این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئی پاور پرچیز اور گیس پرچیز ایگریمنٹس میں کم از کم ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کمٹمنٹس کی شرح 33 فیصد پر فکسڈ کردی ہے۔ اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلکس کو بینک آف خیبر کو سود کی ادائیگی کیلئے آٹھ کروڑ9 لاکھ80 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 50 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

    دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں کمرشل بینکوں میں موجود زرمبادلہ تک حکومتی رسائی کے بے بنیاد اور مذموم پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں، بعض مفاد پرست عناصر، جنہوں نے ماضی میں اس ملک کو تباہ کردیا تھا، نے اس کو غلط رنگ دے کر ایک مہم شروع کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ مستقبل قریب میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

  • لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    ایک مشتعل گاہک نے اپنا لیپ ٹاپ ہوٹل سے گم ہونے پر شنگھائی کے ایک ہوٹل پراپنی گاڑی چڑھا دی۔ کار کو ہوٹل سے ٹکرانے سے قبل گاہک اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیان بحث و تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاہک ہوٹل سے اپنے لیپ ٹاپ کے گم ہونے پر ملامین سے بحث کر رہا تھا۔ بعد میں اس نے اپنی کاری ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹکرا دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
    https://twitter.com/Byron_Wan/status/1613011190682365952
    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں ایک سفید کار کو دکھایا گیا ہے جس کا ڈرائیور لابی میں داخل ہونے سے پہلے شنگھائی کے "سنٹرل ہوٹل” کے داخلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیوز میں کئی صارفین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "پاگل ہوگیا ہے!”۔اس کے بعد ڈرائیور اپنے سامنے سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔ ہوٹل سے باہر نکلنے والے ایک اور مقام پر گاڑی رکی۔

    وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ نے چیخ کر کہا کہ "کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ نے ابھی کیا کیا؟” جبکہ دیگر لوگ ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے وضاحت کی کہ ڈرائیور کی عمر 28 سال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہوٹل میں قیام کے دوران اس کا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کھو جانے کے بعد اس نے ہوٹل کے عملے سے بحث کی۔ ہوٹل کے عملے نے تصدیق کی کہ کمپیوٹر چوری ہوا اور پھر ہوٹل کے باہر سے مل گیا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر کہا گیا ہےکہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

  • نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    اداکارہ نادیہ خآن جو کہ آج کل یوٹیوب پر کافی مقبول ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ جب میں‌نے یوٹیوب پر نیا نیا کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کس طرح‌سے چلائی جاتی ہے ، میں صرف وڈیو بناتی تھی اپلوڈ کسی سے کرواتی تھی ، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ ایڈسن کیا ہوتا ہے اسکو اپنے بینک اکائونٹ کے ساتھ کس طرح‌ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے بس اسی چکر میں دھوکہ کھا گئی. میرے پاس ایک لڑکی کام کرتی تھی اسکو میں‌ نے بولا کہ کسی سے کہہ کر ایڈسن کو بینک اکائونٹ سے کنیکٹ کروا دو تو وہ ایک لڑکا لیکر آئی اس نے میرا اکائونٹ نمبر دینے کی بجائے اپنا اکائونٹ نمبر دیدیا اور اس نے میرے کئی مہینے تک یوٹیوب سے آنے والے پیسے کھائے. 38 ہزار ڈالر

    اس نے میرے نکلوائے. جب مجھے پیسے مسلسل نہیں ملتے تھے تو میں‌نے یوٹیوب کو لکھا کہ مجھے وائی ٹی سٹوڈیو میں پیسے نظر آتے ہیں لیکن ایڈسن میں نہیں تو انہوں‌نے بتایا کہ ایڈسن کے ساتھ کس کا اکائونٹ اٹیچ ہے یوں اس فراڈیے کو میں‌نے پکڑ کر اس پر کیس کیا . نادیہ خان نے کہا کہ آپ بھی کسی پر اعتبار نہ کریں کام کوئی بھی مشکل نہیں‌ہوتا خود سیکھیں‌خود کریں لیکن کسی پر اعتبار نہ کریں.

  • جاوید اختر پٹھان تنازعے میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟

    جاوید اختر پٹھان تنازعے میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟

    جہاں‌پوری دنیا میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا oے وہیں بھارت میں انتہا پسند ہندو طبقہ اس فلم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے. بھارت میں فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے .سوشل میڈیا پر بھی چند شر پسند عناصر اس فلم پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں. یہاں تک کہ فلم سنسر بوڑد نے بھی شاہ رخ خان سے کہہ دیا ہے کہ وہ فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو ختم کریں ورنہ فلم ریلیز نہیں ہو گی . یوں فلم پٹھان تنازعات میں گھری ہوئی ہے کنگ خان کے بہت سارے ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حال ہی میں‌سونو نگھم نے پٹھان پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا. حال ہیں معروف رائٹر اور شاعر جاوید اختر سے جب پٹھان پر اٹھنے والے

    اعتراضات کو لیکر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ فلم سنسر سرٹیفیکیشن باڈی پر ہم سب کو اعتماد ہونا چاہیے خصوصی طور پر فلم میکرز کو اعتماد ہونا چاہیے اگر انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کیا جائے تو کیا جانا چاہیے ، یہ باڈی عوامی مفاد کے پیش نذر فیصلے کرتی ہے لہذا جو انہوں‌نے کہا ہے کہ اس پر عمل کرنے میں‌کوئی مضائقہ نہیں .

  • بڑے فنکار مجھ جیسے کامیڈینز کے کردار فلموں‌سے کٹ کرواتے ہیں جونی لیور

    بڑے فنکار مجھ جیسے کامیڈینز کے کردار فلموں‌سے کٹ کرواتے ہیں جونی لیور

    بھارتی اداکار کامیڈین جونی لیور جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیں‌ہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ کردار ہیں ، کئی فلمیں ان کی بہترین کامیڈی کی وجہ سے چلیں. ایک وقت تھا کہ جونی لیور کے نام کا طوطی بولتا تھا. انہوں نے لازوال کردار ادا کرکے شائقین کے دل جیت لیے. شائقین توجونی لیور کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فلم میکرز شاید ان کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتے. اداکار جونی لیور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں تو فلموں میں کام کرنے کو تیار ہوں لیکن مجھے کوئی فلم آفر ہی نہیں ہوتی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں کے ہیرو کامیڈینز کے

    کردار کٹ کروا دیتے ہیں‌کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ اس طرح سے وہ زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کریں گے. بلکہ ہیروز لکھنے والوں‌کو خود ہی کہہ دیتے ہیں‌کہ کامیڈی بھی ہم کر لیں گے ، یوں کسی کامیڈین کو فلم میں کاسٹ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی. یہی وجہ ہے کہ میں فلموں میں‌کم دکھائی دیتا ہوں . بھئی جب کردار ہی آفر نہیں ہوگا تو ہم خاک نظر آئیٰں گے . میں تو آج بھی کام کرنے کو تیار ہوں لیکن کام ملے تب نا.

  • ریما کا پٹھان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

    ریما کا پٹھان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

    پاکستان کی نمر ون ہیروئین ریما خان جن کی متعدد مرتبہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات ہوچکی ہے انہوں نے حال ہی میں انہیں ان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے لئے مبارکباد دی ہے. انہوں نے اپنی اور شاہ رخ خان کی ایک تصویر لگا کر ان کے لئے لکھاکہ شاہ رخ‌خان آسمان کو چھوتا ہوا ہے ستارا ہے ، آپکی فلم پٹھان کی کامیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں . یوں ریما خان نے شاہ رخ خان کو ان کی فلم پٹھان کے لئے مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا. ریما خان شاہ رخ‌خان کے ساتھ ایک ہی سٹیج پر پرفارم بھی کر چکے ہیں. ریما خان اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ 2006 میں بھارت کے زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں گئیں تھیں اس تقریب میں‌انہوں نے ہمایوں سعید ، شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ ایک

    گانے پر رقص کیا. ریما خان کو بھارت میں بہت زیادہ پذیرائی ملی. یاد رہے کہ ریما خان پاکستان کی نمبر ون ہیروئین ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں ، لیکن آج تک وہ کسی بھارتی فلم میں دکھائی نہیں‌دیں تاہم میرا ، وینا ملک ، عمائمہ ملک جیسی اداکارائیں بھارتی فلموں میں‌کام کر چکی ہیں یہاں تک کہ ہمایوں سعید بھی ایک بھارتی فلم میں کام کر چکے ہیں لیکن انہیں وہاں زیادہ مقبولیت اور پذذیرائی نہ ملی .

  • سعدیہ خان نے اپنے اور آریان خان کے رشتے کی حقیقت بتا دی

    سعدیہ خان نے اپنے اور آریان خان کے رشتے کی حقیقت بتا دی

    اداکارہ سعدیہ خان کی چند روز قبل دبئی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ، اداکارہ سعدیہ خان نے اپنی اور آریان خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی . اس تصویر کو شئیر کرنے کی دیر تھی کہ ہر طرف شور مچ گیا کہ اداکارہ سعدیہ خان بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو ڈیٹ کررہی ہیں. سعدیہ خان چند گھنٹے تو خاموش رہیں لیکن اس کے بعد انہوں‌نے ایسی خبر پھیلانے والوں‌کو لے لیا آڑھے ہاتھوں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر بنائے یا دو لوگ ایک تصویر میں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں تو اسکا مطلب یہ ہرگز بھی نہیں ہے کہ وہ دونوں ایکدوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ جھوٹی کہانیاں گھڑنا بری بات ہے. اگر کسی کی کسی کے ساتھ کہیں

    ملاقات ہوجاتی ہے تو اس ملاقات کی بناء پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں کا آپس میں‌چکر چل رہا ہے. یاد رہے کہ سعدیہ خان اکثر دبئی میں اس لئے نظر آتی ہیں کیونکہ ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ ہے اور وہ وہاں قیام بھی کرتی ہیں. اداکارہ سعدیہ خان نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے خاصی شہرت پائی انہوں نے بریںڈز کے شوٹس بھی کئے اور خوب داد سمیٹی.