Baaghi TV

Author: +9251

  • اور جب ایک لاکھ روپے کے عوض سونیا حسین نے اپنے لمبے بال کٹوا لیے

    اور جب ایک لاکھ روپے کے عوض سونیا حسین نے اپنے لمبے بال کٹوا لیے

    اداکارہ سونیا حسین جن کی حقیقت سے قریب اداکاری کے بہت سارے مداح ہیں. سونیا نے اپنے ہر کردار کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں‌ہیں. گو کہ ہر آرٹسٹ کہیں نہ کہیں سے شروع کرتا ہے اسی طرح سے سونیا حسین کے پاس بھی کمرشلز اور اداکاری کی آفر آئیں . سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے جب پہلا کمرشل کیا تو انہیں ایک لاکھ روپیہ ملا. وہ کہتی ہیں کہ میرے لئے ایک لاکھ روپیہ بہت بڑی بات تھی ، لیکن ساتھ ہی مجھے کہا گیا کہ آپ کو اپنے لمبے بال کندھوں تک کٹوانے ہوں گے تو میں نے ان سے کہا کہ بالکل کاٹ دیں بال ، اب اتنے زیادہ پیسے مل رہے ہیں تو بال تو کٹوا ہی سکتی ہوں . انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں نے جب مجھے کٹے بالوں میں دیکھا تو ان کو شدید افسوس

    ہوا.مجھے چونکہ کمرشل کے لئے لمبے سے چھوٹے بال کٹوانے اور کام کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپیہ مل رہا تھا تو خوش تھی لیکن میرے گھر والوں کو میری یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی تھی . سونیا نے کہا کہ میرے گھر والوں کو اگر میرے لمبے بال پسند تھے تو مجھے بھی پسند تھے لیکن کام کے لئے ان کی قربانی دینی پڑی .

  • علی ظفر نے سجاد علی کو استاد کہہ دیا

    علی ظفر نے سجاد علی کو استاد کہہ دیا

    سوشل میڈیا کے اس دور میں جس کا جو دل میں آئے بول دیتا ہے اور چیلنج کر دیتا ہے . اس وقت ہر دوسری سلیبرٹی ٹویٹر انسٹاگرام ہر دوسری ایپ پر موجود ہے. یوں سوشل میڈیا صارفین جب دل چاہے جس مرضی سلیبرٹی کو ٹیگ کرکے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں. ایسا ہی ہوا ہے گلوکار و اداکار علی ظفر کے ساتھ ان کو ایک ٹویٹر صارف چیلنج دیا اور کہا کہ آپ سجاد علی کا مقابلہ کرکے دکھائیں. اس صارف نے سجاد علی کی وڈیو کو شئیر کرکے علی ظفر کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں تو علی ظفر نے نہایت ہی عزت احترام کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ میں

    ایسے چیلنج قبول نہیں کرتا اور خاص کر ایسے سینئرز کے حوالے سے تو بالکل بھی نہیں . انہوں نے کہا کہ سجاد علی جیسے گلوکاروں کو چینلج کرنے کی بجائے ان سے سیکھا جاتا ہے اور ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. یوں علی ظفر نے ٹویٹر صارف نہایت احترام کے ساتھ سمجھا دیا کہ وہ اپنے سے بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح‌سے ان کو ڈی گریڈ نہیں کرتے چیلنج دینا تو بہت دور کی بات ہے . علی ظفر کے اس قسم کے ریپسانس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بے حد سراہا .

  • بے بی لیشس کا ٹریلر جاری

    بے بی لیشس کا ٹریلر جاری

    اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشس کا ٹریلر جاری کر دیا ہے ، ٹریلر کافی دلچپسپ لگ رہا ہے ، فلم سچی کہانی پر مبنی ہے . مرکزی کرداروں میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری ، عامر قریشی ، مانی و دیگر نظر آئیں گے. فلم کا ٹریلر بتاتا ہے کہ اس میں ایکشن کامیڈی رومینس ہر چیز کا تڑکہ بخوبی لگایا گیا ہے. عیسی خان نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم اگلے ماہ ویلنٹائن سے ٹھیک تین دن پہلے ریلیز کی جا رہی ہے. فلم کی پرموشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. سائرہ اور شہروز اس سلسلے میں ایک ساتھ انٹرویوز بھی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھنےکےلئے ان کے مداح کافی بےچین ہیں، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہےاس کے باوجود دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے کو ترجیح

    دی . سائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو ہونا تھا ہو چکا ہے اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں ، لہذا ہمیں ایک قدم مزید آگے بڑھنا چاہیے سو یہ فلم ایک ساتھ کر لی . دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی جوڑی سکرین پر کیا رنگ جماتی ہے. یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز میں طلاق ہو چکی ہے شہروز شادی کر چکے ہیں تاہم سائرہ نے ابھی شادی کی نہیں . جس طرح سے سائرہ کا اپنے سابق شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے اسی طرح سے ان کی بیٹی کا اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے .

  • مشی خان نے کراچی میں کھانےکا فیسٹیول کروانے والوں‌ کو بے حس کہہ دیا

    مشی خان نے کراچی میں کھانےکا فیسٹیول کروانے والوں‌ کو بے حس کہہ دیا

    اداکارہ مشی خان جو کہ ایک عرصے سے اداکاری سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌نے لاہور میں چند لوگوں کو آٹے کی بوری کے پیچھے جان سے ہاتھ دھوتے ہوئے دیکھا ہے. کیا سوچیں گے ان کے بچے جن کے باپ آٹے کی بوری کے پیچھے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے. خدا کے لئے کچھ سوچیں ملک کس طرف جا رہا ہے؟‌. کچھ لوگ آٹے کی بوری کے پیچھے جان سے جا رہے ہیں یہاں کراچی میں‌ فوڈ فیسٹیول کئے جا رہے ہیں ، شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں کو جن میں انسانیت نام کی چیز نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ بے حسی نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک طرف آٹے کی بوری کے پیچھے لوگ جان سے چلے جائیں اور دوسری طرف موج مستیاں اور کھانے پینے کے فیسٹیول کئے جائیں. یوں‌مشی خان نے سوسائٹی میں موجود بے حسی اور مہنگائی کے عالم پر بات کی .

    یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اس لئے وہ ہر دوسری سیاسی جماعت کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں . وہ دوسری سیاسی جماعتوں کی کلاس کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں . مشی سیاسی معاملات کے علاوہ سوشل ایشوز پر بھی بہت زیادہ آواز اٹھاتی ہیں.

  • راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کر لی

    راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کر لی

    بالی وڈ‌ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی سے شادی کر لی ہے. دونوں نے شادی سادگی کے ساتھ کی ہے . راکھی ساونت نے ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھوں کی مہندی دکھا رہی ہیں اور ساتھ میں اپنی شادی کے کاغذات دکھا رہی ہیں. کہا جا رہا تھا کہ عادل درانی راکھی کے ساتھ شادی نہیں کرے گا وہ غلط ثابت ہو گیا ہے.عادل درانی کے ساتھ راکھی ساونت کی یہ تیسری شادی ہے. راکھی نے تینوں شادیاں محبت کی ہی کی ہیں. راکھی ساونت نے عادل کو شوبز انڈسٹری میں خوب پرموٹ کیا ہے ، دونوں کا ایک ساتھ گزشتہ سال گانا بھی ریلیزہوا. میڈیا نے عادل درانی سے جب بھی راکھی کے ساتھ شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ہمیشہ گول مول ہی جواب دیا لیکن اب ایسے تمام سوال ختم ہو گئے ہیں کیونکہ عادل درانی نے راکھی ساونت کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے ، جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ دو سال سے رہ رہا ہے. دونوں ایک ساتھ بیرون ملک سفر پر بھی جاتے ہیں.

    راکھی ساونت عادل کے ساتھ اپنی شادی کو لیکر کافی خوش ہیں ، پہلے وہ بھی پریشان رہتی تھیں اور اس پریشانی کا اظہار وہ میڈیا پر کرتی رہتی تھیں کہتی تھیں کہ وہ نہیں‌ جانتی کہ عادل ان کے ساتھ شادی کریگا یا نہیں . یاد رہے کہ راکھی ہندو ہیں اور عادل مسلم فیملی سے تعلق رکھتے ہیں.

  • ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام  کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں‌ کی گئی آج اس ڈرامے کے آخری سین لاہور میں شوٹ ہوئے اور انہی سینز کے ساتھ ہی ڈرامہ کی شوٹنگ پیک کر دی گئی . سیٹ پر صبا قمر ، عمران عباس موجود تھے ، لاہور کے ایک مقامی باغ میں چند سینز شوٹ کئے گئے. ڈرامے ک ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں جبکہ عمیرہ احمد نے ڈرامے کی کہانی اور اسکرین پلے لکھا جبکہ سارہ قیوم نے ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔ عمران عباس اور صبا قمر کے علاوہ کاسٹ میں سدرہ نیازی، اسد صدیقی، ماہا حسن ، طلعت شاہ اور نیر اعجاز شامل و دیگر ہیں۔ ڈرامے

    کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں کی گئی. گزشتہ روز ڈرامے کی شوٹنگ باری سٹوڈیو میں‌ کی گئی. شائقین کو اس ڈرامے کے آن ائیر ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے. یاد رہے کہ حال ہی میں‌ثاقب خان کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والا ڈرامہ فراڈ ختم ہوا ہے ، ثاقب خان نے اس میں صبا قمر کے ساتھ کام کیا اور اس کے بعد یہ دونوں تیرے حسن کے نام میں بھی کام کررہے ہیں جبکہ گزشتہ سال ان دونوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے بھی کی تھی ، ثاقب خان اور صبا قمر کی اس فلم کو کافی پسند کیا گیا.

  • غلط باتوں پر یقین کرکے پھیلانا غیر اخلاقی ہے مہوش حیات

    غلط باتوں پر یقین کرکے پھیلانا غیر اخلاقی ہے مہوش حیات

    اداکارہ مہوش حیات ہیں شدید غصے میں. انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کے خلاف منفی مہم چلانا بہت ہی غلط بات ہے اور اس سے بھی زیادہ غلط بات یہ ہے کہ کسی کی بھی بات پر یقین کرکے کسی کی بے عزتی کرنا کسی کے کریکٹر پر انگلی اٹھانا. اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کی کردار کشی کرتے ہیں وہ بنیادی طور پر بیمار ذہینت کے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ عادل راجہ کے گھٹیا الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر جو کچھ کیا گیا اس سے نہ صرف میں بلکہ میرا پورا خاندان شدید ذہنی تکلیف سے گزر رہا ہے. پوری دنیا میں‌ فنکاروں کی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں ان کی کردار کشی کی جاتی ہے.

    اداکارہ نے کہا کہ میرے خلاف منفی مہم چلائی گئی مجھے شدید افسوس ہے ، مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے ہیں انصاف لینے کےلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، مجھے انصاف ملنے کی بہت زیادہ امید ہے. یاد رہے کہ عادل راجہ نامی آدمی نے گزشتہ دنوں ہماری چند ہیروئنز کے نام اس طرح لئے کہ سب سمجھ گئے کہ کن کی بات کی جا رہی ہے انہوں نے ان ہیروئنز کے متعلق کہا کہ ان کی آرمی کے کچھ نامور لوگوں کے نازیبا وڈیوز ہیں.

  • عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے

    عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے

    عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ عدالت نے مقدمہ کی نقول بیرسٹر علی سیف کو فراہم کرنیکا حکم دیدیا ہے اور یوں عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں. جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم محمد علی سیف پر پر فرد جرم عائد کی جائیگی لہذا عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کو 30 جنوری کو طلب کر لیا ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے تھے۔ خیال رہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
    نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ سپریم کورٹ کے سوال پر ایڈیشنل، ڈپٹی اٹارنی جنرل لاعلم
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ جبکہ سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف کی جانب سے بیرسٹر کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردئیے تھے۔ جبکہ اس وقت اسلام آباد پولیس کو حکم دیا گیا تھا کہ بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ تاہم اب عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے ہیں.

  • پشاور؛ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    پشاور؛ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    پشاورمیں اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    پشاور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء پر پولیس نے تشدد کردیا. طلباء پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جبکہ اس ویڈیو میں پولیس اہلکار طلبا کو زدوکوب کرتے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے نظر آرہے ہیں. یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ نے روڈ بند کیا تھا کیونکہ وہ یونیفارم پہننے سے انکار کررہے تھے. اور اسی لیئے روڈ بند کرکے احتجاج کررہے تھے. جبکہ پولیس نے روڈ کھولنے کی کوشش کی تو طلبہ بدتمیزی پر اتر آئے جس کے بعد پولیس نے تشدد کیا.

    ٹوئیٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ؛ یہ پولیس نہیں درندے ہیں انکی بس یہی اوقات ہے کہ طاقت کا بے دریغ استعمال کیسے کیا جائے، اور دوسرا یہ پولیس دوسرے پولیس والوں کی کیا انکوائری کرے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے.
    صحافی ملک رمضان اسراء نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ یہ بہت افسوس ناک ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے. لہذا خیبر پختون خواہ پولیس کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے.


    معروف سکواش کھلاڑی نورینا شمس نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔ نورینا وفاقی وزیر کامران بنگش کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اسکی انکوائری ہونی چاہئے اور کسی پولیس اہلکار کو یہ حق نہیں کہ وہ اس طرح کا تشدد کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا تعلیم ادارے بندوقوں کی جگہ نہیں ہے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں
    ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
    نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ سپریم کورٹ کے سوال پر ایڈیشنل، ڈپٹی اٹارنی جنرل لاعلم
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    علاوہ ازیں اے این پی کی ترجمان سمر ہارون بلور نے بھی اس کی مزمت کی اور لکھا ایسا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے.

  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورہوئے ہیں، جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے .

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ہوئے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار23 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے15 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔

    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں پشاور میں402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.25فیصد رہی ، لاہور میں685 ٹیسٹوں میں سے5مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی ،
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
    نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ سپریم کورٹ کے سوال پر ایڈیشنل، ڈپٹی اٹارنی جنرل لاعلم
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق
    کراچی میں 278 ٹیسٹوں میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.44فیصد جبکہ اسلام آباد میں 404ٹیسٹوںمیں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔