سرگودھا۔30جولائی (اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی اور دیہی مرکز صحت فروکہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمر جنسی، زچہ بچہ وارڈ،گائنی، آؤٹ ڈور وارڈ، این سی ڈی روم، آئی ٹی لیب اور داخل مریضوں کے مختلف وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایمر جنسی میں فراہم کی جا نے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور داخل خارج مریضوں کا رجسٹرڈ چیک کیا۔انہوں نے عملہ کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کاجائزہ لیااور لیبر روم میں آپریشن کی سہولیات، مشینوں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ادویات کا رجسٹراوران کی معیاد چیک کی۔انہوں نے ٹی بی ڈاٹ پروگرام کی سہولیات اور مریضوں کی تفصیلات کاجائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے ای پی آئی پروگرام اور بنیادی مرکز ِصحت چک نمبری124 شمالی کا بھی اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی حاضری چیک کی اوردستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Author: +9251
-

وزیر اعظم کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت، زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے،
وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں تھانہ کے سامنے ہونے والے دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.
-

آبادی میں اضافہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
سرگودھا۔30جولائی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ محکمہ بہبود آبادی سماجی، شہری تنظیموں، علماء اور معززین علاقہ کے تعاون سے دیہی علاقوں میں آبادی کے کنٹرول کے لئے خصوصی مہم چلائیں۔مساجد اور منبر ومحراب کو استعمال کرتے ہوئے علماء کے تعاون کے ذریعہ لوگوں میں آبادی کو وسائل کے مطابق متوازن بنانے کا شعور بیدار کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل، علماء، محکمہ صحت، تعلیم، اوقاف ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔ بلال فیروز نے کہاکہ اس وقت ملک آبادی اور وسائل کے لحاظ سے عدم توازن کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ سخت قانون سازی کے باوجود روایتی اذہان نوعمری کی شادیوں کے شیدا ہیں اور اسلامی طرز زندگی کے برعکس اپنی ضروریات کو بڑھا کر اپنے لئے مسائل پیدا کرنے کے رجحان دم نہیں توڑ رہا۔ انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کو گاؤں گاؤں قریہ قریہ پاپولیشن ویلفیئر کا پیغام پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
-

کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا
لاہور : ایف بی آر نے ٹیکس شرح بیان کرکے سب کی آنکھیںکھول دیں. ایف بنی آر کی فہرست آنے کے بعد دلو ں کو تھام کر رکھنا ضروری ہوگیا . تفصیلات کے مابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تنخواہ دار طبقے کو سالانہ انکم ٹیکس کی حد 6 لاکھ روپے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد میں 20 فیصد سے اضافہ کرکے 35 فیصد کردیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2019 کی انکم ٹیکس تفصیلات کرتے ہوئے ایف بی آر نے جو شرح عائد کی ہے اس کے مطابق پراپرٹی رینٹل انکم پر پانچ سے 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا ۔ دو لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے کی جائیدار پر 5 فیصد، 6 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے کی جائیداد پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 40 لاکھ سے 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی پر 6لاکھ دس ہزار روپے اور 25 فیصد انکم ٹیکس، 60 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے کی پراپرٹی پر گیارہ لاکھ دس ہزار اور 30 فیصد اور 80 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی انکم پر 17 لاکھ دس ہزار روپے اور 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔
انکم ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے کی جائیداد پر انکم 60 ہزار روپے کے ساتھ 15 فیصد، 20 لاکھ سے 40 لاکھ روپے کی جائیدار پر انکم ٹیکس پر دو لاکھ دس ہزار کے ساتھ 20 فیصد عائد ہوگا۔
فنانس ایکٹ 2019 میں 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد پر 5 فیصد کیپیٹل ٹیکس، 50 لاکھ روپے تا ایک کروڑ روپے کی جائیداد پر10 فیصد اور ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پراپرٹی پر 15 فیصد کیپیٹل ٹیکس عائد ہوگا۔
دوسری طرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے کی آمدن پر پانچ فیصد،12 لاکھ روپے سے 18 لاکھ روپے کی آمدن پر 30 ہزار اور 10 فیصد، 18 لاکھ روپے سے 25 لاکھ روپے کی آمدن پر 90 ہزار اور 15 فیصد، 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کی آمدن پر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے اور ساڑھے سترہ فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
حکومت نے 35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے کی آمدن پر تین لاکھ 70 ہزار روپے اور 20 فیصد، 50 لاکھ سے 80 لاکھ روپے پر 6 لاکھ 70 ہزار اور ساڑھے 22 فیصد، 81 لاکھ روپے سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی آمدن پر 13 لاکھ 45 ہزار روپے کے ساتھ پچیس فیصد ٹیکس عائد پر کردیا ہے۔
ایف بی آر کے نئے ٹیکس سسٹم کے مطابق نئے ایکٹ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے 3 کروڑ روپے کی آمدن پر 23 لاکھ 45 ہزار کے ساتھ27 فیصد، 3 کروڑ روپے سے 5 کروڑ روپے کی سالانہ آمدن پر 72 لاکھ 95 ہزار کے ساتھ ساتھ تیس فیصد اور 5 کروڑ روپے تا ساڑھے 7 کروڑ روپے کی آمدن پر 32 لاکھ 95 ہزار روپے کے ساتھ 32 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کے مطابق ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر دو کروڑ 14 لاکھ بیس ہزار روپے کے ساتھ 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق فنانس ایکٹ 2019 کے دستاویزات کے مطابق 50 لاکھ روپے قرض کے منافع پر 15 فیصد، 50لاکھ روپے سے ڈھائی کروڑ روپے قرض کے منافعے پر ساڑھے 17 فیصد اور ڈھائی کروڑ روپے سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے قرض کے منافع پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، اسی طرح ایف بی آر نے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 7 فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا باقاعدہ اطلاق یکم اگست سے ہو گا
۔
-

کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں پر دلچسپ تبصرے، کیا کہتے ہیں صارفین؟ جانیے اس خبر میں
پاکستانی کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کی خبروں پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،
https://twitter.com/RanaWasifMunir/status/1156237950516170752?s=20
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی کی خبریں عروج پر ہیں جبکہ اس دوران کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے معاملات فائنل نہیں ہوئے ہیں اور دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد ہی کچھ طے ہو گا، اللہ نے چاہا تو جلد شادی کا اعلان کروں گا،
https://twitter.com/SabaBalochPTI/status/1156243234877771777?s=20
فیس بک اور ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اس ہونے والی شادی کو بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک قرار دیا جارہا ہے،ہریانہ کی شمیہ آرزو سے تعلق رکھنے والی 🇮🇳ہندوستانی لڑکی سے 🇵🇰حسن علی کی 💐شادی کی بات سننے کے بعد ہندوستانی لوگوں کا رد عمل🇮🇳 pic.twitter.com/0GKf48hADj
— Green PAKISTAN (@shayank36575277) July 30, 2019
ایک صارف نے شعیب ملک اور حسن علی کے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ چلو چلو انڈیا چلوچلو چلو انڈیا چلو. 😂#HasanAli pic.twitter.com/0TggSHvplJ
— Atiq Ur Rehman Sial (@AtiqSial) July 30, 2019
واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ بھارتی حسینہ شامیہ آرزو کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔ شامیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور بطور فلائٹ انجینئر ایمریٹس ایئر لائنز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ شامیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات سے ہے۔ حسن علی سے قبل شعیب ملک اور محسن حسن خان بھی بھارت میں شادیاں کر چکے ہیں،ادھر بعض صارفین نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہا ر کیا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے پاکستانی شہریوں کو شہید کر رہا ہے اور ہمارا میڈیا حسن علی کی شادی کی خبریں چلا رہا ہے،
-

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، 5اسیران رہا
سرگودھا۔30جولائی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھا محمدافضل فہیم اور سول جج سرگودھا الباسط مدثرنے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔اس موقع پرانہیں چاک و چو بند د ستے نے سلا می دی، ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ سید محمد انجم شاہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانامحمد نا صر (ای)اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید رشید بھی تھے۔ تمام جیل بشمول اسیران، نو عمر وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیااور صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔ دورانِ دورہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھا محمدافضل فہیم نے چھوٹے کیسوں میں ملو ث5اسیران کو رہا کیا۔
-
لودھراں : قربانی کی کھالوں کی بابت نوٹس جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ” ڈپٹی کمشنر لودھراں کی جانب سے حکم نامہ ”
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے ـ
بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حصول کے لئے درخواست یکم اگست 2019تک ڈی سی آفس لودھراں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، 3 اگست کو حتمی فیصلہ ہوگا ـ
منسوخ شدہ اجازت ناموں کی نظرثانی 5 اگست کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف کمشنر ملتان کو درخواست 7 اگست تک دی جا سکتی ہے۔ -

ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے
ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے
ملتان ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ پارکس میں بحالی اور سہولیات کی فراہمی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں زیب النساء پارک کا بجلی میٹر بحال کردیا گیا ہے ۔ امیرآباد پارک میں گھاس اور پودوں کی شجرکاری، تراش خراش اور ڈینگی سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دولت گیٹ گرین بیلٹ پر صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پارکس میں بحالی و سہولیات کی فراہمی مشن ہے جس کو مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ۔ پارکس بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون اور شجرکاری کے لیے موافق موسم کی آمد آمد ہے جس کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے اور اب بھرپور انداز سے شجرکاری کریں گے ۔ گرین بیلٹس کو شجرکاری کے لیے موافق بنانے کے لیے صفائی اور تراش خراش کا عمل جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ ادارے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اگست میں پبلسٹی ٹھیکہ 2019-20ء کی کامیاب بولی کے لیے پر امید ہیں آمدنی سے ادارے کو مالی تقویت ملے گی ۔
-

پاکستان بھر میںبارشوں سے تین دن میں 68 افراد جاں بحق
اسلام آباد: نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں 3 دن سے جاری بارشوں کے بعد ملک بھر میں ہونےوالے نقصان کے متلعق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،
سندھ کے شہر گھوٹکی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص چل بسا. آج زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل کھل برسے ،مانسہرہ میں گھر چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ابدی نیند سو گئے۔
سندھ سے موصول ہو نے والی اطلاعات کے مطابق کراچی ، حیدرآباد ، میرپورماتھیلو اور گھوٹکی میں مون سون بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ٹھٹھہ اور ٹنڈوآدم کی سڑکیں اور گلیاں بارش کے باعث ندی کا منظرپیش کر رہی ہیں۔۔ سوموار کو ہونے والی بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر جمع ہے۔
دوسری طرف پاکستان میںموسم کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اوراسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
-

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت
وزیراعظم آذادکشمیر کی طرف سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سویلین آبادی پر گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نہتے شہریوں اور ان کی املاک پر گولہ باری کر کہ خوف وہراس پھیلانا چاہتی ہے، ہندوستانی فوج کے حربے سے آزادکشمیر کے باسی ڈرنے والے نہیں ہیں، ہندوستانی بزدل فوج صرف بچوں،عورتوں،بزرگوں کو نشانہ بنا سکتی ہے پاک فوج کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے،
وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت اور انتظامیہ بیدار ہے ہمیں مسلح افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے، پاک فوج کبھی نہتے شہریوں پر گولہ باری نہیں کرتی، پاک فوج کی موجودگی میں کشمیریوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،
