Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہے ہیں ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان

    بنوں ۔ 30 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف پی کے89بنوں کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کئے ہوئے تین بڑے وعدے پورے کئے ہیں مولانا فضل الرحمن کے بغیر حکومت بنائی ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت کرپشن پر بڑے بڑے سیاستدانوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے اور امریکہ سمیت تمام ممالک میں پاکستان کو عزت دی ہے اور باقی وعدے بھی انشاء اللہ جلد پورے کریں گے موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے سابقہ حکمرانوں کے کرپشن کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے دلدل میں ڈوب گیا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظم فلاحی ریاست بنے گا وزیر اعظم عمران خان نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ جمہوری نظام کی گاڑی کو پٹڑی سے اتارنے کیلئے ہے لیکن عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے 25مئی کی طرح اکتوبر کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست علماء وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دن رات ناکام سازشیں کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن اقتدار سے الگ ہونے پر ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں اور ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ وہ کسی طرح بھی ایوان اقتدار کا مکین بنے لیکن انشاء اللہ 2023 میں بھی ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی جب تک عمران خان زندہ ہیں کوئی کرپٹ سیاستدان نہیں بچے گا ۔

  • سرگودھا فیصل آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کی ہدایت

    سرگودھا فیصل آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ (نمائندہ سرگودہا) حکومت نے فیصل آباد کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کرنے کیلئے سرگودھا فیصل آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے پہلے مرحلہ میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کو چنیوٹ اور دوسرے مرحلہ میں چنیوٹ سے لالیاں جبکہ تیسرے مرحلہ میں لالیاں سے سرگودھا تک روڈ کو دو رویہ کیا جائیگا جبکہ سرگودھا سے میانوالی تک دو رویہ سڑک کیلئے پہلے ہی 10 ارب کے فنڈز کے اجراء کا عندیہ دیا جا چکا ہے اس طرح سرگودھا‘ فیصل آباد‘ چنیوٹ‘ خوشاب کے اضلاع ان دو رویہ سڑکوں کے ذریعہ سی پیک منصوبہ سے منسلک ہوجائینگے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن : الیکشن ٹرینڈ یا باقاعدہ شکست ، امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یہ احکامات صدر امریکہ سے خود ملے ہے۔مائک پومپیؤ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کے لیے آمادہ ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا کہ کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں بیرونی افواج کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم کے دوران بھی افغانستان سے امریکی فوجوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔

  • بھارتی فوج کا کشمیر میں جیش محمد کا کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، ہزاروں‌ افراد کا شدید احتجاج

    بھارتی فوج کا کشمیر میں جیش محمد کا کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، ہزاروں‌ افراد کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر اسلام آباد(اننت ناگ) علاقہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں‌ کو شہید کر دیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ دونوں‌ کشمیری جھڑپ میں شہید ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج سے ہونے والی جھڑپ میں کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دو کشمیری مجاہد شہید ہوئے ہیں جن میں سے ایک جیش محمد کا کمانڈر فیاض پنزو بھی ہے.

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض نامی مجاہد 12 جون کو اسلام آباد (اننت ناگ) میں فوج پر ہونے والے حملہ میں بھی ملوث تھا جس میں 5 اہلکار مارے گئے تھے،

    بھارتی دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

  • ملک کو مقروض کرنیوالوں سے حساب مانگا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے

    ملک کو مقروض کرنیوالوں سے حساب مانگا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے

    سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) 24 ہزار ارب کا ملک کو مقروض کرنیوالوں سے حساب مانگا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے اگر ان سے حساب نہ لیا گیا تو ملک خطرے میں پڑ جائیگا اس لئے ملک کو مقروض کرنیوالوں سے ایک ایک پائی کا جواب لیا جائیگا تاکہ پاکستان کو مقروض کرنیوالے آئندہ اس قسم کی حرکت نہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی ا سمبلی منیب سلطان چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 10 سال اقتدار میں رہنے والوں نے جس طرح قومی دولت کو لوٹا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جو جتنا بڑا مجرم ہے اس کی اتنی ہی مراعات ہیں سابقہ صدر اور وزیر اعظم رہنے والے خود کو عدالتوں میں بے قصور ثابت کرنے کی بجائے واویلا کررہے ہیں کہ انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں حالانکہ جن مقدمات میں یہ جیلوں میں ہیں یہ مقدمات ان لوگوں نے خود ایکدوسرے پر کررکھے ہیں اب ان سے لوٹی گئی دولت واپس لینے کا وقت آگیا ہے۔

  • 11ستمبر: مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سعودی عرب کے خلاف گواہی دینے کو تیار

    11ستمبر: مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سعودی عرب کے خلاف گواہی دینے کو تیار

    نیو یارک : سعودی عرب پر ایک اور مشکل نے ڈیرے ڈال دئیے ، الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق 11 ستمبر کے ماسٹرمائنڈ خالد شیخ محمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت امریکہ، اسے پھانسی نہ دینے کا وعدہ کرے تو وہ سعودی عرب کے خلاف عدالت میں گواہی دینے کے لیے تیار ہے۔

    11 ستمبر کے حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے جمعہ کے روز داخل کیے جانے والے کیس میں سعودی عرب پر اس حملے میں لازمی ہم آہنگی اور سپورٹ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 11 ستمبر کے حملے کے ماسٹرمائنڈ خالد شیخ محمد کو سن دو ہزار تین میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 11 ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تاوان کی ادائیگی کے فرمان پر دستخط کر دیئے۔

    اس قانون کے تحت 11ستمبر کے واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، آئندہ تہتر سال تک حکومت سے تاوان کی رقم وصول کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ 11 2001 کے واقعے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور چھے ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔جس کے بعد دنیا بھر سے ان افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا

  • لودھراں : امن کمیٹی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سول ریسٹ ہاؤس لودھراں میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر،چیئرمین متحدہ انجمن تاجران چوہدری سلیم،صدر انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ سمیت ممبران امن کمیٹی مولانا محمد میاں،ارشاد گھلو، حافظ شیر محمد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے،اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران نے امن کے قیام میں انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

    خانےوال ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور سروسز میں مزید بہتری لا کر انہیں مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا، محکمہ صحت کے افسران ہیلتھ کونسلوں کے فنڈز کو استعمال میں لاکر بنیادی ضروریات اورطبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ا نہوں نے یہ بات ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال ، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر چوہدری ، ڈاکٹرمحمد رفیع سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئی او پی ڈی کے عقب میں قائم باءونڈری وال پر خار دار لگانے،ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کی مرمت ، ہسپتال کی روشوں پر سفید اور زرد مارکنگ ;47; لائننگ،طبی آلات کی معمولی مرمت سمیت دیگر کاموں کی منظوری دی گئی ۔

  • صہیونی فوجیوں کی طرف سے شمال مشرقی بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹوں کا قیام

    صہیونی فوجیوں کی طرف سے شمال مشرقی بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹوں کا قیام

    مقبوضہ بیت القمدس :شمال مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کیطرف سے نئی فوجی چیک پوسٹوں کا قیام، فلسطینی پریشان ،تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بیت المقدس کے علاقے حزما میں داخل ہونے والے راستے میں دو فوجی چیک پوسٹ قائم کر دیے ہیں۔

    دوسری طرف فلسطینی انتظامیہ نے صیہونی حکومت کے اقدامات اور اس کے سامراجی منصوبوں کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔

    فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی اور بین الاقوامی سمجھوتوں کی پامالی سے اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار گرتا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف اسرائیلی افواج کی طرف سے بڑھنے والے مظالم پر فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزی اور ان کی زمین و جائیداد کے قبضائے جانے کو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی ایک مسلط کردہ جنگ قرار دیا

  • شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع

    ملتان ۔ 30 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہریوں کی طرف سے ویڈیو کے ذریعے کی گئی شکایات کے ازالے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک شہری کے ویڈیو پیغام میں کچرے اور گندگی کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سالڈ ویسٹ کمپنی کو فوری طور پر ہیڈ محمد والا روڈ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے اور کچرا پھینکنے اور اسے آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کیں ۔ ہدایت ملنے پر کمپنی انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کچرا اٹھا کرگندگی سے متاثرہ جگہ کو ہموار کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ تنویر نانڈلہ نامی نوجوان نے ویڈیو میں نادرن بائی پاس سے ہیڈ محمد والا جانے والے روڈ پر گندگی کی شکایت کی تھی ۔ یہ وائرل ویڈیو ڈپٹی کمشنر تک پہنچی جس کا نوٹس لیا گیا ۔ شکایت کا ازالہ ہونے پر تنویر نانڈلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔