Baaghi TV

Author: +9251

  • اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا عشائیہ، مریم اور بلاول سمیت اور کون ہو گا شریک؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا عشائیہ، مریم اور بلاول سمیت اور کون ہو گا شریک؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی طرف سے نامزد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دیا ہے، میر حاصل بزنجو کی جانب سے مریم نواز کو ٹیلیفون پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے. یہ عشائیہ سرینا ہوٹل اسلام آباد میں دیا جائے گا،

    اپوزیشن جماعتیں‌ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکومت کے خلاف ڈٹ گئی ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کوہٹانےسےمتعلق اپوزیشن کےفیصلے کو سراہتا ہوں، اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ منتخب کروائیں گے، مجھے پتہ ہے دباؤ ہوتا ہے لیکن آپ نے جمہوریت کےساتھ کھڑے ہونا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہم حکومت کا مقابلہ کریں گے،

    میر حاصل بزنجو کے عشائیہ میں تمام اپوزیشن سینیٹرز نے شرکت کا عندیہ دیا ہے،

  • اردو بطور ذریعہ تعلیم ۔۔۔ فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    اردو بطور ذریعہ تعلیم ۔۔۔ فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

    معزز وزیر اعلیٰ پنجاب! یہ بات صرف پرائمری سطح تک ہی محدود نہیں کہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانے سے توجہ ترجمے کی طرف مرکوز ہوتی ہے اس بات کا اطلاق ہر تعلیمی سطح پر ہوتا ہے کہ غلامی کی زبان میں تعلیم دینے سے علم ہمارے طلباء تک پہنچ ہی نہیں رہا وہ صرف زبان غیر کی گتھیاں سلجھانے میں اپنا وقت برباد کرکے تخلیقیت سے دور ہوجاتے ہیں! رٹہ بازی’ ٹیوشن بازی بوٹی مافیا اس نظام تعلیم کا حصہ بن جاتی ہے۔
    ایک بات اور کہ پرائمری کی سطح تک اردو میں تعلیم اپ کی حکومت کا کارنامہ ہر گز نہیں ہے یہ کام تو پچھلی حکومت بھی کرتی رہی ہے ۔ آپ کا کارنامہ تو یہ ہوتا کہ اپ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں ہر سطح پر زریعہ تعلیم اردو میں کرنے کے احکامات فوری طور پر ایسے صادر فرمائیں۔جیسے سابق حکومت پنجاب اور کے پی کے حکومت نے آئین شکنی کرتے ہوئے تمام سرکاری تعلیمی ادارے راتوں رات انگریزی میڈیم کردیے تھے۔
    ملک میں قومی یکجہتی’ معاشرتی تفریق ختم کرنے کے لئے یکساں نصاب تعلیم یکساں قومی زبان میں نافذ کریں۔جو ضابطہ اخلاق اور اردو زریعہ تعلیم سرکاری تعلیمی اداروں کے لئے طے کریں اس کا نجی تعلیمی اداروں کو بھی پابند بنائیں اور عمل نہ کرنے کی صورت میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے اس تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کرکے اس ادارے بحق سرکار ضبط کر لیں۔
    سب سے اہم بات یہ کہ عدالت عظمیٰ کی روشنی میں مقابلے کا امتحان اردو میں لینے کا فخر آپ کی حکومت حاصل کریں یقین کیجئے یہ اپ کی حکومت کا انتہائی مقبول’ جراءت مندانہ فیصلہ ہوگا!
    اور یہی وہ فیصلہ ہوگا جو آپ فخر کے ساتھ اپنی حکومت کے نایاب اور تاریخ ساز کارنامے کے طور پر قوم کے سامنے رکھ سکیں گے۔
    ورنہ جس پرائمری تعلیم کے ذریعہ تعلیم کا فخر اپ کی حکومت اپنے اعزاز کے طور پر بیان کر رہی ہے یہ تو حقیقت میں سابق حکومت کا کارنامہ ہے!

  • فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے تمام انتظامات مکمل

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ڈویژن بھر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ سیل پوائنٹس یکم ذوالحج سے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر کوئی فیس وغیرہ وصول نہیں کی جائے گی اور تمام تر سہولیات بلامعاوضہ فراہم کرنے کے علاوہ بیوپاریوں کو ہراساں یا ان کا استحصال کرنے کی کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہئے اس ضمن میں نام نہاد ٹھیکیداروں یا فیس مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی‘ ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خان نیازی‘ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شازیہ موجود تھیں جبکہ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر وٹو‘ میاں محسن رشید اور سید امان انور قدوائی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے انتظاماب بھی سول ایڈمنسٹریشن کے پاس ہیں لہذا انہیں مویشی منڈیوں کے قیام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر مناسب جگہوں پر قام کرکے وہاں لائٹنگ‘ پینے کے پانی‘ ٹینٹ‘ چارہ کے سٹالز‘ سیکورٹی کیمروں اور صفائی ستھرائی کا خاطر خواہ بندوبست ہونا چاہئے تاکہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے بیوپاری اندرون شہر کا رخ نہ کریں جو کہ ٹریفک میں رکاوٹ اور گندگی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت‘ لائیو سٹاک‘ صحت‘ لوکل گورنمنٹ‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کا مکمل رابطہ ہونا چاہئے تاکہ سیکورٹی سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات میں کوئی تعطل نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف کو ہمہ وقت متحرک رکھیں اور مویشیوں کے سیل پوائنٹس پر ویٹرنری میڈیکل کیمپ فعال رہنا چاہئے جبکہ منڈیوں میں آنے والے ہر جانور کا طبی معائنہ اور حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام مویشی منڈیوں کے انتظامات عوامی توقعات کے مطابق ہونے چاہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع و تحصیل کی سطح پر شکایات سیل قائم کرکے وصول ہونے والے کسی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے۔ ڈویژنل کمشنر نے حکم دیا کہ ڈویژن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کا تسلسل سے دورہ کرکے انتظامات کو چیک کریں اور بیوپاریوں سے ملاقات کے انتظامات کے بارے میں ضرور دریافت کیا جائے۔

  • تا جر بر ا در ی کے حقیقی تحفظات دور کیے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، چو ہد ر ی محمد سعید

    تا جر بر ا در ی کے حقیقی تحفظات دور کیے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، چو ہد ر ی محمد سعید

    سرگودہا۔ 30 جولائی (اے پی پی) ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س ا ینڈانڈسٹر ی چو ہد ر ی محمد سعید نے کہا ہے کہ تا جر بر ا در ی کے حقیقی تحفظات دور کیے بغیر ملکی معیشت مستحکم اور ر یو نیو میں اضافہ ممکن نہیں حکو مت ر یو نیو ٹار گٹ سمیت دیگر اہداف اسی صور ت میں حاصل کر سکے گی جب تا جر بر ا در ی کے حقیقی تحفظات دور کرد یئے جا ئیں وفاقی بجٹ کے بعد ا ب تک صنعتی وتجارتی سرگر میاں جمو د کا شکار ہیں کارو باری حجم سکڑ ر ہے ہیں جس سے تا جر بر اد ر ی میں تشویش فطری سی با ت ہے ان خیا لات کا اظہارانہوں نے ہنڈا سنٹر میں تا جر و ں کے ایک وفدسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ حکو مت ا گر پالیسیوں میں ترامیم کے ذریعے تا جر بر ادری کے تحفظات دور کر ے تو ا س کا فا ئد ہ برا ہ را ست قومی معیشت کو ہو گا حکومت کو ایسی پالیسیا ں مرتب کرنی چاہیے جس سے کا رو با ر ی دوست ماحو ل پیدا ہو۔

  • ہم نے بڑی تعداد میں‌یغور مسلمانوں کو کیمپوں سے رہا کردیا ،چین کا دعویٰ، ہمیں رہائی کے ثبوت بھی چاہیے ، عالمی برادری

    ہم نے بڑی تعداد میں‌یغور مسلمانوں کو کیمپوں سے رہا کردیا ،چین کا دعویٰ، ہمیں رہائی کے ثبوت بھی چاہیے ، عالمی برادری

    بیجنگ:چین نے پہلی بار یہ تسلیم کیا ہے کہ اس نے یغورمسلمانوں کو کیمپوں سے رہا کردیا ہے. حالانکہ اس سے قبل چین یغورمسلمانوں کو کیمپوں‌میں‌محصور کرنے سے انکار ی تھا .

    دوسری طرف عالمی برادری نے چین کے اس دعوے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبانی کلامی پیغام سے یہ چیز ثابت نہیں ہوتی کہ چین نے یغور مسلمانوں کو کیمپوں سے رہا کردیا ہے.اگر چین اپنے دعوے میں سچا ہے تو پھر اس کا عملی ثبوت دے

  • فیصل آباد میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے اقدامات

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کی تیاری و فروخت کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لئے جارحانہ اپریشن جبکہ عطائیت کے خاتمے کے لئے بھی ضلعی محکمہ صحت کی کارروائیوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا قلع قمع ہو سکے۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ‘ سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا‘ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر‘ ڈرگ انسپکٹر خالد مصطفی کے علاوہ بورڈ کے دیگر اراکین ڈاکٹر کیپٹن محمد صدیق‘ غلام صابر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈرگ انسپکٹرز کی طرف سے میڈیکل سٹورز کی انسپکشن رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے بلاورانٹی ڈرگ لائسنس اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے کیسز کی بھی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بورڈ کے ممبرز کی مشاورت سے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 10 میڈیکل سٹورز اور عطائی کلینکس کے کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی سفارش کی جبکہ چار میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ اور ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین کیسز کو ریکارڈ کی طلبی کے لئے آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا۔ اس موقع پر ایک میڈیکل سٹور کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سٹورز کے امور کو قانون اور ضابطہ کا پابند بنانے میں موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ بھی جعلی ادویات کی تیاری کی شکایت موصول ہوئی تو وہ جواب دہ ہونگے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ سے کہا کہ وہ ڈرگ لائسنس کے اجراء و تجدید کے معاملات پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹور کو مالک کی طرف سے ازخود کھولنے پر فوجداری مقدمہ درج کرایا جائے۔

  • انسدادِ ڈینگی کے سلسلے میں فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں آگاہی واک

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرطارق خاں نیازی کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تحصیل سمندری میں آگاہی واک منعقدہوئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے کی۔محکمہ صحت ودیگر محکموں کے افسران کے علاوہ این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔واک اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس اسی مقامات پر پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے آئیے ہم سب مل کر اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھیں۔ڈینگی سے بچاؤ ممکن اوردیگر احتیاطی وانسدادی اقدامات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے بھرپور انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے لہذا شہری گھروں اور ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کا عمل جاری ہے اور ٹیمیں کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،گھروں میں ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کو چیک کرکے ان کا صفایا کر رہی ہیں۔دیگر مقررین نے بھی ڈینگی کے انسداد کے لئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پرزور دیا۔

  • سلانوالی،پہاڑی پر کا م کر تا مز دور پتھر لگنے سے جاں بحق ہو گیا

    سلانوالی،پہاڑی پر کا م کر تا مز دور پتھر لگنے سے جاں بحق ہو گیا

    سرگودہا۔ 30 جولائی (اے پی پی) پہاڑی پر کا م کر تا مز دور پتھر لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیلا ت کے مطا بق سلا نوا لی کی پہاڑ ی نمبر116بلا ک 5میں مزدور ڈر لنگ کر رہے تھے کہ اچانک ا و پر سے پتھر آ گرے زد میں آ کر قر با ن حسین نا می مزدور شد ید زخمی ہو گیا جسے فور ی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتا ل سرگودہا منتقل کیا گیا جہاں پر و ہ زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا جسے بعد ازاں ا س کے آ با ئی گا ؤ ں لا لیاں میں سپرد خا ک کر د یا گیا۔

  • چنیوٹ میں ڈاکٹر کی ناقص کارکردگی، خدمات واپس کر دی

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر انجم اقبال نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں لاپروائی کی بناء پر ہسپتال میں تعینات لاجسٹک آفیسر عثمان تنویر کی خدمات پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو واپس کر دی ہے۔اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نام تحریر کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا اچانک معائنہ کیا تو لاجسٹک آفیسر عثمان تنویر دستیاب طبی آلات کے فنکشنل ہونے کے بارے میں نہ صرف تفصیلات بتانے سے قاصر رہے بلکہ غلط روی کا مظاہرہ بھی کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ آفیسر کو کئی بار اپنے فرائض پر توجہ دینے اور رویہ بہتر بنانے کی تاکید کی گئی تھی لیکن اصلاح نہ ہو سکی جبکہ ڈویژنل کمشنر کے دورے کے دوران بھی لاجسٹک آفیسر عثمان تنویر نے غلط رویہ اختیار کیا جس پر اس کی خدمات پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو واپس کرنے کے لئے تحریر کیا گیا۔ دریں اثناء ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کے اچانک دورے کے دوران انتظامی و طبی امور کا معائنہ کرتے ہوئے نظم و نسق کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے گائنی وارڈ میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کی بھلائی اور بہبود کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • یکم اگست سے رجسٹرڈ نہ ہونیوالے بیوٹی پارلرز اور بیوٹی سیلون کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

    یکم اگست سے رجسٹرڈ نہ ہونیوالے بیوٹی پارلرز اور بیوٹی سیلون کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

    سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) یکم اگست سے رجسٹرڈ نہ ہونیوالے بیوٹی پارلرز اور بیوٹی سیلون کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے سیلون اور بیوٹی پارلرز کو رجسٹرڈ کرنے کے سلسلہ میں باقاعدہ طور پر آگاہی مہم جاری رہی کئی سیلون اور بیوٹی پارلرز رجسٹرڈ ہوئے مگر اب بھی متعدد ایسے پارلرز اور سیلون موجود ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔دوسری طرف اس کاروبار سے متعلقہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم ستمبر تک کی توسیع کی جائے تاکہ رجسٹریشن کرانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔