Baaghi TV

Author: +9251

  • ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ، پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے رہیں گے،کاکڑبرادران

    ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ، پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے رہیں گے،کاکڑبرادران

    ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ، پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے رہیں گے،کاکڑبرادران

    لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے، عمران خان کے دورے امریکہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مضبوط ہوا ہے ۔ ;46; ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ ;46; اس موقع پر نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکڑ اور نعیم اللہ خان کاکڑ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا،صوبائی وزیر اوقاف نے کاکڑ برادران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں ،راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ2018ء کے الیکشن میں ضلع نارووال میں پارٹی کے اہم کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع بھر سے پی ٹی آئی سیٹیں جیت نہ سکی ،لیکن کاکڑ برادران کی پی ٹی آئی میں واپسی سے ضلع بھر میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی،امجد خان کاکڑ اور نعیم اللہ خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کروائی ہے ،جہاں نارووال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب جلد نارووال کا دورہ بھی کریں گے، دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں ، راہداری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے، ہم کل بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور آئندہ بھی پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

  • آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک

    آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک

    ڈنمارک نے آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے برطانیہ کی طرف سے یورپی قیادت میں مشن کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈینش حکام کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی مشن میں شمولیت پر غور کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔

    ان کا مزید سمندر کے کنارے واقع ہونے والے ملک کی حیثیت سے ڈنمارک کا آزادانہ آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔

    ادھر برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز ‘مائونٹ روز’ اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ برطانوی علم بردار مزید بحری جہاز بھی اس میں شامل ہوں گے۔

  • برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی ہلاکتیں

    برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی ہلاکتیں

    برازیل کے شمال مشرق میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ حکام کے مطابق صوبہ پرنیمبوکو کے شہروں ریسیفی، اولیندا، ابرییو اور لیما میں شدیدبارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے اور کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 6 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

    آفات سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں اور بعض سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ریسیفی میں گذشتہ مہینے کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں بھی 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دیا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

    حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دیا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

    حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دےا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

    لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی )سیاسی معاون بر ائے وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کےلئے جاری منصوبوں کی نگرانی و مانیٹرنگ حکومت باریک بینی سے کر رہی ہے،تحرےک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دےا ہے ،ا پنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے ےا شہرکو منتقل نہےں ہوسکےں گے،جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی مےں دلفرےب نعروں سے بہلاےا گےا، سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کےلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلاےا،جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زےادتےوں کا بدلہ عام انتخابات مےں انہےں شکست دے کرلےا،انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا رہی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے، جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں ، امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری ;200; رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا، وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا، انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت ;200;گے بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا ۔

  • مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا ‘عظیم شاہکار’

    مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا ‘عظیم شاہکار’

    مکہ معظمہ کے دیگر تاریخی مقامات میں’ المعابدہ’ کالونی میں واقع ‘السقاف’ محل جسے شاہی محل بھی کہا جاتا ہے شہر میں پرانے فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی و تاریخی ریکارڈ مرتب کرنے والے سرکاری ادارے ‘دارۃ الملک عبدالعزیز’ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں مکہ معظمہ کے اس تاریخی محل’ قصر السقاف’ پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ محل 9 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے 1346ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کے پہلے فرمانروا شاہ عبدالعزیز اس شاہی محل میں سرکاری مہمانوں کا استقبال کرتے۔ شاہ فیصل مرحوم کے دور تک السقاف محل ہی شاہی تھا۔

    تاریخ مکہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے بتایا کہ اس وقت یہ محل رابطہ عالم اسلامی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ محل کے ایک حصے میں مکہ پولیس کا ہیڈکواررٹر قائم کیا گیا جب کہ محل کی مغربی سمت کی عمارت کو وزارت خزانہ کے دفاتر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

  • پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    پی سی بی کا امام الحق کی وائرل ہونے والی گفتگو اور تصاویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

    لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر امام الحق کے بارے میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو بیوقوف بنانے اور دھوکہ دینے کے الزامات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے ۔ ذراءع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر ایک خاتون کے نام سے چلنے والے ٹوءٹر اکاءونٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ امام الحق کی بیک وقت کئی لڑکیوں سے دوستی تھی اور وہ ہر لڑکی کو یقین دلاتے رہے کہ ان کی کسی اور لڑکی سے دوستی نہیں ہے ۔ ان الزامات پر امام الحق کا کوئی موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔

  • ترکی کا شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے کی راہدری کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم

    ترکی کا شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے کی راہدری کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم

    ترک صدر طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہارپارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس فوجی کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کو پہاڑوں میں روپوش ہونے کی بجائے میدانوں ہی میں ان کا خاتمہ کرنا ہے ۔ کامیابی کی صورت میں ہمیں مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔
    امریکیF-35 نہیں توروسی SU -35 لے لیں، ترکی کو روس کی پیشکش

    اردگان نے امریکا کے ساتھ شام میں سکیورٹی زون قائم کرنے کے بارے میں جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کا کیسا ہی حل کیوں نہ نکلے ہم شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے پر موجود دہشت گردی راہ داری کا مکمل صفایا کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔

    ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے ہمیں ایف- 35 جنگی طیارے فراہم نہ کیے تو ہم پھر دیگر متبادل پر بھی غور کریں گے۔

  • مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

    لاہور: مریم نواز شریف کے جھوٹ بڑی تیزی سے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ، مریم نواز نے ٹویٹر پر جو تازہ ترین جھوٹ پکڑا گیا ہے. مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کل لاہور میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ ایک امریکی صحافی Dale Partridge نے یکم دسمبر 2016 کو اپنے فیس بک اکاونٹ سے شیئر کی تھی

    مریم نواز نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے. مریم نواز نے تصویر کو سہارا لیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ حکومت مخالفین پر بہت زیادہ تشدد کررہی ہے.

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں عوام کو
    گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ، مریم نواز کی طرف سے عوام کو اکسانے کی کوشش کی گئ .

    امریکی صحافی کی پوسٹ کا لنک اور سکرین شارٹ
    https://www.facebook.com/DaleJPartridge/posts/well-guys-today-started-out-great-we-were-on-our-way-to-grab-a-christmas-tree-in/1818799868337111/

    مریم نواز کے جھوٹے ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ جس تصویر کو وہ پھیلا
    کر ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں وہ ایک امریکی صحافی Dale Partridge نے یکم دسمبر 2016 کو اپنے فیس بک اکاونٹ سے شیئر کی تھی . مریم نواز نے تین سال پرانی تصویر کا سہارا لیکر قوم کو جھوٹے بیانے سے گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے.

  • وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا جلد آغاز ہوگا

    وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا جلد آغاز ہوگا

    نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے آغاز کا مقصد نوجوان میں اونٹری پرینورشپ کے رجحان اور اختراع پسندی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
    اس پروگرام کے ذریعے کالجوں اور جامعات کے طلباء کے لیے روایتی اور تکنیکی طریقوں کو استعمال میں لاتے ہوئے اختراع پسندی اور اونٹری پرینورشپ کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

    نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کے گئے اس پروگرام کا اعلان مارچ 2019 میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ناصرف تکنیکی اور پیشہ ورانہ گُر سکھائے جائیں گے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ملازمت کے مواقعوں میں اضافہ ہو۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

    عثمان ڈار اس پروگرام کو چلانے والی 13 رکنی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیم میں اسٹارٹ اپ فنڈنگ کے ماہر عمر جے غنی بھی شامل ہیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 10 لاکھ طالب علموں کے اندراج کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان طلبا کو انٹرن شپ کے دوران مختلف حکومتی اداروں مثلاً نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، پاکستان سیاحتی بورڈ اور وزارت مواصلات وغیرہ میں کام سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

  • مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خوردونوش کے بھاءو

    لاہور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز اشیائے خوردونوش کے جاری کردہ بھاءو اس طرح ر ہے ۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا130 تا 140 روپے فی کلو ، چینی72 روپے اور گڑ100 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح سفید چنا 110 روپے، سیاہ چنے98 ، دال چنا 108روپے سے110 ، مونگ ثابت140تا150، دال مونگ دھلی ہوئی165 روپے، ماش ثابت 145روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 108روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔