Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، صوبے کے بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے درمیان جاری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہا شم انعام اللہ خان نے کہا کہ وہ تمام ڈونرز کے تعاون کا شکرگزار ہوں ، خیبر پختو تنخوا کے ایچ یوز کو اپ گر یٹ کر نے کے منصوبے پر کام اسی سال شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف جان لیوا بیماریوں پر قابو پانے کےلئے انٹرنیشنل ڈونرز کے تعاون کے بھی شکرگزار ہیں ، بین الاقوامی ڈونرز نے بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کوششوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا ۔

  • عمران خان کے کہنے پر لوگوں نے صرف ہزار ڈالر بھی نہ دئے لیاقت بلوچ کا انکشاف

    عمران خان کے کہنے پر لوگوں نے صرف ہزار ڈالر بھی نہ دئے لیاقت بلوچ کا انکشاف

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر لوگوں نے ڈیم کیلئے صرف ہزار ہزار ڈالر بھی نہ دئے، جھوٹ پے جھوٹ بولنے سے کپتان پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوچکاہے۔ جماعت اسلامی ملک میں ریاست اور سیاست کی کشمکش میں نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کو سرخرو کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔ ہم خدمت کی بنیاد پر ملک کو ازسر نو منظم کررہے ہے دفتروں میں انسانوں کی تذلیل بند کی نائے۔۔۔
    اس ملک کو بہرانوں سے نکالنے کیلئے اس بگڑی سیاست کے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ عام شریف عوام کو منظم کرکے پاکستان کا دفاع کرینگے، قادیانوں کا بھی راستہ روکے گے اور عوام کے ترجمان بن کر ان کے مسائل بھی حل کرینگے۔۔۔
    وہ چارسدہ میں جماعت اسلامی پی کے 58 اسفندیار ولی خان کے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں صوبائی صدر اتحاد العلماء شیخ عبدالمستعان امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ محمد ریاض خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا شاہ حسین ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی عوام سے اپیل کی کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کے بازو بنیں

  • نیب خیبر پختونخوا کا کامرہ ماڈل ٹاءون اٹک کے ما لکان ، انتظامیہ و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    نیب خیبر پختونخوا کا کامرہ ماڈل ٹاءون اٹک کے ما لکان ، انتظامیہ و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    نیب خیبر پختونخوا کا کامرہ ماڈل ٹاءون اٹک کے ما لکان ، انتظامیہ و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن;34; احتساب سب کے لئے ;34;کو عملی جامہ پہنانے کےلئے قومی احتساب بیورو کوشاں ہے ۔ نیب تر جمان کے مطابق اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے کامرہ ما ڈل ٹاءون اٹک کے مالکان ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سوساءٹی میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں عوامی دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔ تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہاءوسنگ سوساءٹی میں پلاٹ کے حصول کےلئے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اورانہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی وہ افراد اپنی شکایات ادارہ ہذاکی ویب ساءٹ پر دیے گئے پر وفا رمے کے مطابق ڈپٹی ڈائرےکٹر ، (کوارڈینیشن) انویسٹی گیشن ونگ , 3 قومی احتساب بےورو خےبر پختونخوا پی ڈی اے کمپلیکس، بلاک;737373;- ، فےز ;86;- حےات آباد پشاور مےں دفتری اوقات کے دوران مورخہ19 اگست 2019 تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کےلئے متعلقہ فون نمبر 091-9217554 ر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

  • کاروباری ہفتے کا آخری دن : اسٹاک مارکیٹ 343 پوائنٹ گر گئی

    کاروباری ہفتے کا آخری دن : اسٹاک مارکیٹ 343 پوائنٹ گر گئی

    اسلام آباد: پاکستان کی معیشت میں‌اتار چڑھاو جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 343 پوائنٹ نیچے آیا. اسٹاک ایکسچینج ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 446 پوائنٹس پر تھا اور کچھ دیر کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی بھی دیکھی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس ہفتے دو ابتدائی دن کاروبار کے لحاظ سے بہتر تھے .اور کاروباری ہفتہ کے ابتدائی دو روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اچھا رہا۔ منگل کو اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوئی تھی جبکہ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 125 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا تھا۔بدھ کو 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور جمعرات کو 45 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • پاور لومز مالکان سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر مال فروخت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

    فیصل آباد (اے پی پی) پاور لومز مالکان نے یکم اگست بروز جمعرات سے رجسٹرڈ خریداروں کو 17فیصد اور نان رجسٹرڈ خریداروں کو 20 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر مال فروخت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں شناختی کارڈ کی شرط بھی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ چیئر مین آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن خالد محمود چیمہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یکم جولائی2019ء سے رجسٹرڈ انوائس پر 17فیصد اور نان رجسٹرڈ انوائس پر 20فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ ہو گیا ہے تاہم آل پاکستان کاٹن پاور لومزایسوسی ایشن نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دوسری ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر فی الحال سیلز ٹیکس کا نفاذ یکم اگست2019 ء تک ملتوی کروا دیا ہے لیکن اس ضمن میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاور لومز مالکان یکم اگست 2019ء کے بعد کوئی بھی مال رجسٹرڈ خریدار کو 17فیصد اور نان رجسٹرڈ کو 20فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر فروخت نہیں کریں گے نیز اس سلسلہ میں شناختی کارڈ کی شرط بھی لازمی ہو گی۔

  • شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو تنبیہ ، سازشوں سے باز رہیں ورنہ ؟

    شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو تنبیہ ، سازشوں سے باز رہیں ورنہ ؟

    پیانگ یانگ: امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالات پھر کشیدہ ہونے لگے،امریکی رویے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے واضح کیا ہے کہ اس کے حالیہ میزائل تجربات دراصل جنوبی کوریا کے جنگ پسندوں کے لیے تنبیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سمیت ملک کو لاحق دیگر شدید خطرات میں کمی کرنے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم زیادہ طاقتور ہتھیار بنا رہے ہیں۔

    دوسری طرف شمالی کوریا کے بدترین ’دشمن‘ سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کو کم جونگ ان نے ’ڈبل ڈیلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وہ امن کا دعویٰ کرتا ہے تو دوسری جانب امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہوئے اسلحہ بھی خریدتا ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو امریکہ کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں پرکڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔امریکہ ہر سال جنوبی کوریا کی افواج کے ساتھ مل کر دو بڑی فوجی مشقیں کرتا ہے۔ ان مشقوں کا شمار دینا کی چند بڑی فوجی مشقوں میں کیا جاتا ہے۔

  • موسم برسات میں گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت

    فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران گیسٹرو (اسہال)، ہیضہ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام الناس سے فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے دوران پانی کو اچھی طر ح ابال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں، کھلے مشروبات، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان کب کریں گے؟

    فیصل آباد( اے پی پی) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال،ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان 19 اگست بروز پیر کوکریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے اور پہلی بار مذکورہ نتیجہ نہ صرف ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہو گا بلکہ کسی طالب علم کا رزلٹ بھی لیٹر آن نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ رزلٹ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے تیار کیاگیاہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ رزلٹ کی سی ڈیز فیصل آباد بورڈ کی مقرر کردہ بینک برانچز میں 200 روپے فیس جمع کروا کر 19اگست کو صبح 10بجے حاصل کی جا سکیں گی۔انہوں نے بتایاکہ رزلٹ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہو گا جبکہ طلباء و طالبات موبائل فون ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ گھر بیٹھے معلوم کر سکیں گے۔

  • ہائی کورٹ  نے  28 جولائی 2019  کو ہونے والے لاء گیٹ ٹیسٹ معطل کردیے

    ہائی کورٹ نے 28 جولائی 2019 کو ہونے والے لاء گیٹ ٹیسٹ معطل کردیے

    بہاولپور: عدالت حرکت میں آگئی ، لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ نے 28 جولائی 2019 کے لیے شیڈول لاء گیٹ ٹیسٹ معطل کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ انتظامیہ بہاولپور اور ملتان میں امتحانی سنٹربنائے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ نئے امتحانی شیڈول کےتحت ملتان اور بہاولپور میں امتحانات کے لئے سنٹر قائم نہیں کئے جا سکے۔

    بہاولپور ہائی کورٹ بینچ نے اپنے حکم میں لکھا کہ بہاولپور میں ہائیکورٹ کا بنچ موجود ہے تو امتحانی مرکز کیوں نہ بن سکا؟ حکام کوئی بھی قانونی جواز پیش کرنے میں ناکام رہے،ملتان اور بہاولپور کے امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،علاقے کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بہاولپور کی رہائشی طالبہ مہرین فاطمہ نےفیڈریشن آف پاکستان کےخلاف رٹ پٹیشن دائرکی تھی۔بہاول پور کی رہائشی طالبہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بہاولپور اور ملتان میں لاء گیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم نہیں کیے گئے جس سے اس علاقے کے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کا موقع نہیں مل سکا ۔

  • یدی یورپا بھارتی ریاست کرناٹک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب

    یدی یورپا بھارتی ریاست کرناٹک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب

    بھارتی ریاست کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا نے چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

    حلف برداری کی تقریب راج بھون میں منعقدہوئی ۔گورنر وجو بھائی والا نے حلف لیا۔ گورنر نے انہیں ایک ہفتہ کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

    قبل ازیں، کرناٹک بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی۔یدی یورپا نے انہیں 105 ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط دیا۔