فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہوتے ہی فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی کلاسز میں داخلوں کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے رواں سال 10فیصد اضافی داخلوں کا بھی ہدف مقررکیاگیاہے جس کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اورتمام گرلز و بوائز کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز کے پرنسپلز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان ہوتے ہی طلباء وطالبات کی بڑی تعدا د نے پراسپیکٹس کے حصول کیلئے متعلقہ تعلیمی اداروں کا رخ کرلیاہے جہاں انہیں انتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس وداخلہ فارم فراہم کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء پیرنٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے صدر ایم اے ثاقب نے میڈیاسے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتہائی مہنگے داموں پراسپیکٹس کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے۔
Author: +9251
-

محکمہ ایجوکیشن کا انقلابی قدم ، اساتذہ کے لیے آسانیاں ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں
لاہور : پاکستان نے محکمہ تعلیم کو جدید سائنسی سہولیات سے مزین کردیا ، نیا دور نئی ایجادات اور جدید ترین سہولیات اب تعلیمی کلچر بنتے جارہاہے . تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کا ایک اور انقلابی قدم، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستیں پر عملدرآمد کے لیے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا ہے، آن لائن سسٹم بنانے کا مقصد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستوں پر آن لائن عملدرآمد کرنا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا نئے سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
دوسری طرف محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام ٹیچرز کو اپنا ڈیٹا 10 اگست تک جبکہ نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اپ لوڈ کرینگے۔ اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے ریکارڈ کو اے ای اوز 25 اگست تک کراس چیک کرنے کے پابند ہونگے جبکہ سی ای اوز، ڈیٹا کو 31 اگست تک ری چیک کرنے کے پابند ہونگے۔
-

پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے،رہنماء پی ٹی آئی ملک عدنان خان
پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے،رہنماء پی ٹی آئی ملک عدنان خان
پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک عدنا ن خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے ،ملکی ترقی اس وقت ممکن ہے جب کرپشن نہ ہو ،جب تک کرپشن کا سلسلہ جاری رہے گا ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ ان خیالا ت اظہا رانہوں نے یوسی دھرمہ خیل بنوں میں تحصیل ممبر سجاد خان کی رہائش گاہ پر غرباء میں پریشر پمپس مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کونسل ممبر ملک شکیل خان ،تحصیل ممبر سجاد خان دھرمہ خیل ،سابق ایم این اے مرحوم ملک ناصر خان کے فرزند ملک یاسر خان ،قیصر سورانی ،وقار سورانی ،آفاق نواز ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ملک عدانان خان نے کہاکہ وزیراعظم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں کی واحدکرن ہے جوبہت جلد ملک کوقرضوں کے دلدل سے نکال کرترقی کی منازل طے کریگی ۔
-

یوگنڈا ، روڈحادثہ میں 7افراد ہلاک
یوگنڈا میں روڈ پر ہوئے حادثہ میں 7افراد ہلاک جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع نگورا میں ہوا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ مسافر مبیل قصبے سے سروتی قصبے کی طرف جا رہے تھے۔
ایک مسافر اوڈونگو کے مطابق ، ٹیکسی ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ جب ٹیکسی کا ایک ٹائر پھٹا تو وہ اس پر قابو نہ پا سکا ۔ شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
-

حکومت سماجی رابطے کی ویب سائٹس بلاک کردے،پاکستان سے متعلق غلط تاثر پیش کیا جارہا ہے، پی ٹی اے
اسلام آباد :پاکستان میں سماجی رابطے پر بچوں کی پورنوگرافی کے متعلق بہت غلط پراپیگنڈہ پیدا کیا جارہا ہے. اسی وجہ سے پی ٹی اے نےحکومت کو پالیسی بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز دے دی، بچوں کی پورنوگرافی میں پاکستان کے نمبر ون ہونےکی غلط فہمیاں ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نےکہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پی ٹی اے چیئر مین نے انکشاف کیا کہ 2015 میں ایک بین الاقوامی اخبار نے غلط اعداد و شمار پر رپورٹ کیا کہ پاکستان بچوں کی پورنوگرافی میں نمبر ون ہے، پورنوگرافی سےمتعلق ساڑھے 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔
پی ٹی اے چیئر مین عظیم باجوہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں، حکومت پالیسی بناکر چین اور یو اے ای کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بلاک کردے، حکومت پالیسی بنائے اور مقامی سطح پر متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنائی جائیں،
چیئرمین پی ٹی اے نےمزید بتایا کہ گستاخانہ مواد سےمتعلق ہمیں عوام کی ساڑھے 8 ہزار شکایات موصول ہوئیں، گستاخانہ مواد کی 40 ہزار ویب سائٹس بلاک کیں،ڈارک ویب پاکستان میں موجود ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنا آسان نہیں۔
-

پولیس لائن بنوں میں یاد گار شہداء کا افتتاح
پولیس لائن بنوں میں یاد گار شہداء کا افتتاح
یاد گار دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے ،ڈی آئی جی بنوں
پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)پولیس لائن بنوں میں محکمے کے شہداء کی یاد میں یاد گار شہداء پولیس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرتقریب کا انعقادکیاگیاجس میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبداللہ خان ، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،پشاور کرائم جرنلسٹس فورم کے صدر عظمت گل ،جنرل سیکرٹری عالمزیب،نائب صدر حق نواز،زاہد درانی،صدیق ساگر،واجد ہوتی،طاہر ،عامر،شاہ فیصل،فہد شہزاد،کامران،قاری گل رحمان،،ایڈیشنل ایس پی توحید گنڈاپور سمیت دیگر پولیس حکام نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبداللہ خان نے کہاکہ یہ یاد گار دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے135شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے جس میں سابقہ ایف آر اور موجودہ وزیر سب ڈویژن کے سات لیویز اہلکار بھی شامل ہیں ،ککی ،لکی مروت اور وزیرستان میں بھی یاد گار تعمیر کی جائیں گی ۔ ڈ ی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے اہلکاروں اور سول سوساءٹی کے افراد پر ہم فخر کرتے ہیں ان کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ،4 اگست کو ہم عوام کے ساتھ یوم شہداء بھرپور طریقے سے منائیں گے اور شہداء کے خاندانوں کو یہ احساس دلائیں گے کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پرڈی آجی جی اورڈی پی اونے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اورملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ -
دنیاپور : روڈ حادثے میں کئی افراد شدید زخمی
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی ) میں خطرناک ایکسڈینٹ کئی افراد شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق دنیاپور سپر ہائی وے دوڈ پر تھانہ صدر کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار کچلے گئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک کار بھی شدید زخمی ہوئی جس تمام سوار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں ایکسڈینٹ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتہائی نازک حالت میں پہنچنے والے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
-

19سالہ برطانوی لڑکی کے ریپ میں ملوث اسرائیلی عدالت میں پیش
برطانیہ کی ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسرائیلیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت فارنزک ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنا سکتی ہے۔پولیس شناختی پریڈ کے ذریعے لڑکی سے ملزموں کی پہچان کرا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ملزموں میں سے کچھ کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ تمام ملزمان کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ آئی لینڈ کنٹری سائپرس کے ائی نپا پیمبوس روکس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ اسی ہوٹل کے سیکنڈ فلور پر ایک اسرائیلی لڑکا بھی اپنے دوست کے ساتھ تھا۔ لڑکی کے مطابق جب وہ وہاں گئی تو تبھی نشے میں دھت دیگر دوست بھی وہاں آگئے اور سبھی نے اس کے جنسی زیادتی کی۔لڑکی کے جسم پر کئی چوٹ کے نشان بھی ملے ہیں۔
پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ساتھ ہی وہ ویڈیو بھی برآمد کرلیا ہے جو لڑکوں نے موبائل میں بنائی تھی۔
-

عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر کئی علمائے کرام اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔
عمران خان کی دورہ امریکا سے واپسی پر کسی بھی مذہبی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہے۔
-

حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی ، اندھا عشق دو سالہ بچی کی جان لے گیا
گوجرانوالہ: حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی، قتل کی لرزہ خیز واردات ،بے وفائی پر جواں سالہ لڑکی نے اپنے دوست کی دو سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں جواں سالہ سونیا نے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے اپنے دوست شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ شاہد کا سونیا سے پانچ سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔شاہد نے دو سال قبل اپنے گھر والوں کی پسند کی شادی کر لی ۔
گوجرانوالا پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہد کی بیوی بازار سے اپنی دو سالہ معصوم بچی کیلئے عید کی شاپنگ کرنے گئی، موقع ملنے پر سونیا نے اپنے دوست کزن شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو گلی سے کھیلتے ہوئے اپنے ساتھ گھر لے جاکر بے دردی سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سفاک درندہ صفت ملزمہ لرزہ خیز واردات کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئی، والدین شدت غم سے نڈھال ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سونیا کو گرفتار کرلیا ۔