Baaghi TV

Author: +9251

  • چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی

    چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھانی پڑی، چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ عمران خاں کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر کی بازگشت ایک بار پھر سنائی دینے لگی.صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے مودی نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے اپیل کی تھی.اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا (ایوان زیریں) کو بتایا کہ مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا تھا، کشمیر پر ثالثی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان 28جون کو جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20-سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی ۔ راج ناتھ نے زور دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔امریکی صدر کے بیان پر مودی کی خاموشی کے خلاف کانگریس اراکین نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔

  • بلاشبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،چین نے بھی کامیاب دورہ  امریکہ کی حمایت کردی

    بلاشبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،چین نے بھی کامیاب دورہ امریکہ کی حمایت کردی

    بیجنگ :پاکستانی اپوزیشن تو شاید کبھی بھی یہ ماننے کے لیے تیار نہ ہو کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ترین رہا ہے. لیکن امریکہ کی مخالف عالمی طاقت نے اس کامیاب دورے کی تصدیق کردی ہے.پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے لگا، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ثمرات آنے لگے، چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی حمایت کردی۔

    بیجنگ میں‌چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

    عمران خان کے کامیاب دورہ کو تسلیم کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔

    فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔مائیک پومپیو نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،انہوں نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے۔

    پومپیو نے یہ بھی کہا کہ ان کو بھیجنے کا مقصد ہے کہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کر سکیں۔

    افغانستان کے مسئلے پر اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اب پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے، افغان امن عمل میں امریکا کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

    مورگن اورٹیگس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔

  • تیونسی صدر کے انتقال پرایک ہفتہ سوگ کا اعلان

    تیونسی صدر کے انتقال پرایک ہفتہ سوگ کا اعلان

    تہران : تیونسی صدر کی وفات کا ایران کو بہت غم ، تیونسی حکومت نے صدر کے انتقال پر ایک ہفتے کا سوگ منانے کا اعلان کردیا ،دوسری طرف تیونس کے صدر کے انتقال کے بعد محمد الناصر تیونس کے عبوری صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    تیونسی صدر کی وفات پرایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں تیونس کے وزیر خارجہ خمیس الجهیناوی کو مخاطب کرتے ہوئے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر دکھ اورغم کا اظہار پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ، حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی حکومت اورعوام مصیبت کی اس گھڑی میں تیونس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

    دوسری طرف تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الناصر نے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال کے بعد تیونس کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔تیونس کے بنیادی آئین کے مطابق صدر کے انتقال کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر عبوری صدر کی حیثیت سے ملک کا نظام سنبھالتے ہیں۔

    تیونس کے صدر کو حال ہی میں صحت خراب ہونے کی و جہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

  • پاکستانی زائرین حج  کا کیسے استقبال کیا گیا ؟

    پاکستانی زائرین حج کا کیسے استقبال کیا گیا ؟

    دُنیا کے کونے کونے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس آنے والے اللہ کے مہمانوں کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ بلا امتیاز تمام ممالک کے فرزندان توحید کی خدمت اور خاطر داری میں‌ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی۔

    تفصیلات کےمطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سے بڑی تعداد میں عازمیں حج سعودیہ پہنچ رہے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج سعودی عرب کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔

    اسی طرح سعودی عرب میں بھی پاکستانی عازمین‌ حج کی بھرپور خدمت کی جاتی ہے۔ پاکستان سے آئے عازمین حج کا استقبال پھولوں، زمزم اور کھجور کی مختلف اقسام کے تحائف سے کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں جنوبی ایشیائی ممالک کے عازمین حج کے استقبال کے لیے 78 مختلف تنظیموں کے دفاتر قائم ہیں۔

  • امریکی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ ، چین ناراض

    امریکی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ ، چین ناراض

    واشنگٹن : چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر تعلقات پھر کشیدہ ہونے لگے ، چین کی وارننگ کے باوجود جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا ہے۔چینی فوج کی جانب سے امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا۔ بیجنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضروری ہوا تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

    چینی وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی جانب سے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کے خلاف امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے انٹیاٹم نامی بحری بیڑہ 112 میل چوڑی آبنائے تائیوان کی جانب روانہ کیا ہے۔ امریکی بیڑے کے ترجمان کے مطابق امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کشتیوں کی آزادانہ نقل وحرکت جاری رکھے گا۔

    دوسری طرف چین نے واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے، گزشتہ روز بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی اس قسم کی حرکتوں سے دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

  • تیونسی صدر کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

    تیونسی صدر کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی کے انتقال پر عبوری صدر محمد الناصر کےنام اپنے پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کی وفات پرعبوری صدر، تیونسی قوم اور حکومت کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی قیادت اور عوام تیونس کےساتھ ہے۔ برقی پیغام میں‌ کہا گیا ہے کہ تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کا اچانک انتقال پورے عالم اسلام کے لیے افسوس اور صدمے کا باعث ہے۔

    خیال رہے کہ تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی گذشتہ روز خرابی صحت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں چند روز قبل بھی صحت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال سے واپس آنے کے بعد بھی وہ حکومتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

  • حیدرآباد : ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم سے 3افراد جاں بحق

    حیدرآباد : ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم سے 3افراد جاں بحق

    حیدرآباد میں مسافر ٹرین اورمال گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

    حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔واقعے کے بعد وزیر ریلوے نے فوری طور پر کاروائی کی ہدایات جاری کردی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے کے بعد حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اسی ماہ یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے جس میں بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش

    پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرہ، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا، راجن پور اور جہانیاں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا،تاہم بارش کے ساتھ ہی کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس وجہ سےمتعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ادھر لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق گھر بوسیدہ تھا، شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کے دس افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا.

    ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ہوئی۔اسلام آباد کے ایک گھر کی بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔

  • کیا ایران نے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے؟

    کیا ایران نے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے؟

    مغربی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔ قبل ازیں ایران نے بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا یے۔

    ادھرایک دوسری پیش رفت میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے اگر انہیں مُذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔

    دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران کو اس وقت جس طرح کے حالات کا سامنا ہے ان میں امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی شرط عاید کی۔

    یہ بھی پڑھیں:بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران