Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے میدان مار لیا

    کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے میدان مار لیا

    کراچی: کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان ہو گیا . جس میں لڑکیوں نے میدان مار لیا ۔ کسی بھی گروپ میں لڑکے کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے۔میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی طلباء نے حصہ لیا ، کامیابی کا تناسب اڑسٹھ فیصد رہا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق سائنس گروپ ہو یا آرٹس گروپ یا پھر اسپشل اسٹوڈنٹس تمام گروپس میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن سیدہ فضا قادری نے 797 نمبر حاصل کی۔

    دوسری پوزیشن طوبی باسط نے 795 لیکر حاصل کی۔ 794نمبر حاصل کرکے والیہ نور نے تیسری پوزیشن سمیٹی۔پوزیشن ہولڈرز طالبات کا کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ لگن سے پڑھتی ہیں۔

    میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی طلباء نے حصہ لیا ، کامیابی کا تناسب اڑسٹھ فیصد رہا.چئیرمین میٹرک بورڈ بھی لڑکوں کے امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں۔

  • بارشوں کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فراءض ٹیم ورک کے ساتھ سرانجام دیں ، سی ٹی او محمد بن اشرف

    بارشوں کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فراءض ٹیم ورک کے ساتھ سرانجام دیں ، سی ٹی او محمد بن اشرف

    بارشوں کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فراءض ٹیم ورک کے ساتھ سرانجام دیں ، سی ٹی او محمد بن اشرف

    راولپنڈی25جولائی(اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ بارشوں کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فراءض ٹیم ورک، محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں کسی بھی جگہ ٹریفک رش نہ بننے دیں انسپکٹرز اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوئنٹس پر رکھیں اور ڈی ایس پیز اپنے سرکل میں ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کریں اور اپنی موجودگی میں ٹریفک بہاءو کو ےقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ میں نے تمام سیکٹرز کی خصوصی چیکنگ جاری رکھی ہوئی ہے اس سلسلے میں اچھی ڈیوٹی کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ غلط پارکنگ نہ ہونے دی جائے اس حوالے سے بیٹ انچارجز اور لفٹر سٹاف سخت محنت کریں تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر نہ ہو غلط پارک کی گئی گاڑی یا موٹر سائیکل کو فوری لفٹ کر لیا جائے انہوں نے کہا کہ آپس میں مکمل ربط اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے ایئر پورٹ روڈ ، مری روڈ، مال روڈ ، پشاور روڈ ، راجہ بازار پیرودھائی، کمرشل مارکیٹ ، صادق آباد ، اڈیالہ روڈ ، ڈھوک سیداں ، مصریال روڈ، 22نمبر چوک، جہلم روڈ ، صدر کینٹ ، اندرونِ شہر، بازاروں اور دیگر تمام شاہراءوں پر بارشوں کے دوران ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنایا جائے کسی بھی شاہراہ پر بارش کا پانی کھڑا ہونا شروع ہو تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کو بتایا جائے تاکہ بروقت اقدامات سے ٹریفک بہاءو جاری رہے اور شہری ٹریفک سہولیات سے مستفید ہوں انہوں نے کہاکہ جذبے اور ہمت سے کام کیا جائے تو فورس کا وقار بلند ہوتا ہے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے کہ بارشو ں کے دوران برساتی اور چھتری کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک روانی بحال رکھی جائے انہوں نے کہا کہ شہری معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائنز 051;46;9272839 اور051;46;9272616 پر رابطہ کریں

  • نہری پانی چوری کرتے ہوئے درجن سے زائد پانی چور گرفتار

    نہری پانی چوری کرتے ہوئے درجن سے زائد پانی چور گرفتار

    کرتے ہوئے درجن سے زائد پانی چور گرفتار

    سرگودھا ۔ 25جولائی (اے پی پی)محکمہ انہار نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام مےں درجن سے زائد زمےندار گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ تفصےلات کے مطابق بگھو والا ،گھلاپور،نور والاسمےت مختلف دےہاتوں مےں کرےک ڈاءون کر کے محمد شفقت محمدنواز، طارق محمود، مدثررائے، سکندرحیات، عابدعلی، عمر حےات، محمد خضر،رحمت علیوغےرہ 19 کاشت کار وں کو نہری پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لےا جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرکا بارش کے بعد شہر کا ہنگامی دورہ،شہر کی مختلف شاہراؤں اور نشیبی علاقوں میں واسا حکام کی طرف سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور واسا حکام کو تمام نشیبی علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔
    ڈپٹی کمشنر کاوزیر آباد میں بھی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نالہ پلکھو،لویری والا بنداور الیگزینڈریا پُل ریلوے،خانکی بیراج سمیت مختلف مقامات کا بھی تفصیلی دورہ،دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد وقار حسین، محکمہ ریلوے، محکمہ انہارو ڈرینیج کے افسران سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
    انہوں نے دورہ کے موقع پر نالہ پلکھو اوردریائے چناب کے مختلف مقامات پر سیلابی پانی کی اپ اور ڈاؤن سٹریم،سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات اور الیگزینڈریا پُل کے مقام پر گزرنے والے سیلابی ریلوں کی تفصیلات بھی دریافت کیں اور متعلقہ حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور نقصانات سے بچاؤ کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
    اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد اور محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو موجودہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب الیگزینڈریا پُل کے مقام پر پانی کا لیول 76ہزار کیوسک ہے جو کہ نارمل ہے جس سے فی الحال آبادی اور ملحقہ علاقوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی لیول کا سیلاب 2سے 4لاکھ کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب 4سے 6لاکھ کیوسک تک ہے،مرالہ کے مقام پر نچلے لیول کا سیلاب 1سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک،درمیانے درجے کا سیلاب ڈیڑھ سے 2لاکھ کیوسک تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر سیلاب کی صورتحال نارمل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری الرٹ کے پیش نظر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ انہار،واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی کانفرنس اسلام آباد میں‌ ہو گی

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی کانفرنس اسلام آباد میں‌ ہو گی

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس 29 جولائی سے 2 اگست، 2019 تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، یہ کا نفر نس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتما م منعقد ہو گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے رکن مما لک کے 180 قومی ، صوبائی اور علاقائی قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کے سا تھ CPAکے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہے، دولت مشترکہ کی پا رلیما نی ایسوسی ایشن 19ویں صدی کے اوائل میں قائم کی گئی اور یہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رکن مما لک میں جمہو ریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کا م کر رہی ہے، یہ تنظیم دولت مشترکہ کے قانون ساز اداروں کی 180 برانچوں پر مشتمل ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں،

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن بنگلادیش ، پاکستان اور سری لنکا کی وفاقی پارلیمان و ںسمیت پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے لیے ایک باشعور اور باخبر پارلیمانی معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ممبر ممالک کی پارلیمانوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہے،

    سی پی اے حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بنچ مارک کی نشاندہی اور دولت مشترکہ کی جمہوری اقدار پر عمل در آمد کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ سی پی اے کا مقصد ممبر مما لک میں پارلیمانی جمہوریت آ ئین ، قانون سازی ، معا شی و سماجی اور ثقافتی پہلوں کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ کی یہ پانچویں کانفرنس ہے جس کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینا ہے،
    محمد اویس

  • پاکستان کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے کم ہونے لگے، چند دنوں میں 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے

    پاکستان کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے کم ہونے لگے، چند دنوں میں 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے

    اسلام آباد : پاکستان میں فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے نیچے گرنے لگے ، چند دنوں میں‌ فارن کرنسی اکاونٹ 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے ہیں اور اس وقت قومی خزانےمیں 7.612 بلین ڈالرز کا حجم باقی رہ گیا ہے.

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں فارن کرنسی اکاونٹ میں‌کمی ہورہی ہے تو دوسری طرف دوسرے بینکوں میں‌فارن کرنسی اکانٹ میں‌اضافہ ہورہا ہے اور یہ پاکستانی معیشت کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے.

    ذرائع کے مطابق دوسرے بینکوں کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑھ کر 7.250بلین ڈالرز ہوگئے ہیں. اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کے مجموعی فارن کرنسی اکاونٹ 14.862بلین ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں.

  • وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کی زیر صدارت یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

    وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کی زیر صدارت یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

    وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے جمعرات کو یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 65 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ ) عامرعظیم باجوہ بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس نے 64 ویں یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کاروائی کی منظوری دی ہے، بورڈ نے ( پائیدار ترقی کے لیئے آئندہ جنریشن براڈ بینڈ) این جی بی ایس ڈی بہاولپور لاٹ کا کنٹریکٹ میسرز ٹیلی نار کو دیئے جانے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹ اٹھارہ مہینوں میں مکمل ہو گا اور اس تقریبا 1،381،499 کی آبادی مستفید ہو گی،

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو یو ایس ایف کی کامیابیوں اور اس کے مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے،
    محمد اویس

  • دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    سرگودھا ۔ 25جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کی جانب سے دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے پیش ِنظر ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن، شاہپور، بھیرہ، ساہیوال کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ دریائے جہلم و چناب کے کناروں پر ;200;باد دیہاتوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو 1122 محکمہ انہار، پولیس، صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال میں بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا سولت سعیدنے ان تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں فوری طور پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کریں اور سیلابی علاقوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کا زیادہ جانی و مالی نقصان نہ ہو ۔

  • سوموار، منگل کو کن شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    سوموار، منگل کو کن شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوموار اور منگل کے دوران بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام سروس خان نے کہاکہ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اسی طرح قلات، سبی، ژوب ڈویژن  میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،

    غلام سروس خان کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے، انہوں‌ نے کہاکہ ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے،
    محمد اویس

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

    سرگودھا ۔ 25جولائی (اے پی پی)ایڈےشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ر) شعیب علی نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ریسییو اداروں کو وضع کردہ فلڈ پلان پر فوری عمل در;200;مد کرنے کی ضرورت پر زور دےا ۔ وہ ضلع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے کئے گئے پےشگی اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 ،سول ڈےفنس، ریونیو، لائیوسٹاک ،;200;بپاشی ، زراعت اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیلاب کی صورتحال سے ;200;گاہ رکھنے کے لئے محکمہ ;200;ب پاشی کو فلڈ کنٹرول سنٹر24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہداےت کی کہ وہ سیلاب کی صورت میں جانوروں کےلئے فری ونڈا کا انتظام کرےں ۔ انہوں نے بلدےاتی اداروں کو مون سون کی صورت مےں نشےبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے انتظامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے.