Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی وزیراعظم کی ای میل ہیک ، باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    برطانوی وزیراعظم کی ای میل ہیک ، باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    لاہور: باغی ٹی وی نے برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کی خفیہ ای میل حاصل کرلی ہے. جس میں بورس جانسن نے اپنے ایک قریبی دوست کو پیغام دیا کہ اب وہ بریگزٹ کے معاملے پر مزید تاخیر نہیں‌کریں گے .

    اس ای میل میں‌نو منتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے دوست سے کچھ اہم باتیں شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ہم نے مزید تاخیر کی تو لیبر پارٹی کے جیرمی کاربن اقتدارپر قبضہ کرلیں گے جس کے کے ہم کسی صورت میں‌متحمل نہیں‌ہوسکتے ،

    بورس جانسن کا اپنی ای میل میں مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے. اور ہم برطانیہ کو یورپ سے الگ کرکے اس کے مستقبل کو روشن بنائیں گے .وہ مزید کہتے ہیں کہ ہم ہر صورت یورپی یونین کو 31 اکتوبر تک چھوڑ دیں گے اس طرح ہم پھر اپنی تمام توانائیاں اپنی عوام پر صرف کرسکتے ہیں.

    اپنے دوست سے مخاطب ہوتے ہوئے بورس جانسن کہتے ہیں کہ اگرتم میری حمایت اور مدد کرتے ہوتو پھر جتنی جلدی ہوسکے کنزرویٹو پارٹی سے جڑ جاوپھر ہم جیرمی کاربن کو اقتدار سے دور کرسکتے ہیں.

    بورس جانسن اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ اے میرے دوست تمہاری مدد سے میں 20 ارب پاوند نیشنل ہیلتھ سروس پر خرچ کرکے مزید ہسپتال بناوں گا . نوجوان لوگوں کو اپنے گھر حاصل کرنے میں میری مدد کرو ، میں‌برطانیہ سے جرائم کو ختم کرکے دم لوں گا،یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے. جو لیبر پارٹی کا جیرمی کاربن نہیں کرسکتا

    اپنے ای میل پیغام میں بورس جانس اپنے دوست کو کہتے ہیں کہ جیرمی کاربن کی حکومت اس وقت انتشار کا شکار ہے اور اس کے پاس بریگزٹ کے لیے کوئی پلان نہیں ہے.ان حالات میں غیر یقینی کیفیت کا مطلب سرمایہ کاری نہیں ہوگی جس کا براہ راست نقصان برطانیہ کو ہوگا.

    بورس جانسن نے اپنی ای میل میں جیرمی کاربن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ٹیکس بڑھانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں

  • پشاور، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا متحدہ اپوزیشن کے جلسہ گاہ کا دورہ

    پشاور، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا متحدہ اپوزیشن کے جلسہ گاہ کا دورہ

    پشاور، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا متحدہ اپوزیشن کے جلسہ گاہ کا دورہ

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ملین مارچ کی روٹ اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہونے والے جلسہ کی جگہ کا دورہ کیا ۔ ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، ملین مارچ اور احتجاجی جلسہ کےلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، احتجاجی جلسہ اور مارچ کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ، آر آر ایف ، کیو آر ایف ،سنیفر ڈاگز ،بی ڈی یو ٹیموں سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فراءض سرانجام دینگے ۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر 3سو کے قریب ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، جلسہ گاہ کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں ، سیاسی قائدین اور دیگر شرکا ء کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر جلسہ گاہ کی طرف ;200;نے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ ملین مارچ اور احتجاجی جلسہ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس ہائی الرٹ ہے، جلسہ گاہ اور ارد گرد اطراف کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کرکے کلئیر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر پولیس کے خصوصی اضافی دستے بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔

  • لاہور،مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خورونوش کے بھاءو

    لاہور،مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خورونوش کے بھاءو

    لاہور،مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خورونوش کے بھاءو

    لاہور ۔ 25 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کے روز اشیائے خورونوش کے جاری کردہ بھاءو اس طرح ر ہے ۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا130 تا 140 روپے فی کلو ، چینی72 روپے اور گڑ100 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح سفید چنا 110 روپے، سیاہ چنے98 ، دال چنا 108روپے سے110 ، مونگ ثابت140تا150، دال مونگ دھلی ہوئی165 روپے، ماش ثابت 145روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 108روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

    لاہور: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں‌متعارف کروانے کے لیے آئی سی سی نے اقدامات شروع کردیئے ہیں. اس سلسلے میں‌آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل کل شروع ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ووٹنگ کل صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ 29 جولائی صبح 10 بجے تک ووٹنگ کرسکتے ہیں۔

    بورڈ ذرائع نے شائقین کرکٹ کی خواہشات کا بھی احترام کیا ہے اور کہا ہے کہ شائقین کرکٹ شارٹ لسٹ کیے گئے 4 تاریخی میچوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ میچوں میں 1954ء میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں فتح شامل ہے۔ 1987ء میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بنگلور میں فتح بھی شارٹ لسٹ کی گئی ہے،۔

    یاد رہے کہ 1994ء میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کراچی میں فتح بھی آپشن میں شامل ہےاسی طرح 1999ء میں چنئی کے میدان میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ بھی آپشن میں شامل کیا گیا ہے

  • صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    لاہور ۔ 25 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں ۔ آلو نیا کچہ چھلکا 22سے23 روپے فی کلو، پیاز38سے40 روپے اور ٹماٹر42 سے44 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح ادرک چائنہ235 سے 242 روپے، پالک14 سے15، بینگن40سے42 ، بھنڈی توری42سے44،کریلہ51سے53، گھیا کدو57 سے60، مٹر110 سے115، اروی59سے 62 ، شملہ مرچ77 سے80، پھول گوبھی58 سے 61، بند گوبھی46 سے48، شلجم30 سے32 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی ۔

  • محکمہ پولیس پنجاب میں افسران کے تقرروتبادلے، آئی جی پنجاب کے احکامات جاری

    محکمہ پولیس پنجاب میں افسران کے تقرروتبادلے، آئی جی پنجاب کے احکامات جاری

    آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی I، راولپنڈی، تفسیر حسین کو ایس ڈی پی او پنڈی گھیپ، اٹک، تقرری کے منتظر، ملازم حسین کو ایس ڈی پی او جتوئی، مظفر گڑھ، تقرری کے منتظر، ناصر حنیف کو ایس ڈی پی او سٹی، شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح ایس ڈی پی او سٹی، شیخوپورہ، توحید رحمن میمن کو ایس ڈی پی او مریدکے، شیخوپورہ، ایس ڈی پی او مریدکے، شیخوپورہ، سیف الرحمن کو ڈی ایس پی کنٹرول روم، سی پی او پنجاب، لاہور جبکہ تقرری کی منتظر، روبینہ عباس کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی کی خالی آسامی پر تعینات کیاگیا ہے۔

  • واپڈا افسران کے تبادلوں،  ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری ،اب پھر ہو گیا کیا ؟ جانیئےاس رپورٹ میں‌

    واپڈا افسران کے تبادلوں، ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری ،اب پھر ہو گیا کیا ؟ جانیئےاس رپورٹ میں‌

    لاہور:اب ایسا نہیں چلے گا . پاکستان واپڈا نے بھی تبدیلی کا اشارہ کردیا ، واپڈا نے افسران کے تبادلوں اور ترقیوں میں سفارشی کلچر کیخلاف مراسلہ جاری کر دیا، افسران کو تبادلے رکوانے کی بجائے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ واپڈا میں افسران کے تبادلوں پر سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، اس لئے تقرری اور تبادلے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی کیریئر مینجمنٹ میں تبادلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایسی اطلاعات بھی آرہی تھیں کہ بعض دفاتر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ افسران کو ریلیو کرنے سے انکار کرنے لگے ہیں، افسران کا دو سے تین سال تک ایک جگہ پر تعیناتی کے بعد تبادلہ ناگزیر ہے۔

  • موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    لاہور ۔ 25 جولائی(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور ، پنجاب سٹیڈیم ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور ایل سی سی گراءونڈ سمیت لاہور میں مختلف گراءونڈز کو جانے والی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ گراءونڈز بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ناقابل استعمال ہوگئے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم ، پنجاب سپورٹس بورڈ ، فیفا ہاءوس جانے والے ملازمین کو بھی دفاتر جانے کے لئے دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ شدید بارش سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی ۔ موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

  • ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت پر کیا جواب دیا، آئیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے بتا دیا

    ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت پر کیا جواب دیا، آئیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا اور کہاکہ پاکستان اورامریکہ کےتعلقات ماضی کی نسبت مستقبل میں بہترین رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ امریکہ اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ اپنے دورہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نےبھرپور کردار ادا کیا ، امریکی صدر کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے،

  • دریائے چناب عبور کرتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا

    دریائے چناب عبور کرتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا

    چنیوٹ
    دریائے چناب عبور کرتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122 اور مقامی این جی او کا سرچ آپریشن جاری
    دریائے چناب چنیوٹ مسلم کالونی کے قریب بھینسیں چرانے کے لئے آیا نوجوان دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا ڈوبنے والے 16 سالہ نوجوان کا تعلق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چھنی قریشیاں سے بتایا گیا ہے جبکہ نوجوان چرواہے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی این جی او لکی ریسکیو اینڈ واٹر سپورٹس آرگنائزیشن کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک نوجوان چرواہے کی لاش کو تلاش کیا جارہا ہے