Baaghi TV

Author: +9251

  • خیبر پی کے اسمبلی، نومنتخب اراکین کیلئے 21 کرسیاں‌ لگا دی گئیں

    خیبر پی کے اسمبلی، نومنتخب اراکین کیلئے 21 کرسیاں‌ لگا دی گئیں

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب قبائلی اراکین کیلیے 21 کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اسپیکر کی ہدایت پرخیبرپختونخوا اسمبلی کے ہال میں دیگر ضروری تیاریاں بھی جاری ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کےانتخابات میں قبائلی اضلاع کی 16 جنرل نشستوں پر امیدوار کامیاب ہوئے تھے، صوبائی اسمبلی کے 4 نشستیں خواتین اور ایک نشست اقلیت کیلیے مختص ہے،

    قبائلی اضلاع سابقہ فاٹا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں‌ کا اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن بڑی شکست سے دورچار ہوگئی تھی،

    رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے اتحاد سے صرف 3 حکومتی و آزاد ارکان جیت سکتے تھے باقی تمام سیٹیں اپوزیشن کی ہوتیں، سابقہ فاٹاکے صوبائی انتخابات میں کل 7لاکھ24ہزار28ووٹ ڈالے گئے، تحریک انصاف کو 1لاکھ 82ہزار23 ،آزادجیتنے والے تمام ارکان نے84ہزار599ووٹ حاصل کئے ،تیسرے نمبر پرجے یو آئی(ف)1لاکھ 12ہزار 9سو 99، چوتھے نمبرپرجماعت اسلامی کو56ہزار2سو 4 ووت ملے ، پانچویں نمبر پراے این پی کو 47ہزار9سو85،چھٹے نمبر پر پیپلزپارٹی کو28ہزار3سو89اورساتوں نمبر پر مسلم لیگ ن کو8ہزار2سو3ووٹ ملے ،پی ٹی آئی نے16،جے یوآئی نے 15،جے آئی ،اے این پی ،پی پی نے 13،مسلم لیگ نے5امیدوارکھڑے کئے تھے،

  • وزیراعظم بڑے سادہ انسان  ہیں ، سادگی کو پسند کرتے ہیں، سادہ  کپڑے پہنتے ہیں، زلفی نے سب کچھ بتا دیا

    وزیراعظم بڑے سادہ انسان ہیں ، سادگی کو پسند کرتے ہیں، سادہ کپڑے پہنتے ہیں، زلفی نے سب کچھ بتا دیا

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان بہت سادہ انسان ہیں اور وہ نہ تو پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور نہ ہی وزیراعظم کو یہ پسند ہے. وہ کبھی کپڑے لینے بھی بازار نہیں جاتے جو مل جائے پہن لتیے ہیں. خاتون اول ہی عمران کے کپڑے خرید کر لاتی ہیں. وزیراعظم کی زندگی کے اہم پہلو عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے آشکار کردیئے.

    زلفی بخاری نے وزیر اعظم کی سادہ زندگی کے پہلووں سے اس وقت پردہ اٹھایا جب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کا کریڈٹ لینے والے ڈیزائنرز کے دعوے کی تدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی ڈیزائنر کپڑوں میں دلچسپی نہیں لی۔

    یاد رہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کے خوب چرچے رہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور ہم رنگ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔ اس لباس میں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اورخاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے وزیراعظم کا لباس ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہا خاتون اول بشریٰ بی بی خود عمران خان کے لئے کپڑے خریدتی ہیں اور مقامی درزی سے سلواتی ہیں۔ لہذٰا وہ تمام لوگ جو وزیراعظم کے لباس کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہ نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ دھوکے باز بھی ہیں۔

  • پی سی بی کی تحقیقات مکمل، کرکٹرز کو بدنام کرنے والوں‌ کیخلاف اہم اقدام کا فیصلہ، بڑی خبر

    پی سی بی کی تحقیقات مکمل، کرکٹرز کو بدنام کرنے والوں‌ کیخلاف اہم اقدام کا فیصلہ، بڑی خبر

    سوشل میڈیا پرکرکٹرزکی منفی خبروں سے پی سی بی ناخوش ہے اور کرکٹرزکی منفی خبروں کے بعد پی سی بی متحرک ہوگیا ہے،

    امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ منفی خبروں سے پاکستان اور ٹیم کا امیج خراب ہوتا ہے، پلیئرزایجوکیشن پروگرام پرسختی سے عمل درآمد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال، محتاط اورذمے دارانہ رویہ رکھنےکی تعلیم دی جائےگی،

    واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    پی سی بی نےمعاملےکی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، کھلاڑیوں کےکوڈآف کنڈکٹ اورسینٹرل کنٹریکٹ کی شقوں کاازسرنوجائزہ لیاجائےگا، ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کےکمروں تک غیرمتعلقہ افرادکی رسائی نہیں تھی، الزامات لگانے،کرکٹرزکوبدنام،بلیک میل کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،

  • امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    پاکستان کے نامور کرکٹر امام الحق کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی تاہم اب اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ فریحہ نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے ان کے خلاف چلائی جانے والی بے ہودہ مہم کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا چلا رہا تھا،
    https://twitter.com/LordCorvid93/status/1154320837031452672?s=20
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام الحق پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سات سے آٹھ خواتین کو دھوکہ دیا اور ان سے بے وفائی کی ہے اور یہ کہ وہ اس دوران ان کے جذبات سے کھیلتے رہے، امام الحق کے بعد فریحہ نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے شاہین آفریدی کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی اور کہا گیا ہے کہ وہ بابر اعظم، حسن علی اور شاداب خان سے متعلق بھی انکشافات کریں گے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکے کی تصاویر اور پرانی ٹویٹس شیئر کر کے سارا پول کھول دیا ہے کہ یہ مہم کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا چلا رہا تھا، اس سارے معاملہ کے بعد اب سوشل میڈیا پر اب یہ بحث جاری ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے کرکٹ کیریئر کو داؤ پر لگانے کی کوشش کرنے والے اس شخص کو سزا دی جائے گی یا نہیں‌ جس نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے،

    واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی ڈاٹ کام نے پہلے ہی یہ بات کی تھی کہ ایک سازش کے تحت امام الحق کے کیریئر کو تباہ کرنے کی خوفناک سازش کی جارہی ہے، حقیقت ہے کہ یہ چیٹ اس وقت منظر عام پر لائی گئی جب امام الحق کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچوں اچھی کارکردگی دکھائی گئی، خاص طور پر ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش امام الحق نے سینچری سکور کی تھی، باغی کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اورٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا لیکن باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح منظم انداز میں یہ چیٹ وائرل کی گئی ہے اس سے سازش کی بو آتی ہے اور صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر کے کیریئر کو تباہ کرنے کی خوفناک سازش کی جا رہی ہے، اور اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ سازش کرنے والے لڑکے کی تصویر شیئر کرنے سے باغی کی خبر سچ ثابت ہو گئی ہے،


    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے کئی کرکٹرز کو اس طرح الزامات میں الجھا کر کرکٹ کی دنیا سے باہر کیا جا چکا ہے،سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر خبر سچ نہیں ہوتی، جھوٹی خبروں اور تصاویرکے ذریعے دوسروں کی عزت سے کھیلا جاتا ہے، یہ روش کسی طور بھی درست نہیں ہے، سوشل میڈیا کے صارفین خبر کی سچائی کی تحقیق کی بجائے اسے آگے شیئر کر دیتے ہیں یہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہے، باغی نے یہ بھی لکھا تھا کہ لوگوں کی بات چیت ایک ذاتی معاملہ ہے۔ اس کو بنیاد بنا کر کسی کے خلاف محاذ نہیں کھولنا چاہیے۔ اس طرح کے رویوں کو فروغ دینا کسی طور بھی مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس معاملہ پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کاذاتی معاملہ ہے۔بورڈ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امام الحق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں.

  • اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں:عثمان بزدار

    اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں:عثمان بزدار

    اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں:عثمان بزدار

    25جولائی 2018ء کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں نئی تبدیلی آئی،  عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا
    یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا،کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں
    پنجاب حکومت کا بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں
    ویٹنگ ایریازمیں مسافروں کیلئے پنکھے، پینے کا پانی،لائٹس اورواش رومز جیسی سہولتیں ہر صورت میسر ہونی چاہئیں
    ٹرانسپورٹ اونرزسے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کی پابندی کرائی جائے، کسی قسم کا دباؤ قبو ل نہ کیا جائے
    بغیر فٹنس سر ٹیفکیٹ سڑکوں پر آنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم،بارشی پانی کے نکاس کیلئے ایس او پیزپر عملدرآمد کی ہدایت
    عارف والہ میں غیرمعیاری مشروب پینے سے بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم
    وزیراعلیٰ کا سابق ایم ڈی پنجاب کوریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کے انتقال پر اظہار تعزیت
    لاہور25 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 25جولائی 2018ء کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی اور پاکستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا۔ آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں۔ نام نہاد یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا اور کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اپوزیشن سیاستدان عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ذہن نشین کر لیں کہ عوام نے انہیں 25جولائی2018کو بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ مسترد شدہ عناصر کو صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے۔اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 25 جولائی 2018 کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے۔ پاکستان کے عوام با شعور ہیں،اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
    بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈوں پر مسافروں کیلئے ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پرمہیا کی جائیں اوربس اڈوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایاجائے۔

  • عرب امارت کے سفیر فواد چوہدری کو ملنے آگئے. دوطرفہ تعلقات کومزید بہتر بنانے پر زور

    عرب امارت کے سفیر فواد چوہدری کو ملنے آگئے. دوطرفہ تعلقات کومزید بہتر بنانے پر زور

    اسلام آباد: پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات بہتر سے بہتر ہونے لگے.وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔

    وفاقی دارالحکومت سے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الظابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر فواد چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری مختلف پروگرامز سے متعلق آگاہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان پورے ملک میں جدید معیار سے آراستہ ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے فواد چوہدری کی پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی شراکت داری سے پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے۔

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مجوزہ بائیو ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح محمد بن زید سے کروانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا.اماراتی سفیر نے اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے شیخ محمد بن زید پاکستان آکر اس پارک کا افتتاح کریں

  • پشاور افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری

    پشاور افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری

    افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل پی ڈی ای ایم یو محکمہ ابتداء و ثانوی تعلیم عبداللہ (پی ایم ای، بی ایس ۔ 19) کو تبدیل کرکے انہیں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے، اسی طرح ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی مس نیلم سلطانہ خٹک (پی اے ایس، بی ایس ۔ 18) کو مزید تعیناتی کےلئے ان کی خدمات کو پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ محمد توفیق( پی ایم ای، بی ایس ۔ 18) کو ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات شبیر خان (پی ایم ایس، بی ایس ۔ 17) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

  • پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر ڈکوراک کے مقام پر شکستہ پل کی راتوں رات تعمیر نو مکمل کرکے اسے اگلے دن ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے جس کی بدولت مقامی لوگوں اور سیاحوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کی مین شاہراہ پر ڈکوراک کے قریب سٹیل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کے باعث مقامی لوگوں کے علاوہ ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ اہل علاقہ نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپیل کی جس کا پاک فوج نے نوٹس لیتے ہوئے فوری سروے کیا اور اگلے ہی روز پاک فوج کے 30 انجینئر جوانوں کا دستہ پل کی مرمت کےلئے روانہ کیا گیا چونکہ سیاحتی سیزن کی وجہ سے اس شاہراہ پر عموماً ٹریفک کا رش رہتا ہے اس لئے تعمیراتی کام رات کو شروع اور ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی مرمت پوری رات مکمل کی گئی جسے بدھ کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ۔ پاک فوج کے انجینئرز نے یہ بھی یقین دلایا کہ عالم گنج کے مقام پر خراب پل پر 2 دن میں کام شروع کیا جائے گا، علاقے کے عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے ۔

  • جرمنی اور پاکستان  کے درمیان 2 ارب روپے کا معاہدہ ، پیسے کہاں خرچ ہوں گے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان 2 ارب روپے کا معاہدہ ، پیسے کہاں خرچ ہوں گے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    اسلام آباد:پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی رشتے پروان چڑھنے لگے. پاکستان اور جرمنی نے صحت کے شعبے میں دو ارب روپے کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور جرمنی نے صحت کے شعبے میں دو ارب روپے کے منصوبہ پر دستخط کردیئے۔

    اسلام آباد سے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور جرمن ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں ممالک کی اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں.

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اعلامیے کے مطابق جرمنی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں صحت کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ یورو گرانٹ فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے

  • پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں شامیانہ گرنے سے ایک شخص زخمی

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار کردیا ۔ زراءع کے مطابق پیپلزپارٹی، اے این پی اور قومی وطن پارٹی صرف احتجاجی جلسے میں شرکت کرے گی ۔ جمیعت علماء اسلام (ف) زراءع کا کہنا ہے کہ ملین مارچ میں صرف جے یو ;200;ئی( ف )کے کارکنان شرکت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی زراءع کا کہنا ہے کہ ملین مارچ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ سے مکمل طور پر اتفاق نہ ہونا ہے ۔ دوسری جا نب تیز ہواءوں سے شامیانے اکھڑ گئے، ایک شامیانہ گرنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیاجسے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شامیانے اکھڑ نے پر کارکن پنڈال سے باہر نکل آئے اور جلسہ گاہ سے شامیانے ہٹا دیئے گئے ۔