Baaghi TV

Author: +9251

  • کلر ا ٹھی اور سیم ز دہ ز مین میں ما ش کی کا شت غیر موزو ں ہے، محکمہ زراعت

    کلر ا ٹھی اور سیم ز دہ ز مین میں ما ش کی کا شت غیر موزو ں ہے، محکمہ زراعت

    سرگودہا ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت کے مطا بق دا ل ماش کا شمارخریف کی اہم فصلا ت میں ہو تا ہے اس میں تقر یبا 20سے 40فیصد پر و ٹین ہو تی ہے جو کہ ا نسا نی غذ ا کا ا ہم جز ہے، دا ل ما ش در میانے د ر جے کی میرا یہ زرخیز ز مین میں کا شت کی جا تی ہے جبکہ کلر ا ٹھی اور سیم ز دہ ز مین میں ما ش کی کا شت غیر موزو ں ہے دا ل ما ش کی کا شت کیلئے ز مین کی تیار ی کر تے ہو ئے وقت حسب ضرورت ا یک یہ دومرتبہ ہل چلا کر سہو گا د یں ا گر کھیت میں مڈھ وغیر ہ ہو تو ڈسک پلو یہ رو ٹا ویٹر چلا کر سہو گا د یں با را نی علاقوں میں مون سون با ر شوں سے پہلے ا یک دفعہ مٹی پلٹنے و الا ہل اوردو مرتبہ عام ہل چلا کر ز مین کو سہو گا کی مد د سے ہموار کر لینا چا ہیے ما ش کے پودو ں کی تعداد135000سے 170000فی ایکڑ ہو نی چا ہیے پو د و ں کی مطلو بہ تعداد حاصل کر نے کیلئے ز یا د ہ با رش وا لے علاقوں میں 8کلو گرا م اور دوسر ے علاقوں میں 10کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں جس کھیت میں ما ش پہلی دفعہ کا شت کی جا ئے ا س کے بیج کو نا ئٹر وجن اور فاسفور س کے جرا ثیمی ٹیکے لگا نے سے فصل کا آگاؤ بہتر ہو تا ہے پو دو ں کی نا ئٹرو جن اور فاسفورس حاصل کر نے کی صلا حیت بڑ ھ جا تی ہے دا ل ما ش کی کاشت کا وقت جو لا ئی کا پو ر ا مہینہ ہے با را نی علاقوں میں کا شت جو ن کے آخری ہفتہ سے جو لا ئی کے دوسر ے ہفتے تک مکمل کریں البتہ جو لا ئی کا پہلا ہفتہ کا شت کیلئے مو زوں ہے د ر ل کے ذر یعے ا یک فٹ فاصلے پر قطاروں میں ما ش کا شت کر یں پو د ے کا پو د ے سے فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں ڈ ر ل نہ ملنے کی صو رت میں پو ر باند ھ کر یہ کیرا سے کا شت کریں۔

  • مولانا فضل الرحمن کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمن کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین رابطہ ہوا ہے،

    بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بلاول سے گفتگو کے دوران کہاکہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کے نتائج عوام کا اپوزیشن پراعتماد ہے، پیپلزپارٹی کے جیتنے والے امیدوارکو جے یوآئی کی حمایت حاصل تھی، جیتنے والے امیدوار سردارمحمد بخش کو بھی مبارکباد دیتے ہیں،

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مبارکباد اورتعاون پربلاول بھٹوزرداری نے مولانافضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ہے،

  • مسئلہ کشمیر  پر صدر ٹرمپ کو ثالثی پر آمادہ کر نا وز یر اعظم عمران خا ن کا کر یڈٹ ہے، رکن قومی اسمبلی چوہدر ی عا مر سلطا ن چیمہ۔

    مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کو ثالثی پر آمادہ کر نا وز یر اعظم عمران خا ن کا کر یڈٹ ہے، رکن قومی اسمبلی چوہدر ی عا مر سلطا ن چیمہ۔

    سرگودہا24 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدر ی عا مر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور طریقہ سے ا جاگر کر نا اور صدر ٹرمپ کو ثالثی پر آمادہ کر نا وز یر اعظم عمران خا ن کا کر یڈٹ ہے وز یر اعظم عمران خا ن کے دور ہ امریکا میں پاکستا ن کے خلا ف ریاستی دہشت گر د ی کے بھارتی بیانیہ کی شکست پاکستانی قوم کی فتح ہے وز یر اعظم عمران خا ن نے دور ہ امریکا میں قومی مفادات پر مبنی تمام مفادات حاصل کر کے سیاسی بصیر ت اور فہم وفراست کا اعتراف کر لیا۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے اپنے دور ہ سلانوا لی کے دورا ن حلقہ ا ین ا ے 91کے وفودسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہما ر ی سیاست عوام کی بے لو ث خد مت اورعلاقائی تعمیر وترقی پر مبنی ہے حلقہ سے انتقامی سیاست کا خاتمہ ہما را مشن ہے حلقہ ا ین ا ے 91کے عوا م کی بے لو ث خد مت اور علاقائی تعمیر وترقی کیلئے ہما ر ی خد ما ت کو کبھی فر اموش نہیں کیا جا سکتا۔

  • فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی کا دورہ، ملازمین میں‌ چیک تقسیم کئے

    فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی کا دورہ، ملازمین میں‌ چیک تقسیم کئے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی وی کے دفتر کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کیے، اس موقع پر پی ٹی وی کے ملازمین کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میڈیا کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے اور پی ٹی وی کی خبروں کے حوالے سے اپنی ایک الگ شناخت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے اصل وارث اس کے ورکرز ہیں، پی ٹی وی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،

  • قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے،  راجہ عبدالوہاب

    قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے، راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ قومی کھیل ہاکی‘ کرکٹ‘ فٹبال‘ سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان نسل موبائل فون سے نکل کے کھیلوں کے میدان کی طرف آئے اور اس کیلئے حکومت بچوں کی دلچسپی کیلئے گراؤنڈز میں مختلف اقدامات کررہی ہے تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف راغب ہوں۔ راجہ عبدالوہاب نے مزید کہا کہ گراؤنڈ آباد ہونے سے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

  • دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت

    فیصل آباد، ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔محکمہ جنگلات فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ طلباء و طالبات، اساتذہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری اداروں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • فیصل آباد میں کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت

    فیصل آباد، زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہاہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کاانتخاب کیاجائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہاجاتاہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے25ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتاہے تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔

  • سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے کیسے بچا جائے؟

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پرممکن بنایاجائے

    سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

    ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایکسیئسن محکمہ انہار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نکی ڈیک,نالہ بھیڑ اور نالہ لیلہ میں زیادہ بارشیں ہونے کی صورت میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف علی کھوکھر,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ,اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عمر افتخار,اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور, اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی,اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد,قرآۃالعین ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کے اعلی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی موبائل ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائیں گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے اور متعلقہ محکمے اپنے اپنے کیمپس وغیرہ سیلابی علاقوں میں قائم کریں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر بروقت قابو پایا جاسکے انہوں چیف افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش تمام میونسپل کمیٹیوں کا سنیٹیشن سٹاف باقاعدہ یونیفارم ضرور پہنے.

  • فیصل آباد، بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کاباعث بن رہی ہے، ماہرین امراض قلب

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ماہرین امراض قلب نے انکشاف کیاہے کہ بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گلے خراب ہونے سے بچوں میں امراض قلب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہاہے حتیٰ کہ روزانہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو سے تین ایسے بچے لائے جا رہے ہیں جو امراض قلب کا شکار ہیں اس طرح یہ شرح انتہائی تشویشناک ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گلے کی خرابی جسے رومینک فیور بھی کہاجاتاہے کو اکثر اوقات والدین یا میڈیکل افسران معمولی مرض سمجھتے ہیں لیکن یہ بیماری معصوم بچوں کے دل کے والو خراب کرنے کا موجب بن رہی ہے جس سے نوبت سرجری تک بھی پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کے گلے خراب ہونے پر کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور بچوں کو فوری مستند ڈاکٹرز سے چیک کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بازاری چٹ پٹی، مصالحے دار، رنگین، پیک شدہ اشیاء کھانے کو دینے سے گریز کرناچاہئے نیز تلی ہوئی، زیادہ ٹھنڈی یا بازاری آئس کریمیں، غیر معیاری مشروبات بھی بچوں کیلئے زہر قاتل ہیں اسلئے والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایسی اشیاء کے استعمال سے روکیں۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پرہیز و پیشگی تدارکی اقدامات انسان کو دل کے عارضہ اور بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔

  • فیصل آباد میں 2 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق

    فیصل آباد کے بارونق علاقہ کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے 2ملازمین 20سالہ شہباز سلیم ولد معراج اور 28سالہ دتہ مسیح نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ بدھ کی دوپہر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب موجود تھے کہ ان میں سے ایک ملازم 20سالہ شہباز سلیم ولد معراج نے نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی لیکن غوطہ آنے پر اس نے ہاتھ پاؤں مارنا اور مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔اسی اثناء میں قریب ہی موجود میونسپل کارپوریشن کے دوسرے ملازم 28سالہ دتہ مسیح نے اسے بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگائی مگر وہ بھی پیٹ میں پانی بھرنے کے باعث ڈبکیاں کھانے لگا جس پر قریب ہی موجود دیگر افراد نے انہیں باہر نکالا مگر اس وقت تک شہباز سلیم کی موت واقع ہو چکی تھی تاہم دوسرا ملازم دتہ مسیح کچھ سانس لے رہا تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ دونوں ملازمین میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینیٹیشن کے اہلکار تھے۔پولیس نے متوفیان کی لاشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔