Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 2 اگست کو اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفرازاحمد،انضمام الحق،مکی آتھر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ویمن ٹیم،پاکستان انڈر19، پاکستان انڈر16 ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی جائزے کےبعد سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی،

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم ویڈیو لنک کےذریعے دستیاب ہوں گے، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈائریکٹرانٹرنیشنل ، ڈائریکٹراکیڈمیز، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اجلاس میں شریک ہونگے،

  • جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع کردی

    کراچی :علم کے حصول میں کوشاں ستاروں کے لیے خوشخبری ،جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20 ء) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 جولائی 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے یہ سہولت دی ہے کہ خواہشمند طلبہ 26 جولائی2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں، طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے جامعہ کراچی کی وایب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

  • نواز شریف کی انسولین کا کیا ہوا؟ کمرے کی بجلی کتنے گھنٹے بند رکھی گئی؟ مریم نواز کا بڑا الزام

    نواز شریف کی انسولین کا کیا ہوا؟ کمرے کی بجلی کتنے گھنٹے بند رکھی گئی؟ مریم نواز کا بڑا الزام

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں ان کے والد نواز شریف کی بجلی 17 گھنٹے تک بند رکھی گئی،

    نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق آج پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے جمعرات کو میاں‌ نواز شریف نے بتایا تھاکہ 17 گھنٹے ان کی بجلی بند رکھی گئی، یہ چھوٹے پن کی انتہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ میں ان کا اے سی بند کردونگا جبکہ انکے اہنے سرکاری ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ انکے کمرے کا ٹیمپریچر مینٹین ہوناچاہیے،

    انہوں نے کہاکہ جیل میں‌ میاں صاحب کے ڈاکٹر اور فیملی کو بغیر کنسلٹ کیے ہوئے نہ صرف ان کی انسولین بند کردی گئی بلکہ انکو نئی ٹیبلٹ دے دی اور نئی انسولین ایڈ کردی ہے، ڈاکٹرز کافی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نیاں صاحب کو ہسپتال داخل کروانے کی ضرورت ہے نہ صرف انکے ٹیسٹ ہونے چاہیے بلکہ ان کے بلڈشوگر بلڈ پریشر اور انجائنا کی منیجمنٹ ہسپتال میں رکھ کر کی جانی چاہیے لیکن کوئی بات نہیں‌ سنی جارہی،

  • وزیر اعظم عمران خان کی واپسی پر ہو گا شاندار استقبال، اسلام آباد میں نکالی جائے گی بڑی ریلی

    وزیر اعظم عمران خان کی واپسی پر ہو گا شاندار استقبال، اسلام آباد میں نکالی جائے گی بڑی ریلی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے امریکہ سے واپس آنے پر اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی جائے گی جو آبپارہ چوک اسلام آباد سے شروع ہو گی، یہ ریلی رات گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی اعوان اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی قیادت میں نکالی جائے گی،

    وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گی، اس ریلی میں‌ شرکت کیلئے پی ٹی آی کے تمام عہداران ،منتخب چیرمین،واہس چیرمین،کونسلرز،تمام ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،

  • نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آخری جمعرات کو نوازشریف سے ملاقات میں جیل کے سرکاری ڈاکٹر آئے تو رپورٹ دکھا کر پریشان لگ رہے تھے، نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک ہی نہیں کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے جاوید ہاشمی، ڈاکٹر عدنان، پرویز رشید اور عظمی بخاری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین جولائی کی رپورٹ لکھی جس میں درج تھاکہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور فورا ہسپتال منتقل کیاجائے، نوازشریف کا آئینی قانونی حق ہےکہ بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر رپورٹس دکھانی چاہیے تھی، بیٹی کو بھی نہیں بتایا کہ گردوں اور شوگر میں مسئلہ ہے،

    مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کو صحت کی رپورٹ پر بہانہ لگایا فوٹو کاپی مشین خراب ہے، جیل آفس انچارج نے نواز شریف صحت پر رپورٹ مجھے نہیں دی گئی، آئی جیل خانہ جات کو خط لکھا ڈاکٹر عدنان نے بھی خط لکھا رپورٹ کی کاپی جاری کی جائےکسی نے جواب نہیں دیا، فیملی کو نہیں پتہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب رہی اور میڈیکل بورڈ نے بھی کیا علاج کیا نہیں بتایاگیا یہ مجرمانہ غفلت ہے،

  • شیخوپورہ میں انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) یہ شیخوپورہ گھنگ روڈ کا علاقہ ہے گلی نمبر 3 اور 4، گذشتہ پندرہ دن سے یہاں بارشوں کی وجہ سے پانی کھڑا ہے یہاں تک گٹروں کے مین ہول نظر آنا بھی بند ہوگئے جو کسی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے ان کا گندا پانی ابل کر گھروں میں داخل ہو چکا ہے عوام نہایت پریشان انتظامیہ کو بتانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہ کیے گئے

    اہل حلقہ کی انتظامیہ سے اپیل، بچوں اور بڑوں میں بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے

  • کوٹ پنڈی داس میں سانحہ رونما

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)شامکے سے کوٹ پنڈی داس روڑ پر کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں کام کے دوران 3 افراد بے ہوش ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر بے ہوش افراد کو کنویں سے باہر نکال لیا-
    ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش افراد کو طبی امداد دینے کے بعد فورا” تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا-
    اطلاع کے مطابق کوٹ پنڈی داس گاؤں کے پاس کھیتوں میں ٹیوب ویل بور کے کنویں میں پلی پر بیلٹ چڑھانے کیلئے پہلے ایک آدمی کنویں میں گیا تو کنویں میں موجود زہریلی گیسوں کیوجہ سے جاتے ہی بے ہوش ہو گیا اس کی مدد کیلئے جب دوسرا آدمی کنویں میں نیچے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہو گیااور اسی طرح تیسرا آدمی بھی مدد کیلئے نیچے اترا تو بے ہوش ہو گیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر تینوں بے ہوش مریضوں کو کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-
    بے ہوش ہونے والے مریضوں میں عرفان ولد منظور 22 سال، عبدالشکور ولد منظور 35 سال اور منظور احمد ولد محمد شریف 60 سال شامل ہیں

  • وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کی سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں، کیا ہو جائے گی تحریک عدم اعتماد واپس؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کی سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں، کیا ہو جائے گی تحریک عدم اعتماد واپس؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جام کمال چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہونے تک اسلام آباد میں رہینگے، اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جام کمال اپوزیشن رہنماؤں کوچیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادواپس لینےپرقائل کریں گے، جام کمال فضل الرحمان سےملاقات کے بعد اب شہبازشریف سے ملاقات کریں گے،

    وزیر اعلٰیٰ بلوچستان جام کمال قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال اور شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کی جانب سے بھی خاص طور پر تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی ذمہ داران اپوزیشن کو تحریک واپس لینے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری میں کامیاب ہوتی ہیں،

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شرکت پر بھی مسلم لیگ ن میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور اپوزیشن کو واضح‌ دکھائی دے رہا ہے کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات بظاہر دکھائی نہیں دیتے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ حکومت تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے مبینہ طور پر سینیٹرز خرید رہی ہے، ان کا یہ بیان درپردہ شکست کا اعتراف تھا،

  • سرگودہا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوار ہ جات کی تاریخ دو اگست تک بڑھانے کا خیرمقدم

    سرگودہا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوار ہ جات کی تاریخ دو اگست تک بڑھانے کا خیرمقدم

    سرگودہا۔ 24 جولائی (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا فضل الرحمٰن نے چیمبر آفس سے جاری کردہ پر یس ریلیز میں کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوار ہ جات کی تاریخ مورخہ2 اگست 2019تک بڑھانے کا ایک اچھا اقدام ہے۔ اُنہوں نے کہ ایسے تاجر حضرات جو ابھی تک اپنے ٹیکس گوشواراجات برائے سال 2018؁ء جمع نہیں کر واسکے وہ تاریخ میں توسیع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے ٹیکس گوشواراجات جمع کرواکر بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

  • شیخوپورہ پولیس کا مستحسن قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی اسلحہ ڈیلروں کی چیکنگ اور ناجائز اسلحہ فروخت کر نیوالوں کے خلاف کارواٸیاں

    ضلع بھر میں اسلحہ ڈیلروں کی دوکانوں پر ناجائز اسلحہ فروخت کرنے، خریدنے اور مرمت کرنے کی بناء پر کاروائیاں کی گٸیں۔ اسلحہ ڈیلروں سے ناجاٸز اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج اور اسلحہ کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لےلیا گیا۔
    یہ اسلحہ ڈیلرز غیر قانونی طور پر خطرناک ملزمان کو گولیاں اور اسلحہ فروخت کرتے تھے .شیخوپورہ بھر میں تمام ناجائز اسلحہ ڈیلرز کے خلاف آپریشن کلین اپ کر دیا گیا ہے. کوئی بھی ناجائز اسلحہ فروخت کرتے یا مرمت کرتے پکڑا گیا تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی. آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پر شیخوپورہ کو کرائم سے پاک رکھنے کا عزم جاری رکھیں گے.