Baaghi TV

Author: +9251

  • وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    وائٹ ہاؤس نے امریکی سینٹ کے ری پبلیکن ارکان پر زور دیا ہے کہ پیش آئند ہفتے ترکی پر ممکنہ پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انقرہ پر پابندیوں کے حق میں فیصلہ کریں۔

    وائیٹ ہاوس کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ترکی کے ساتھ ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ یہ اقدام ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400’ کی خریداری کے رد عمل میں‌کیا گیا۔

    گذشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو ‘ایف 35′ جنگی طیاروں کی فروخت کا سودا منسوخ‌کردیا تھا۔ ترکی اور امریکا کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے روسی دفاعی نظام’ایس 400’ تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ سابق امریکی صدرباراک اوباما نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ترکی نے روسی دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

    سینٹ کے اجلاس میں ری پبلیکن پارٹی کےارکان ترکی کے خلاف سخت موقف اپنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ نیٹو اتحاد میں امریکا کا اتحادی ہونے کے باوجود انقرہ نے ماسکو کے دفاعی نظام خرید کر دیگر نیٹو اتحادیوں کو بھی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ امریکی صدر اور دیگر حکومتی عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ترکی پر پابندیاں عاید کریں گے۔
    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ایس 400’ دفاعی نظام امریکا کے ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا‌.
    یہ بھی پڑھیں.ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان
    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے تھے اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ۔

  • اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    لاہور: اداکاروں اور ان کی بیویوں کے درمیان لڑائی جھگڑہ اب معمول بنتا جارہا ہے. کبھی وینا ملک تو کبھی ریما جیسی اداکاروں کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ ان پر خاوندوں نے تشدد کرکے زخمی کردیا ہے.

    دوسری طرف خواتین پر تشدد کے حوالے سے حکومتی اقدامات بھی نظر نہیں آرہے. حکومت کئی بار خواتین پر تشدد روکنے کے حوالے سے بیان داغ چکی ہے کہ ایسا بل لا رہے ہیں کہ کوئی مرد اپنی بیوی پر تشدد نہیں کرسکے گا .اس کے لیے ایک ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے.

    یاد رہے کہ محسن عباس کی طرف سے اہلیہ فاطمہ پر تشدد کی خبروں اور منظر عام پر تصویریں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تنقید ہورہی ہے اور محسن عباس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے.

  • ’حماس‘‘ کی اعلی قیادت کے وفد کا ایران کا دورہ

    ’حماس‘‘ کی اعلی قیادت کے وفد کا ایران کا دورہ

    ’حماس‘‘ کے اعلی قیادت کے وفد کی تہران آمد ،وفد کئ روز تک تہران میں قیام کرے گا.
    باغی ٹی وی رپورٹ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کا اعلی اختیاراتی وفد تنظیم کے پولٹ بیورو کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں ایرانی دارلحکومت تہران پہنچا ہے۔ حماس کا وفد کئی روز تک تہران میں قیام کرے گا۔

    حماس کی زیر نگرانی چلنے والے متعدد نیوز پورٹلز کا کہنا ہے کہ حماس اپنے دورے کے دوران ایران کے سینیر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں موسی ابو مرزوق، ماھر صلاح، عزت الرشق، زاھر جبارین، حسام بدران، اسامہ حمدان، اسماعیل رضوان اور ڈاکٹر خالد القدومی شامل ہیں۔

    ہفتے کے روز اپنے اخباری بیان میں پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بتایا تھا کہ تنظیم کا اعلیٰ اختیاراتی وفد تہران کا دورہ کرے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی تھی کہ اس دورے کے ’’اہم نتائج‘‘ نکلیں گے

  • قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

    قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدار 5، 5 نشستیں لیکر آگے

    خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 13 حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدوار 5، 5 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔اےاین پی نے1،جماعت اسلامی نے1،اےاین پی نے 1 سیٹ حاصل کی ہے.

    کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

    صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 مین سے 13 نشستوں کے انتخابی نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5، 5 نشستوں پر میدان مار لیا ہے جب کہ جے یوآئی (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، تین حلقوں کے انتخابی نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

  • ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں شہدا کی تعداد 7 زخمیوں کی تعداد 15 ہو گئی.

    ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    شھید ہونے والوں میں کانسٹیبل جھانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ دوسرے کا انعام کورائی سے ہے۔

    اسی دوران دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے گیٹ پر پیش آیا جب مبینہ طور پر ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکے کے باعث تین افراد شہید جبکہ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • سینیٹ اجلاس میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے کا امکان

    سینیٹ اجلاس میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے کا امکان

    چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی قرداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ، سینٹ کا ریکو زیشن کا اجلاس 23 جولائی کو ہوگا.
    سینیٹ اجلاس میں چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی کو ایوان بالا کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

    سینیٹ سیکریٹری ذرائع کے مطابق ریکوزیشن اجلاس کا آرڈر آف دی ڈے پیر کو تیار کیا جائے گا لیکن ریکوزیشن اجلاس کے ایجنڈے میں چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ شامل نہیں ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق ریکوزیشن اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پر صرف بحث ہو گی۔
    واضح رہے کہ اپوزیشن کچھ عرصے سے چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی باتیں کرتے آئےہیں. چیئر مین سینٹ نے بلاول بھٹو کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا

  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سری لنکا نے ایک رن سے فتح کر لیا۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سری لنکا نے پہلی، پاکستان نے دوسری، بھارت نے تیسری، ایران نے چوتھی، بنگلہ دیش نے پانچویں اور نیپال نے چھٹی پوزیشن اپنے نام کی.

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدرسید فخر علی شاہ نے فائنل کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے ان کے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی. تاہم پاکستان نے بھی اچھے کھیل کا مضاہرہ کیا. ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کھیلا تاہم پہلی اننگ میں بن جانے والے 3 رنز فتح کی راہ میں رکاوٹ بنے جبکہ سری لنکا کے ڈیپ فیلڈرز کے 3 ناقابل یقین کیچز نے بھی فرق پیدا کیا۔ پاکستان کی جانب سے فضل الرحمن، ارسلان جمشید، فقیر حسین، اور سمیر زوار نے 1،1 رن اسکور کیا۔

    ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے کہا کہ فائنل بہت دلچسب رہا اور دیکھنے میں مزہ آیا. ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم سری لنکا نے مارکہ مار لیا. ہماری ٹیم کو صرف دس دن کیمپ لگانے کا موقع دیا گیا اور سری لنکا کی ٹیم گزشتہ 6 ماہ سے دوسالہ کوچنگ پلان کے تحت کیمپ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ایک آدھ شعبے میں موجود کمی کو پورا کرکے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرینگے۔

  • عید الاضحیٰ‌ کی آمد آمد :لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگانے کا  فیصلہ

    عید الاضحیٰ‌ کی آمد آمد :لاہور میں بڑی عید پر 7 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

    لاہور :لاہور میں‌عید الاضحی کیلئے 7 مویشی منڈیوں کی حتمی منظوری دے دی گئی، مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا بالآخر اتفاق ہوگیا۔کمشنر لاہورڈویژن و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی اورڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے ہدایات جاری کردیں

    ڈی سی اور لاہور نے حکم دیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسروں و اہلکاروں کا ڈیوٹی روسٹرتیار کیا جائے، جنرل منیجر آپریشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کومقامی قیادت کے ساتھ مل کر صفائی کا جامع پلان مرتب کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پولی تھین بیگزکی تقسیم قبل ازوقت ہی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا،

    سکیورٹی کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپس مویشی منڈیوں سے قبل آپریشنل کرنا ہونگے، کانگو وائرس اور جانوروں کی دیگر بیماریوں سے متعلق اسپرے کویقینی بنایا جائےگا، بیوپاریوں سے سہولیات کے عوض کوئی چارجزوصول نہیں کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنرز کوٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مربوط ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کرناہوگا، ڈی ایس پی موٹروے پولیس شاہ پورکانجراں منڈی کے گرد ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کےلئے فرائض سر انجام دینگے۔

    ڈی سی او لاھور نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن آفیسرانفراسٹرکچر انور جاویداور زونل انفراسٹرکچرافسر منڈیوں کا تخمینہ لگائیں گے، تمام مویشی منڈیوں تک شہریوں کی بآسانی رسائی کےلئے مربوط مہم چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ ہر سال عید الاضحی کے موقع پر شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید داری کرنے والوں‌کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں.

    ذرائع کے مطابق یہ منڈیاں‌شاہ پور کانجراں ملتان روڈ مویشی منڈی، رنگ روڈ،لکھو ڈیر سبزی منڈی، پنجاب ایمپلائزکو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی فیز ٹو،ڈی ایچ اے رہبرفیز الیون ہلوکی ڈیفنس روڈ،ڈی ایچ اے فیزنائن بالمقابل ہڈیارہ ڈرین نشاط مل، حضرت عثمان غنی روڈ سگیاں اور حضرت علی روڈ سگیاں میں مویشی منڈیاں لگیں گی، شہر میں2 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت متوقع ہے ۔

    شیئر کریں:

  • برٹش ایئر ویز نے قاہرہ کے لئے ہفتے کے لیے پروازیں بند کر دیں

    برٹش ایئر ویز نے قاہرہ کے لئے ہفتے کے لیے پروازیں بند کر دیں

    برٹش ایئر ویز نے قاہرہ کے لئے ایک ہفتے تک کی مدت کے لئے اپنی پروازیں کر دی ہیں۔ پرواز معطلی کے فیصلے کا اطلاق ہفتے کے روز سے ہوا ہے۔

    مصر کی وزارت شہری ہوابازی کے انٹرنیٹ پر شائع بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام مصر میں برطانوی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مصری حکام برٹش ایئر ویز کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    برطانوی فضائی کمپنی نے قاہرہ کے لئے پروازیں معطلی کے فیصلے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئر لائن نے یہ اقدام حفظ ماتقدم کے طور پر اٹھایا ہے جس کے تحت سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینا مقصود ہے۔

    ادھر مصر کی شہری ہوابازی کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے تک قاہرہ کے لئے برطانوی فضائی کمپنی کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ یا دفتر خارجہ کا نہیں ہے۔

  • دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث مظفرگڑھ کی دوبستیاں زیر آب آگئیں

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث دریائی کٹاؤ بڑھ گیا،دریائی کٹاؤ کے دوران سپربند بہہ جانے کی وجہ سے 2 بستیوں میں کھڑی فصلیں اور مکانات زیرآب آگئے.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث دریائی کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا،مقامی افراد کیمطابق طغیانی کے باعث تحصیل علی پور میں کندائی کے مقام پر سپر بند برجی نمبر 52 ہزار کا کچھ حصہ بھی دریا میں بہہ گیا.سپربند بہہ جانے سے 2 بستیاں بستی سانگھی اور بستی دریشک میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مکانات بھی زیرآب آگئے.مقامی افراد کیمطابق سپربند کی تعمیر کے دوران بھاری کرپشن کی گئی تھی،ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سپربند بہہ گیا جبکہ کٹاؤ کے مقام پر پتھر اور مٹی ڈالنے کا کام سست روی کا شکار ہے.اس موقع پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کی غفلت اور مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج بھی کیا.دوسری جانب محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ علاقے میں پتھر اور مٹی کے ذریعے دریا کے پانی کو بستیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں.