Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں : پولیس اور وکلاء کے درمیان کشیدگی جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس اور وکلاء کے درمیان معاملات دوسرے روز بھی طےنہ پا سکے، وکلاء نےعدالتی گیٹ کوزنجیر لگا کر آج پھر تالے لگا دئیے۔ وکلاء کیجانب سےDPO کے تبادلے اور SHO کی معطلی کا مطالبہ,پولیس نے عدالتی احاطہ سے ہمارے جن سائلین کو گرفتار کیا انہیں رہا کیا جائے۔وکلاء کا مطالبہ۔اور جن پولیس ملازمین نےہمارے سائلین کوگرفتارکیاانکےخلاف مقدمہ درج کیا جائے، وکلاء کا مطالبہ۔ ورنہ پولیس گردی کیخلاف احتجاج کادائرہ کاروسیع کردینگے۔

  • عمران خان سے دوحہ ائرپورٹ پر قطر ایر لائن کے چیف کی ملاقات

    عمران خان سے دوحہ ائرپورٹ پر قطر ایر لائن کے چیف کی ملاقات

    دوحہ: وزیراعظم عمران خان ہفتے کو امریکہ جاتے ہوئے دوحہ کے ائر پورٹ قطر پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر قطر ائرلائنز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

  • سیف علی خان  خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    نامور بالی ووڈ اداکار سد ھارتھ ملہوترا نے بالی وود کے نواب سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پرخوش قسمت قرار دےدیا.

    حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی اپنی نئی فلم ”جبریا جوڑی” کی تشہیرکے سلسلے میں ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس” میں پہنچے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا-

    سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ کپور ان کی بیوی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاہ سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف بھی کی.
    واضع رہے کہ ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس ” سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں .اور دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی کی نئی فلم ”جبریا جوڑی ”کا شا ئقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں فلم اگلے ماہ2 اگست کو ریلیز کی جائے گی.-

  • سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے بری ملزمان کے خلاف عدالت میں اپیل دائر

    سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے بری ملزمان کے خلاف عدالت میں اپیل دائر

    سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے اہم ملزم اسیمانند اور دیگر کی بریت کے خلاف پاکستانی خاتون راحیلہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ راحیلہ کا تعلق حافظ آباد سے ہے اور اس کے والد 2007ء میں سمجھوتہ ایکسریس میں شہید ہو گئے تھے۔
    راحیلہ نے پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں اترپردیش کے ایک رشتہ دار کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے سماعت کے لیے منظور نہیں کیا ہے۔راحیلہ کے وکیل مومن ملک کو جلد سماعت ہونے کی امید ہے۔

    یاد رہے کہ 2007 میں ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ میں 68لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی جب کہ کئی افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے تقریباً 12 سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمان اسیمانند، لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری کو بری کر دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹھوس ثبوتوں کی عدم موجودگی میں قصورواروں کو سزا نہیں دی جا سکی۔

  • امریکی ایئرکرافٹ سے لاپتہ ہونے والے نیوی اہلکارکی تلاش جاری

    امریکی ایئرکرافٹ سے لاپتہ ہونے والے نیوی اہلکارکی تلاش جاری

    امریکی ایئرکرافٹ یوایس ایس ابراہیم لنکولن سے بحیرہ عرب میں گرنے والے بحریہ کے اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ایک اسپینی اور پاکستانی جہاز بھی اس کی مدد کر رہے ہیں۔نیوی اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

    امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے بعد لنکولن اور دیگر کو مئی میں تعینات کیا گیا تھا۔
    ایئرکرافٹ نے امریکی ایئر فورس کے بی 52کے ساتھ مشقوں میں مشترکہ آپریشن کیے۔
    ایران نے جون کے آخر میں آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا، جس کے بعد امریکہ ایک بار پھر کارروائی کی۔
    ٹرمپ انتظامیہ نے مئی 2018 میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں پابندی عائد کردی تھیں۔ تہران نے پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

  • پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد:حکومت پاکستان کا فرانس کیساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 50.2 میلن یورو کا معاہدہ طے پا گیا ، اس منصوبے کے تحت درگئی اور چترال کے ہائڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کی قوت پیداوار کو بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا ،
    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد سے فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے ملاقات کی اور چترال اور مالا کنڈ کے ہائڈرو پاورپروجیکٹس کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پردستحط کیے گئے،
    یادرہے کہ درگئی اور چترال کے پاور پلانٹس گرین انرجی کا بہترین سورس ہیں اور ان سے علاقہ مکینوں کو سستی بجلی مہیا کی جا رہی ہے اور اگران پراجیکٹس کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگیا تو نہ صرف قوت پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے میں ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے

  • ارباز خان نے ملا ئکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتا دی ..

    ارباز خان نے ملا ئکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتا دی ..

    نامور بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے ملائکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ کام ہم سے ایسے ہوئے جو ہمیں نہیں‌کرنے چاہیے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا –

    نامور بالی ووڈ اداکارارباز خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بہت سے ایسے خوشگوار لمحات ہیں جو اچھی یادوں کی طرح آج بھی ہمیں‌یاد ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم ایک بچے کے والدین ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی ایک دسرے کی عزت کرتے ہیں –

    ارباز خان کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کچھ کام ایسے ہوگئے تھے جو ہمیں نہیں کرنے چاہیے تھے تو اس کے حل کیلئے ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا. اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں‌ہے کہ ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے-
    طلاق کے بعد دونوں‌اداکار ان دنوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں.ملائکہ اروڑا ان دنوں‌میں ارجن کپور کے ساتھ نظرآتیں‌ہیں اور دونوں کا شادی کا بھی ارادہ ہے .ارباز خان نے اپنے لیے ایک طالوی ماڈل جارجیا انڈریانہ کا انتخاب کیا ہے —

  • نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات توصیف حیدرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ڈی پی اوتوصیف حیدر کے ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی نے ڈی پی اوآفس کی برانچوں کے انچارجزکے ہمراہ نئے ڈی پی اوگجرات کا استقبال کیا ۔ جس کے بعدانہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او،انچارج چوکیات اورہیڈ آف برانچز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میںشامل ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں ۔ ٹیم ورک کے ساتھ ضلع گجرات کو پر امن اور مثالی ضلع بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ماڈل چیک پوسٹ چناب پل کا اچانک وزٹ کیا اورچیک پوسٹ پر تعینات ملازمین کو ناکہ سے گزرنے والی مشکوک گاڑیوں اور افراد کی کڑ ی نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔

  • چین، گیس پلانٹ میں دھماکہ،10افراد ہلاک

    چین، گیس پلانٹ میں دھماکہ،10افراد ہلاک

    چین کے صوبہ ہینن میں گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 10 افرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، دھماکے میں 19افراد زخمی جبکہ 5افراد لاپتہ ہیں۔
    دھماکہ جمعہ کی شام کو پونے نو بجے ہوا لیکن مقامی انتظامیہ اس کی اطلاع ہفتہ کو دی۔ دھماکے میں زخمیوں طبی امداد کے لیے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

    چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

    چناب نگر
    زمیندار ہو جائیں ہوشیار۔چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ ٹیوب ویلز چلانے کے لئے لگائیں 32 سولر پلیٹیں چوری کر لیں۔

    نئے پاکستان میں چوروں نے طریقہ واردات بھی بدل لیا
    تھانہ چناب کے علاقہ گلشن رضا پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے چوروں نے رات کو ہست کیھوہ کے رہاشی سید انجم علی امیر کی موٹر کی 32 سولر پلیٹیں اتار لیں۔ 32 سولر پلیٹوں کی مالیت تقریباً ساڑھے 6لاکھ روپے بٹائی جاتی ہے۔اب زمیندار حضرات کو سولر پلیٹوں پر بھی پہرہ دینا پڑے گا۔واقعہ کی اطلاع پولیس جو دیدی گئی۔