Baaghi TV

Author: +9251

  • خلیج بحران ،صورت حال لمحوں میں تبدیل ہونے لگی ، کل کے دشمن آج دوستی پر اترآئے ،ایران سے  مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    خلیج بحران ،صورت حال لمحوں میں تبدیل ہونے لگی ، کل کے دشمن آج دوستی پر اترآئے ،ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    واشنگٹن:خلیج میں ہر لمحے صورت حال تبدیل ہونے لگی . ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی کشیدگی بھی رومانوی انداز اختیار کرنے لگی .کبھی ناراضگی تو کبھی ایک دوسرے کو منانے کی باتیں . ایسی ہی ایک تجویز امریکہ نے ایران کو دی ہے کہ آؤ صلح کر لیں لیکن صلح ہوگی غیر مشروط .یاد رہے کہ دوسری طرف ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی بھی پائی جارہی ہے.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انٹرویو میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ میزائل پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کے لیے غیرمشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 26 جون کو عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا تھا۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں۔

  • مریم صفدر کی فیصل آباد آمد، ن لیگ میں اختلافات مزید شدید، شیرعلی کا لاتعلقی کا اعلان

    فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات مزید شدید ہو گئے ۔ شیرعلی نے بھی ریلی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ ریلی انتظامات کیلئے ہونے والے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ۔مریم نواز کی اتوار کے روز ریلی سے قبل ہی فیصل آباد میں ن لیگی دھڑوں میں دراڑیں پڑگئیں۔ ریلی رانا ثنائاﷲ کے ڈیرے پر لے جانے کے فیصلے پر شیرعلی نے سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی۔ مریم نواز نے شیر علی سے خود بھی رابطے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ن لیگی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کو ریلی کے حوالے سے آگاہ تو کردیا ہے ، تاہم باقاعدہ اجازت نہیں۔ انتظامیہ کہتی ہے بیان حلفی جمع ہوگا تواجازت طے شدہ شرائط پر ہی دی جائے گی۔

  • ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک جاری

    ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک جاری

    اسلام آباد۔ 20جولائی (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ مینال خان اور فیضان خواجہ کے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فہیم برنی کی ہدایت کاری میں بننے والی نئے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا ٹائٹل سانگ گلوکار ارشمن خان نے گایا جبکہ اس کے بول بھی ارشمن نے ہی لکھے ہیں۔ ڈرامے میں مینال خان اور فیضان خواجہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور دیگر کاسٹ میں کامران جیلانی، شرمین علی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی پر جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

  • اب نہیں ہوں گی خفیہ شادیاں ، نئے آرڈیننس سے عورتوں کے حوصلے بلند ہوگئے.

    اب نہیں ہوں گی خفیہ شادیاں ، نئے آرڈیننس سے عورتوں کے حوصلے بلند ہوگئے.

    لاہور:اب شوہر بیوی کی مرضی کے بغیر خفیہ شادی نہیں‌کرسکیں گے . خفیہ شادی کی روک تھام کے لیے حکومت قانون لے آئی .شوہروں کی بے وفائیوں پر خاموش رہنے والیوں نے حوصلے پکڑ لیے، نئے آرڈیننس کے بعد شوہروں کی دوسری شادی کیخلاف خواتین کا عدالتوں سے رجوع بڑھ گیا۔

    اس بل سے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر نئے گھر بسانے والوں کی شامت آگئی، فیملی مسلم لاء آرڈیننس میں ترمیم نے شوہروں کی ستائی خواتین کی خاموشی کو زبان دے دی، دوسری بار بنا اجازت سہرا سجانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے خواتین کی بڑی تعداد نے مجسٹریٹس سے رجوع کرلیا، کیونکہ فیملی مسلم لاء آرڈیننس میں ترمیم کرکے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہروں کے خلاف سزا تجویز کی گئی ہے۔

  • اسلام پورہ : کھیل ہی کھیل میں بڑا سانحہ ، پوتے کے ہاتھوں دادا  کی موت

    اسلام پورہ : کھیل ہی کھیل میں بڑا سانحہ ، پوتے کے ہاتھوں دادا کی موت

    لاہور:یہ عبارت تو اکثر لکھی ہوتی ہے کہ فلاں چیز بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں . لیکن کہیں یہ لکھا ہوا نہیں دیکھا کہ بچوں کو خطرناک اشیا کے دور رکھیں .شاید یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات والدین بچے کی محبت میں اندھے ہوجاتے ہیں اور اس کے لیے وہ کچھ کرگزرتے ہیں کہ جس کا خمیازہ سالوں بھگتنا پڑتا ہے. ایسا ہی ایک واقعہ لاہور شہر کے علاقہ اسلام پورہ میں کھیل ہی کھیل میں بڑا سانحہ ہوگیا، جہاں بچوں سے چلنے والی گولی نے دادا کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں بچوں سے چلنے والی گولی سے داد جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرلئے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں‌ہے بلکہ اس قسم کے درجنوں واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں لیکن اس پر قابو پانے کے لیے تدابیر اختیار نہیں کی جاسکیں

  • متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور آسمانی بجلی سے سیلاب آ گیا

    متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور آسمانی بجلی سے سیلاب آ گیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ابو ظہبی کے شہر العین کے متعدد حصوں میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی آئی۔ بارش سہ پہر سے شروع ہو گئی اور رات تک جا ری رہی۔ ہفتہ کو بھی موسم کی صورت حال ویسی ہی رہے گی۔
    بھارت، سیلاب سے 2ریاستوں میں 11ملین بے گھر، 128ہلاک

    اعلی حکام کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بارش شروع ہوئی۔ موسلا دھار بارش سے شہر کے مختلف حصوں میں سیلاب کی کیفیت ہو گئی۔ بعض علاقوں میں آسمانی بجلی بھی گری۔
    غشبہ، مسکین اور الحیار میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ زاہر اور ال ہلی شہروں کے مختلف حصوں میں بھی بارش ہوئی۔
    عمان کے بارڈر کے قریبی شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
    بارشوں کا سلسلہ آج ہفتہ والے دن بھی جاری رہے گا۔

  • ناقص منصوبہ بندی : پنجاب اسمبلی کی عمارت میں توسیع کا منصوبہ اعتراضات کی بھینٹ چڑ گیا

    ناقص منصوبہ بندی : پنجاب اسمبلی کی عمارت میں توسیع کا منصوبہ اعتراضات کی بھینٹ چڑ گیا

    لاہور: غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں توسیع نہ ہوسکی ،پنجاب اسمبلی کی عمارت میں توسیع کا 14 سالہ پلان اعتراضات کی بھینٹ چڑھ گیا، صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی پری میٹنگ میں عمارت کی توسیع کا پی سی ون مسترد کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ناقص منصوبہ بندی پر پی اینڈ ڈی بورڈ نےابتدائی منظوری دینے سے انکار کردیا، اجلاس میں ایس ای بلڈنگ کو بہتر منصوبہ بندی کیساتھ پنجاب اسمبلی کی توسیع کا پی سی ون بنانے کا حکم دیا گیا اور منصوبے میں ترامیم اور میٹریل ریٹ کم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں, دوسری جانب اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی عمارت پر اجرا شدہ بجٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    عمارت کی توسیع سے متعلق دستاویزات کے مطابق 25 کروڑ 34 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے اور 10 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ سرکاری آن لائن پورٹل پر صرف 9 کروڑ کے اخراجات دکھائے گئے۔نئے مالی سال میں پنجاب اسمبلی کی توسیع پر لاگت تخمینہ ایک ارب لگایا گیا ہے جبکہ 20 کروڑ روپے رواں مالی سال میں خرچ ہوں گے، حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی کی توسیعی عمارت 31 نومبر 2020 میں مکمل ہوگی۔

  • پنجاب : سنیئر کی جگہ جونیئر افسران ،حکومت کی الٹی تدبیروں سے مسائل بڑھنے لگے

    پنجاب : سنیئر کی جگہ جونیئر افسران ،حکومت کی الٹی تدبیروں سے مسائل بڑھنے لگے

    لاہور:گڈ گورننس یا روایتی سستی ،جونیئر افسروں کو سنیئر افسروں کی کرسیوں پر بٹھا دیا گیا، پولیس کے بعد ڈی سی رینک کے تقرر و تبادلوں میں بھی یہ کلچر پروان چڑھنے لگا،18 اضلاع میں ڈپٹی کمشنر جونیئر افسران تعینات ہیں۔

    پنجاب کے سنیئر افسران کے‌حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مطابق جونیئر افسران کی تعیناتی سے سینئرز کی حق تلفی ہورہی ہے، یاد رہے کہ اسی وجہ سے ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوجونیئرافسران کوسینئر اسامیوں پرتعینات کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اب موجودہ تبدیلی والی حکومت بھی سابقہ حکومت کی ڈگر پرچل پڑی ہے، ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا شمار بھی جونیئر افسران میں ہو تا ہے۔

    ذرائع کے حوالے سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری، ڈی سی ننکانہ منصوراحمد، ڈی سی نارووال وحید اصغر، ڈی سی منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر، ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا، ڈی سی جہلم سیف انورجپہ، ڈی سی چکوال عبدالستار، ڈی سی میانوالی ناصرمحمود بشیر، ڈی سی ٹوبہ میاں محسن رشید، ڈی سی لودھراں راو امتیاز احمد، ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان، ڈی سی بہاولپور شوزب سعید، ڈی سی رحیم یار خان جمیل احمد جمیل، ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق، ڈی سی لیہ ذیشان جاوید اور ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی یہ تمام جونیئر افسران ہیں۔

  • شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    قومی ٹیم کے چہیتے سابق فاسٹ بولر اپنے مداحوں میں اتنے مقبول ہیں کہ یو ٹیوب پر صرف 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر لیے. اتنے کم عرصے میں 1 ملین سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا. کرکٹ کے شعبے میں’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریا ادا کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ آپ سب کے پیار اور سپورٹ کی وجہ سے مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا. میری طرف سے میرے مداحوں کو ڈھیر سارا پیار.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں گولڈن بٹن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے.

    واضح رہے شعیب ملک رائٹ آرم سابق فاسٹ بولر ہیں اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں. ان کی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے ان کو "ٹائیگر” بھی کہا جاتا ہے. انگلینڈ کے خلاف 161.3/km کی سپیڈ سے باولنگ ان کا واضح ریکارڈ ہے.

  • ایران ، سعودی عرب  تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج  کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ایران ، سعودی عرب تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ریاض:امریکہ سعودی عرب کو پھنسانے کے چکروں‌میں کامیاب ہوگیا .سعودی عرب نے امریکی مطالبے پر فوجی اڈرے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خطے میں ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ضمن میں سعودی فرما روا محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خصؤصی اجازت دے دی ہے۔

    دوسری طرف امریکی میڈیا کےمطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اپنے 500 فوجی سعودی عرب بھیجے گا، علاوہ ازیں سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سعودی عرب کو لاحق خطرات سے نمنٹنے میں مدد دے گی۔یاد رہے کہ کچھ دنوں سے خلیج میں انتہائی کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی بڑی وجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات ہیں.