Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور خرم شیر زمان میں نوک جھونک نے ماحول گرما دیا

    سندھ اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور خرم شیر زمان میں نوک جھونک نے ماحول گرما دیا

    کراچی:سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان نوک جھوک سے اسمبلی کا ماحول گرم ،اکثر ارکان ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کے درمیان ہونے والی گفتگوسے خوش ہوتے رہے ،اطلاعات یہی ہیں کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے پر ڈپٹی اسپیکر اور خرم شیرزمان کے درمیان اسی وجہ سے نوک جھونک ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونا روایت بن گیا۔ آج بھی اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی رکن خرم شیرزمان نے کورم کی نشاندہی کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان گھوٹکی الیکشن میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

    اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے لانے کیلئے اجلاس چلایا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن ریحانہ لغاری نے کہا کہ انہیں احساس ہے لیکن کورم پورا کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

  • پر امن انتخابات ہماری ذمہ داری ہے پوری کریں گے ، گورنر خیبرپختونخواہ

    پر امن انتخابات ہماری ذمہ داری ہے پوری کریں گے ، گورنر خیبرپختونخواہ

    پشاور:خیبر پختون خواہ میں ضم ہونےوالے قبائلی علاقوں میں‌ انتخابات کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ ایپکس کمیٹی کے مطابق قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کیلئے تمام عسکری و سول سیکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

    شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سلیم خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل شاہین مظہر محمود، انسپکٹر جنرل پولیس محمد نعیم اور سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخواہ سمیت دیگر عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں انتخابات سے متعلق سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے مطابق حتمی سیکیورٹی پلان کے مطابق 34 ہزار 4 سو ستانوے سیکیورٹی اہلکار بشمول آرمی، پولیس، خاصہ دار، لیویز اور ایف سی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ جبکہ انتخابات کیلئے 1897ء پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں 28 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو قبائلی اضلاع میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کو روکنے کی ہدایت بھی کی۔گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو ، کئی نئے چہرے پارٹی عہدے حاصل کرنے میں کامیاب

    پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو ، کئی نئے چہرے پارٹی عہدے حاصل کرنے میں کامیاب

    اسلام آباد:تبدیلی والی سرکار نے اپنی پارٹی کی تنظیم نو کرکے بڑی بڑی تبدیلیاں کردیں،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ پارٹی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دیدی ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اعجاز احمد چوہدری بطور صدر صوبہ پنجاب کی قیادت کریں گے جبکہ شعیب صدیقی کو صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی ذمہ داری نور خان بھابھہ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ علی رضا دریشک جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرید رحمان پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ الیاس مہربان اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوچکے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود آزاد جموں و کشمیر کی صدارت کے فرائض سرانجام دیں گے اور آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری کے فرائض راجہ مصدق خان کے سپرد کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بلوچستان کی صدارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر منیر بلوچ کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ باری بڑیچ بلوچستان میں بطور سیکرٹری جنرل فرائض سرانجام دیں گے۔ سید جعفر شاہ بطور صدر گلگت بلتستان فرائض سرانجام دیں گے اور فتح اللہ خان گلگت بلتستان کیلئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

  • بستی ملوک : نوجوان طلبہ کا اغواء

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں قائم دی ویژن کالج سے کچھ دن قبل 4اوباش افرادفتح خان،شاہد محمود،یارن خان،ارشد محمودنوجوان طلبہ(آ)کوزبردستی اغوا کر کے فرار ہوگئے طلبہ کے والدمحمد اسلم سکنہ372/WBنے اپنی بیٹی کے اغواکا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج کرودیا ہے پولیس نے مقدمہ نمبر458/19بجرم365درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے شہریوں نے اس واقع پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پرہماری بچیاں محفوظ نہیں ان تعلیمی اداروں کے خلاف محکمہ ایجوکیشن سخت اقدامات کرے ایسے تعلیمی ادارے جہاں پر سیکورٹی ہے اور نہ ہے مناسب پڑھائی بلکہ یہ لوگ پیسے کمانے کیلئے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ان کو فوری بند کروایا جائے رانا اظہر منیر باغی ٹی وی نیوز شجاع آباد

  • شجاع آباد : صوبائی وزیر تعلیم کا ٹویٹ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی ٹوئیٹر پر مہک منیر کو ملتان بورڈ میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد

    صوبائی وزیر نے مہک منیر کے سکول اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا

    صوبائی وزیر تعلیم محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر بھی مبارکباد پیش کی رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • عیدسے پہلے عید ، پنجاب حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    عیدسے پہلے عید ، پنجاب حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    لاہور:سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید،حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیامحکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 جبکہ گریڈ 17 سے 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے ہوگا۔

    محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جولائی سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کی جائے۔یار رہے کہ یہ اعلان حکومت نے بجٹ میں کیا تھا جس کی ادائیگی عید سے پہلے شروع ہوجائے گی

  • کون بنےگا ایڈیشنل سیشن جج ؟ نتائج انتہائی مایوس کن ، صرف 6 فیصد ہی کامیاب ہوسکے

    کون بنےگا ایڈیشنل سیشن جج ؟ نتائج انتہائی مایوس کن ، صرف 6 فیصد ہی کامیاب ہوسکے

    لاہور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے مایوس کن نتائج نے قانون کے طالب علموں کی قابلیت پر سوال اٹھنے شروع ہوگئے ہیں. 6 فیصد ہی امتحان پاس کرسکے .پنجاب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے لئے ہونے والے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 663 امیدوار وکلاء میں سے صرف 39 پاس ہوسکے، کامیابی کا تناسب صرف چھ فیصد رہا۔جو کہ انتہائی مایوس کن رہا

    قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے مقابلے کے امتحانات کا انعقاد عدالت عالیہ کا انقلابی اقدام ہے، مشکل امتحانات کے انعقاد کا مقصد بہترین ججز کا انتخاب ہے۔

    ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی امتحانی کمیٹی کے سربراہ جسٹس شاہد وحید نے امتحان کی شفافیت بارے کئے گئے اقدامات بارے اظہار خیال کیا۔پنجاب بار کونسل کےعہدیداروں نے ہائیکورٹ کے امتحانی نظام پراطمینان کا اظہارکیا ۔

    تقریب میں جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز، وائس چیئرمین پنجاب بار، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر افسران اور وکلاء نے شرکت کی۔یاد رہے کہ ججز کی قابلیت کے حوالے سے سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں صرف 6 فیصد ہی امتحان پاس کرسکے

  • لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس منقد

    لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس منقد

    لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر لاہور پریس کلب و کمیٹی کے کنوینئر ارشد انصاری کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے سائٹ آفس صحافی کالونی میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو(ممبر ازالہ شکایات)، سیکرٹری زاہد عابد(ممبر سیکورٹی سروسز)، نعمان یاور ( ممبریوٹیلٹی سروسز )، خواجہ نصیر (ممبر کوڑا کرکٹ کولیکشن )، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی جے ایچ ایف حسیب افضل ( سیکرٹری)، سٹیٹ افسر وسیم بھٹی(فنانس سیکرٹری) شریک ہوئے۔

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے کہا کہ صحافی کالونی کو سٹیٹ آف دی آر ٹ رہائشی کالونی بنایا جائے گاجس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیئے گئے ہیں، سکول اور ہسپتال کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پی جے ایچ ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کے اگلے اجلاس میں منظوری لے لی جائے گی ۔ اجلاس میں درج ذیل متفقہ فیصلے کئے گئے،
    1 ) کالونی کے رہائشیوں کو الیکٹریشن اور پلمبر کی 24 گھنٹے سہولت فوری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی شکایات مینجمنٹ کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ ” صحافی کالونی مینجمنٹ” میں درج کروائی جا سکے گی۔
    2 ) صحافی کالونی کی مین سڑک سمیت دیگر سڑکوں کی مرمت کی منظوری دی گئی جس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔
    3 )  اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ پی جے ایچ ایف نے واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام واسا اور بجلی کا نظام لیسکو کو ہینڈ آوور کرنے کیلئے لیٹر لکھ دیئے ہیں ۔ واسا اور لیسکو چند روز میں نظام ٹیک آوور کر لیں گے۔
    4 ) کالونی میں گیس کے مسنگ لنکس جلد مکمل کئے جائیں گے ۔
    5 ) کالونی کے خالی پلاٹوں میں جھاڑیوں کی صفائی پی ایچ اے کے تعاون سے کروائی جائے گی جبکہ خالی پلاٹوں کی صفائی کیلئے مستقل نظام بھی وضع کیا جائے گا جس کیلئے پی جے ایچ ایف خالی پلاٹس کے مالکان سے رابطہ کرے گی۔
    6 ) کالونی سے کوڑا اکٹھا کرنے اور سڑکوں کی صفائی کے نظام کیلئے کوٹیشنز لی جائیں گی۔
    7 ) کالونی کی آمدن اور اخراجات کیلئے علحدہ اکاﺅنٹ کھلوایا جائے گا ۔
    8 ) کمیٹی نے بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے 2 ٹرانسفامرز فوری طور پر مرمت کروانے کی منظوری دی۔
    9 )  کالونی کی باﺅنڈری وال کی فوری مرمت کیلئے کوٹیشنز لینے کی منظوری دی گئی۔
    10 ) کمیٹی نے رہائشیوں کی سہولت کیلئے کمرشل ایریا کی تعمیر ہونے تک ایک عارضی بازار بنانے کی منظور ی دی جس میں جنرل سٹور، سبزی، چکن، بیف و مٹن، تندور کی عارضی دکانیں قائم کی جائیں گی اور کالونی کی دیگر جگہوں پر قائم کھوکھے ختم کر دیئے جائیں گے۔
    11 ) کالونی میں کسی بھی شخص یا گروہ کی طرف سے کالونی کے معاملات چلانے کیلئے مکینوں سے چندہ اکٹھا کرنے، یا کسی بھی شکل میں رقوم وصول کرنے پر سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور مکینوں سے گذارش ہے کہ وہ ایسا کرنیوالوں کی شکایات واٹس ایپ گروپ یا ذاتی طور پر کریں۔ 
    12 ) پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅندیشن کے رولز کے مطابق رہائشی جگہ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے ، کالونی میں رہائشی گھروں میں کمرشل سرگرمیوں پر انہیںفوری طور پر بند کرنے کے نوٹس دیئے جائیں گے۔
    13 ) مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہائشیوں کو سڑکوں کی مرمت، سیکورٹی، واٹر سپلائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی صفائی، گھروں سے کوڑے کی کلکشن، الیکٹریشن، پلمبنگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کیلئے ماہانہ فی گھر چارجز 1500 روپے سے کم کرکے 1000 روپے ماہانہ کر دیئے ہیں۔ کنوینئر ارشد انصاری نے بتایا کہ پہلے ماہانہ پندرہ سو روپے چارجز نومبر2017 ءسے لاگو تھے جس کے بقایاجات ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاف کروا لئے گئے ہیں۔ 

  • پاکستان کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹريکچر منظوری کے ليے پيٹرن عمران خان کو بحجوادیا

    پاکستان کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹريکچر منظوری کے ليے پيٹرن عمران خان کو بحجوادیا

    پاکستان کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹريکچر منظوري کے ليے پيٹرن عمران خان کو بحيجواديا گيا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹريکچر کی تجاویز پی سی بی کے آ ئین میں شامل کرنے کے لئے پيٹرن وزيراعظم عمران خان کو بھجوادی ہيں ۔ تجاويز کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ جس ميں قائد اعظم ٹرافی ،قومی ون ڈے ، ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور انڈر 19 ٹورنامنٹس میں 6 صوبائی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ہر فارمیٹ ميں چھ صوبائی ٹیمیں گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی ۔
    تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کی چیمپئن ٹیمیں نیشنل انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی ۔ صوبائی ایسوسی ایشنز انٹر سٹی چیمپئن شپ کروانے کی پابند ہوگی ۔ سٹی کلب کرکٹ چیمپئن شپ کروانا ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہوگی ۔ تمام صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز، سٹی کلب کرکٹ چیمپئن شپ کو مانیٹر کرے گی ۔

  • کراچی :خراب لفٹ موت کا پیغام بن گئی، بچہ جاں بحق

    کراچی :خراب لفٹ موت کا پیغام بن گئی، بچہ جاں بحق

    کراچی: کہیں خوشی تو کہیں غم ،کراچی کے چھوٹا سا ننھا بچہ والدین کے لیے غم چھوڑ گیا.خراب لفٹ میں پھنس کر بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کلفٹن کی رہائشی عمارت میں خراب لفٹ میں پھنس کر بچہ جاں بحق ہوگیا،

    بچے کی لاش کو لفٹ سے نکالنے کی کوشش جاری ہے، لفٹ خراب تھی بچےکوخرابی کاعلم نہیں تھا لفٹ دوسری اور تیسری منزل کے درمیان پھنس گئی۔ذرائع کے مطابق بڑی مشکل سے لفٹ کو ٹھیک کیا .یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہونے کے کئ واقعات ہوچکے ہیں لیکن لفٹ میں‌ہونے والے اس قسم کے حادثات روکنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہوسکے