Baaghi TV

Author: +9251

  • بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

    بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

    ویلنگٹن : انگلینڈ کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی اپنے کھلاڑی کو سب سے بڑے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کردیا ہے. ایوارڈ کیلئے ان کا مقابلہ کیوی کپتان کین ولیمسن سمیت کئی امیدواروں سے ہوگا۔

    ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈکوشکست دیگرٹائٹل جیتا، نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح میں اہم کرداربین اسٹوکس نے اداکیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈنے اپنے ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کوہی نامزدکردیا ہے۔

    منتظین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس چونکہ نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے اوران کے والدین بھی یہیں مقیم ہیں اس لیے وہ ایوارڈ پانے کا حق رکھتے ہیں، بین اسٹوکس 12سال کی عمر میں والد کیساتھ برطانیہ گئے اورپھروہیں کے ہوکر رہ گئے۔

    بہترین نیوزی لینڈر کی نامزدگیاں کرنے والے جج کا کہنا ہے کہ بے شک بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ والوں کے دل توڑے لیکن اب بھی بہت سے نیوزی لینڈر سمجھتے ہیں کہ بین اسٹوکس ان میں سے ہیں۔

    بہترین نیوزی لینڈر کے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کے علاوہ کیوی کپتان کین ولیمسن اوردیگرکئی شخصیات کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعطم نے اپنی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو سب سے بڑے اعزاز ہڈ سے نوازاتھا

  • اوور چارجنگ پر جرمانہ اور گرفتاری

    اوور چارجنگ پر جرمانہ اور گرفتاری

    رحیم یار خان :
    شہریوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کا شیخ زید ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پرچھاپہ، اوور چارجنگ کر نے پر تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے مراسلہ روانہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں قائم سائیکل اسٹینڈز کی جانب سے مسلسل شہریوں سے اوور چارجنگ اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ پر چھاپہ مارا اور شہریوں سے پارکنگ اسٹینڈ انتظامیہ کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس بارے دریافت کیا تو شہریوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے20روپے اور تاخیر ہونے پر 50تا100روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں شہریوں کی جانب سے اوور چارجنگ ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود تین ملزمان کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال کو پارکنگ کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تحریری مراسلہ ارسال کر دیا۔

  • رسول اللّٰه کے چالیس اصول، ضرور پڑھیے

    رسول اللّٰه کے چالیس اصول، ضرور پڑھیے

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    • فجر اور اشراق , عصر اور مغرب اور مغرب اور عشا کے دوران سونے سے باز رہا کرو
    • بدبو دار اور گندے لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھا کرو
    • ان کے ساتھ نہ سوئیں جو سونے سے قبل باتیں کرتے ہوں
    • بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ
    • اپنے کھانے پہ اداس نہ ہو کیونکہ یہ ناشکری ہے
    • گرم کھانے کو پھونک سے ٹھنڈا نہ کرو
    • جھوٹ نہ بولو
    • اندھیرے میں مت کھاؤ
    • کھانے کو سونگھنا بد تہزیبی ہے
    • انگلیوں کے کڑاکے نہ نکالو
    • جوتے پہننے سے قبل انہیں جھاڑ لیا کرو
    • نماز کے دوران آسمان کی طرف نہ دیکھو
    • لکڑی کے کوئلے سے دانت صاف نہ کرو
    • دانتوں سے سخت چیز مت توڑو
    • ہمیشہ بیٹھ کے کپڑے تبدیل کرو
    • دوسروں کے عیب تلاش نہ کرو
    • بیت الخلا میں باتیں نہ کیا کرو
    • دوست دشمن نہ بناؤ
    • دوستوں کے بارے میں جھوٹے قصے بیان نہ کرو
    • چلتے ہوئے پیچھے مڑ کے نہ دیکھا کرو
    • اکیلے سفر نہ کیا کرو
    • اچھے کاموں میں دوسروں کی مدد کیا کرو
    • فیصلے سے پہلے مشورہ کر لیا کرو. مشورہ ہمیشہ سمجھدار کی بجائے تجربہ کار سے کرو
    • غرور نہ کرو
    • غربت میں صبر کرو
    • گداگروں کا پیچھا نہ کیا کرو
    • مہمان کی کھلے دل سے خدمت کرو. یہ عادت انسان کی شخصیت نکھارتی ہے
    • برا کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرو
    • اللہ پاک نے جو عطا کیا اس پر شکر ادا کرو
    • زیادہ نہ سویا کرو. زیادہ سونا یاد داشت کو کمزور کرتا ہے
    • اقامت اور اذان کے درمیان گفتگو نہ کرو
    • اپنی خامیوں پر غور کیا کرو اور توبہ کر لیا کرو
    • روزانہ کم از کم سو بار استغفراللہ پڑھا کرو

    اللہ تعالی سب کو سنت نبوی پر چلنے کی توفیق فرمائے

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • #IsupportHafizSaeed  ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں پاکستانیوں کی حافظ محمد سعید کی حمایت میں ٹویٹس

    #IsupportHafizSaeed ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں پاکستانیوں کی حافظ محمد سعید کی حمایت میں ٹویٹس

    لاہور:کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اس وقت پاکستان میں‌ٹویٹر پر سب سے زیادہ مقبول ترین شخصیت کے طور پر سامنے آرہے ہیں.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پروفیسر حافظ محمد سعید سے متعلق ٹرینڈ #IsupportHafizSaeed ٹاپ پر جارہا ہے.

    پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر سے محب وطن پاکستانیوں نے پروفیسر حافظ محمد سعید کی حمایت میں اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے.ویسے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے ٹویٹر پر پروفیسر حافظ محمد سعید کی حمایت میں‌ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خدمات کو سراہا . اس کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں حافظ محمد سعید کے حق میں آواز اٹھائی .ان معروف شخصیات میں حمزہ علی عباسی کے علاوہ کئی اور پاکستانی شامل ہیں


    https://twitter.com/syed_ali_chand1/status/1152199231282778114?s=12


    https://twitter.com/Muqadas2k19/status/1152207355012157447
    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پروفیسر حافظ محمد سعید کے حوالے سے ٹویٹ کے بعد محب وطن پاکستانیوں نے امریکی صدر کے بیان کے ردعمل میں ٹویٹر پیغامات دے کر اپنے جذبات اور حافظ محمد سعید سے محبت کا اظہار کیا

  • سردار عثمان بزدار کا کرپشن کرنے والے لوگوں کے خلاف ایک اور قدام

    سردار عثمان بزدار کا کرپشن کرنے والے لوگوں کے خلاف ایک اور قدام

     پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں آئے ہیں،لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا:عثمان بزدار.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے،عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے.نئے پاکستان میں جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، اسے انجام بھگتنا ہوگا. پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنیوالوں کا حساب چاہتی ہے. یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میں پکڑ میں آگئے ہیں.
    کرپشن کے خلاف جہادکررہے ہیں،سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے:وزیراعلیٰ
    لاہور19 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں اور لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی اوربدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا جبکہ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ نیا پاکستان ہے،یہاں سب قانون کے تابع ہیں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میں پکڑ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا،اسے انجام بھگتنا ہوگا۔ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔
    ٭٭٭٭

  • صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    راولپنڈی :عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے وزیر اعظم عمران خان کو شیخ رشید کو وزارتِ اطلاعات دینے کا مشورہ دے دیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو اپنے آپ کو فرزند پاکستان کہتے ہیں جن کو ٹی وی پر آنے کا شوق ہے ریلوے کے حادثات ہورہے ہیں اپوزیشن میں بیٹھ کر استعفوں کے مطالبے کرنے والے شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر وزارت اطلاعات سونپی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی دوسروں کے مشورے پر وزارتیں تبدیل کرتے رہے .انہوں نے آخر میں مہنگائی کے خلاف پنجابی میں ترانہ پڑھا جس سے سن کر شرکاء اور سٹیج پر موجود قائدین محظوظ ہوئے

  • جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    راولپنڈی:جے آئی یوتھ رہنماء زبیر گوندل نے عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر جماعت اسلامی کا پیغام ہے کہ نوجوان لیڈر بنے گا اس لئے ہم ہر نوجوان کو ممبر شپ دیں گے اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں آگے لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ان کو نوکریاں دیں اور نا ہی تھانوں محکموں سے کرپشن ختم ہوئی

  • شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    لاہور:شرجیل خان پر مشکلات ابھی جاری ہیں ،شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی نے شرط رکھ دی. پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی، کرکٹ میں واپسی کے لیے بلےباز کو بحالی پروگرام سے گزرناہو گا۔

    پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کے لئے شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی سے پہلے عوامی سطح پر اعتراف جرم کرنا ہوگا۔ اعتراف جرم کرنے کے بعد بلے باز کو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا، بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹر کا ری ہیب پروگرام ائین کی شق 6.7 کے مطابق تیار کر ے گا۔دوسری طرف شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے لیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ کوشش ہے شرجیل خان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرکے کرکٹ میں واپسی کا اغاز کریں۔

  • راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عوامی احتجاج میں ایک شہری قمیض اتار کر گلے میں روٹیاں ڈال کر پنڈال میں گھس آیا اور شرکاء کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس سے پولیس اہلکاروں نے پنڈال سے باہر نکال دیا