Baaghi TV

Author: +9251

  • یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پردھاوا بول دیا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مذہبی مراکز کی بے حرمتی کی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق یہودی نماز فجر کے بعد مقدس مقامات میں گھس گئے۔ اس موقع پر ان کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہودی کفر حارس میں تین مقامات پر مذہبی مراکز پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

  • مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    راولپنڈی:جماعت اسلامی کے عوامی مارچ کا لیاقت باغ استقبالیہ سے آغاز ہوگیا ہے جو کچھ ہی دیر میں فوارہ چوک راولپنڈی پہنچے گا جہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق, لیاقت بلوچ, امیر العظیم ڈاکٹر طارق سلیم ودیگر خطاب کریں گے, اس موقع پر لیاقت روڈ پر سٹیج لگایا گیا اور چاروں طرف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پنڈال میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

  • پناہ گزینوں کی نصف آبادی کن پر مشتمل ، جانیے رپورٹ

    پناہ گزینوں کی نصف آبادی کن پر مشتمل ، جانیے رپورٹ

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این سی ایچ آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی نصف آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 111،000 بچے اکیلے یا اپنے والدین کے ساتھ دنیا کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے پناہ لینے کے لیے دوسرے ممالک بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

    اقوم متحدہ کے رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ علاقوں سے ہر دوسرا بچہ بھاگنے پر مجبور ہوتا ہے، ان میں سے زیادہ تر بچے اپنا پورا بچپن اپنے گھروں سے دور گزارتے ہیں۔بھارت: بہار میں ’ہجومی تشدد‘ نے تین افراد کی جانیں لے لیں
    رپورٹ کے مطابق ان میں سے بہت سارے بچے اکیلے اور اپنے والدین کے بغیر پناہ گزینوں کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
    اس ادارے کے مطابق یہ 70.8 ملین انسان ایسے لوگ ہیں، جو محض اپنی جانیں بچانے کے لیے اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے اور ان کی یہ تعداد 2017ء کے مقابلے میں دو ملین زیادہ ہے۔یوں عالمی سطح پر نقل مکانی پر مجبور ان بے گھر انسانوں کی تعداد کا یہ ایک نیا لیکن برا عالمی ریکارڈ ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ بھی کرتا ہے کہ انسانوں کو انسانوں ہی کے پیدا کردہ بحرانوں کے باعث کس کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے ‘گلوبل ٹرینڈز‘ یا ‘عالمی رجحانات‘ کے عنوان سے جاری کی جانے والی اس تازہ ترین سالانہ رپورٹ کے مطابق آج دنیا میں اتنے زیادہ انسان جنگوں اور بحرانوں کی وجہ سے بے گھر ہیں کہ اگر وہ سب کسی ایک ملک میں رہ رہے ہوتے، تو وہ اپنی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں سب سے بڑا ملک ہوتا۔

  • ٹام کروزمداحوں کو ایک اور سرپرائز دینے کو تیار..

    ٹام کروزمداحوں کو ایک اور سرپرائز دینے کو تیار..

    ہالی ووڈ‌سپراسٹار ٹام کروز کی نئی فلم ”ٹاپ گن ،میورک”کا پہلا ٹریلرریلیزکردیا گیا-

    ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹاپ گن ،میورک میں امریکی نیوی کے پا ئلٹ کے روپ جلوے دکھائیں گے.فلم کا پہلا ٹریلرریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول.یاد رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم 1986میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا .

    سپراسٹار کی فلم کے ٹریلرنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور شائقین فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں .ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی –

  • کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی بچہ دانی نکالے جانے کا انکشاف

    کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی بچہ دانی نکالے جانے کا انکشاف

    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ویڈ ضلع میں گنا کے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی بچہ دانی نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور تشدد کے نئے نئے طریقہ آزمائے جا رہے ہیں۔ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    اسی سلسلہ میں ویڈ میں گنا کے کھیتوں میں کام کرنے والی مزدوروں کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ بھی روشنی میں آیا ہے جو نہایت سنگین معاملہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعات 20سے 30سال کی خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں جن میں ٹھیکیدار ملوث ہیں۔
    یاد رہے کہ بھارت میں خواتین اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ آئے روز ہجوم اقلیتوں پر تشدد کرتے ہیں جن میں سے اکثر کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

  • جاپان اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی

    جاپان کے شہر کیوٹو کے اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم کے کام کو چوری کرکے اس کی نقل کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے معروف اینی میشن اسٹوڈیو کو گیسولین کی مدد سے آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 41 سالہ شنجی اوبا کے نام سے ہوئی اور ملزم کو نامعلوم دماغی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    مقامی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اب تک ملزم اور اسٹوڈیو کے درمیان تعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم کو جیسے ہی گرفتار کیا گیا اس نے اپنے کام کے چوری ہونے کے بارے میں بتایا۔
    واضح رہے کہ ایک حملہ آور نے ’کیوٹو اینی میشن‘ میں داخل ہو کر آگ لگا دی تھی آگ تیزی سے بلڈنگ میں پھیل گئی۔ عمارت میں 70افراد موجود تھے جن میں سے 33افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
    حملہ آور بھی آگ میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا گیا
    واضح رہے کہ کیوٹو اینی میشن کو ’یوکو ہٹا‘ نے 1981ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا خاوند کمپنی میں صدر کے عہدے پر فائز ہے۔

  • ڈالرکی اونچی اڑان اور نئے ٹیکسوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ڈالرکی اونچی اڑان اور نئے ٹیکسوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ڈالر کے مہنگے ہونے اور نئے ٹیکسوں کی وجہ سے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ڈالر کی اونچی اڑان نے بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے شہریوں سمیت دکاندار بھی نالاں ہیں۔ کہتے ہیں کہ حکومت کے ٹیکسز سے ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

    حالیہ مہنگائی کے طوفان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز کے نرخوں میں جہاں ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔

    گاڑیوں کے علاوہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں میں یو پی ایس میں بھی بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔ بیٹریوں پر نئے ٹیکسز لگنے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔

    بیٹریوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں 5 سے 12 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اس کاروبار سے منسلک افراد نا خوش دکھائی دیتے ہیں

  • راولپنڈی:دو روزہ "دفاعی پیداوار اورسلامتی بذریعہ خود کفالت” سیمنار

    راولپنڈی:دو روزہ "دفاعی پیداوار اورسلامتی بذریعہ خود کفالت” سیمنار

    راولپنڈی آرمی آڈی ٹوریم میں دو روزہ دفاعی پیداوار اورسلامتی بذریعہ خود کفالت کے موضع پر سیمنار منعقد ہوا. اس موقع پروزرا،سول ، عسکری ،مختلف پارٹیوں کے ارکان چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور سیمنار میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں.

    سمینار میں کہا گیا کہ دفاعی پیداوار کے لیے نجی اور سرکاری ادارے کے درمیان تعاون پر ضرور دیا گیا، وزیر اعظم کی زیر نگرانی دفاعی پیدا وار ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی گئی. سیمینار میں نئی پالیسی کےلیے حکومت کےلیے سفارشات تیار کی گئیں، تنظیم اور ادارہ جاتی پیداوار میں بہتری کے لیے سفارشات پیش کی گئیں اور کمی کو دور کرنے کی نشاندہی کی گئی..اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں بہتری کے اہم مواقع ہیں ،انہوں نے کہا کہ دفائی صنعت میں خود انحصار کو شراکت سے مضبوط بنایا جا سکتا ہے.دفاعی صنعت میں پیداواری کے وسیع مواقع موجود ہیںِ.
    سیمینار میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔ زبیدہ جلال اور فواد چودھری نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے قومی سلامتی میں خود مختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

  • بھارت میں مویشی چوری کے شک میں تین افراد قتل، تین گرفتار

    بھارت میں مویشی چوری کے شک میں تین افراد قتل، تین گرفتار

    بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں ایک شخص نے مویشیوں کو چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین افراد کو مار ڈالا،جبکہ پولیس نے تین کو گرفتار کر لیا ہے۔
    پولیس اہلکار ہر کشور رائے کے مطابق تین افراد کو جمعہ کی صبح دیہاتیوں نے پک اپ ٹرک پر مویشی لوڈ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔رائے نے بتایا کہ مذکورہ افراد بھینس اور بچھڑے لوڈ کر رہے تھے کہ دیہاتیوں نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس نے پتھوری گاؤں سے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ قتل کا کیس مزید چار افراد پر دائر کیا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں بھارت میں پرتشدد ہجوم نے کئی افراد قتل کر دیا ہے جن میں سے اکثریت مسلمانوں اور نیچ ذات سے تعلق رکھنے والے دلت افراد کی ہے۔

  • بھارتی شہر بدترین خشک سالی کا شکار

    بھارتی شہر بدترین خشک سالی کا شکار

    چنئی: بھارت کے جنوبی شہر چنئی کے لاکھوں رہائشی گھروں پانی کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ٹرک اور ٹرینیں عوام تک پانی تو پہنچاتے ہیں لیکن پانی کی مقدار محدود جبکہ قیمت مہنگی ہے
    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک ائرو سپیس کمپنی نے سیٹلائٹ فوٹیج جاری کی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چنائی شہر کا سارا رقبہ سبزے سے خالی اور خشکسالی سے بھرپور ہے اور اس کی وجہ پانی کے زخیروں کا کم یا حتم ہونا ہے