چنیوٹ
محکمہ واپڈا لالیاں کے ایکس ای این اور ایس ڈی او چناب نگر نے دریائے چناب کے مقام پر مبینہ بھاری رشوت لیتے ہوئے جعلی دستاویزات پر غیر قانونی ٹرانسفارمر اور بجلی کا میٹر لگادیا
محکمہ واپڈا تحصیل لالیاں کے ایکس ای این اور ایس ڈی او چناب نگر نے جعلساز گروہ سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر TDCP ریسٹورنٹ سے ملحقہ خالی پلاٹ میں مبینہ طور پر غیر قانونی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بجلی کا ٹرانسفارمر اور بجلی کا تھری فیس میٹر لگادیا جس پر چنیوٹ کے شہری اعجاز مہدی نے سیکرٹری پاور ڈویژن سول سیکرٹریٹ اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے فیسک فیسکو ایکس ای این سب ڈویژن لالیاں اور ایس ڈی او چناب نگر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے اور دریائے چناب پر ناجائز قابض جعلساز قبضہ گروپ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Author: +9251
-

محکمہ واپڈا لالیاں کے ایکس ای این اور ایس ڈی او چناب نگر نے دریائے چناب کے مقام پر مبینہ بھاری رشوت لیتے ہوئے
-

پیپسی نے بڑی کمپنی خریدنے کا اعلان کر دیا
جوہانسبرگ: پیپسی نے ساؤتھ افریقہ کی بڑی فوڈ کمپنی پائنرز کو خریدنے کیلئے 1.7 ارب ڈالر کی آفر کردی، پیپسی کا اس کمپنی کو خریدنے کا مقصد افریقن ممالک میں اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے،
تفصیلات کے مظابق پیپسی کے چیف ایگزیکٹو رومن لاگورٹا نے جمعرات کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقن ممالک میں پائنرز کمپنی ایک برانڈ کی حیثیت رکھتی ہے اور پیپسی اس برانڈ کے شئیرز خرید کر اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے ، یادرہے کہ پائنرز کم و بیش 80 ممالک میں مشروبات اور فاسٹ فوڈ پراڈکٹس برآمد کرتا ہے -

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ایل کے ایڈوانی اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل نو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع
ملزمان میں میں بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی کے علاوہ مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ وغیرہ رہنما ملزم ہیں۔جمعہ کو کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ چھ ماہ کے اندر گواہوں کے بیانات درج جبکہ نو ماہ کے اندر فیصلہ سنا دیا جاناچا ہئے۔
جسٹس روہنگٹن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل بینچ نے اتر پردیش کی حکومت کو ہدایت کی کہ کیس کی سماعت کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج ایس کے یادو کی میعاد کوبھی بڑھایا جائے۔یاد رہے کہ مذکورہ جج 30ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ -

ایران سے تعلق ،امریکہ نے عراقی ملیشیا کے رہنماؤ ں کو بلیک لسٹ کر لیا
امریکہ نے ایران سےتعلق رکھنے والے عراقی ملیشیائوں کے چار رہنماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔
امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار عراقی شخصیات پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملک میں کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےمقرب بابلیون ملیشیا کے سربراہ ریان الکلدانی، الشبک ملیشیا کے وعد قدو، نینویٰ کے سابق گورنر نوفل العاکوب اور صلاح الدین گورنری کے سابق گورنر اور المحور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری شامل ہیں.
-
مریم نواز کو کوئٹہ سے دعوت۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز مریم نواز شریف کو آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے/جلسہ میں خصوصی دعوت دی ہے اطلاعت کے مطابق مریم نواز شریف خصوصی دعوت پر شرکت کریں گی اور یاد رہے کہ آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے ہونے والی احتجاجی مظاہرہ/جلسہ کوئٹہ کے میکانگی روڈ صادق شہید گراؤنڈ میں 25 جولائی بروز جعرات کو ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں پی ڈی پی رہنما کے سیکورٹی افسر قتل
مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے علاقہ بیج بہارا میں جمعہ کی نماز کے بعد حملہ آوروں نے پی ڈی پی رہنما سجاد مفتی کے سیکورٹی افسر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فاروق احمد میر نماز جمعہ کے بعد گھر آرہے تھے کہ مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ ان کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال بیج بہارہ منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ فاروق کو سینے میں گولی ماری گئی اور وہ راستے میں دم توڑ گئے تھے۔پولیس آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور مقتول پولیس اہلکار کی بندوق لے کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کے فورا بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ -

عراق: ترک سفیر قتل کے سلسلے میں،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی
عراقی شہر اربیل میں گزشتہ دنوں ایک ریستوران میں مسلح حملے کے مرتکب افراد میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی کردی انتظامیہ سے وابستہ محکمہ پولیس کے مطابق، 1 ترک سفارت کار سمیت دو عراقی شہریوں کی موت کے موجب اس حملے میں مظلوم داع نامی شخص بھی ملوث ہے جو کہ سن 1992 میں ترک ضلع دیار بکر میں پیدا ہوا تھا۔
پولیس نے اس مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شخص کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اگر رکھتےہوں تو پولیس کو مطلع کریں۔
واضح رہے کہ کل عراق میں مسلحہ حملے کے دوران حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے مفرور ہونے کی وجہ سے اربیل میں داخلے و خروج کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قونصل خانے کے عملے کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس اور دو عدد اسلحے سے لیس حملہ آور نے براہ راست قونصل خانے کے عملے کو ہدف بنا کر فائر کھول دیا۔
-

غلاف کعبہ کو کیوں اونچا کر دیا گیا، جانیے تفصیل میں
غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا اس کی ایک اہم وجہ ہے
تفصیلات کےمطابق الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے آج جمعے کے روز غلافِ کعبہ (کِسوہ) کے نچلے حصّے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بلند کیے جانے والے حصّے کو چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔حج سیزن کے بعد غلاف کو اس کی پرانی حالت پر کر دیا جاتا ہے۔
کِسوہ کو زمین سے بلند کرنے کے اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چُھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش مند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف کو کچھ نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے غلافِ کعبہ کے نچلے حصّے کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی بلند کیے جانے والے حصّے کو چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا دیا جاتا ہے جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔
-

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کوکرکٹ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ ری ہیب پروگرام کیلیےجلد پی سی بی سےرابطہ کریں گے۔
بی ایس ایل کی سپاٹ فکسنگ کے سلسلے میں پی سی بی نے اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیا تھا جو شرجیل خان کے ساتھ ساتھ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے خلاف معمالے کی چھان بین کی گئی تھی.اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان اور محمد نواز پر پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکیز کی جانب سے رابطے کا بورڈ کو بروقت نہیں بتایا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔
-
مظفرگڑھ میں بیل گاڑی ڈوبنے سے اس پر سوار2خواتین جاں بحق
مظفرگڑھ میں بیل گاڑی دریائے چناب میں ڈوبنے سے اس میں سوار 4 خواتین سمیت 5 افرادڈوب گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 خواتین کی لاشیں اور 3 افراد کو زندہ دریا سے نکال لیا.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں بیل گاڑی اور اس پر سوار 5 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے.پولیس کیمطابق بیل گاڑی پر سوار 4 خواتین اور ایک مرد گھاس کاٹ کر واپس گھر کی جانب جارہے تھے،بیل گاڑی سلپ ہونے کے باعث تمام افراد بیل گاڑی سمیت دریائے چناب میں ڈوب گئے.پولیس کیمطابق مقامی افراد نے 2 خواتین کی لاشیں اور 3 افراد کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا.دریا سے زندہ نکالے جانے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.