Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں نئے ویرینٹ کی موجودگی؛ ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے

    پاکستان میں نئے ویرینٹ کی موجودگی؛ ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے

    پاکستان میں نئے ویرینٹ کی موجودگی،ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے

    ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا سے دو اموات رپورٹ کی گئی ہیں، جب کہ پاکستان میں نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس میں کرونا سے بچاؤ اور جراثیم کش اسپرے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق بدھ 4 جنوری کو پاکستان بھر سے کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 22 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی موجودہ شرح صفر اعشاریہ 43 فیصد ہے، جب کہ زیرِعلاج مریضوں میں سے 14 کی حالت تشویش ناک ہے۔


    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسلام آباد ائرپورٹس پرجراثیم کش اسپرے کئے جا رہے ہیں، جب کہ تمام لاؤنچز میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی جاری ہے۔ این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل یقینی بنایا جا رہا ہے، جب کہ بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کے 2 فیصد مسافروں کی سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین جنوری کو حکام نے تصدیق کی کہ شہر میں 6 اومیکرون کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اومیکرون کی نئی قسم جسے ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون کا نام دیا گیا ہے، وہ چین، امریکا، بھارت، سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کے 30 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔ کرونا کی دونوں نئی قسمیں ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون سب سے پہلے اکتوبر 2022 میں چین میں رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے بعد اب یہ قسمیں دنیا کے 30 ممالک تک پھیل چکی ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کووڈ-19 کی صورت حال قابو میں ہے تاہم انہوں نے حکام کو وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کرونا کی صورتحال، کووڈ-19 کی نئی اقسام اور اس کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 5 سے 12 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ واضح رہے کہ اومیکرون کے سب ویرینٹ ’بی ایف سیون‘ کے پھیلنے کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو تعلیمی اداروں، سماجی اجتماعات و تقریبات کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کرنے اور اس سلسلے میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    حکام نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں طورخم بارڈر پر پیدل چلنے والوں کی ویکسی نیشن اور ان کے اسکریننگ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر شروع کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیے گئے تھے۔ اجلاس میں این آئی ایچ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران کووڈ 19 کی صورتحال اور کورونا کی نئی لہر سے لاحق خطرات کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر نگرانی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا تھا۔

  • خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے ہر دوسرے آرٹسٹ کو شکایت رہتی ہے، اور شکایت کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر نہیں بولتے اور کسی کے لئے کچھ بول دیتے ہیں‌. جن اداکاروں کو خلیل الرحمان قمر سے شکایات رہیں انہی میں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار بھی شامل ہیں . صحیفہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اول تو میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں‌کروں گی اگر پیسے بہت زیادہ آفر ہوں اور پورے پراجیکٹ میں ان سے ملاقات نہ ہو تو میں کام کرنے کو تیار ہوں. صحیفہ جبار نے کہا کہ خلیل الرحمان اچھے رائٹر ہیں ان کے لکھے ہوئے ڈراموں نے بہت

    کامیابی حاصل کی وہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن انہیں‌بات کرنے کا نہیں‌پتہ کہ کیسے کسی سے بات کرنی ہے اور کیسے کسی کو عزت دینی ہے. یاد رہے کہ صحیفہ جبار نے ماضی میں خلیل الرحمان کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا انہیں خاصا برا بھلا کہا تھا. یاد رہے کہ صحیفہ جبار ماڈلنگ کی دنیا میں ایک بڑا مقام رکھتی ہیں حال ہی میں‌ انہوں نے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں‌شرکت کی . صحیفہ ڈراموں میں‌کم نظر آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب تک اچھے کردار نہیں‌ملیں گے میں‌نہیں‌کروں‌گی .

  • حکومت معاشی اور سیاسی استحکام نہیں لاسکی ہے. شیخ رشید

    حکومت معاشی اور سیاسی استحکام نہیں لاسکی ہے. شیخ رشید

    حکومت معاشی اور سیاسی استحکام نہیں لاسکی ہے. شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی قومی توانائی پالیسی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آٹھ بجے دوکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے ۔ حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی اور نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔


    شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اوراُس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اسٹاک ایکس چینج اورزرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں مارکیٹس ساڑھے 8 بجے اور توانائی پالیسی شادی ہال رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توانائی پالیسی سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی ہے جسے فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے گا۔ ملک میں مارکیٹس اور دفاتر رات گئے تک کھلے رہتے ہیں، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    ایک اور ٹویٹ میں سربراہ عوامی لیگ نے قوم کو الیکشن کی تیاری کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کاپیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طےکرناباقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کو خوش آئند قراردینے والے شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ افغانستان کےمعاملےپرسوچ سمجھ کےبیان دیں۔

  • منیشا کوئرالا کارتک آریان کی ماں بن گئیں

    منیشا کوئرالا کارتک آریان کی ماں بن گئیں

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ منیشا کوئرالہ جن کی خوبصورتی اور خوبصورت اداکاری کے لاکھوں کروڑوں دیوانے تھے. انہوں نے بہت ساری فلموں میں‌یادگار کردار ادا کئے. ان کی خدمات کے عوض انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. منیشا کینسر جیسے مرض میں بھی مبتلا رہی ہیں لیکن وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہیں. منیشا کوئرالہ ایک لمبے عرصے کے بعد کسی فلم میں نظر آرہی ہیں ، فلم کا نام ہے شہزادے ، فلم میں‌کارتک آریان ہیرو کا جبکہ منیشا انکی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں. منیشا کوئرالا نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کارتک کی اداکاری کی تعریفوں کے

    پل باندھ دئیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کارتک ایک بہترین اداکار ہے مجھے اس کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا . کارتک اپنے کردار کو پہلے سمجھتے ہیں پھر نبھاتے ہیں سینیرز کی عزت کرتے ہیں. میں نے ان کے ساتھ کام کرکے محسوس کیا ہے کہ یہ بہت باصلاحیت ہیں. مجھے امید ہے کہ شہزادے اچھا بزنس کرے گی اور شائقین مجھے ویلکم بھی کریں گے. یاد رہے کہ کارتک آریان کی فلم شہزادے دس فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. گزشتہ برس تو کارتک کی فلم نے اچھا بزنس کیا دیکھنا یہ ہے کہ اس برس ان کی قسمت ان کا کتنا ساتھ دیتی ہے.

  • وزیراعظم  کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور

    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور

    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور
    وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 12 جنوری تک ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ احتساب عدالت لاہور نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے. علاوہ ازیں احتساب عدالت لاہور نے ہارون یوسف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی جبکہ ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے ، جہاں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے ملزم ہارون یوسف عزیز کو ضمانت منثظور کرتے ہوئے 14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    جبکہ عدالت نے نیب کو اگلی سماعت پر پیش ہونے تک پٹیشنر کی گرفتاری سے روک دیا تھا. یاد رہے ملزم ہارون یوسف عزیز کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ جبکہ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

  • میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    پاکستان کے منجھے ہوئے گلوکار سجادعلی نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے اس میں‌کہا کہ میں ایک بھارتی فلم کے گیت سن رہا تھا کہ مجھے اپنے 26 سال پہلے کا ایک گیت یاد آگیا ، انہوں نے گیت کے بول اب کے بچھڑے بھی سنائے . اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کہا جانے لگا کہ شاہ رخ‌خآن کی فلم بے شرم رنگ سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے، بالی وڈ‌والوں‌کو شرم آنی چاہیے کاپی کرتے ہیں اور کریڈٹ بھی نہیں دیتے.بلکہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سجاد علی نے ناہید اختر کے گانے کی نقل کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری بہت بڑی بحث نے سجاد علی کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ میں نے کب کہا تھا کہ بےشرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے . گلوکار نے کہا کہ

    میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ میں ایک فلم کے گیت سن رہا تھا تو مجھے اپنا گانا یاد آگیا. سجاد علی نے یہاں تک کہا کہ اب کے بچھڑے ، احمد فراز کی غزل ہے اور غزل تو کوئی بھی گا سکتا ہے. یاد رہے کہ بے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گیت بے شرم رنگ ان دنوں کافی مقبول ہے کہا جا رہا تھا کہ یہ گیت سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے لیکن سجاد علی نے ایسی کسی بھی چیز کی تردید کردی ہے.

  • قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    گزشتہ برس جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا وہیں دو اور ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا اور شائقین کی بڑی تعداد ان فلموں کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں‌گئی. ایک فلم تھی لندن نہیں‌جائونگا اور دوسری کا نام تھا قائداعظم زندہ باد . قائداعظم زندہ باد اب ٹی وی پر لگنے جا رہی ہے . 14 جنوری کو یہ فلم ٹی وی پر نمائش پذیر ہو گی جوکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے مداحوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے. گزشتہ برس جو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ان میں دم مستم بھی ٹی وی پر لگ چکی ہے ، کملی بھی ریلیز ہو رہی ہے جبکہ قائداعظم اب ریلیز

    ہونے جا رہی ہے. قائداعظم زندہ باد پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایفکٹس استعمال ہوئے ہیں جو عموما باہر کی فلموں‌میں استعمال ہوتے ہیں. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے . محمد قوی خان نے فہد مصطفی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسے پاکستانی دکھائے گئے ہیں جو ملک کے لئے جیتا مرتا ہے. فلم کا میوزک کافی اچھا ہے . ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم مجموعی طور پر سپر ہٹ رہی تھی . فلم کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا.

  • انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ یمنہ زیدی کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے مداح خاصے بے چین تھے تاہم اب خوشخبری ہے کہ یمنہ اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں‌یمنہ زیدی فلم میں‌کام کررہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے ایک فلم سائن کر لی ہے . فلم کا نام ہے نایاب یاد رکھنا، اداکارہ نے اپنی اس فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں‌اپنی پہلی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا اس فلم میں‌کردار پسند آئیگا. اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم نایاب یاد رکھنا میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈائریکشن عمیر علی کی جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی ہے، فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ

    میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔ یمنہ زیدی کو چھوٹی سکرین پر تو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی سکرین پر یہ کتنی سراہی جا تی ہے کیونکہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ چھوٹی سکرین پر اپنا جادو چلانے والے فنکار بڑی سکرین پر اپنا جادو نہ چلا سکے لیکن امید کی جا رہی ہے یمنہ زیدی بڑی سکرین پر بھی چھا جائیں گی.

  • وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12اسکول قائم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحبت پور میں مقامی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے ، پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا،میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کی صورت حال دیکھ کر سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے، اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے، اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں، سیلاب نے چیلنج اور بڑھا دیا، سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اور کئی سو ارب مزید درکار ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کو چن کر دانش اسکول بنائے، دانش اسکول کی یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو عام تعلیم دستیاب نہیں، ہمیں ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دانش اسکول کی طرز پر بلوچستان میں 12 اسکول قائم کریں گے، 12اسکولوں میں روشنی کے لئے شمسی توانائی استعمال کی جائےگی، 23 مارچ کو دانش اسکول کا افتتاح کروں گا۔
    وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان


    وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان کے دوران ضلع صحبت پور بھی گئے، جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں کیں، جب کہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    دورے کے موقع پر وزیراعظم سرکاری اسکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے، جب کہ سیلاب زدگان اور مقامی عمائدین سے خطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    خیال رہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے جو تباہی مچائی تھی اس کا ازالہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا جبکہ بلوچستان میں مسلسل دو ماہ تک نہ رکنے والی بارشوں نے ہر شہر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ بلوچستان کے کتنے ہی دیہی علاقوں کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے۔

  • ساجد میں اور میری ماں نے چھ سال سٹور روم میں گزارے

    ساجد میں اور میری ماں نے چھ سال سٹور روم میں گزارے

    ان دنوں ساجد خان بہت زیادہ خبروں میں ہیں‌کیونکہ وہ بگ باس 16 میں شریک ہیں. ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے بگ باس کی انتظامیہ سے متاثرہ خواتین کا مطالبہ ہے کہ ساجد خان کو گھر سے باہر نکالا جائے لیکن بگ باس نے ابھی تک ایسا کوئی ایکشن نہیں‌لیا تاہم فرح خان جو کہ بالی وڈ کی معروف ڈائریکٹر ہیں انہوں نے اپنے بھائی کے اس معاملے پر ابھی تک زبان نہیں‌کھولی نہ ہی کوئی کمنٹ کیا ہے. فرح خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور وہاں اپنے بھائی ساجد خان کے معاملے پر تو بات نہیں کی لیکن یہ ضرور بتایا کہ ان کے حالات کیسے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم بہت غریب تھے ہمارے پاس رہنے کو گھر نہ تھا ، میں ساجد اور میری ماں چھ سال تک سٹور روم میں رہے.

    فرح‌خان نے کہا کہ اس مقام کو ھاصل کرنے اور چھت بنانے کےلئے مجھے اور میرے بھائی کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑی. ہمارے پاس کھانے کو بھی پورا پورا ہی ہوتا تھا ، بلکہ کبھی تو بھوکے ہی سونا پڑتا تھا. فرح‌ خان نے کہا کہ کچھ پانے کےلئے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے ، ہم نے اپنی راتوں کی نیندیں کھوئیں دن رات محنت کی تب جا کر چھت میسر ہوئی. انہوں نے کہا میں اور میرا بھائی کبھی بھی اپنے سٹرگلنگ ڈیز کو نہیں بھولے.