Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں. ترجمان ایم کیو ایم

    پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں. ترجمان ایم کیو ایم

    پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں. ترجمان ایم کیو ایم

    ترجمان ايم کيو ايم پاکستان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی بيوقوفانہ ہيں، عمران خان نے ہمارے ووٹوں پر ساڑھے تین سال حکومت کی، وہ ہمارا شکریہ ادا کریں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہيں، جبکہ حلقہ بندیوں پر بات ہورہی ہے، ہمارا سب سے بڑا مطالبہ حلقہ بندیاں ہیں، وفاق میں قانون سازی سے حلقہ بندیاں ہوگئیں تو کراچی میں کیوں نہیں۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو باور کرادیا کہ معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیں، سابق صدر آصف زرداری نے مسئلہ حل کرنے کے لئے دو دن مانگے ہیں، اُمید ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ بھی بہترین تعلقات آگے بڑھ رہے ہيں، چاہتے ہيں وفاق اور صوبے کے سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد يقينی بنايا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کسی کی ہدايت يا فون کال پر فیصلے نہيں کرتی، اپنے عوامي آراء پر فیصلے کرتی ہے، جمہوری لوگ ہیں سارے آپشنز کھلے ہیں، نو جنوری کو ریلی نکالیں گے۔ رہنما ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے الزامات کو بے وفوقانہ قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کو متحدہ کا شکريہ ادا کرنا چاہيے، کيونکہ انہوں نے ہمارے ووٹوں سے ساڑھے تين سال حکومت کی تھی۔

  • ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑنے کی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی

    ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑنے کی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑنے کی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہے

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑ کر جانے کی بات سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔ وزارت کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”ایڈیشنل سیکریٹری کا موقف تھا کہ ایل سیز کی بندش سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے ٹیلی کام کمپنیوں کو درپیش مسائل پر بات کی۔‘’ جبکہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا تھا کہ خراب معاشی صورتحال کے باعث ایک بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


    خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو قومی اسمبلی کے رکن میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھاکہ خراب معاشی حالات کے باعث ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی جا رہی ہے۔ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیلی نار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنے جا رہا ہے، وفاقی حکومت کو ٹیلی کام کمپنیوں کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

    ارکان نے ملک بھر میں ناقص سروسز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس اور ایل سیز کے مسائل ہیں، ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے ٹیلی کام آلات درآمد نہیں ہو رہے۔ علاوہ ازیں کمیٹی ارکان نے کہا تھا کہ ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں سروس کے مسائل ہیں جبکہ سفر کے دوران موٹرویز پر انٹرنیٹ سروس دستیاب نہیں۔ 

    جس پر وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ خراب معاشی حالات کے باوجود ٹیلی کام شعبے میں نئی کمپنیاں آ رہی ہیں۔ ملک میں غیر معیاری انٹرنیٹ کی بنیادی وجہ ایل سیز نہ کھلنا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے ٹیلی کام انڈسٹری کی ایل سیز پر پابندی ہے۔  ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی نے موقف اختیار کیا کہ؛ جب مشینری درآمد نہیں کریں گے تو معیاری انٹرنیٹ کہاں سے ملے گا۔ اس وقت ملک میں فائبر آپٹک کی قلت ہے، جتنی فائبر آپٹک چاہیے دستیاب نہیں ہے جبکہ مائیکرو ویو پر سگنلز کے ذریعے انٹرنیٹ چل رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    تاہم خیال رہے کہ ٹیلی نار کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ بدھ کی شب وزارت آئی ٹی کی جانب سے اس خبر کی تردید جاری کی گئی کہ ٹیلی نار کمپنی کے ملک چھوڑ کر جانے کی بات سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے. ایڈیشنل سیکریٹری کا موقف تھا کہ ایل سیز کی بندش سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے. ایڈیشنل سیکریٹری نے ٹیلی کام کمپنیوں کو درپیش مسائل پر بات کی۔ اردو نیوز کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی میر خان محمد جمالی نے انہیں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت آئی ٹی حکام کی جانب سے ٹیلی نار کمپنی کا پاکستان چھوڑنے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔ آئی ٹی حکام نے یہ بتایا تھا کہ ٹیلی نار پاکستان سے چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرچکی ہے اور وزارت کی جانب سے اب اس خبر کی تردید آنا حیرت انگیز ہے۔

  • بغیر اجازت جج کی گاڑی استعمال کرنے پر گھر کے ویٹر  کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم

    بغیر اجازت جج کی گاڑی استعمال کرنے پر گھر کے ویٹر کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم

    بغیر اجازت جج کی گاڑی استعمال کرنے پر جج کے گھر کے ویٹر کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ہی سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایڈمن جج نے ہائی کورٹ کے سرکاری ملازم کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ایڈمن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازم اسحاق کی محکمانہ اپیل پر فیصلہ کیا۔ ملازم نے رجسٹرار کے جبری ریٹائر کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا سابق ملازم جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے گھر میں بطور ویٹر کام کر رہا تھا۔ملازم نے تسلیم کیا 25 فروری آدھی رات کو جج کی گاڑی بغیر اجازت استعمال کی۔ملازم نے گاڑی 110 کلومیٹر تک لے جانے کے پیچھے حساسیت کو محسوس نہیں کی۔ فیصلے کے مطابق جج کے گھر کے ویٹر کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بھی بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔

    ایڈمن جج نے فیصلے میں کہا کہ ملازم کی اس حرکت سے متوقع خطرناک نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رجسٹرار نے ملازم کو جبری ریٹائر کرکے پنشن دینے کا فیصلہ دیا۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملازم کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملازم نے پہلے بھی بہت دفعہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملازم پر ثابت ہوا کہ جج کی گاڑی 110 کلومیٹر استعمال کرکے قوم خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ملازم نے آدھی رات کو بغیر اجازت ڈیوٹی کی جگہ چھوڑی۔ ملازم نے پولیس اہلکاروں کو غلط بتایا کہ جج کی ہدایت پر گاڑی لے کر جا رہا ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    ملازم اسحاق نے مؤقف دیا تھا کہ جج صاحبہ کے گھر ڈیوٹی کرتا تھا میں ڈرائیور نہیں ویٹر ہوں۔ میری بیٹی ایک رات سخت بیماری ہو گئی تو جج صاحبہ کی گاڑی لے کر چلا گیا۔ جج کی گاڑی لے کر جانے کی غلطی تسلیم کی، مجھے معاف کردیں۔اپنی بیٹی کی خاطر پریشانی میں یہ غلطی کر بیٹھا، مجھے نوکری سے نہ نکالیں، معاف کردیں۔

  • انٹراپارٹی انتخابات؛ اگر مقررہ وقت میں نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا. الیکشن کمیشن

    انٹراپارٹی انتخابات؛ اگر مقررہ وقت میں نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا. الیکشن کمیشن

    انٹراپارٹی انتخابات؛ اگر مقررہ وقت میں نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا. الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن کی ن لیگ کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت جبکہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات اگر مقررہ وقت میں نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا. الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دے دی ہے۔

    سیاسی جماعتوں کے انٹرپارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جو پارٹی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 کے اکتوبر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر سنی تحریک سمیت پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی کے انتخابی نشان واپس لیے گئے اور پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی منسوخ کردئیے گئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے لیکن پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا تھا. الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

  • عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں. عدالت

    عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں. عدالت

    عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں. عدالت

    بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سے زمان پارک کے گھر میں ہی تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے ان سے زمان پارک لاہور میں تفتیش کرنے کی استدعا کردی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر عمران عباسی نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان سیاسی معاملات چلارہے مگر عدالت نہیں آتے، وہ عدالت میں پیش ہوئے نہ ہی اب تک شامل تفتیش ہوئے۔

    عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز جیسے ہی عمران خان کو اجازت دیں گے وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے، ایف آئی اے کو بھی کہا ہے عمران خان سے تفتیش کیلئے زمان پارک آسکتے ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کے لیے ممکن نہیں کہ لاہور جاکر تفتیش کرے، کل کو کوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکر تفتیش کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے،عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں چاہے تفتیش کرے، مداخلت نہیں کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اور عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 31 جنوری تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت نے وکیل سے معاونت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ عدم پیشی پر عبوری ضمانت واپس لی جائے۔

  • الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست موصول

    الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست موصول

    الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست موصول

    الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے نئی درخواست بھیج دی گئی، جس میں کمشنر حیدر آباد نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمشنر حیدر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ضلع دادو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں اب تک سیلابی پانی موجود ہے اور کوشش کے باوجود پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ شگاف بھرنے کا کام بھی جاری ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں عوام کی رسائی اور نقل و حرکت دشوار ہے۔ میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں 12 ہزار خاندان اب تک بے گھر ہیں۔ کراچی: ان حالات میں پرامن پولنگ اور ٹرن آؤٹ بہتر نہیں ہوسکے گا۔ موجودہ صورتحال میں ان دو تعلقہ میں 1 سے 2 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں15جنوری کو مقرر بلدیاتی الیکشن کے معاملے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم نے کارروائی کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    جبکہ ضلع کیماڑی میں ترقیاتی کاموں کی شکایت پر ڈی ایم او محمد حنیف نے تنبیہ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبے کا اعلان یا فنڈز کےاجرا پر پابندی ہے۔ ڈی ایم او (ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر) کیماڑی نے بلدیاتی امیدواروں کو خط کے ذریعے بتایا کہ انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ پر پابندی ہے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن جامشورو کی مانیٹرنگ ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

  • 472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری

    472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری

    472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری

    مالی وسائل کی شدید کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے بدھ کو 472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں سیلاب کے بعد بحالی کے ضروری منصوبوں کے علاوہ سیاسی مفادات کی حامل بعض اسکیمیں بھی شامل ہیں، جن کا مقصد شہری اور دیہی ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ہے۔ شہباز رانا کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) نے ان اسکیموں کی توثیق کردی ہے۔ اس کے علاوہ ’’ایکنک‘‘نے صوبہ سندھ میں فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی لاگت کو معقول بناتے ہوئے اسے کم کر کے 160 ارب روپے کر دیا، جسے اس سے پہلے جلدبازی میں 330 ارب روپے کی مہنگی لاگت کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ہونے والے’’ایکنک‘‘ اجلاس کی صدارت کی۔ ’’ایکنک‘‘ نے نیشنل ڈیولپمنٹ انٹرن شپ کی بھی منظوری دی۔ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے 20,000 انٹرن شپس دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تاہم وظیفہ منظور شدہ اسکیموں کے ہنگامی بجٹ سے ادا کیا جائے گا، جو ان منصوبوں کے لیے مالی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور انہیں قومی ترقی میں شامل کرنے کے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ہے۔ پروگرام کے اخراجات پی ایس ڈی پی کے تحت چلنے والے ترقیاتی منصوبوں سے پورے کیے جائیں گے۔

    ’’ایکنک‘‘ نے 10.9 بلین روپے کی لاگت سے پرائم منسٹرز یوتھ لیپ ٹاپ اسکیمHEC- (فیز-III) کی بھی منظوری دی تاکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے پبلک سیکٹر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اور ہونہار طلبہ کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ فیزIII منصوبے کے تحت دو سال میں ہونہار طلبہ میں 100,000 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ ’’ایکنک‘‘ نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے عالمی بینک کے 500 ملین امریکی ڈالر کے قرضے سمیت 160 ارب روپے کی معقول لاگت سے فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی بھی منظوری دی۔

    یاد رہے کہ پہلے اسی منصوبے کی 330 ارب روپے کی لاگت کے ساتھ جلدبازی میں منظوری دیدی گئی تھی، جس میں اب 170 ارب روپے کی کمی کرکے کل لاگت کا نیا تخمینہ 160 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ عالمی بینک پہلے ہی اس اسکیم کے لیے 500 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے چکا ہے۔ ’’ایکنک‘‘ نے ایم ایس اور ایم فل کے لیے 22.2 بلین روپے کی لاگت سے منتخب شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے اوورسیز اسکالرشپس کی بھی منظوری دی ہے تاکہ نوجوان پاکستانی اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

  • فلک شبیر نے سارا خان سے کیوں اور کیا ریکوسٹ کی؟ جو انہوں نے نہیں مانی

    فلک شبیر نے سارا خان سے کیوں اور کیا ریکوسٹ کی؟ جو انہوں نے نہیں مانی

    آج کل دا مرزا ملک شو کے ہر طرف شرچے ہیں ، پاکستان کی نامور شوبز سلیبرٹیز اس میں مدعو کی جاتی ہیں اور انہیں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک انٹرویو کرتے ہیں. ان کے شو میں ابھی تک جتنی بھی سیلبرٹی آچکی ہیں ان سے کی گئیں باتیں خاصی وائرل ہوئی ہیں. حال ہی میں اس شو میں ٹی وی کی اداکارہ سارا خان اور ان کے شوہر فلک شبر نے شرکت کی ہے. اس شو میں ان دونوں سے کچھ دلچپسپ سوالات ہوئے، ثانیہ مرزا نے ان سے پوچھا کس گانے پر ڈانس کرنا پسند ہے توانہوں نے جواب دیا کہ مجھے ڈانس کرنا نہیں پسند میں بنیادی طور پر شرمیلی ہوں اور اگر کمرے میں بھی بند کر دیا جائے تو بھی میں بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کر سکتی . میں بے حد شرمیلی ہوں یہی وجہ ہے کہ بہت ساری آفرز کو رد کیا .

    فلک شبیر نے اسی سوال کے دوران بتایا کہ میں‌نے حال ہی میں ایک گانا شوٹ کیا ہے اس میں ، میں چاہتا تھا کہ سارا خان بطور ماڈ ل کام کرے اور تھوڑا سا اس میں ڈانس بھی کرنا تھا میں نے اسکو کہا کہ میرا گانا بہت اچھا ہے اور اچھا شوٹ ہونے جا رہا ہے ، یہ گانا بھی سپر ہٹ ہو گا تو تم اس میں بطور ماڈل کام کرو ، میں نے اتنا زور لگایا لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے نہ میں نے ڈانس کرنا ہے نہ ہی گانے میں بطور ماڈل ھصہ بننا ہے.

  • بلاول پاکستان کو دنیا کے نقشہ پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں کریں گے. آصف علی زرداری

    بلاول پاکستان کو دنیا کے نقشہ پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں کریں گے. آصف علی زرداری

    بلاول پاکستان کو دنیا کے نقشہ پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں کریں گے. آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وہ زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے بلکہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔ آصف علی زرداری نے یہ بات ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر جیالوں اور حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام آج بھی بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں اور سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا، وہ فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے، اور انہوں نے ہی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا ہے، کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا، پاکستان کو پھر باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی تھی، بلاول بھٹو زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے۔

  • شاہ رخ عالیہ کو اور عالیہ شاہ رخ کو کس نام سے بلائیں گی؟

    شاہ رخ عالیہ کو اور عالیہ شاہ رخ کو کس نام سے بلائیں گی؟

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پوری دنیامیں ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں۔ اسی طرح سے عالیہ بھٹ بھی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ دونوں نے گو کہ تاحال ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن ان کی آپس میں کافی اچھی دوستی ہے۔ گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں اور میں پچیس جنوری کے بعد آپ کو پٹھان بلایا کروں گی ،دیکھا میں کری ایٹیو ہوں نا؟ ۔ شاہ ر خ خان نے عالیہ بھٹ کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھاکہ ٹھیک ہے چھوٹی لڑکی ، اور میں تم کو چھوٹی اماں بھٹ کپور بلایا کروں گا۔ دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ پیار بھری گفتگو کو ان کے مداحوں نے بہت زیادہ سراہا۔اور اس گفتگو کا حصہ کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کر کے بنے۔ یاد رہے کہ پچیس جنوری کو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے جا رہی ہے ، جس کے لئے کنگ خان نے پرموشنل ایکٹیویز شروع کر دی

    ہیں۔ تاہم انیک انتہا پسند ہندو طبقے کا کہنا ہے کہ فلم کا نام تبدیل کیے جانے کے ساتھ ساتھ دیپیکا کے گانے کو بھی فلم سے نکالا جائے۔ دوسری طرف پٹھان کی ٹیم کو سنسر بورڈ نے بھی کہہ دیا ہے کہ فلم پر جو اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں ان کو دور کیا جائے ورنہ فلم کو ریلیز نہیں کیا جائیگی۔ ا س فلم کے زریعے شاہ رخ خان چار سال کے بعد فلموں میں واپسی کررہے ہیں شائقین پٹھان کو دیکھنے کےلئے کافی بے تاب نظر آتے ہیں۔