Baaghi TV

Author: +9251

  • بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک شاہ رخ خان کا ایک سیشن رکھا اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ پوری دنیا سے ان کے مداحوں نے ان سے سوالات کئے اور زیادہ تر لوگوں کو شاہ رخ خان نے جواب دیا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہلکے پھلکے سوال پوچھیں جائیں کسی قسم کا سخت سوال نہ کیا جائے۔ شاہ رخ خان سے ایک صارف نے پوچھا کہ خان صاحب آپکا فیملی بیگ گراﺅنڈ کشمیری ہے نا پھر بھی آپ نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ پوری دنیا ہی میری فیملی ہے ، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ، کام سے نام ہوتا ہے چھوٹی باتوں میں مت پڑو، ایک صارف نے لکھا کہ پٹھا ن گھٹیا فلم ہے

    ریٹائرمنٹ لے لو، اس پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہو تو اسکے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ہر دن بےشمار پیار کما لیتا ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پٹھان کو کس لئے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ لوگ اتنی گہری باتیں کرتے ہیں مجھے ان باتوں کا نہیں پتہ کہ زندگی کا کیا مقصد ہے یا کسی چیز کا کیا مقصد ہے میں کوئی گہری سوچ رکھنے والا انسان نہیں ہوں۔ یوں شاہ رخ خان نے ایک خوبصورت سوالات کا لائیو سیشن کیا جسے انکے مداحوں نے خوب سراہا۔

  • ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    میجر عادل راجہ نے جب سے پاکستانی اداکاراﺅں (مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان) پر گھٹیا قسم کے الزمات لگائے ہیں تب سے ہر طرف انہی کے چرچے ہیں ہر کوئی ان کو گھٹیا انسان کہہ رہا ہے اور شوبز انڈسٹری بھی اپنی ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ جب کبری خان نے عادل راجہ سے کہاکہ تین دن میں اپنا الزام واپس لو نہیں تو معافی مانگو ورنہ برطانیہ آکر کیس کردوں گی تو اسکے جوا ب میں عادل راجہ نے کہا کہ میں نے جو ناموں کے شروع کے الفاظ بولے ان سے تو بہت ساروں کے نام شروع ہو تے ہیں عادل راجہ کی اس بات نے انہیں مزید گندا کیا اور لوگوں سمیت شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے انکو لیا آڑھے ہاتھوں ۔ حال ہی میں اسد صدیقی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں جو سمجھ نہ سکیں کہ ناموں کے شروع کے الفاظ لئے جائیں اور

    ہمیں سمجھ نہ آئے، یہ حملہ صرف چند اداکاراﺅں پر نہیں پوری شوبز انڈسٹری پر حملہ ہے، آرٹسٹ اپنی زندگیوں میں چاہے جس بھی مسئلے میں ہوں لیکن وہ لوگوں کو ہنساتے ہیں۔لہذا اگلی بار میری فیملی جو کہ میری شوبز انڈسٹری ہے اس پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے سوچ لینا کہ کیچڑ تم پر بھی اچھلے گا۔ یوں اسد صدیقی نے عادل راجہ جیسے کرداروں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کیا خبردار کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت کرنے سے باز رہنا ورنہ ہم بھی گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

  • اسلام آباد میں آج  موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

    اسلام آباد میں آج بروز جمعرات 5 جنوری کو موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بروز جمعرات 5 جنوری کو موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جب کہ صبح کے اوقات میں کہرا بھی پڑی۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، جب کہ لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔، ادھر ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلا، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

     محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا. صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    دوسری جانب کراچی میں جمعرات 5 جنوری کی صبح درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، جہاں شہریوں نے موسم انجوائے کرنے کے ليے مختلف پارکس کا رخ کیا۔

    میٹ آفس کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج دن میں شہر کا موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔ محکمے کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن کراچی کا درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    جب سے معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیرو کی زندگی پر بننے والے فلم کو دیکھیں گے اور انہیں ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں وہ آگاہی نہیں رکھتے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے عمیر جسوال کاانتخاب کیاگیا تھا اور عمیر اس حوالے سے کافی پرجوش بھی تھے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بن رہا ہوں تاہم اس ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیو پک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں

    کام نہیں کروں گا میں اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں ، کچھ ذاتی اور کری ایٹیو ایشوز کی وجہ سے میں نے اس فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب سے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں نہ ہی اس سے متعلق کسی خبر کا حصہ ہوں ، میں پھر بھی اس فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فلم میں عمیر جسوال کے بعد کس کا انتخاب کیا جائیگا اسکی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ایم فراز قیصر ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    یپیکا پڈوکون آج 36 برس کی ہو گئیں ہیں، دیپیکا اپنے سٹائل اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں. دیپیکا بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سے کیا تھا پہلی ہی فلم نے ان کی قسمت بدل دی ،اور دیپیکا ہر بڑے فلم میکر کی چوائس بن گئیں، یوں پہلی فلم کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ آج ان کا شمارہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین فلم فئیر بھی مل چکے ہیں. 2018 میں ٹائم نے دیپیکا دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا اور 2022 میں TIME100 امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا۔

    دیپیکا پڈوکون بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں جو کہ کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے قومی سطح کی چیمپئن شپ میں بیڈمنٹن کھیلی لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے اس کھیل کو چھوڑ دیا۔بہت جلد ہی انہیں فلمی کرداروں کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہو گئیں ،اپنی پہلی فلم سے ہی انہوں نمبر ون اداکارائوں کو ٹف ٹائم دینا شروع کر دیا اور فلم فئیر جیتا. ان کی مشہور فلموں میں کاک ٹیل ، ہیپی نیو ائیر ، باجی رائو مستانی ، پدماوت ، پیکو کے نام قابل زکر ہیں. دیپیکا آج کل فلم پٹھان میں اپنے بولڈ‌گانوں کی پکچرائزیشن کی وجہ سے بہت زیادہ چرچا میں ہیں، اداکارہ نے رنویر سنگھ سے شادی کی اور خاصی خوش ہیں۔

  • گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوئی

    گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوئی

    گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوسکی.

    برطانیہ میں صحت کے حکام نے حاملہ ہونے میں ناکامی کے بعد پانڈوں کے ایک جوڑے کو چین بھیج دیا کیونکہ برسوں تک برطانیہ میں ان کی موجودگی کے دوران ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں بانجھ پن کے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا۔ امید ہے کہ آنے والی دنوں میں ان کے ہاں ایک بچہ کی پیدائش ہو جائے گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی شائع کردہ اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعہ سے احاطہ میں لائی گئی معلومات کے مطابق پانڈوں کی جوڑی یانگ گوانگ اور تیان تیان 2011 سے شمالی برطانیہ کے ایڈنبرا چڑیا گھر میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔

    امید کی جا رہی تھی کہ اس جوڑے کے ہاں بچے پیدا ہوں گے اور معدومی کے خطرے سے دوچار اس نایاب نسل کے پانڈوں میں اضافہ ہو جائے گا تاہم 10 سال گزرنے کے باوجود ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہ ہو سکا۔ ماہرین نے اس کے بعد سے اعتراف کیا ہے کہ تیان تیان ٹھیک سے حرکت نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ حاملہ نہیں ہو سکی۔ پھر دونوں جانوروں کو چین واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    رائل زولوجیکل سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ فیلڈ نے کہا ہے کہ بے بی پانڈے صرف خوبصورت ہوتے ہیں۔ وہ پیارے اور شاندار ہوتے ہیں اور وہ ان لوگوں کے لیے بہترین سفیروں میں سے ایک ہیں جو فطرت سے پیار کرتے ہیں۔ سکاٹش چڑیا گھر نے چینی حکومت سے پانڈوں کا ایک جوڑا "یانگ گوانگ” اور "تیان تیان” حاصل کیا تھا جس کی سالانہ قیمت یا کرایہ 6 لاکھ پاؤنڈ تھا۔

    دونوں پانڈے اگست 2003 میں پیدا ہوئے تھے۔ پانڈوں کی افزائش ان کی پیچیدہ فزیالوجی کی وجہ سے سست ہوتی ہے۔ مادہ پانڈہ سال میں ایک مرتبہ بچہ پیدا کر سکتی ہے۔ تیان تیان نے اپنے آبائی ملک چین میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن ایڈنبرا میں اس کو مناسب موسم نہ مل سکا اور وہ حاملہ ہونے سے قاصر رہی۔ اس کے بعد ماہرین کی ایک ٹیم نے آٹھ بار "تیان تیان” کو مصنوعی طور پر حاملہ کرنے کی کوشش کی تاہم یہ کوششیں بھی ناکام رہی تھیں۔

  • مرغی کھانا چھوڑ دیں، اس کی فیڈ مضر صحت ہے. طارق بشیر چیمہ

    مرغی کھانا چھوڑ دیں، اس کی فیڈ مضر صحت ہے. طارق بشیر چیمہ

    مرغی کھانا چھوڑ دیں، اس کی فیڈ مضر صحت ہے, طارق بشیر چیمہ

     وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ آسلام آباد میں 17 ہزار آٹے کے بیگز کا شارٹ فال ہے، صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمت کے حوالے سے جوابدہ ہوں۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ۔سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی ،ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی

    انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مہنگائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی کنٹرول مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے۔ طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک گندم کے ذخائر کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔روزانہ کی بیناد پر فوڈ سیکورٹی کے ذخائر کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری ہے ، کینسر ہے ، مرغی کھانا چھوڑ دو،میں مرغی نہیں کھاتا ، گوشت بھی نہیں کھاتا، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2015ء سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکر چلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین مہنگی ہوگئی، پھر انہوں نے جی ایم او سویابین درآمد کرنا شروع کردی، ایک ارب کی درآمد کرکے 2 ارب روپے کماتے ہیں، امپورٹڈ سویابین مضرصحت ہے جو بیماری پھیلارہی ہے، میری سختی کا یہ فائدہ ہوا کہ اب نان جی ایم او سویابین منگوائی جارہی ہے جو مضر صحت نہیں۔

  • اسلام آباد؛ تھانہ ترنول  کے علاقے فتح جنگ روڈ  پر  بچے کی لاش برآمد

    اسلام آباد؛ تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر بچے کی لاش برآمد

    اسلام آباد؛ تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر بچے کی لاش برآمد

    اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فلحال اس لاش کی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے لہذا تفتیش کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس لاش بارے جانچ پڑتال کی جائے کہ آیا یہ لاش کس کی ہے اور اس سے قتل کیا گیا پھر طبعی موت ہے . انہوں نے مزید کہا اب اس مسئلے کو جاننے کے لیئے کوشش جاری ہے اور جب کسی نتیجہ پر پہنچیں گے تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا.

    واضح رہے کہ دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کی خاطر اغواء ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا تھا اور مرکزی ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ ملزم نے ساتھی ملزم کے ہمراہ15دن پلا ننگ کر نے کے بعد تاوان کی غرض سےکمسن بچے کو اغو اءکیا تھا. سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزمان نے بچے کو ترلائی کے قریب ایک کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔ بچے کو والد ین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    تاہم خیال رہے کہ بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور اعلی کارکردگی پر نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • اسحاق ڈار کا بنگلہ جو ڈیڑھ سال بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہ رہا

    اسحاق ڈار کا بنگلہ جو ڈیڑھ سال بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہ رہا

    اسحاق ڈار کا بنگلہ جو ڈیڑھ سال بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہ رہا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگی رہنما، سابق و موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر "ہجویری ہاؤس” ڈیڑھ برس تک ان غریب افراد کا مسکن رہا جنہوں نے کبھی ایسے عالیشان محل نما گھر میں جانے کا سوچا بھی نہ ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت میں اسحاق ڈار کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا تو پناہ گاہیں بنانے کے خواہشمند عمران خان کو کسی نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنانے کا مشورہ دیا، پنجاب میں بزدار حکومت نے دیر نہ لگائی اور اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنا دیا، اسحاق ڈار کا گھر گلبرگ میں موجود ہے، گھر کا رقبہ چار کنال 17 مرلے ہے، محل نما گھر میں رہنے کی ہر آسائش موجود، تا ہم پنجاب حکومت نے چارپائیاں اور بستر لگوا دیئے تھے،اسحاق ڈار کے ہجویری ہاؤس میں 12 کمرے موجود تھے، پاکستان کے غریب عوام ایسے گھر میں ٹھہرتے رہے جس میں وہ جانے کا تصور تک بھی نہیں کر سکتے تھے، چالیس سے زائد افراد کے ٹھہرنے کا انتظام اس پناہ گاہ میں کیا گیا تھا ،

    عدالتی فیصلوں کے بعد یہ پناہ گاہ ختم کر دی گئی، اسحاق ڈار پاکستان واپس آ گئے اور دوبارہ وزیر خزانہ بن گئے تا ہم یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر سے کافی چیزیں غائب کر لی ہیں گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے،

    واضح رہے کہ ایچ بلاک گلبرگ میں ہجویری ہاؤس کی نیلامی پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا جس کے بعد گھرمیں پناہ گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا. جبکہ اس وقت ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے کمروں میں بیڈ لگوا کر رہائش گاہ کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا تھا.

    پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جس میں انہیں مفرور قرار دیا گیا تھا.جبکہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس احتساب عدالت میں چل گیا اور وہ اس وقت کئی پیشیوں پر احتساب عدالت میں پیش بھی ہوئے تاہم وہ نومبر 2017ء میں علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے تھے کیونکہ یہاں پاکستان میں اس وقت ان کی شدید مخالف جماعت پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور انہوں نے تقریبا اپنے تمام مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کیس بنائے ہوئے تھے اور انہیں جیل بھیجنے کی تیاری میں تھے جبکہ کچھ کو جیل بھیجا بھی گیا.

    یاد رہے کہ اس وقت صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائی کورٹ نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو غریب افراد کے لیے سرکاری پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے اقدام کے خلاف حکمِ امتناع بھی جاری کیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے یہ حکم اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی اس درخواست پر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس مکان کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا عمل عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے اور عدالت حکومت کو ایسا کرنے سے روکے۔ درخواست گزار نے لکھا تھا کہ اسلام ہائی کورٹ نے اس مکان کی احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے نیلامی کی کوشش کے خلاف حکمِ امتناع جاری کیا ہوا ہے اور پنجاب حکومت کا اقدام اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حسن بلال نے اس درخواست کی سماعت کی تھی اور اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب کی صوبائی حکومت سے اس معاملے پر دس دن میں جواب بھی طلب کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    تاہم حکومت کے اس فیصلے کو جس میں انہوں نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں بدلہ پر ایک طرف سراہا گیا تو دوسری طرف تنقید بھی کی گئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا حکومت باقی اشتہاری ملزمان کے پاکستان میں واقع گھروں کو بھی یتیم خانے یا پناہ گاہ میں تبدیل کرے گی؟ بہرحال یہ معاملات چلتے رہے اور اسحاق ڈار کے اس گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا لیکن پھر حالات بدلے اور عدم اعتماد کے نتیجے میں وہ حکومت بھی بدل گئی جس نے زور بازوں مخالفین کو چنے چبوانے کا خواب دیکھا تھا. یوں پھر مسلم لیگ ن کی پی پی سمیت مختلف جماعتوں کے اشتراک سے نئی حکومت بنی اور کچھ وقت بعد وہی اسحاق ڈار جسے اشتہاری فرار دیا گیا تھا پاکستان کا دوبارہ وزیر خزانہ بنا دیا گیا.

    جبکہ گزشتہ سال 2022، 29 دسمبر کو نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثہ جات کو بحال کرتے ہوئے ناصرف اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس کی سپرداری کروائی گئی بلکہ ان کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے گئے.

  • کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
    تیسرے دن کا کھیل
    کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ابھی اسکور 182 رنز ہی ہوا تھا کہ امام الحق آؤٹ ہوگئے انہوں نے 83 رنز بنائے۔ امام الحق کے بعد سرفراز احمد میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو بچانے کی کوشش میں جت گئے۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی ایک اور نصف سینچری مکمل کی۔

    سعود شکیل کے بعد سرفراز احمد نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جبکہ ایسا لگ رہا تھا کہ سرفراز اور سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خسارے کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 332 رنز پر پہنچایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی دوسری سینچری اسکور کی۔ 332 رنز پر سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 رنز بنائے ۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔

    میچ کا مختصر جائزہ

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 449 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 122 رنز جب کہ ٹام لیتھم نے 71 ، ٹام بلنڈیل نے 51 اور نیٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور سلمان آگا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا
    میچ کا مختصر جائزہ

    جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم جلد وکٹیں ملنے پر شاید اپنی خوشی کو چھپا نہ سکے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کی ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی ٹیسٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم میں ہی تھرکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/Nimraafzaal2/status/1609933631526420486-
    بابر کے تھرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بابر کے مداح اس عمل کو کہیں حسن علی کی صحبت کا اثر قرار دے رہے ہیں تو کہیں کپتان موڈ میں ہیں کہہ رہے ہیں۔ یہی نہیں نمرا افضال نامی صارف نے بابر کے اس عمل کو شاہین کی شادی کی تیاری قرار دے دیا۔