Baaghi TV

Author: +9251

  • چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    نیویارک :سب سے پہلے چاند پر قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔اس کا مقصد نیل آرم اسٹرونگ کی امریکہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

    امریکا کے چاند پر بھیجے گئے مشن اپولو 11 کے 50 سال بعد نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ واشنگٹن کے اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے۔خصوصی تقریب میں نیل آرم اسٹرونگ کے بیٹے اور امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی شرکت کی۔

  • عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہائش، کھانے، سفری و طبی سہولیات سے خوش ہیں، ڈی جی حج اور انکا عملہ پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے کام کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس، مدینہ منورہ آمد کے موقع پر کہی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی عباس نے پاکستان ہاؤس کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ لی اور پاکستانی عازمینِ حج سے ملاقاتیں کیں، بریفنگ کے بعد ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ طارق رحمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید کے ہمراہ معزز سفیر کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا، معزز سفیر نے مدینہ منورہ میں موجود حج میڈیکل مشن کے مرکزی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود مرد و خواتین کے میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی شعبوں کے معائنہ کے دوران عازمینِ حج سے ان کا احوال دریافت کیا،

    پاکستانی سفیر کو ہسپتال کی ڈسپنسری، شعبہ دندان، آئی سی یو وارڈ، جدید لیبارٹری اور فارمیسی کا بھی معائنہ کرایا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے مدینہ منورہ میں مختلف رہائشی عمارتوں کا دروہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سفیر کو اپنے درمیان پا کر عازمینِ حج نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عازمینِ حج کا کہنا تھا کہ انہیں مدینہ منورہ میں بہترین رہائشوں کے ساتھ پاکستانی ذائقے کے کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے اور ایئر پورٹ سے رہائش گاہوں تک کا سفر بھی نہایت آرام دہ رہا،

    عازمینِ کرام نے مدینہ منورہ کی رہائش گاہوں ، کھانے کے معیار اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ معزز پاکستانی سفیر نے عازمینِ حج کو یقین دلایا کہ اس سال کی سہولیات کو پہلے سے بھی بہتر پائیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور و دفتر امور حجاج پاکستان کی کوشش ہے کہ عازمینِ حج کو اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ڈی جی حج اور ان کی ٹیم پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے دن رات کام کر رہے ہیں،

    انہوں نے عازمینِ حج کو کہا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھی دعا گو رہیں ۔وزارت کی میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات سے عازمینِ حج بہت خوش ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی سرکاری حج سکیم اسی طرح ترقی کا سفر طے کرتی رہے ۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز عازمین حج کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں.

  • جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, نصراللہ رندھاوا

    جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, نصراللہ رندھاوا

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،ظالمانہ بجٹ اور بے تحاشہ ٹیکس لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف 19جولائی کو لیاقت باغ سے راجہ بازار تک عظیم الشان عوامی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کر یں گے ،عوامی مارچ میں راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دیں گے، پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل لوئی بھیر میں شہریوں سے ملاقات اور انھیں عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،ہما ایوب اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
    نصراللہ رندھاوا نے کہا موجو دجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ،پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ مزید اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالت کو اپنے ہاتھ میں لیاہے اورکہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گایوٹیلیٹی چارجز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلہ میں تنخواہ کم ملے گی تنخواہ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں جبکہ کے مہنگائی میں اضافہ ہواہے،جی ڈی پی پچھلے سال 5.8فیصد تھی اس سال 2.9% ہے جو ٹارگٹ سے بہت کم ہے روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں 9.4%اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کے دوران چینی پر سیل ٹیکس 8%سے بڑھا کر 17%کردیا ہے سیمنٹ کے اور پر ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلو کردی گئی ہے اس حساب سے ایکسائز ڈیوٹی میں 25%اضافہ کیا گیاہے۔نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کر دیا گیا ہے ،راولپنڈی کا عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

  • نیا سیاحتی ائیر آپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی وزیر ہوابازی

    نیا سیاحتی ائیر آپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی وزیر ہوابازی

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیا سیاحتی ائیر آپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، نئی قومی ہوا بازی پالیسی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں، نئی پالیسی کا نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی بلکہ پائیدار ترقی میں بھی اہم کردار ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی نے بدھ کے روز سی اے اے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا. اس موقع پر سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزیر ہوا بازی نے سول ایوی ایشن کے اعلی افسران کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بدھ کے دن ہی اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ بھی کیا، وہ اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر انہیں اے ایس ایف کی جا نب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وفاقی وزیر نے ڈی جی اے ایس ایف کے ہمراہ شہداء یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا،

    وفاقی وزیر ہوابازی کی آمد پر ڈی جی اے ایس ایف نے انہیں‌ اے ایس ایف سے متعلق بریفنگ دی،
    محمد اویس

  • تاجر رہنماء کاشف چوہدری نے تین روز ہڑتال کی کال کی دھمکی دیدی

    تاجر رہنماء کاشف چوہدری نے تین روز ہڑتال کی کال کی دھمکی دیدی

    اسلام آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی تاجر تنظیموں و نمائندگان نے ایف بی آر اور ان کے نمائندوںسے کوئی مذاکرات نہیں کیے ،حکو مت جعلی تاجر نمائندوں سے مذاکرات کر کے تاجر برادری کے تقسیم ہو نے کا تا ثر دے رہی ہے ،لاہور سے چند من پسند افراد کو اکٹھا کر کے مذاکرات کی کامیابی اور معاہدے کے دعوے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا شناختی کارڈ،سیلز ٹیکس ،ٹرن اوور ٹیکس ،وود ہولڈنگ ٹیکس جیسے معاملات کے حل تک تاجروں کی تحریک ختم نہیں ہو گی ،جلد ملک بھر کی تنظیموں کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر تاجر رہنماﺅں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
    محمد کاشف چوہدری نے کہا ملک بھرکی تاجر برادری تاجر کاز کے لیے متحد اور متفق ہے لہذا حکو مت کا تاجروں کو تقسیم کر نے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا ،جلد ہی تاجر تنظیموں کا اجلاس بلا کر تین دن کی ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں ، انھوں نے کہا حکو مت کا حالیہ بجٹ تاجر دشمن، غریب کش،قول و فعل میں تضاد ،انارکی و فساد کا موجب اور ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے جس کی وجہ سے معاشرے کے تمام طبقوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیاہے ،انھوں نے کہا بجٹ میں تجویز کردہ مختلف قسم کے ظالمانہ ٹیکسز برے ترین کاروباری حالات میں مہنگائی کے طوفان اور ملکی معیشت کو کمزور کرنے کا باعث ہونگے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی کل لاہور آمد،  کس سے ہو گی ملاقات؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کی کل لاہور آمد، کس سے ہو گی ملاقات؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کل لاہورکا ایک روزہ دورہ کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم صنعتی شعبے کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے،

    وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، واضح رہے کہ کل عمران خان بھی لاہور آر ہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے بھی شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ کل لاہور میں ہی اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے.

  • آتشزدگی آلات کی تنصیب نہ کرنے پر ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے اور نوٹس جاری

    آتشزدگی آلات کی تنصیب نہ کرنے پر ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے اور نوٹس جاری

    راولپنڈی : محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے آلات کی تنصیب نے کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 19افراد کو بھاری جرمانے اور اظہاروجوہ کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔
    باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی اور تھانہ مورگاہ کی حدود میں واقع ہوٹلز،بیکرز اور دیگر ریفرشمنٹ سنٹر میں سول ڈیفنس کے افسران نے پولیس کے ہمراہ انسپیکشن کی جس دوران 19افراد کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا ہے اور متنبہ کیا گیا کہ اپنے ہوٹلز میں آتشزدگی پر قابوپانے والے آلات کی فوری تنصیب کی جائے ،طالب حسین نے بتایا ہے کہ نوٹسز کی مدت پوری ہونے کے بعد فائرسیفٹی آلات کی تنصیب نہ کرنے والے عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سربمہر کر دیا جائے گا

  • پولیس ملازم قانون شکنی کرے گا تو وہ بھی سزا پائے گا, سی پی او

    پولیس ملازم قانون شکنی کرے گا تو وہ بھی سزا پائے گا, سی پی او

    راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ تھانہ ویسٹریج میں لاہور کے شہری کی درخواست پر چوکی انچارج و دیگر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ ایس پی پوٹھوہار اور ڈی ایس پی کینٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد درج کیاگیا،پولیس ملازمین جیسے ہی مقدمہ میں نامزد ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا،چوکی انچارج کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس مقدمہ کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے،جس طرح کی شکایت ملی اور اعلیٰ پولیس افسران نے ابتدائی تحقیقات میں جو رپورٹ دی اس کے بعد اغواء برائے تاوان کی دفعہ کے تحت مقدمہ کا اندراج اس بات کا ثبوت ہے کہ راولپنڈی پولیس صرف اور صرف قانون کی تابع ہے قانون شکنی کرنے والا اگر پولیس ملازم یا آفیسر بھی ہو گا تو اس کے خلاف قانون اسی طرح حرکت میں آئے گا جس طرح عام آدمی کے لئے قانون متحرک ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون کے محافظ جب قانون شکنی پر اتر آئیں تو عام آدمی کا پولیس پر اعتماد ختم ہونا فطری امر بن جاتا ہے لیکن اگر قانون شکن پولیس ملازمین کے خلاف فوری کارروائی اور وہ بھی اسی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہو جس نوعیت کی قانون شکنی کا متاثرہ فریق کی درخواست میں تقاضا کیا گیا ہو تو پھر عوام کو پولیس پر اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس ملازمین کی طرف سے بدترین قانون شکنی کی شکایت پر تھانہ ویسٹریج میں اغواء برائے تاوان کی دفعہ365اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کریں گے جبکہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لوں گا،سی پی او نے کہا کہ ایک طرف مقدمہ کی تفتیش ہو گی تو دوسری طرف ملزمان پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ احتساب کی کارروائی ہو گی،مقدمہ میں نامزد پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی اگر جرم ثابت ہو گیا تو سب ملزمان ملازمین یقینی طور پر ملازمت سے برخاست ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ قانون پر عمل در آمد کروانے والوں کو سب سے پہلے قانون پر عمل کرنا ہو گا،اس مقدمہ میں اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ اگر اس مقدمہ میں کوئی شخص پولیس ملازمین اور افسران کا سہولت کار ہے تو اسے بھی گرفتار کر کے ملزمان کے ساتھ چالان کیا جائے۔

  • راولپنڈی پولیس نے شرانگیزوں کے خلاف اہم اقدامات اٹھا لیے

    راولپنڈی پولیس نے شرانگیزوں کے خلاف اہم اقدامات اٹھا لیے

    راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے والے ریاست اور قانون کی طاقت کو چیلنج کرتے ہیں،شرانگیز تقاریر ہوں،نفرت آمیز لٹریچر ہو یا اکسانے والی وال چاکنگ اس نوعیت کی قانون شکنی کرنے کے عادی افراد کو نظر بند کروانے کے اقدامات کئے جائیں،نفرت اورشر انگیزی کی چنگاری کو سلگنے سے پہلے ٹھندا کرنے اور سلگانے والوں کو جیل میں پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے اس میں سستی اور کوتاہی بھی شرانگیزوں کی سہولت کاری کے زمرے میں آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ داخلی حوالے سے اتحاد و یگانگت کی فضا کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے،قانون داخلی اتحاد کو فروغ دے رہا ہو اور کوئی شر انگیز تقریر یا تحریر سے اسے سبوتاژ کر رہا ہو تو اس شر انگیز نے قانون کو چیلنج کیا،اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ قانون اپنے دائرہ اختیار میں جنگ کرتا ہے جس میں جیت ہر حال میں قانون کی ہی ہونا ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق سب کو ہے لیکن جس اظہار سے معاشرے میں بدامنی پھیلے،آگ لگے اور امن و امان تہہ و بالا ہو وہ اظہار رائے بدترین قانون شکنی ہے،سی پی او نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام تھانے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایسے اقدامات پیشگی اٹھا لیں جس سے اس نوعیت کے حالات پید اہی نہ ہوں،انہوں نے کہا کہ شر انگیز کسی بھی مکتب فکر،سکول آف تھاٹ یا مذہب سے ہو اسے یا تو شرانگیزی سے ہمیشہ کے لئے تائب ہونا پڑے گا یا پھر اسے ہمیشہ جیل میں رہنا ہو گا ایسے امن دشمنوں کو ہم کھلا نہیں چھوڑ سکتے،ایسے شرانگیزوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی انسداد دہشت گری ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے،پولیس ان لوگوں کو نظر بند کروانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن قائم رکھنے کے لئے میری پولیسنگ سیدھی سادھی ہے کہ قانون ہی سب سے زیادہ طاقتور،طاقتور اور طاقتور ہے قانون سے بڑا کوئی طاقتور نہیں پولیس بھی قانون کے تحت دئیے گئے اختیارات کی وجہ سے ہی قانون پر عمل داری کے لئے ہی طاقتور ہے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے تمام ڈویژنز کے ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر مجھے فرقہ وارانہ شر انگیزی میں ملوث افراد کے حوالے سے بریفنگ دیں گے،افسران سی پی او آفس کی سیکورٹی برانچ کو ہمہ وقت اپ ڈیٹ رکھیں گے،جس طرح معمول کی پولیسنگ24/7ہے اسی طرح شر انگیزوں کے خلاف پولیسنگ بھی غیر معمولی حالات میں 24/7ہی ہو گی،دن کا کوئی وقت یا رات کا کوئی پہر،شر انگیزوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے حوالے سے پولیس افسران مجھے سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • ثابت ہو گیا کلبھوشن دہشت گردی کیلئے ہی پاکستان آیا تھا، حسن مرتضیٰ رہنما پیپلز پارٹی

    ثابت ہو گیا کلبھوشن دہشت گردی کیلئے ہی پاکستان آیا تھا، حسن مرتضیٰ رہنما پیپلز پارٹی

    پیپلزپارٹی پنجاب کےسیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کی بریت کی درخواست مستردہوناخوش آئندہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن مرتضیٰ نے کہاکہ بھارت کی جانب سےاپنےجاسوس کوبچانےکی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی فورم پرثابت ہوگیاکہ بھارتی جاسوس دہشتگردی کےلیےپاکستان آیاتھا،

    پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف نےبھارت کاچہرہ پوری دنیا میں بےنقاب کردیا ہے. واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے آج بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا ہے اور بھارت کی طرف سے بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے. کلبھوشن پاکستان میں ہی رہے گا اور اس کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق ہی سلوک ہو گا.