Baaghi TV

Author: +9251

  • گوجرانولہ بورڈ میٹرک نتائج، گجرات کے سرکاری سکولوں کے 80 فیصد طالبعلم کامیاب

    گوجرانولہ بورڈ میٹرک نتائج، گجرات کے سرکاری سکولوں کے 80 فیصد طالبعلم کامیاب

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019میں ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بورڈ کے نتائج کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی کامیابی کا تناسب 80.65فیصد رہا، گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ موسیٰ کے ہونہار طالبعلم نے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سر سید ہائی سکول لالہ موسیٰ کے دو طالبات ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد افضل شاہد نے بتایا کہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کے مطابق سالانہ امتحان میں پاس ہونیوالے امیدواروں کا تناسب 76.11فیصد ہے تاہم ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی کامیابی کا تناسب 80.65فیصد رہا ہے، گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ موسیٰ کے طالب علم محمد ارسلان آرٹس گروپ میں اول رہے جبکہ سر سید گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ کی طالبات بسمہ اشفاق اور عاصمہ ایوب ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے والے ضلع گجرات کے 310ہائی سکولو ں اورہائیر سیکنڈری سکولوں میں سے 21سکولوں کے 100فیصد طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے، 63 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی کامیابی کی شرح90فیصد جبکہ 75سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی میٹرک کے امتحان میں کامیابی کی شرح 80فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ جن سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بہتر نتائج کا مظاہر ہ کیا ہے انکے سربراہان ادارہ جات، اساتذہ کرام کو جلد ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی/ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا تاہم جن سکولوں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی انکے نتائج کا جائزہ لیکر ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • بلوچستان میں فلور ملز مالکان کا ہڑتال کا اعلان

    کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 17 فیصد ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیاکوئٹہ شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عبدالواحد ترین شریف خان اور دیگر نے بتایا کہ بجٹ میں ان پر لگائے جانے والے ٹیکس کے خلاف وہ آج سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے دوران کوئٹہ شہر سمیت کہیں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن والے سپلائی نہیں کریں گےفلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جس طرح سے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں وہ اس کے دینے کے سراسر بھی قابل نہیں ہیں 17 فیصد ٹیکس لگانا کہاں کا انصاف ہے، ہم فلور ملز والے اس قابل نہیں کہ ہم اتنا ٹیکس دیں اور اسی لئے ہم آج سے ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں اور ہماری ہڑتال یوں ہی جاری رہے گی، اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو ہم مزید آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

  • لودھراں : پٹرول پمپوں پر چھاپے

    لودھراں( نمائندہ باغی ٹی وی ) سے اسسٹنٹ کمیشنر کا گیلےوال میں مختلف پٹرول پمپ پر چھاپا جس میں کچھ پٹرول پمپ پاس ہو گئے ہیں ان پٹرول پمپ کے عملہ اور مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر نے شاباش دی ہے ہر ایک پٹرول پمپ کا حکومتی ریٹ سے دو روپے ریٹ زیادہ تھا اس کو اسسٹنٹ کمشنر نے تیس ہزار روپے موقع پر جرمانہ کیا اس پٹرول پمپ کا نام تھا اے نیو ون پٹرول پمپ پی ایس او ہم اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں تہ دل سے جنہوں نے گیلےوال میں آکر پمپوں کو چیک کیا اور موقعے پر ان کو جرمانہ کیا جن کے پٹرول پمپ ریٹ زیادہ تھے اور پیمانے وغیرہ کم تھے

  • دشمنی دوستی میں بدل گئی

    دشمنی دوستی میں بدل گئی

    عاصم رضا نے میرا اور ماہرا خان کی طویل عرصے کی دشمنی کو دوستی میں بدل دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں کافی عرصے سے چاہتا تھا کہ میرا اور ماہرہ خان کے مابین جو بے بنیاد جنگ چل رہی ہے اسے ختم ہو جانا چاہیے، اس سلسلے میں، میں نے دونوں اداکاروں سے علیحدہ علیحدہ بات کی اور دونوں کو اصل حقیقت بیان کر کے اصلیت بتائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عاصم رضا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے میرا سے ملاقات کی اور ان کو سمجھایا کے میڈیا کے ذریعے آپ تک ماہرہ کی جو خبریں پہنچ رہی ہیں سب غلط ہیں، اور کچھ لوگ آپ کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کتنی ہے. در حقیقت ماہرہ آپ کی بہت عزت کرتی ہیں.

    دوسری جانب عاصم نے ماہرہ سے ملاقات کی اور ان کو سمجھایا کہ میرا آپ سے بہت پیار کرتی ہیں اور آپ دونوں کے درمیان جو لڑائی چل رہی ہے اسے ختم کرنا چاہتی ہیں. اسلام میں بھی تین دن سے زیادہ قطعہ تعلق حرام ہے.

    یاد رہے میرا اور ماہرہ خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں اور کچھ غلط فہمی کی وجہ سے دونوں میں لمبے عرصے سے جنگ چل رہی تھی جو اب عاصم کی کوشش سے ختم ہو چکی ہے.

  • بارشوں سے ملک بھر میں 46 افراد جان‌بحق،سیکڑوں زخمی182 گھروں کو نقصان پہنچا ،این ڈی ایم

    بارشوں سے ملک بھر میں 46 افراد جان‌بحق،سیکڑوں زخمی182 گھروں کو نقصان پہنچا ،این ڈی ایم

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے حالیہ بارشوں اور موسمی صورت حال کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے نتیجہ میں مجموعی طورپرملک بھرمیں چھیالیس افرادجاں بحق ہوئے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں آزادکشمیرمیں ہوئیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے 27افراد ہلاک ہوئے۔ بارشوں کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوئے۔ 182گھروں کومکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ برساتی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

    ملک میں‌مستقبل میں‌ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری تمام ڈیزاسٹر اتھارٹیز کو جاری کردی گئی ہے۔ برساتی ندی نالوں اور نہروں کو بروقت صفائی کا انتظام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں

  • وہاڑی : شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رھنماء زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وہاڑی کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب شہر بنائیں گے.
    تمام پارکوں ،اہم سڑکوں اور چوکوں پر ڈسٹ بن لگائی جائیں گی ۔ تاکہ کوڑا کر کٹ ڈسٹ بن کے اندر ڈالا جائے ۔ اسی طرح شہر بھر میں شجر کاری مہم کو بھر پور طر یقے سے جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار طاھر اقبال چوھدری ممبر قومی اسمبلی کی خصوصی ھدائیت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شروع کی گئی
    کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ڈسٹ بینز ، بینچوں اور پودے لگانے کی مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا.
    زاہد اقبال چوہدری نے مز ید کہا کہ وہاڑی شہر کے تمام پارکوں میں عوام کے بیٹھنے کے لئے 60بینچ لگا ئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ پارک میں آنے والے لوگوں کو بیٹھنے کے سہو لیات میسر آسکے ۔
    انہوں نے مز ید کہا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے ڈوائیڈر کے درمیان گملوں میں پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ جو کہ خوبصورت منظر پیش کریں گے ۔ اور ماحول کو خوشگوار بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنائیں ۔
    شہریوں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کر کٹ سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا نظر آئے ۔

  • امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کے کلبھوشن کے بارے میں اہم انکشافات

    امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کے کلبھوشن کے بارے میں اہم انکشافات

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کلبھوشن کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بریت کی درخواست کو مسترد کرکے مہر ثبت کردی ہے کہ وہ انڈین جاسوس ہے اور پاکستان میں اپنی مذموم سرگرمیوںمیں مصروف تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے اس بات کا اعتراف خودکیا تھا کہ وہ انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ آج ہندوستان کوساری دنیا میں ہزیمت کا سامناکرناپڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے کہ بھارت سوچی سمجھی ساز ش کے تحت پاکستان میں جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا اور آج بھی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں میں مصروف ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ بھارتی جاسوس تخریبی کارروائیوں میں مصروف تھا۔ جنوبی ایشیا میں بھارت طاقت کا توازن بگاڑ کراپنی بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے، اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھار ت کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ حکومت پاکستان بھارت کی انتہا پسندی ،ظلم و بربریت اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو ساری دنیا کے سامنے اجاگر کرے۔ بلوچستان میں حالات خراب کرکے بھارت پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

  • وہاڑی : حالات زندگی سے تنگ نوجوان نے اہم اقدام اٹھایا لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وجھیانوالہ تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقہ 87پندرہ ایل ٹولہ کے رہائشی 20 سالہا نوجوان خلیل احمد قوم چدھڑ نے بیماری سے تنگ آ کر آج صبح پانچ بجے میلسی لینک کینال میں چھلانگ لگا دی.نوجوان گردہ کے عارضہ میں عرصہ پانچ سال سے مبتلا تھا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردی۔

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں کئی افراد گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    13مجرمان اشتہاری, 7منشیات فروش اور5اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار. ملزمان کے قبضہ530لیٹر شراب, 1670گرام چرس, 3بندوق اور 2پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13مجرمان اشتہاری, 7منشیات فروش اور5اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ530لیٹر شراب, 1670گرام چرس, 3بندوق اور 2پسٹل برآمد کئے. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ساہوکا اور فتح شاہ میں 3مقدمات درج کئے گئے. پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میلسی اور صدر بوریوالا میں 4مقدمات درج کئے گئے. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 8مقدمات درج کئے گئے. پانی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ ٹھینگی اور سٹی میلسی میں 2مقدمات درج ہوئے. لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا. تھانہ سٹی میلسی سے ندیم حسن ٹی ایس آئی نے 520گرام شراب اور 1چالو بھٹی برآمد کی. تھانہ ماچھیوال سے زعیم ٹی ایس آئی نے 1090گرام چرس برآمد کی.

  • کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف نےکلبھوشن کی رہائی کی بھارتی درخواست کا مسترد ہونا پاکستان کی فتح ہے،.ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےرد عمل دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان عالمی برداری کا ذمہ دار رکن ہے اور قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی عزم کے تحت پاکستان عالمی عدالت میں پیش بھی ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان کو بہت مختصر نوٹس ملا تھا۔ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان قانون کے مطابق آگے چلے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بغیر ویزہ بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد اس کی جعلی شناخت حسین مبارک پٹیل کے نام سے ہوئی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور کئی دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کلبھوشن نے تمام الزامات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قبول کیا