Baaghi TV

Author: +9251

  • میری نظر میں آج عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا نچوڑ۔۔۔(نعمان بھٹہ)

    میری نظر میں آج عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا نچوڑ۔۔۔(نعمان بھٹہ)

    کیا پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوش کے حوالے سے مقدمہ جیت گیا؟؟؟
    ●جس طرح پاکستانی میڈیا پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کو پاکستانی موقف کی جیت بیان کیا جارہا ہے اسی طرح بھارتی میڈیا کلبھوش کیس کے فیصلے کو اپنی حکومت کی کامیابی بیان کررہا ہے۔
    ●اب آتے ہیں حقیقت کی جانب پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ آخر عالمی عدالت انصاف میں چلنے والا یہ مقدمہ ہے کیا ؟
    ●پاکستان نے اپنے ملک میں جاسوسی اور تحریب کاری کے الزام میں بھارتی نیوی کے ایک حاضر سروس آفیسر کو بلوچستان سے گرفتار کیا جس نے پاکستانی اداروں کے سامنے کئی راز اگلے۔
    ان رازوں میں بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کو بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی تربیت اور انہیں پاکستان میں مختلف تحریب کاری کی کاروائیوں میں استعمال کرنا بھی شامل تھے ۔
    ●کلبھوشن نے اپنے کئی ویڈیو بیانات میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا۔
    ●اب آجاتے ہیں انڈیا کے عالمی عدالت انصاف میں اپنائے گئے موقف پر ۔۔۔۔
    انڈیا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کی وجہ صرف اور صرف کلبھوشن تک کونسلررسائی حاصل کرنا تھی۔
    ●پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک کونسلر رسائی دینے سے ہمیشہ انکاری رہا۔
    ●عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد پاکستانی میڈیا اسے اپنی کامیابی بیان کررہا ہے۔
    میڈیا کہ مطابق عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی رہائی کے بھارتی مطالبے کو مسترد کردیا جبکہ اصلیت یہ ہے کہ بھارت نے تو کبھی کلبھوشن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہی نہیں وہ تو صرف کلبھوشن کے معاملہ پر کونسلر رسائی مانگ رہا تھا۔
    ●عالمی عدالت انصاف نے کونسلر رسائی کے بھارتی موقف کو تسلیم کر تے ہوئے ویانا کنونشن کے تحت بھارت کو کلبھوشن تک کونسلر رسائی دینے کا حکم دیا۔

    ●اس کے بعد سوچیں آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے یا انڈیا کی؟؟

  • جائیدادیں منجمند کرنے کا معاملہ یا کچھ اور؟ شہباز شریف کل کریں گے اہم پریس کانفرنس

    جائیدادیں منجمند کرنے کا معاملہ یا کچھ اور؟ شہباز شریف کل کریں گے اہم پریس کانفرنس

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کل اہم پریس کانفرنس کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں شہبازشریف کےہمراہ شاہدخاقان عباسی بھی شریک ہوں گے، پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سہ پہر4 بجے ہو گی،

    واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے آج ہی شہبازشریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کیلیے مختلف اداروں کو خط لکھا گیا ہے، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں شہبازشریف کی 2 رہائشگاہیں87ایچ اور96 ایچ ہیں، یہ دونوں رہائش گاہیں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےنام ہیں، ہری پورمیں شہبازشریف کاایک پلاٹ،کاٹیج اورولا تہمینہ درانی کےنام ہے، ڈیفنس لاہورکےفیزفائیومیں شہبازشریف کے2مکان اہلیہ تہمینہ درانی کےنام ہیں،

    نیب لاہور کی جانب سے خط میں‌ لکھا گیا ہے کہ ڈونگاگلی میں9کنال کامکان شہبازشریف کی بیوی بیگم نصرت شہباز کے نام ہے، جوہرٹاؤن لاہورمیں9پلاٹ شہبازشریف کےصاحبزادےحمزہ شہباز کے نام ہیں، خط میں شہباز شریف کے نام دو بڑی گاڑیاں بھی منجمد کرنے کاحکم دیاگیاہے، یہ جائیدادیں اورکاریں نہ فروخت کی جاسکیں گی اورنہ ہی ٹرانسفر ہو سکیں‌ گی.

  • عالمی سپر پاور امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بے وقوف آدمی ہے، حامد میر

    عالمی سپر پاور امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بے وقوف آدمی ہے، حامد میر

    لاہور:عین اس وقت جب ہیگ میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کے دوران ہی جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی خبر دی اس پر میں اس کو بے وقوف اور بے خبر نہ کہوں تو اور کیا کہوں .ان خیالات کا اظہار کیپیٹل ٹالک کے ہوسٹ معروف اینکر حامد میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا

    حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ اسے کسی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے دو سال دباو کے بعد حافظ سعید کو گرفتار کیا ہے. اس سے سپر پاور کے سربراہ کی بے خبری اور خفیہ اداروں کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے.

  • حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    سعودی فورسز نے حوثی باغیوں‌ کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ڈرون سعودی شہر جازان کی طرف بھیجا تھا تاہم اسے راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے. قبل ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی ابھاء اور جازان پر حملوں اور جاسوسی کے لیے بھیجے گئے حوثی باغیوں‌ کے تین ڈرون مار گرائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں‌ میں ایئرپورٹس اور دیگر اہم مقاما ت ڈرون حملوں‌ کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں ابہا، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر شہری تنصیبات کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کے یمن لئے خصوصی ایلچی دالحکومت صنعاء میں موجود تھے۔

  • ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیے جہاں سے  وہ آئے ہیں، میئر جم کنی

    ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیے جہاں سے وہ آئے ہیں، میئر جم کنی

    واشنگڑن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سے تنگ فلاڈیلفیا کے میئر نے امریکی صدر کے بارے میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو جہنم میں‌واپس چلا جانے چاہیے .

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایوان کے سرکردہ ڈیموکریٹ ارکان اب اس قسم کے تلخ اور نفرت انگیز اقدامات پر اتر آئے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان درازی سے تنگ امریکی سینیٹر کامیلا ہیرس نے کانگریس کی ڈیموکریٹ خواتین کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدل انسان قرار دیا ہے۔

    دوسری طرف فلاڈیلفیا کے میئر جم کنی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو جنہم میں واپس چلا جانا چاہیں جہاں سے وہ آئے ہیں۔

    امریکی صدر نے اپنے نسل پرستانہ بیان کے خلاف ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ری پبلکن ارکان کے منفی ووٹ پر تنقید کی ت ھی

  • بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    نئی دہلی :بابری مسجد کے خلاف بھارتی حکومت ،سپریم کورٹ اور انہتا پسندوں کی طرف سے بیانات اور دھمکیوں کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔ ان کے مطابق ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا ۔

    مسلم پرسنل لا بورڈ نے یہ رد عمل اس وقت دیا جب گلف نیوز میں خبر شائع ہوئی تھی کہ اجودھیا تنازع کے مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے ۔ اب بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے ۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے قادیانیوں کو دنیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا

    ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے قادیانیوں کو دنیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا

    تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاجرمنی میں کلمہ اسلام کے زیر سایہ قادیانی اجتماع دنیا کا سب سے بڑافراڈ ہے جس کلمہ سے وہ بظاہر اپنی وفاداری شو کررہے ہیں حقیقت میں وہ دن رات اس کلمہ سے عداوت اور غداری کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قادیانیت ہر گز مسلمانوں کو کوئی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سب سے بڑا فتنہ ہے۔ جرمنی میں پرانے قادیانیوں کو نئے سرے سے قادیانیت قبول کرنے والے پانچ ہزار لوگوں کو پیش کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔شریعت اور قانون کے مطابق بھی وہ مسلمانوں کا کلمہ استعمال نہیں کرسکتے۔ قادیانی ختم نبوت کے خلاف دھوکہ دہی کی تمام حدیں کراس کر گئے ہیں۔قادیانی (معاذ اللہ)سادہ لو ح مسلمانوں کو شکار کرنے کیلئے یہاں تک کہتے ہیں ہم بھی ختم نبوت مانتے ہیں، بلکہ یہ بھی کہ دیتے ہیں کہ ہم حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرتے ہیں جبکہ وہ ان جملوں میں بھی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔یاد رہے قادیانی جب کہتے ہیں:”ہم بھی ختم نبوت کو مانتے ہیں“ تو ان کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی معاذ اللہ آخری نبی ہے اور اس کے بعد کوئی نبی نہیں اور جب وہ کہتے ہیں کہ”ہم حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں تو وہ لفظ محمد“بول کر معاذ اللہ مرزا قادیانی مراد لے رہے ہوتے ہیں جیسا کہ ان کی کتابوں میں موجود ہے۔رانا ثنا کا یہ بیان وہ بھی مسلمانوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں اسی دھوکے کا ایک حصہ ہے۔پاکستان میں آئے دن عقیدہ ختم نبوت پر حملہ مختلف محکموں میں چھپے ہوئے قادیانیوں کی وجہ سے ہے۔قادیانی کارندے نوجوانوں کو شادی،ملازمت،کاروبار،پیسہ،یورپ کے ویزے اور نیشنیلٹی کی رشوت دیکر انہیں گمراہ کرنے کا دھندا کر رہے ہیں۔مسلمانوں پر لازم ہے کہ ان کے تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر جواب دیں۔

  • امریکی کپمنی نےایک سیٹ والا مسافرالیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

    امریکی کپمنی نےایک سیٹ والا مسافرالیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

    نیویارک:امریکہ کا سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کا سفر جاری ،ایک امریکی کمپنی نے چھوٹے سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا ہے۔کمپنی انجنیئر کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں مسافروں کی گنجائش بڑھانے پر کام ہورہا ہے.

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے کو لفٹ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ طیارہ مختصر تفریحی سفر کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اسے اڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ صرف جوائے اسٹک کے ذریعے اڑایا جاسکتا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔

  • بالآخر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب کے ریڈار کی زد میں آگئے

    بالآخر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب کے ریڈار کی زد میں آگئے

    راوالپنڈی :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیب کے ریڈار کی زد میں آگئے،قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی کو ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے. اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

  • کلبھوشن کیس فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا جانیے اس خبر میں‌

    کلبھوشن کیس فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا جانیے اس خبر میں‌

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی اپیل تھی ملٹری کورٹ کی سزا ختم ہو جو مسترد کردی گئی ہے، بھارت نے اپنی درخواست میں پانچ نکات اٹھائے تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی اپیل تھی کلبھوشن کو رہا کیا جائے عالمی عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کی ، اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا ، ہمارا موقف تھاکلبھوشن بھارتی ایجنٹ ہے جعلی دستاویزات پر آیا تھا، پاکستان کاموقف تھا کہ یہ بھارتی نیوی کا افسر ہے ،ہمارا موقف مانا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کلبھوشن سے متعلق پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف میں مانا گیا، پاکستان بہت مختصر نوٹس پر عالمی عدالت انصاف میں گیا،