Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں پورنوگرافی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ

    پاکستان میں پورنوگرافی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ

    پاکستان میں پورنو گرافی میٹریل بننے کے شواہد نہیں ملے .چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عامر عظیم باجوہ کی بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عامر عظیم باجوہ نے بریفنگ دی۔

    چیئرمین پی ٹی اے نےا نکشاف کیا کہ پاکستان میں پورنوگرافی مٹیریل بننے کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، وزیراعظم نے بھی پورنوگرافی کے حوالے سے پی ٹی اے سے بریفنگ لی ہے، چائلڈ پورنوگرافی میں پی ٹی اےکا کردار مواد بلاک کرنےکی حد تک ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ انٹرپول کے ساتھ پورنوگرافی کے حوالے سے ڈیٹا شیئر دیتے اور لیتے ہیں۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک پورنوگرافی کی 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں جن میں چائلڈ پورنوگرافی کی 2384 ویب سائٹس بلاک شامل ہیں، اس کے علاوہ 11 ہزار پراکسی ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا ہے۔

    عامر عظیم نے مزید بتایا کہ گوگل سے پورنو گرافی ٹرینڈ کی تفصیلات مانگی تھیں، گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پورنوگرافی ویب سائٹس کی جانب رجحان کم ہوا ہے۔

  • اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    اسرائیل کی جانب سے قائم چیک پوسٹوں اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
    اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ایپلائیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ’اریج’ نے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے سالانہ 60 ملین گھنٹے ضائع ہوتے جبکہ 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کاسالانہ نقصان ہو رہا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے سالانہ 80 ملین اضافی ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے انہیں سالانہ 1 ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔فلسطینی سالانہ تقریبا ایک لاکھ 96ہزار ٹن ایندھن استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح ہرسال فلسطین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • میری عامر خان سے کوئی لڑائی نہیں ہونے جارہی ،فلپانئی باکسر نے فائیٹ معاہدے کی تردید کردی

    میری عامر خان سے کوئی لڑائی نہیں ہونے جارہی ،فلپانئی باکسر نے فائیٹ معاہدے کی تردید کردی

    فلپائن :میری عامر خان سے کوئی لڑائی سعودی عرب میں نہیں ہو گی اور نہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے.فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ کی ٹیم نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ مینی پاکیاؤ کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔

    فلپائنی باکسر کے ترجمان فریڈ اسٹرن برگ نے کہا ہے کہ مینی پاکیاؤ کا عامر خان کے ساتھ فائٹ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے تو عامر خان کے ساتھ مقابلے کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ عامر خان نے چند روز قبل جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر کے 70 لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم جیتی تھی۔

  • فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” متعارف کروا دی ،جرمنی نے اس پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا

    فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” متعارف کروا دی ،جرمنی نے اس پابندی لگانے کا منصوبہ بنا لیا

    برلن : ڈیجیٹل کرنسی میں‌بھی آئے روز اضافہ ہونے لگا .فیس بک نے اپنی کرنسی "لبرا” پیش کردی .جرمنی کو اعتراض تفصیلا ت کے مطابق جرمن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون میں دنیا کے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کےلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہوگی۔

    سائبرماہرین کے مطابق کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔فیس بُک کرپٹو کرنسی کےلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔لبرا کے سامنے آنے پر کئ اور کمپمنیوں کی طرف سے اپنی ڈیجیٹل کرنسی کو لانے کی اطلاعات ہیں.

    Comments

  • کوئٹہ موبائل کی دکان پر حملہ۔

    کوئٹہ شہر میں زرغون موبائلز عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے زرغون موبائل میں گھس کر دکان کے مالک منظور احمد کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور دکان میں بھی توڑ پھوڑ کی. منظور احمد(دکان مالک) نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آووروں کی تعداد 7 سے 8 افراد تھے جو دکان میں آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی ان کو روکنے میں حملہ آووروں نے مجھے اور میرے دکان میں کام کرنے والے مزدوروں کو زدوکوب کیا اور زخمی کردیا۔

  • ناروے :دہشت گردی کے الزام میں  انتہا پسند مبلغ ملا کریکر گرفتار

    ناروے :دہشت گردی کے الزام میں انتہا پسند مبلغ ملا کریکر گرفتار

    ناروے میں سیکورٹی ادارے نے بتایا ہے کہ اٹلی میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے قصور وار ٹھہرائے جانے والے انتہا پسند مبلغ مُلّا کریکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اٹلی کی جانب سے جاری وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔

    عراق میں پیدا ہونے والے ملا کریکر گرفتار کیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا اسے روم کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں؟

    ناروے کے سیکورٹی ادارے نے ٹویٹر پر ملا کریکر کی گرفتاری کے بارے میں خبر … اطالوی عدالت کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد دی۔ فیصلے میں ملا کریکر کو شمالی عراق میں کرد حکومت گرانے اور اس کی جگہ "اسلامی خلافت” قائم کرنے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اطالوی پراسیکیوٹر کے مطابق ناروے میں مقیم ملا کریکر Rawti Shax کا بانی ہے۔ یہ ایک یورپی نیٹ ورک ہے جس کا مقصد تشدد کے راستے سے کردستان کی حکومت کا سقوط ہے۔ کریکر کے اطالوی وکیل مارکو فیرنیلو کا کہنا ہے کہ اس کا مؤکل جو ان دعوؤں کو مسترد کرتا ہے، اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • نئی دنیا نیا فیچر،آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری لے آیا

    نئی دنیا نیا فیچر،آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری لے آیا

    لندن :آئی فون نے صارفین کو نئی خوشخبر سنا دی.آئی ٹی کمپنی ایپل Appleنے 59نئے ایموجیز کی جھلک جاری کردی ۔ یہ ایموجیز کچھ عرصہ بعد آئی فونز کے آئی او ایس سافٹ وئیر میں میسر ہونگے ۔ ان ایموجیز میں پہلے سے زیادہ آپشنز رکھے گئے ہیں ،مثال کے طور پر جلد کا رنگ ،جوڑے کی صورت میں بھی ایموجیز بنائے جاسکیں گے ۔ یہاں مزید کھانوں اور جانوروں آپشنر بھی رکھے گئے ہیں ۔

    ڈیلی میل کے مطابق یہ ایموجیز آئی او ایس IOS سافٹ وئیر اسی سال میسر ہوگا ۔ کمپنی ان ایموجیز کو عالمی ایموجی ڈے پر جاری کرے گی ۔ آئی فون صارفین کیلئے یہ بہترین سہولت ہوگی ۔اس سے پہلے بھی آئی فون کئی نئے فیچر متعارف کروا چکی ہے. حالیہ فیچر کے بارےمیں یوزرز کا خیال ہے کہ اس سے آئی فون کے استعمال کرنے والوں پر مثبت اثرات ہوں گے

  • پولیس اہلکاروں نے میرے ناخن کھینچے۔35سالہ دلت خاتون

    35سالہ دلت خاتون جسے جے پور کے پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار ایک پرائیویٹ کار میں آئے اور مجھے اندر دھکیلا۔ جیسے ہی پولیس اسٹیشن پہنچے تو اہلکاروں نے ڈنڈوں کے ساتھ پیٹنا شروع کر دیا۔اس کے ناخن بھی کھینچے گئے۔

    خاتون کے مطابق جب میں نے مزاحمت کی کوشش کی تو ایک اہلکار نے مجھ پر پٹرول پھینکنے اور زندہ جلانے کی دھمکی دی۔ ایس ایچ او سمیت5سے 6پولیس اہلکار تھے جنہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایک پولیس اہلکار بجلی کی تار لے آیا او ر اسے بجلی کا جھٹکا لگانے کی دھمکی دی۔
    خاتون نے کہا کہ ایک اہلکار نے آدھی رات کو اس کی آنکھوں کو بھی نشانہ بنایا۔

  • اداکارالبیلا کو بچھڑے 15 برس بیت گئے ،کئی یاد چھوڑ گئے جو ابھی تک تازہ ہیں

    اداکارالبیلا کو بچھڑے 15 برس بیت گئے ،کئی یاد چھوڑ گئے جو ابھی تک تازہ ہیں

    لاہور معروف کامیڈین اداکار لیجنڈ فنکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے آج 15 سال گزر گئے، لیکن البیلا کی چھوڑی ہوئی یادیں اب بھی تازہ ہیں.مرحوم فنکار کی اداکاری دیکھ کر آج بھی لوگ کھلکھلا اٹھتے ہیں۔البیلا کے مداح آج بھی اسی پیار سے اسے یاد کرتے ہیں.

    مکالموں اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والے البیلا 17 اپریل 1944 کو پیدا ہوئے، ممتاز مزاحیہ اداکار البیلا کا حقیقی نام اختر حسین تھا، البیلا کو مزاح کے ساتھ گلوکاری کا بھی بہت شوق تھا۔

    البیلا نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں۔ البیلا نے سٹیج پر اپنی مزاحیہ اداکاری اور جملوں کی برجستہ ادائیگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔اختر حسین البیلا 17 جولائی 2004 کو 63 برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے

  • مکہ مکرمہ:شاہ سلمان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے 200 خاندانوں کی میزبانی کا حکم

    مکہ مکرمہ:شاہ سلمان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے 200 خاندانوں کی میزبانی کا حکم

    مکہ مکرمہ :سعودی فرمانرواکا سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ 200خاندانوں کی میزبانی کا حکم.سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں کیوی حکومت کو پیغام بھیج دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کے متاثرہ دو سو خاندانوں کی میزبانی کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے. ۔

    یاد رہے کہ ہر سال خادم الحرمین شریفین دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو اس موقع پر حرمین شریفین کی زیارت کے لیے سعودی عرب سرکاری خرچے پر بلاتے ہیں. سانحہ کرائسٹ چرچ سے متعلق یہ اقدام حج عازمین اور عمرہ زائرین کے شاہی مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی اسلامی امور کی وزارت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد کراتی ہے