Baaghi TV

Author: +9251

  • جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جج اشد ملک کی وڈیو سکینڈل کا معاملہ ایک اور موڑ اختیار کر گیا ، جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل، جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتارکر لیا گیا ، میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا.میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا.جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جس کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • انوشکا نے ویرات سے شادی کی اصل وجہ بتادی..

    انوشکا نے ویرات سے شادی کی اصل وجہ بتادی..

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی اصل وجہ خود بتا دی .ایک انٹر ویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے انسان ہیں.انہوں نے کہا کہ اپنی پروفیشنل لائف کے عروج پرویرات کوہلی سے شادی کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی.
    انوشکا شرما کا مزید کہنا تھا کہ ویرات سے شادی کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندار شخص ہیں اور میں ان کی اس عادت کی بے حد عزت کرتی ہوں. ہم دونوں اپنی زندگی ایماداری کے ساتھ گزارتے ہیں.ہماری زندگی میں کچھ بھی دکھاوا نہیں سب کچھ ایک حقیقت اورسچ ہے.شادی کے بارے میں انوشکا کا کہنا تھا کہ شادی ایک کا تعاون کا نام ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں.ان کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی ایک ایسے شخص ہیں جو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل زندگی بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں عام انسان ہیں اورعام انسانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں.

  • ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی۔چک نمبر 126 جنوبی المعروف 26 گیمن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق 116 جنوبی کے رہائشی بلال اور ریاض موٹر سائیکل پر جا رہے تھےکہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

  • مظفرگڑھ پولیس بھتہ مافیا کی مبینہ سرپرست،بھتہ نہ دینے والی ویگنوں سے پولیس اہلکار مسافر اتارنے لگے

    مظفرگڑھ میں بھتہ مافیا کو پولیس کی مبینہ سرپرستی پر ویگن ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین نے پولیس اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظفرگڑھ میں مقامی پولیس کی جانب سےبھتہ مافیا کو مبینہ سرپرستی دینے اور ڈرائیوز کوہراساں کرنے کے خلاف ویگن ڈرائیورز نےمظفرگڑھ پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھتہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کے مطابق بھتہ مافیا کی جانب سے سابقہ کے بی اسٹینڈ پرمبینہ غیرقانونی ویگن اسٹینڈبنایا گیا ہے جس کی سرپرستی مقامی پولیس کررہی ہے۔غیر قانونی اسٹینڈ بنانے والے ڈرائیوروں سے فی چکر کے حساب سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ احتجاجی ڈرائیوز کے مطابق بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کئے جانے کے ساتھ ناجائز چالان بھی کیے جاتے ہیں۔مظاہرین نے صحافیوں کو پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی دیکھائی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑیوں سے زبردستی مسافروں کو اتاررہے ہیں۔ اجتجاجی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور جنرل بس اسٹینڈ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان نے ڈرائیوروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقامی ویگن اسٹینڈ مالکان کے جھگڑے کے بعد تحریری معاہدہ میں طے ہوا ہےکہ کسی ویگن اسٹینڈ کے سامنے دوسرے اڈے کی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی اور تحریری معاہدہ کے مطابق جھگڑے روکنے کیلئے سزا کے طور پر گاڑیاں خالی کروائی جاتی ہیں ۔

  • امریکانے ترکی پر اسلحے کی پابندی لگادی

    امریکانے ترکی پر اسلحے کی پابندی لگادی

    امریکا نے روسی اسلحہ خریدنے پر ترکی پر قدغنیں لگا دیں امریکی اسلحہ لینے پر پابندی عاید کر دی

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ترکی پرایک بار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام’ایس 400’حاصل کرنے کے بعد انقرہ امریکا سے ‘ایف 35’ جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع ‘مارک اسپر’ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا ‘ایس 400’ دفاعی نظام خرید نا ‘مایوس کن’ ہے۔

    منگل کے روز ایک بیان میں سینٹ کی مسلح‌افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے اسپر نے کہا کہ ترکی نیٹو میں ہمارا طویل عرصے تک اتحادی رہا ہے مگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنے کا غلط فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ہم ترکی سے سخت مایوس ہیں۔

    اسپر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک وقت میں ‘ایس 400’ اور راڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت والے ‘ایف 35’ جنگی طیارے حاصل نہیں‌کرسکتا۔

    انہوں‌نے کہا کہ اگر مجھے وزیردفاع تعینات کیا گیا تو میں ترکی کو ‘ایف 35’ طیارے فروخت کرنے سے منع کروں گا کیونکہ ترکی ‘ایس 400’ دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکا کے جنگی طیارے خرید کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ایس 400’ دفاعی نظام امریکا کے ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا‌.
    یہ بھی پڑھیں.ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان
    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

  • غلط انجکشن ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور ننھی بچی جاں بحق

    غلط انجکشن ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور ننھی بچی جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کی معصوم بچی دعا فاطمہ کی وفات پر والدین اور اہل علاقہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تحصیل ساہیوال کے سامنے روڈ بلاک کرکے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی غلط انج

    کشن اور ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوئی دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے بچی کو دو دن پہلے ہی ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا گیا تھا وہاں بچی وفات پا چکی تھی جہاں سے بچی کو آج تحصیل ساہیوال لایا گیا اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں انہوں نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی

    چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی ،کلین ایند گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا ضلع بھر میں رکھے فلتھ ڈپوز میں پڑے کوڑا کرکٹ کو آگ لگایا جانا معمول بن گیا ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو موذی امراض کی جانب دھکیلا جانے لگا
    حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے شہر بھر میں رکھے گئے فلتھ ڈپوز میں شہریوں کی جانب سے پھینکا جانے والا کوڑا کرکٹ شہر سے باہر کسی مقام پر پھینکنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کو آگ لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور کوڑا کرکٹ کو لگنے والی آگ سے ایک جانب ماھولیاتی آلودگی میں اجافہ ہو رہا تو دوسری جانب شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں اس سارے معاملے پر متعلقہ افسران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے

  • شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    ‏سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )سیال موڑ انٹرچینج پر شہری سے ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتارکرکے تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجہ شریف کا رہائشی خان بہادر شہ زور ڈالے پر بھینس لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ سیال موڑ انٹر چینج پر کاغزات اور راہداری چیک کروانے کے دوران کانسٹیبل محمد اشرف نے خان بہادر کو مکے اور تھپڑ رسید کر دیے جس سے اس کی ایک آنکھ زخمی ہو گئی پولیس اہلکار نے مال اور گاڑی ضبط کر لی جس پہ خان بہادر نے ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کو شکایت کی فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو تھانہ لکسیاں میں بند کر دیا گیا

  • بہار پولیس کو آرایس ایس لیڈرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم

    بہار پولیس کو آرایس ایس لیڈرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم

    بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پولیس افسران کو آر ایس ایس، ا س کے کارکنان اور اس سے جڑی 18دیگر تنظیموں کی معلومات اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کام نامہ بہار پولیس کی سپیشل برانچ کو دیا گیا ہے۔
    خط میں بہار پولیس کی سپیشل برانچ کی انٹیلی جنس ونگ کی تمام ضلعی برانچز کو معلومات اکٹھا کرنے کا کہا گیا ہے۔

    حکم نامہ میں ایک ہفتہ کے اندر آر ایس ایس کے دفتری کارکنان،آرایس ایس سے جڑی تنظیموں کی تفصیلات جیسے نام، فون نمبرز، پتہ اور ان کا ذریعہ معاش جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق آر ایس ایس نے اس حکم نامے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

  • سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تجارتی قونصل امریکا کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں
    کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی و امریکی تاجروں کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمود خان کر رہے تھے،

    سرمایہ کاروں کے وفد میں ایبٹ،سٹی بینک، ایگزون موبل، فیس بک، جنرل الیکٹرک، نیٹسول، پیپسیکو، اوبرکے نمائندے شامل تھے
    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں منافہ بخش کاروبار کرنے کو منفی کام سمجھا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت اس نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے