Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی پول، اکثریت نے ماروی میمن کے الزامات کو درست قرار دے دیا

    باغی پول کے اندر اپنی رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے ماروی میمن کے اسحاق ڈار پر لگائے گئے الزامات کو درست قرار دے دیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا72 فیصد لوگوں نے الزامات کو درست تسلیم کیا جبکہ15 فیصد نے ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا۔13فیصد افراد نے کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

  • پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    نامزد امریکی سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے کہا ہے پاکستان نے ہندوستان مخالف گروپس کے خلاف ابتدائی اقدامات کئے ہیں اور مزید اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ خطے میں اسلام آباد کے دفاعی نقطہ نظر میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کریں گے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمت عملی، خطے میں امریکی مفادات بشمول افغانستان میں سیاسی استحکام اور القاعدہ اور داعش کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو اہم اتحادی تصور کرتی ہے۔

    اسپر نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے پاکستان کے افغان تصفیہ کے حل کے لیے مثبت اقدامات دیکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت مخالف گروپس لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دفاعی امداد کی بندش کی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی ہے یا افغان تصفیہ میں پیش رفت اور پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد پاکستان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مذکورہ تنظیموں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

  • سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا بس ٹرمینلز کا دورہ

    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا بس ٹرمینلز کا دورہ

    رحیم یار خان :
    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ہدایت کی ہے کہ تمام منظور شدہ بس اسٹینڈز میں متعلقہ حکام صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو انتظار گام پر خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈائیو ٹرمینل، جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد، فیصل موورز سمیت دیگر کا دورہ کیا۔انہوں نے بس سٹینڈز کے مختلف شعبوں، شیڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، مسافر خانوں، ٹائلٹس کی حالت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت ی کہ سرکاری و نجی بس اسٹینڈز پر کسی جگہ گندگی /کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے اور مسافروں کی ضروری سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے ٹائلٹس کی صفائی پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بس اسٹینڈز پر دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ سروسبز و شاداب ماحول نظر آئے۔انہوں نے سیکورٹی کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈائیو ٹرمینل انتظامیہ کو کہا کہ وہ ورکشاپ کو ٹرمینل سے علیحدہ منتقل کریں۔

  • ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے  بازیاب

    ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے بازیاب

    لاہور:لاہور کے علاقہ ہنجروال سے تقریباً 1 ماہ پہلے اغوا ہونیوالی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا، اغواکرنےوالے ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی والدہ نے پہلے تین ماہ کی عمر میں بچی ان کو دے دی اور جب وہ اسے ملوانے کیلئے لائے تو بچی کو واپس نہ جانے دیا، جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ہنجروال سے 10 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کے رشتہ دار تھے جنہوں نے بچی کو جائیداد کی خاطر اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ10سالہ مسکان کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • جہلم : موسلا دھار بارش سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک بہہ گی

    جہلم : موسلا دھار بارش سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک بہہ گی

    جہلم: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان روڈ کو تعمیر ہوئے ایک سال ابھی مکمل نہیں ہوا کہ آج ہونے والی موسلا دھار بارش سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک بہہ گی جس سے تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈدادنخان کاضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا.جس دونوں طرف کی ٹریفک رک گئی ہے

    ایک سال قبل نئی تعمیر ہونے والی جہلم پنڈدادنخان روڈ کی تعمیر کا کام مکمل کیاجا چکا ہے۔ تاہم آج کی موسلا دھار بارش نے سڑک میں ناقص وغیرمعیاری میٹریل کے استعمال کی قلی کھول دی ،

    ذرائع کے مطابق نصف گھنٹہ ہونے والی بارش کے پانی سے سڑک بہہ گئی جس کی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کے سینکڑوں دیہاتوں کا ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ مسافروں کوبھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

  • قصور:موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ماں بیٹی زخمی

    قصور:موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ماں بیٹی زخمی

    قصور : قصور میں بستی برات شاہ میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جبکہ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے.

    ذرائع کےمطابق قصور میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش سے بستی برات شاہ میں مکان کی چھت گر گئی۔چھت گاڑے اور اینٹوں سے تیار کی گئی تھی جو بارش کے باعث گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔

    اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بالخصوص لاہور ڈویژن میں ہونےوالی بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی خبریں ہیں

  • بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک اور مسجد شہید کر دی گئی، بھارتی وزیر داخلہ کا مسلمانوں سے ملاقات سے انکار

    بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک اور مسجد شہید کر دی گئی، بھارتی وزیر داخلہ کا مسلمانوں سے ملاقات سے انکار

    بھارتی شہر حیدر آباد کے عنبر پیٹ علاقہ میں مسجد یکخانہ کی شہادت کا غم مسلمانوں میں ابھی تازہ تھا کہ اب کتہ گوڑم علاقہ میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا گیا ہے جس پر مقامی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقامی مسلمان دو ماہ قبل شہید کی گئی مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے مہم چلا رہے تھے لیکن انہیں محض‌طفل تسلیوں‌ پر رکھا گیا اور نا صرف یہ کہ مسجد کی دوبارہ تعمیر نہیں کی گئی بلکہ اس جگہ پر نماز کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں‌دی جارہی، مقامی مسلمانوں کے یہ زخم ابھی تازہ تھے کہ محکمہ جنگلات کے انتہاپسند اہلکاروں نے ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی تھی. حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں ہندوؤں‌ کو کھلی آزادی ہے کہ وہ جہاں‌ چاہیں چوکوں و چوراہوں میں بھی مندر بنا لیں لیکن مسلمانوں‌ کو مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ جو پہلے سے بنی ہوئی ہیں انہیں بھی منظم منصوبہ بندی کے تحت شہید کیاجارہا ہے. بھارتی مسلمانوں میں مساجد کی شہادت پر سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کتہ گوڑم علاقہ کے مسلمانوں نے مسجد کی شہادت پر وزیر داخلہ سے ملاقا ت کا وقت مانگا تاہم انہوں نے مسلمانوں سے ملاقات سے انکار کر دیا. مقامی مسلم تنظیموں نے بھی مسجد کو شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے.

  • بھٹہ مزدور کا بااثر لوگوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،انصاف نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج

    بھٹہ مزدور کا بااثر لوگوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،انصاف نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج

    راجن پور : نواحی علاقہ فاضل پور میں بھٹہ مزدور کی ہلاکت کے معاملےپر مشتعل ورثاء نے انڈس ہائی وے پر نعش رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئ

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں بھٹہ مزدور کی
    ہلاکت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ چار روز قبل بھٹہ مزدور کو بااثر افراد نے اغواء کرنے کے بعد مبینہ طور پر گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔ تاہم زخمی مزدور علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،

    مزدورکی ہلاکت کے بعد متوفی کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے انڈس ہائی وے پر نعش رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • وکلاء کو سڑکوں پرلانے کے لیے  20 سے 25 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی : آفتاب باجوہ کا دعویٰ

    وکلاء کو سڑکوں پرلانے کے لیے 20 سے 25 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی : آفتاب باجوہ کا دعویٰ

    لاہور: سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےمعاملے پر وکلا کو سڑکوں پر نکالنے کے لیے "بار کونسل” کے ایک ممبر نے 20 سے 25 کروڑ روپے مانگے تھے۔

    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ ہمارے ایک لیڈ ر ہیں،پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں، مسلم لیگ ن نے کوشش کی اور ان کو کہا ہے کہ آپ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر وکیلوں کو نکالیں،

    آفتاب باجوہ نے انکشاف کیا کہ پیسے ناں ملنے پرتواس معاملے میں وہ باہر ہی نہیں نکلےحالانکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پوری کوشش کی یہ لوگ ان کو لے کر نکلیں ۔

  • رواں‌ سال کا چاند گرہن شروع ہو گیا، لوگ توہم پرستانہ عقائد سے بچیں، علماء

    رواں‌ سال کا چاند گرہن شروع ہو گیا، لوگ توہم پرستانہ عقائد سے بچیں، علماء

    رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند گرہن صبح 5 بج کر 17 منٹ تک رہے گا، رات 2 بج کر32 منٹ پرمکمل چاند گرہن ہوگا، چاندگرہن یورپ،ایشیا،آسٹریلیامیں بھی دیکھا جا سکے گا،

    واضح‌ رہے کہ چاند گرہن کے حوالہ سے طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں‌ اور لوگ مختلف توہمات کا شکار رہتے ہیں‌ تاہم علماء کرام کا کہنا ہے کہ یہ سب فضول باتیں ہیں‌ اور ان کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے. یہ افواہیں بھی اڑائی جاتی ہیں کہ چاند گرہن حاملہ عورتوں‌ کیلئے سخت نقصان دہ ہوتا ہے یہ سب باتیں‌ توہم پرستی پر مبنی ہیں‌، دین اسلام ایسی توہم پرستانہ عقیدوں‌ سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے. اسلام نے سورچ اور چاند گرہن کو اللہ رب العزت کی نشانیوں میں سے بیان کیا ہے.