Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جمعرات کو کراچی آئیں گے، اہم مقدمات کی سماعت بھی کریں گے

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جمعرات کو کراچی آئیں گے، اہم مقدمات کی سماعت بھی کریں گے

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ جمعرات کو کراچی پہنچیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جمعہ کوسینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کریں گے، چیف جسٹس سی پی اومیں پولیس اصلاحات سےمتعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، چیف جسٹس پاکستان جمعہ کوکراچی رجسٹری میں اہم کیسزکی سماعت بھی کریں گے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کراچی آمد کے موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں. وہ اپنے دورہ کراچی کے دوران کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریں گے.

  • ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ،عملے کے 10ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا

    ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ،عملے کے 10ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا

    انقرہ: بحری قزاقوں نے ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے کے 10ارکان کو یرغمال بنالیا۔ ترک شپنگ کمپنی کے حکام کا کہناہے کہ قزاقوں نے تاحال کوئی مطالبہ نہیں کیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حملےکرنےوالے بڑے تربیت یافتہ لگتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے کی ملک کی باقاعدہ سازش ہوسکتی ہے. اس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں.

    ذرائع نےکے مطابق کہ بحری قزاقوں نے ترکی کا سامان بردار جہاز پر حملہ گنی نا کے خلیج میں کیا۔قزاقوں نے عملے کے دس ارکان کو یرغمال بنا لیا اور وہ مستقل کہہ رہے کہ کہ عملے کے چھپے ہوئے دیگر ارکان باہر آجائیں بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

    ترک شپنگ کمپنی کے افسر نومان نے ترک ٹی وی کو بتایاکہ قزاقوں نے تاحال کوئی مطالبہ نہیں کیا لیکن جہاز کو چھڑانے کے لیے کوشش جاری ہے۔دوسری طرف قزاقوں کے خلاف کسی ممکنہ آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے. کب کیا جائے گا فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا.

    Co

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. مردان،بنوں،ہزارہ،ژوب میں بھی تیزہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد،لاہور،ساہیوال میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے. اسی طرح اسلام آباداورکشمیرمیں بھی تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. واضح‌ رہے کہ پچھلے 17 گھنٹے لاہور اور گردونواح میں‌ شدید بارش سے مختلف علاقوں میں‌ زبردست نقصان ہوا ہے اور پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

  • ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کے نئے بیان نے دنیا کو حیران کردیا

    ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کے نئے بیان نے دنیا کو حیران کردیا

    واشنگٹن:کبھی دھمکی اور کبھی پیغام صلح یا پھر امریکی موقف میں غیر مستقل مزاجی ،کبھی دھمکیاں تو کبھی صلح اور امن کی باتیں.اپنے تازہ ترین بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ تہران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے بلکہ تہران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

    واشنگٹن میں کابینہ اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملکر کام اور اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی کوشش ہے کہ تہران ایٹمی طاقت نہ بنے اور جوہری ہتھیار قدامت پسندوں کے ہاتھوں میں نہ آئے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ اقتصادی پابندیوں کے بعد ایران کے رویئے میں کافی نرمی آئی ہے اور اب ایران اپنے میزائل پروگرام پر بھی مذاکرات کیلئے تیارہے۔یاد رہے کہ کافی عرصے سے خلیج میں‌سرد جنگ جاری تھی جس میں امریکی بیان کے کمی آئی ہے.

  • پاکستان کے کس بڑے سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے کس بڑے سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے ایک سینئر سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل صالح حیات کو2023 تک ذمے داریاں سوپنی گئی ہیں ، ایشین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے فیصل صالح حیات کے تجربے سے فائدہ ہوگا ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے پاس ہیں،

    فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر بھی ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مخدوم سید فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے تھے. کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں رسمی کارروائی پوری ہونے کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، وہ 4 سال تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے، ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو یہ عہدہ ملا ہے،

    فیصل صالح‌ حیات کا کہنا ہے کہ ایشیا میں فٹبال کے فروغ کے لیے اپنا تجربہ بروئے کار لاؤں گا، پاکستان فٹبال کی بہتری کیلیے بھی ہر ممکن کردار ادا کروں گا،

  • سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی

    سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی

    اسلام آباد: ملک میں‌معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں. امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    اسلام آباد میں وزیر اعظم سے پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر بھی موجود تھے۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمود خان نے کی۔ وفد میں پاکستانی سرزمین پر کام کرنے والی معروف کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔

    وزیر اعظم کے فیصلوں اور معاشی پروگرام میں‌ بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے جوا ب میں پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان میں کام کرنے والی مختلف امریکی کمپنیوں سے متعلق پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں اور تجارتی حجم سے بھی آگاہ کیا۔

    وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں مثالی ترقی کا عمل 70 کی دہائی میں قومیانے کی پالیسی سے جمود کا شکار ہوگیا۔ ہم کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

  • کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ‌ کی دونوں‌ کینٹین سیل، دودھ میں کیا چیز ملائی گئی تھی سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ‌ کی دونوں‌ کینٹین سیل، دودھ میں کیا چیز ملائی گئی تھی سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    کوئٹہ میں سول سکریٹریٹ کے دونوں کینٹین سیل کردیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کینٹین میں موجود دودھ میں مضر صحت کیمیکل پایا گیا ہے. دونوں کنٹینزکو صفائی کے ناقص انتظامات پرسیل کیا گیا ہے.

    ڈی جی فوڈ‌ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں‌ میں‌ مختلف مقامات پر صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں. آج منگل کے دن انہوں‌ نے سول سیکرٹریٹ کی دونوں کینٹین چیک کیں‌ تو وہاں‌ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جس پر دونوں کینٹین سیل کر دی گئی ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سول سیکرٹریٹ‌کی دونوں‌ کنٹین میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہا رکیا ہے.

  • بھارت نے کشمیریوں کی جاسوسی اور جبری تفتیش کے لیے این ای اے کو کھلی چھٹی دے دی

    بھارت نے کشمیریوں کی جاسوسی اور جبری تفتیش کے لیے این ای اے کو کھلی چھٹی دے دی

    نئی دہلی:کشمیریوں کے حقوق کے جھوٹےدعویدار بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے قانون سازی کرلی.اطلاعات کے مطابق بھارتی ایوان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق این آی اے کو مزید اختیارات دینے کا بل پاس کرلیا ہے۔ اب حریت رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات نئی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

    معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے ایوان زیرین لوکھ سبھا نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق بل 278 ارکان کی اکثریت سے منظور کرلیا۔ ایوان میں رائے شماری کے دوران 6 ووٹ بل کے خلاف آئے۔

    یہ بھی معلوم ہے کہ بھارتی کانگریس کے رکن منیش تواری نے ردعمل میں کہا کہ ایوان نے بل پاس کرکے مقبوضہ کشمیر کو پولیس ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس بل میں این ای اے کو اختیار ہوگاکہ وہ کسی بھی عدالت کو این آئی عدالت قرار دے اور ایجنسی کی تحقیقات کے بعد حریت رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات چلائے۔این آئی اے کو حریت رہنماؤں کو جعلی مقدمات میں حراست میں لینے اور گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا۔

    Comments are closed.

  • احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنا غیرقانونی عمل ہے,سی پی او راولپنڈی

    احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنا غیرقانونی عمل ہے,سی پی او راولپنڈی

    راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ احتجاج حق ضرور ہے لیکن احتجاج کے نام پرسڑکوں کو بند کر کے ہزاروں افراد کے حقوق کی پامالی بھی غیر قانونی ہے،ایس ایچ اوز،ایس ڈی پی اوز اور ڈویژنل ایس پیز عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حصول انصاف کے حوالے سے ایسی پولیسنگ کریں کہ احتجاج کی نوبت ہی نہ آئے،شوقین،دیہاڑی باز اور مخصوص مفادات کے تحت احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے والے قانون کی نظر میں کسی رو رعایت کے مستحق نہیں،پولیس راولپنڈی کے سڑکوں پر24/7ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے،ایک لمحہ کے لئے بھی ٹریفک کی بندش قابل برداشت نہیں چاہے یہ احتجاج کے نام پر ہی کیوں نہ ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او آفس میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او نے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری امن و امان کی ایسی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے جس میں عام آدمی اپنی زندگی بلا خوف و خطر اور کسی کے خلل ڈالے بغیر گزار سکے،جب کچھ لوگ احتجاج کے نام پر سڑکوں کو بلاک کر دیتے ہیں تو اس سے عام آدمی کی زندگی میں خلل پڑتا ہے جو قانون کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حصول انصاف اور کسی بھی زیادتی کے خلاف احتجاج انسان کا حق ہے لیکن اس حق کے ا ستعمال کے لئے بھی قانون نے حدیں مقرر کی ہیں،قانون کسی کو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی ساتھ ہونے والی زیادتی کے نام پر ہزاروں عوام کی زندگی میں خلل ڈال کر سڑکوں کو بند کر دے،سی پی او نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑکوں کا بند ہونا متعلقہ پولیس کی نااہلی ہے،سڑکوں کی احتجاج کے نام پر ہونے والی بندش پرجہاں ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی وہاں پر متعلقہ پولیس آفیسر سے بھی اس بات کا حساب لیا جائے گا جس کی نا اہلی کی وجہ سے سڑک یا سڑکیں بند ہوئیں اور عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہاکہ میں تو ملکہ کوہسار مری میں ٹریفک کے رش کی وجہ سے سڑکوں کی بندش برداشت نہیں کرتا،یہ کیسے برداشت کروں گاکہ لوگ احتجاج کے نام پر سڑکوں کو بند کر دیں،سی پی او نے کہا کہ تھانہ میں اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے یا اسے انصاف نہیں ملتا توایس ڈی پی او،ایس پیز اور سی پی او کے دفاتر موجود ہیں وہاں پر شکایت کی جائے اگر کوئی براہ راست مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے یا ملنا چاہتا ہے تو اس کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں،لیکن یہ بات قطعی ناقابل برداشت ہے کہ احتجاج کے نام پر سڑکوں کو بند کر دیا جائے ایسی ایکسرسائیز معاشرتی امن کے لئے خطرہ ہے،جتنی دیر سڑک بند رہے عام آدمی کی زندگی میں خلل رہے ا سکا مطلب ہے کہ اتنے وقت کے لئے قانون بے بس ہے،سی پی او نے کہا کہ قانون کو بے بس کرنے والی کسی طاقت کے وجود کو میں سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ بعض افراد کا مشغلہ اور دیہاڑی اسی بات میں ہوتی ہے کہ وہ احتجاج پر لوگوں کواکسائیں،سڑکوں پر لائیں،ایسے افراد ہی امن و امان کے دشمن اور قانون شکنوں کے پہلے سہولت کار ہوتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ اگر معاشرے میں کسی سے زیادتی ہوئی اسے انصاف نہ ملے تو مجھے اس سے ہمدردی ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انصاف کا نہ ملنا یا کسی کے ساتھ زیادتی ہونا متاثرہ فریق کو قانون شکنی کی اجازت دے،سڑکوں کی بندش بدترین قانون شکنی ہے اسے ہر صورت روکنا ہے،جس تھانہ کی حدود میں احتجاج کے نام پر سڑک بند ہوئی اس تھانے کا ایس ایچ او اپنے منصب پر نہیں رہے گا جبکہ ناقص مانیٹرنگ پر متعلقہ ایس ڈی پی او اور ڈویژنل ایس پی سے بھی سخت محکمانہ باز پرس ہو گی،سی پی او نے دو ٹوک انداز میں ہدایت کی کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں اور ان کے ساتھ قانون کی طاقت سے اس طرح نمٹا جائے کہ کسی کو سڑک بند کرنے کی سوچنے کی ہمت بھی نہ ہو۔

  • شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    لاہور میں شاہی قلعہ کا تاریخی روشنائی گیٹ گرگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روشنائی گیٹ شاہی قلعہ لاہورکامرکزی دروازہ تصورکیا جاتا ہے، ڈآئریکٹر والڈ سٹی آصف ظہیر نے کہا ہے کہ روشنائی گیٹ 3 روزمیں دوبارہ مرمت کرکےلگا دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 180 سال پرانا روشنائی گیٹ شدید بارش کی وجہ سے گرا ہے.

    واضح‌ رہے کہ لاہور اور گردونواح میں مسلسل 17 گھنٹے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں‌ میں نقصانات کی اطلاع ہے. بارشوں‌ کے سبب ہونے والے حادثات سے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں. کئی علاقوں‌ میں دوکانوں و مکانات کی چھتیں‌ گرنے سے بھی نقصان ہوا ہے. اسی طرح مختلف جگہوں‌ پر کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں.