Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈنے کوششیں شروع کردیں ہیں‌،اس سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی دعوت دے دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب ملک میں سکیورٹی کی صورت حال یکسر مختلف ہے لہذا سری لنکن بورڈ اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورت حال کا جائزہ لے سکتا ہے۔یا درہےکہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا تو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی ہوگی۔

  • آڈیو ویڈیو فارنزک کیلئے کتنا وقت درکار اور یہ کہاں سے ہو سکتی ہے؟ ڈاکٹر شعیب سڈل نے بتا دیا

    آڈیو ویڈیو فارنزک کیلئے کتنا وقت درکار اور یہ کہاں سے ہو سکتی ہے؟ ڈاکٹر شعیب سڈل نے بتا دیا

    سابق سربراہ آئی بی ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پنجاب کی فارنزک لیب آلات سے لیس ہےاس میں بھی آڈیوفارنزک ہوسکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں ہر کلر کی الگ ویو لینتھ ہوتی ہے ، آڈیو میں فریکوئنسی کا جائزہ لینا ہوتاہے، آواز کی بائیو میٹرک بھی کی جاتی ہے، مختلف آلات سے کٹ اینڈ پیسٹ ہواہے تو پتا چل سکتاہے،

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہاکہ آڈیو وڈیوفارنزک کیلیے چند گھنٹے بھی کافی ہیں، واضح‌ رہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک سے متعلق متنازعہ ویڈیو پیش کی تھی جس کے بعد سے اس کی فرانزک رپورٹ کروانے کی باتیں کی جارہی تھیں. اسی تناظر میں ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ویڈیو فرانزک کیلئے چند گھنٹے ہی کافی ہیں اور یہ پنجاب کی فارنزک لیب سے بھی ہو سکتی ہے.

  • برطانیہ وزارت عظمیٰ کے امیداوار بورس جانسن نے پھر اسلام کی توہین کردی

    برطانیہ وزارت عظمیٰ کے امیداوار بورس جانسن نے پھر اسلام کی توہین کردی

    لندن :عام برطانوی نہیں وزارت عظمی کے امیدوار بورس جانسن اسلام دشمنی میں‌ساری حدیں پار کرگئے.برطانیہ کی وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار بورس جانسن نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے اس آسمانی مذہب کو معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ کے مشہور روزنامہ گارڈین میں چھپے اپنے ایک مقالے میں بورس جانسن نے دعوی کیا ہے کہ اسلام، دنیا کے بعض علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔جانسن نے گزشتہ سال حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی توہین کرتے ہوئے انہیں بینک ڈکیتوں سے تشبیہ دی تھی۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات ریکارڈ، اور ان کا جائزہ لینے والے ادارے ٹیل ماما کمپنی نے بورس جانسن کے اس قسم کے بیانات کو اس بات کی علامت قرار دیا ہے کہ انہیں اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

    ادھر دوسری طرف اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے مطابق اسّی فی صد برطانوی مسلمانوں کا خیال ہے کہ انہیں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

  • وہاڑی : بس اور کار کا تصادم

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی میلسی روڈ کرم پور کے قریب بس اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا کار مکینک ورکشاپ سے کار نکال رہا تھا کہ کراچی سے آنے والی بس کی ذد میں آگیا
    حادثہ میں کار بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن بس مسافر و کار ڈرائیور محفوظ رہے پولیس موقع پر پہنچ کی گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی

  • شامی مسلمانوں پر امریکی طیاروں نے  بمباری کرکے15 شہری مار دیئے

    شامی مسلمانوں پر امریکی طیاروں نے بمباری کرکے15 شہری مار دیئے

    واشنگٹن: امریکہ کی بے شرمی کی انتہا نہ رہی ،شام کے مسلمانوں پر شدید بمباری کرکے 15 شامی ماردیئے.یہ واقعہ شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات میں پیش جہاں پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران دیرالزور کے الطکیحی نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے سن دو ہزار چودہ سے شام پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے دوران ہزاروں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

  • فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر ریلیز

    فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر ریلیز

    ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار کا آفیشل ٹریلر ریلیزویب رویلیز کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ شب فلم ’سُپر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے. رنگا رنگ شام میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔

    ماہرہ خان اور بلال اشرف کے مداح طویل ان کی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے منتظر تھے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کا آغاز نور ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں گم رہتی ہے پھر اس کی ملاقات سمیر خان (بلال اشرف) سے ہوتی ہے.

    فلم ’’سپراسٹار ‘‘ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی ہے۔

    ماہرہ نے ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے اپنا ڈائیلاگ بھی لکھا ’’تماشا ہے تو پھر تماشا ہی سہی” 

    واضح رہے ٹریلر سے قبل فلم کا ایک گانا ’بیکاراں‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے مداحوں بے حد پسند کیا ہے. گانا میں علی سیٹھی اور زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے۔

    یاد رہے مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "سپر اٹار” کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں میں ہانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی بھی نظر آئیں گے۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • وہاڑی : کرائم میٹنگ کا انعقاد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس دربار اورکانفرنس ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

    علاقہ کوکرائم فری بنانے کے لئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے نئی سائنٹیفک تکنیکی اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا۔ ضلع میں کرائم کنٹرول کرنا، عوام کے ساتھ پولیس کا اچھا رویہ،پولیس فورس کی ویلفیئر اور احتساب کے علاوہ پولیس کے جوانوں کی کیپسٹی بلڈنگ و کریکٹر بلڈنگ اور کمیونٹی پولیسنگ اولین ترجیحات ہوں گی۔ محکمہ کے ساتھ مخلص ہو کر کام کریں گے تواس کا اجر بھی ملے گا۔عام شہریوں اور تمام پولیس ملازمان کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کا پولیس دربار سے خطاب

  • میلسی : اہم شاہراہ خستہ حالی کا شکار

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) اہم شاہراہ قائد اعظم روڈ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے
    تفصیلات کے مطابق میلسی کے اس مین روڈ پر اے سی آفس ، ریونیو آفس ، تعلیمی اداروں سمیت دیگر متعدد سرکاری دفاتر بھی اسی روڈ پر موجود ہیں شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے متعلقہ حکام کو چاہیئے ترجیحی بنیادوں پر میلسی کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے

  • بورےوالا : دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی روڑ نزد خان ہوٹل ایک بچی کھیلتے ہوئے 20فٹ گہرے نلکے کے بور میں گر گئی. کنٹرول روم ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کر دیا. ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک گھنٹا آپریشن کے بعد بچی کو بور سے نکال لیا بچی بور کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق بچی کا نام عائشہ عمر 2سال تھی ۔

  • فضائی کرائیوں میں 20 ہزار روپے تک کی کمی ،سسٹم میں دو نئے مسافر طیارے شامل

    فضائی کرائیوں میں 20 ہزار روپے تک کی کمی ،سسٹم میں دو نئے مسافر طیارے شامل

    لاہور:پاکستان میں جہاں ایک طرف مہنگائی ہے اور ہر پاکستانی مہنگائی کا شکوہ کررہا ہے وہاں فضائی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبریں بھی انا شروع ہوگئی ہیں.
    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا، کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے.
    ۔
    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

    دوسری طرف ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے۔