Baaghi TV

Author: +9251

  • جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

    جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے صدر مملکت خود بھی میدان میں اتر پڑے .غیر ملکی نمائندوں سے مشاورت .اس سلسلے میں صدر پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان، جی ایس پی پلس سکیم کو معیشت کی بہتری اور ملک کے اقتصادی ایجنڈے کے فروغ کےلئے تعمیری اقدام سمجھتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یورپی یونین کے سبکدوش ہونے والے جین فرانکوس کوٹین سےباتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ تجارتی حجم حقیقی مواقع سے ہم آہنگ نہیں، جسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دیہی ترقی، قدرتی وسائل کے انتظام، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔یورپی یونین کے سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

  • لاہور : تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، اخراجات تجاوزات مافیا کے ذمے ہوں گے

    لاہور : تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، اخراجات تجاوزات مافیا کے ذمے ہوں گے

    لاہور :حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت آپریشن کا فیصلہ کرلیا .ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کا قبضہ گروپوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن جبکہ ناجائز تعمیرات 15 دن میں ختم کرنے کا فیصلہ ، آپریشن پر آنیوالا خرچ بھی تجاوزات مافیا سے ہی وصول کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریمپ تھڑے، باڑیں اور دیگر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایل ڈی اے و پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں آپریشن کلین اپ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن تجاوزات کے مکمل خاتمے اور سڑکوں کو اصلی حالت اور وسعت کے مطابق بحال کرنے تک جاری رہے گا۔
    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تجاوازت مافیا کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو ایل ڈی اے بغیر کسی مزید نوٹس کے تجاوزات مسمار کردے گا

  • وہاڑی: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی صفائی کی ناقص صورتحال

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلمنٹری میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں پلاٹس کا گھاس خشک ہو چکا ہےواٹر پمپ گزشتہ کئی روز سے خراب ہے واش رومز بھی ناقابل استعمال ہو کر گندگی سے اٹ چکے ہیں جس سے تمام دفاتر کا ماحول پراگندہ و آلودہ ہو چکا ہے ڈی ای اوز میل فی میل اپنے اے سی آفسز میں بیٹھ کر ضروری معاملات نمٹا کر چلے جاتے ہیں عملہ اور اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں سائلین نے کہا کہ یہاں ہمارے مسائل حل ہونا تو درکنار ہمیں اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے افسران سکولوں میں وزٹ کے دوران ایسا باتھ روم اور صفائی کی صورتحال دیکھ کر سب کو فوری معطل کردیں لیکن خود انہیں شاید کوئی پوچھنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.

  • ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام، تمام انتظامی امور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈ ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا حکم

    ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام، تمام انتظامی امور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈ ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا حکم

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تمام تر انتظامی امور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈ ہیلتھ کیئر کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا ہے, انہوں نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس میں دیا, اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری میاں شکیل احمد و دیگر افسران موجود تھے,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پنجاب کی استعدادکار کو بڑھانے کے حوالہ سے بھی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آئندہ ہیپاٹائٹس کی ادویات کی خریداری، سکریننگ اور علاج معالجہ کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔محکمہ پرائمری ہیلتھ 116ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 23ہسپتالوں جبکہ پی کے ایل آئی 23اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے سلسلہ میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے اعداد وشمار سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے گا۔ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی تمام تر انتظامی سرگرمیاں یکجا کرنا سسٹین ایبل گولز 2030کے ہدف کو حاصل کرنے کی ایک کڑی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت ان دنوں ہیپا ٹائٹس کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے جبکہ ڈآکٹر یاسمین راشد بھی اس سلسلہ میں‌ کافی متحرک ہیں‌.

  • لودھراں : ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پرائس کنٹرول کے لئے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد طاہر،تاجر ممبران حاجی طاہر امیر خاں غوری،حافظ شیر محمد،محمد رفیق، لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے-

  • حسن، حسین اور سلمان شہباز واپس نہ آئے تو کیا نقصان ہوگا؟ حکومت نے واضح‌ بتا دیا

    حسن، حسین اور سلمان شہباز واپس نہ آئے تو کیا نقصان ہوگا؟ حکومت نے واضح‌ بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آصف زرداری کی بے نامی جائیدادوں کی تفصیل پیش کر دی ہے اور کہا ہے کہ بےنامی جائیدادوں کی کوئی چیزنہ پیش کرسکےتوبیچ کررقم خزانےمیں جمع ہوگی، حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر نے کہاکہ آصف زرداری کیخلاف جےآئی ٹی کی تفتیش پرکئی جائیدادیں اٹیچ کی گئیں ، ملک لوٹنےوالےاپنےآپ کوبچانے کےلیےایک ہوگئےہیں، کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں بے نامی پلاٹ سامنے آئے ہیں، ٹھٹھہ سیمنٹ سمیت مختلف کمپنیوں میں بےنامی شیئرزبھی فریزکردئیےگئے، 60دن میں جائیدادوں کی ملکیت کےثبوت پیش نہ ہوئےتوضبط کرلی جائیں گی، آصف زرداری کی بےنامی کمپنیوں میں شوگرملز اور سیمنٹ فیکٹریاں ہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران کی حوالگی کےلیےدرخواست دیں گے، ان افرادنےکچھ جرائم برطانیہ کی سرزمین پربھی کیےہیں،

    شہزاد اکبر نے کہاکہ انہوں نےچھوٹےسےمقدمےکےلیےسابق اٹارنی جنرل کولندن بلالیا، بےنامی جائیدادوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی، بےنامی جائیدادوں،کمپنیوں سےحاصل ہونےوالاپیسہ سرکاری خزانےمیں جمع ہوگا،

  • اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی

    اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی

    غزہ:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے.تازہ واقعہ میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے گھر منہدم کرنے کے بعد فلسطینیوں کونماز بھی پڑھنے نہیں دیتی. مغربی کنارے میں نماز ادا کرنے والے امام اور دیگر لوگوں پر آنسو گیس کے شیلنگ پھینکے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل یروشلم، مغربی کنارے، الخلیل اور دیگر علاقوں میں زمین پر قبضہ کررہاہے بلکہ گھر میں آباد خاندانوں کا سامان نکال کر گھر کو منہدم کررہاہے۔عدالت جانے پر فوج اور میونسپل کمیٹی دعویٰ کرتی ہے کہ یہ گھر غیرقانونی طریقے سے بنے ہوئے ہیں جبکہ ان فلسطینی آباو و اجداد انہیں گھروں میں رہتے تھے۔

    یاد رہے کہ صیہونی فوج اب فلسطینیوں کو نماز بھی ہڑھنے نہیں دیتی۔متاثرین فلسطینیوں اور امام نے ایک جھونپڑی میں نماز شروع کی تو اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر شیلنگ کی اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔اسرائیلی رویے پر فلسطینی بہت ناراض ہیں اور نماز کی ادائیگی سے روکنے پر نفرت کا اظہار بھی کرتےہیں

  • حب میں بجلی گھرکی تعمیر اگست میں مکمل ہونے کا امکان ،چین نے تعاون کیا

    حب میں بجلی گھرکی تعمیر اگست میں مکمل ہونے کا امکان ،چین نے تعاون کیا

    کراچی:پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھ گیا .چین کے تعاون سے حب میں بجلی گھرکی تعمیر اگست میں مکمل ہوجائے گی۔ پاکستان چائنہ ہولڈنگس کا پاور پلانٹ تھر کول پاور پلانٹ سے دگنی بجلی پیدا کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت رواں سال اگست میں مکمل ہونے والے بجلی گھر کے باعث 39سو مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور سی پیک کے تحت بلوچستان میں یہ سے سب بڑا پروجکیٹ ہے۔حکام کے مطابق تھر کول پاور پلانٹ 607 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے چین کے تعاون سے

  • بی جے پی سے وفاداری، بھارتی پولیس کے سابق آئی جی فاروق خاں‌ گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر مقرر

    بی جے پی سے وفاداری، بھارتی پولیس کے سابق آئی جی فاروق خاں‌ گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر مقرر

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل فاروق خان کو گورنر ستیاپال ملک کا سکیورٹی مشیر تعینات کیا گیا ہے، مذکورہ افسر کشمیریوں‌ پر مظالم کے حوالہ سے بہت بری شہرت رکھتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق خان اس عہدے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا مشترکہ امیدوار ہے ، ڈوگری زبان بولنے والے فاروق خان کا تعلق جموں سے ہے اور اس کا نانا کرنل پیر محمد جموں وکشمیر میں جن سنگ (ہندو مہاسبھا) کا پہلا صدر اور آخری ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ کی فوج میں افسر تھا۔ وہ 1947ء میں جموں سے پاکستان کی طرف کرنے والے مسلمانوں کے قتل عام کی سازش میں ملوث تھا۔ فاروق خان جوکہ بدنام زمانہ ٹاسک فورسز کا آفیسر رہاہے نے 1990ءکی دہائی میں مقبوضہ کشمیر میں پولیس کا سپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست قتل اورلاپتہ کرنے کا ذمہ دارہے۔

    فاروق خان ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچے اور بھارتی ریاست ناگالینڈ میں پارٹی امور کا سربراہ بنا۔ وہ 1996ءمیں درگارہ حضرتبل سرینگر کے آپریشن میں بھی ملوث ہے جس میں 18 کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔ فاروق خان اس وقت بھارت کے زیر انتظام کئی جزیروں پر مشتمل علاقے لکش دیپ کا ایڈمنسٹریٹر تھا اور انہیں وہاں سے فارغ کرکے مقبوضہ علاقے میں گورنر کا مشیر مقرر کیاگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 20جون 2018ء کو گورنر راج نافذ کیاگیاتھا جبکہ ستیا پال ملک کو 23اگست 2018ء کو علاقے کا نیا گورنر مقرر کیاگیا۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں صدرراج نافذ ہے۔

    فاروق خان کو ہندوانتہاپسندوں‌ کو ہمدرد بلکہ کارکن سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت نے اسے گورنہ ستیہ پال ملک کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

  • اسٹاک مارکیٹ بہتری کی طرف رواں دواں ،13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

    اسٹاک مارکیٹ بہتری کی طرف رواں دواں ،13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

    کراچی:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤکے بعد مارکیٹ صرف 13پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے بعد مارکیٹ صرف 13پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طور پر 300کمپنیزکے 13کروڑ سے زائد شیئرز کاکاروبار ہوا جن میں 153 کمپنیز کے شیئرز میں کمی جبکہ 128کے شیئرز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس طرح کرنسی مارکيٹ ميں انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے160 روپے 5 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکيٹ ميں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی ۔ دوسری جانب صرافہ بازار ميں فی تولہ سونا1200 روپے اضافے سے83 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت1028روپے اضافے سے71 ہزار828روپے ہوگئی جبکہ