Baaghi TV

Author: +9251

  • دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    جتوئی. دریائے سندھ کا لنڈی پتافی کے مقام پر شدید کٹاو درجنوں بستیاں برباد سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یارومددگار سپر بند کی تعمیر کے لیے انتظامیہ خاموش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جتوئی لنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کا کٹاو تیزی پکڑ گیا پے دریا کے شدید کٹاو کی وجہ سے درجنوں بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں متاثرین کا کہنا پے کہ دس سال سے دریا کا کٹاو جاری لیکن مقامی نمائندے اور انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی جبک دریا کے کٹاو کی وجہ سے بستی جلال. . .بستی نوناری .بستی لسکانی دریا ئے برد ہوچکی ہیں اور سینکڑوں ایکڑ کهڑی فصلیں بھی دریا کا لقمہ بن چکی ہیں لیکن مقامی نمائندے صرف وعدوں تک محدود ہیں متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم اپنی مدد آپ نقل مکانی کر رہے ہیں مقامی انتظامیہ نے دیکهنا بھی گوارہ نہیں کیا نقل مکانی کرنے والے متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین عبدلقادر محمد مرسلین .عبدالروف مرید حسین سعید احمد محمد اجمل ملک سراج منظور احمد محمد علی محمد اسلم فیض رسول عبدالمجید غلام فرید نے کہا نہ تو ہمیں میڈیکل کی سہولت ہے روز بروز موذی امراض بڑھ رہے ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے پوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سپر بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکی ایک دوسرے کو مارنے لگے ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

    امریکی ایک دوسرے کو مارنے لگے ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

    واشنگٹن :دنیا کی سپر پاور میں اس وقت اس قدر بے چینی اور بغاوت کی سی کیفیت پائی جاتی ہے کہ اب امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپئے ہوچکے ہیں. تازہ واقعہ میں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ میں کم سے کم 68افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔

    گن کنٹرول تنظیم کے مطابق پچھلے48 گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چونسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروش اور نمائش کی کھلی آزادی کی وجہ سے مسلح تشدد اور فائرنگ کے واقعات، روز کا معمول بن گئے ہیں۔

  • فضائی سفر کرنے والوں‌ کیلئے خوشخبری، سفری سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں‌ میں‌ ستاسی فیصد تک کمی

    فضائی سفر کرنے والوں‌ کیلئے خوشخبری، سفری سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں‌ میں‌ ستاسی فیصد تک کمی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی جاری ہے، سی اے اے کے اس فیصلہ سے فضائی سفر کرنے والوں‌ مسافروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور انہوں نے اس فیصلہ کو سراہا ہے. اس فیصلہ کا اطلاق آج سے ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن/ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھالیا ہے. سی اے اے کی جانب سے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں پچھتر سے ستاسی فیصد تک کمی کردی گئی ہے.

    بڑے بیگز پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگز کے نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کرکے تمام سائز کے بیگز کے لیے یکساں طور پر پچاس روپے فی بیگ کردئیے گئے ۔ مذکورہ نرخ تمام ائیرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں پر لاگو ہوں گے، فضائی سفر کرنے والے مسافر اس فیصلہ سے خوش نظر آتے ہیں.
    محمد اویس

  • امریکی کانگریس نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں‌لانے کے لیے بل منظور کر لیا

    امریکی کانگریس نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں‌لانے کے لیے بل منظور کر لیا

    واشنگٹن :جمال خاشقجی کا قتل سعودی عرب کے لیے گلے کی ہڈی بنتے ہوئے نظر آرہا ہے. اس سلسلے میں امریکی ارکان کانگریس نے ایک بل منظور کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق امریکی اراکین کانگریس نے سات مخالف ووٹوں کے مقابلے میں چار سو پانچ موافق ووٹوں سے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کا مواخذہ کئے جانے کے بارے میں بل کی منظوری دیدی۔

    ذرائع کے مطابق یہ بل ریاست نیوجرسی کی رکن کانگریس ٹام مالی نووسکی نے انسانی حقوق کے قانون اور سعودی عرب جواب دہ کے عنوان سے تیار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر اگنس کالمرڈ نے حال ہی میں سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان اور متعدد دیگر سعودی حکام کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اس سلسلے میں واشنگٹن کے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔

  • اسلام آباد، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے نئے تعمیر کردہ آٹھ منزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

    اسلام آباد، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے نئے تعمیر کردہ آٹھ منزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

    معیاری تعلیم اور ریسرچ کے لیے جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں نوتعمیر آٹھ  منزلہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا،  جدید ترین سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کا افتتاح فاسٹ نیشنل نوینورسٹی کے چانسلر اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ  یونیورسٹی کے ریکٹر  ڈاکٹر محمد ایوب علوی  اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں طلبا وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات اور ریسرچ سہولیات  کی فراہمی کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی  کے اسلام آباد کیمپس میں تعمیر کیے گئے آٹھ منزلہ اکیڈمک بلاک  کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  یونیورسٹی چانسلر وسیم سجاد مہمان خصوصی تھے جب کہ ان کے ہمراہ فاسٹ کے سیکریٹری جنرل رانا غلام شبیر،  بورڈ آف ٹرسٹیز اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بشمول ڈاکٹر ثمر مبارک مند،  ڈاکٹر یو اے جی عیسانی، قیصر احمد شیخ، نوازش علی سیٹھ، محترمہ پروین قادر آغا، جسٹس ریٹائرڈ ایس علی اسلم جعفری، یونیورسٹی ریکٹر ڈاکٹر محمد ایوب علوی، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے اسلام آباد،  چینیوٹ فیصل آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے کیمپس ڈائریکٹرز ڈاکٹر وسیم اکرام، ڈاکٹر آفتاب معروف، ڈاکٹر حامد حسن، ڈاکٹر جواد شمسی اور ڈاکٹر محمد  طارق کے ہمراہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار انجنیئرر ضا رحیم نے بھی شرکت کیا۔

     فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے چانسلروسیم سجاد نے نوتعمیر شدہ بلاک کا دورہ بھی کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا،اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ نئی سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ عمارت کو   فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز کے لیے وقف کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین کلاس ر ومز، ماڈرن سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر اینڈ ریسرچ لیبز، فیکلٹی کے دفاتر اور دوسری سہولیات مہیا کی جائیں گی، اس کے علاوہ نو تعمیر بلاک میں جدید ترین ایچ یو بیگ لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں بیک وقت چار سو سے زائد افراد کے بیٹھنے کی سہولت  کے ساتھ ساتھ گر وپ سٹڈی کے لیے  خصوصی کمروں اور ڈیجیٹل ریسورسز کی فراہمی کے لیے انفارمیشن لیب بھی قائم کی گئی ہے، نو تعمیر عمارت میں طلبا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے  ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کیفیٹیریا بھی قائم کیا گیا ہے جس بیک وقت چار سو سے زائد لوگوں کے لیے جگہ بنائی گئی ہے جبکہ فیکلٹی اور مینجمنٹ کے لیے نوتعمیر بلاک میں ایک خصوصی ڈائیننگ ہال بھی قائم کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر محمد ایوب علوی کی زیر صدارت یوینورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منوقد ہوا جس میں نیشنل یونیورسٹی کے کیمپس ڈائریکٹر ز، رجسٹراراور دیگر آفیشلز نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر یونیوسٹی کے انتظامی اور تدریسی امور کے حوالے سے مختلف  تبادلہ خیال کیا گیا.
    محمد اویس

  • کوئٹہ :کان میں پھنسے  9  کان کن جاں بحق، دیگر کان کنوں کو بچانے کے لیے کوششیں جاری

    کوئٹہ :کان میں پھنسے 9 کان کن جاں بحق، دیگر کان کنوں کو بچانے کے لیے کوششیں جاری

    لاہور: بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنسے9 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا، اس درمیان مزید کان کنوں کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔جس کے لیے ہنگامی طور پر کوششیں کی جارہی ہیں.

    ذرائع کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیاں، کی جا جارہی ہیں اور مزدوروں کی تلاش کے لئے گذشتہ اڑتالیس گھنٹے سے زائد عرصے سے آپریشن جاری ہے۔

    کان میں پیش آنے والے حادثے پر مزدوروں اور کان کنوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس حادثے کے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا- دو روز قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان کنو ہزاروں فٹ گہری کان میں پھنس گئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں پچھلے 9 سالوں میں 5سوسے زائد کان کن ہلاک ہوگئے ہیں.ان کانوں میں مزدوری کرنے والے کان کنوں کی زندگیوں‌کو ہروقت شدید خطرات کا سامنا ہوتا ہے .اطلاعات کے مطابق 6 ماہ کے دوران بلوچستان میں کانوںکان کنی کے دوران 33 حادثات ہوئے جن میں کام کرنےوالے 47 کان کن ہلاک ہوگئے

  • مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

    مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

    مقبوضہ بیت القدس:فلسطینیوں پر صیہونیوں کےظلم وتشدد جاری ایک تازہ واقعہ میں‌غرب اردن میں ایک صیہونی نے اپنی کار سے کچل کر ایک چھے سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔غرب اردن کے شہر الخلیل کے علاقے ترقومیا کے قریب یہ فلسطینی بچہ سائیکل سے جا رہا تھا کہ ایک صیہونی نے اس پر اپنی کار چڑھا دی۔
    اپریل میں بھی ایک صیہونی نے بیت لحم میں ایک ٹرک سے بیالیس سالہ ایک فلسطینی خاتون کو کچل کر شہید کر دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا صیہونی حکومت کی نیتسال جیل کی کال کوٹھری میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ اسے گذشتہ مہینے بیت لحم کے علاقے بیت فجار سے صیہونی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔یہ فلسطینی شدید بیمار تھا مگر صیہونی حکومت نے اسے طبی سہولیات فراہم نہیں کیں اور نتیجے میں شہید ہو گیا۔

  • انکشافات ہی انکشافات ،میٹرو بس منصوبے کے ریکارڈ میں‌تبدیلیوں کے انکشافات

    انکشافات ہی انکشافات ،میٹرو بس منصوبے کے ریکارڈ میں‌تبدیلیوں کے انکشافات

    لاہور:پاکستان میں انکشاف پر انکشاف اب کلچر بن کر رہ گیا ہے کہیں‌صاف پانی سکینڈل میں‌انکشافات تو کہیں سیلاب متاثر ین فنڈ میں‌کرپشن کے انکشافات کی خبریں گردش کرتی ہیں‌.لیکن اسی اثنا میں ایک اور انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق مختلف صوبائی محکموں کی جانب سے نیب لاہور میں جمع کرائے گئے میٹرو بس کے ریکارڈ میں انکشافات سامنے آگئے۔

    نیب کی جانب سے میٹروبس لاہور کے احتساب سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جن میں مختلف صوبائی محکموں سے مزید ریکارڈ نیب لاہور نے طلب کیا، ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے میٹروبس کے احتساب سے متعلق مطلوب تمام ریکارڈ اب نیب کو پھر سے پیش کردیاگیا ہے۔

    نیب لاہور نے مختلف پیکجز پر دستاویزات، منصوبے کے میٹریل میں قیمت خرید سے متعلق ریکارڈ اور ملٹی پی سی ون میں منظور ہونیوالے پروگرام کے متعلق جواب مانگا تھا، اب محکمہ ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ، ایل ڈی اے اور پی ایم اے کی جانب سے تمام تر تفصیلی ریکارڈ نیب کو پیش کر دیا گیا۔

  • سرکاری خزانے سے رقم خرچ، کابینہ نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف، زرداری سمیت سب پریشان ہو گئے

    سرکاری خزانے سے رقم خرچ، کابینہ نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف، زرداری سمیت سب پریشان ہو گئے

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن او ر پیپلز پارٹی کے دور میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کئے اربوں‌ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کابینہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے 8.7ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35کروڑ اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے،

    نواز شریف، زرداری کے پاس کتنی گاڑیاں تھیں، سیکورٹی کی مد میں کتنا خرچہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے اور ثقافت ڈویژن کو وزارت اطلاعات سے واپس لے کر وازارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سرکاری عمارتوں کے مستقبل سے متعلق ایجنڈہ موخر کردیا گیا ہے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سکیورٹی اور بیرونی دوروں‌ سے متعلق اخراجات کی جو دستاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے، جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کیے، اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ، 35 کروڑ، یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے 32 کروڑ اور سابق صدر ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے ہیں.

    کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کوڈیلی میل میں شائع خبرسے جڑے اعدادشمار، دیگر تفصیل سےآگاہ کیاگیا، ریکوڈک فیصلے پر کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے، ریکوڈک کےفیصلے کا تفصیلی جائزہ لینےکےلیےکمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی ریکو ڈک سے متعلق فیصلے کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کریگی ، انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں حماداظہر،عشرت حسین،شہزاداکبر،سیدقاسم،اٹارنی جنرل شامل ہونگے، سکوک بانڈز اور یورو بانڈز بارے لیگل ایڈوائزرز کی ٹیم بنادی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ توصیف فاروق کو چیئرمین نیپرا،ڈاکٹر ناصرکو چیئرمین نیوٹیک مقررکرنیکی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےہیلتھ کیئر مینجمنٹ بل 2019 کی منظوری دے دی ہے،

    وفاقی کابینہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئ یہے. کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی بنی گالہ رہائشگاہ کا خرچ خود اٹھاتے ہیں، انہوں نے گھر تک سڑک اپنے پیسوں سے بنوائی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کیمپ آفسز تو دور کی بات ہے کسی وزیر کا بھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

  • جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے والے سے بھی "کل”سوال کیا جائے گا،شہباز گل

    جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے والے سے بھی "کل”سوال کیا جائے گا،شہباز گل

    لاہور:پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے والوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والوں کو ڈرنا چاہیے .جھوٹ بولنے والوں سے کل سوال ہوگا

    شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں اس جھوٹی خبر کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے قبرستانوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے .شہباز گل نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ڈرنا چاہیے .اپنے ایک اور بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ریاست مخالف قوتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں‌ بے چینی پھیلانے اور سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے کا مشن اختیار کررکھا ہے

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس جھوٹی افواہ پر حکومت مخالف سوچ کے حامل لوگوں نے اس افواہ پر جلتی پر تیل چھڑکنےکا کام کیا ہے اور جھوٹ پر جھوٹ بول کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے.