لاہور(باغی ٹی وی) ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے،اعداد شمار کے مطابقایف ڈی آئی گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3ارب 74 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکے مقابلے میں ایک ارب 73 کروڑ70 لاکھ ڈالر رہی،یہ اعداد شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت بڑی مالی اور مالیاتی ضروریات ، کمزور اور غیر متوازن رترقی جیسے سخت چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے
سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کےباعث سب سے بڑے چین سے سرمایہ کاری کم ہوکر 54 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، دوسری طرف واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات خراب ہونے کے باعث 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد بھی واپس گئی.اور اسی طرح برطانیہ سے بھی سرمایہ کاری میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی
Author: +9251
-

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی
-

امریکی گلوکار جوناس کی اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی.
امریکی گلوکار جوزف جوناس اور ٹرنر نے ہنی مون کیلئے مالدیپ کارخ کر لیا.جوناس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی بیوی ٹرنر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شئیر کی ہیں.جونا س نے ٹرنر کے ساتھ پہلی بار شادی لاس ویگاس میں کی جس میں ان کی فیملی نے شرکت نہیں کی تھی.اور پھر دونوں نے جون میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس با ر انہوں نے ا پنی شادی کی تمام تقریبات فرانس میں کی جس میں بڑی تعداد میں ان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی .
-

مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 413 بھارتی فوجی ہلاک .رپورٹ
پچھلے 5 سال میں مقبوضہ کشمیر کے اندر 413 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ، بھارت کا رپورٹ میں اعتراف
باغی ٹی وی رپورٹ بھارتی لوک سبھا میں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ پچھلے پانچ سال میں مقبوضہ کشمیر میں 960 بندوق بردار حریت پسند شہید اور 413 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست کے ہوم سیکرٹری جے کرشن ریڈی نے لو سبھا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں یعنی 2014 سے جون2019 تک 960 حریت پسند کشمری شہید اور 413 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کافی اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں.اور ریاست میں ملی ٹینسی کو کم کرنے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں.
-
کار میں گائے چوری کی انوکھی واردات چور پکڑے گئے
مظفرگڑھ میں پولیس نےچوری کی انوکھی واردات ناکام بنادی،مہنگی کار کے اندر گائے زبردستی گھسا کر چوری کرکے فرار ہونے والے چور پکڑے گئے،گائے بھی برآمد کرلی گئی.مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک کار کو پکڑلیا،پولیس ذرائع کیمطابق کار سوار چوروں نے ضلع جھنگ سے گائے چوری کی اور گائے کو قیمتی کار میں گھسا کر مظفرگڑھ منتقل کررہے تھے.پولیس تھانہ رنگپور نے کار سمیت گائے برآمد کرلی.گائے چور دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ایک چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.پولیس تھانہ رنگپور نے گائے چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.


-

بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ
پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،افغانستان میں اربوں ڈالرز کی بھارتی سرمایہ کاری ضائع، بھارت افغان امن عمل سے باہر، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بھارت پریشان، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں ایک تفصیلی مضمون شائع ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اربوں ڈالر کی سرمایہ کار کے باوجود بھارت پورے افغان امن عمل میں نظر نہیں آرہا، نئی صورتحال کے مطابق پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے ساتھ طالبان امن معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس سے اسلام آباد کو افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں بھارت کی موجودگی یا آواز برائے نام رہ گئی ہے جبکہ پاکستان نے اس موقع کو خطے کی جیوپولیٹکس میں مرکزی کردار منوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔اخبار کے مطابق اب امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔ بھارت کو تازہ دھچکا اس وقت لگا جب افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا کہ افغانستان میں 28ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن طالبان کے ساتھ امن مذاکرات مکمل ہونے تک موخر کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے دورہ دہلی کے دوران اس کی مخالفت کی تھی۔ اجیت دوول نے افغانستان میں وقت پر انتخابات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت نے اٹھارہ سال تک زیادہ تر افغان حکومت سے سرمایہ کاری کی۔ امریکہ چین اور روس کو ایک صفحے پر لانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور گزشتہ ہفتہ پاکستان بھی امن عمل میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بھارت سیکورٹی تحفظات کے باوجود اس عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے قریب سمجھے جانے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی دوحا اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے سہولت کار تھے۔دریں اثنا افغانستان کی موجودہ منتخب حکومت غیر معمولی دباؤ میں ہے۔
پاکستان اس پوزیشن سے مکمل طور پر مطمئن اورخوش ہے، امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں۔ چین اور پاکستان اصولی اتحادی ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے ٹویٹس کے باوجود اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔ جبکہ امریکہ، صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کے لئے تیار ہے۔ -

دریائے چناب سے ملحقہ علاقے میں کٹاؤ کا سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوڈاکٹر حفصہ کنول نے ہدایت کی ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، محکمہ انہار کٹاؤ کی روک تھام، آبادیوں اور زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرے، بلدیاتی ادارے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے تمام سیوریج نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، سی ای اوز محمد افضل شاہد، ڈاکٹر زاہد تنویر، ایگزیکٹو انجینئرز رائے محمد نواز، عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ سمیت مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور زراعت ڈیپارٹمنٹ کے افسران دریائے جہلم سے ملحقہ علاقہ جات کا تفصیلی سروے کرائیں اور اگر گزشتہ دنوں دریا سے گزرنے والے سیلابی ریلے سے کسی قسم کے نقصانات ہوئے ہیں تو اس بارے رپورٹ پیش کی جائے، محکمہ انہار کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز دریائے چناب کے حفاظتی پشتہ جات کا معائنہ کریں، ڈنگہ کے قریب نہر اپر جہلم کے پشتوں، ککرالی کے قریب نالہ بھمبر کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا بھی معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر ز ہیلتھ و ایجوکیشن ممکنہ سیلاب یا کٹاؤ کا شکار علاقوں میں سکولوں اور ہسپتالوں کا سروے کرائیں اور ایسے اداروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جنہیں خطرہ ہو سکتا ہے تاکہ انہیں محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا گجرات میں بیشتر بڑے سیوریج نالوں کی صفائی کی جاچکی ہے، کھاریاں میں مین سیوریج نالے کی طویل عرصے بعد ڈی سلٹنگ کی گئی ہے، دیگر میونسپل کمیٹیاں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،افسران تمام کام کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم فعال کیا جاچکا ہے، محکمہ صحت، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ بھی الرٹ رہیں۔ اس سے قبل تمام محکموں کے سربراہان نے فلڈ ریلیف کے بارے میں پلان بارے بریفنگ دی۔
-

موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار, موٹرسائیکلیں برآمد
چنیوٹ
تھانہ لالیاں ایس ایچ او رائے ارشد کھرل کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار, موٹرسائیکلیں برآمد
تھانہ لالیاں پولیس نے مخبری ہونے پر ناکہ لگایا اور موٹرسائیکل چور گینگ کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 8 مسروقہ موٹر سائیکل برامدکرلیا گیا ہے ملزمان تھانہ لالیاں، تھانہ چناب نگر، تھانہ سٹی چنیوٹ اور سرگودہا کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھےملزمان میں امتیاز اور محمد یار سکنائے 54 جنوبی سرگودہا شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے برامد کیے گئے موٹر سائیکلز اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں ڈپی او سید حسنین حیدر کی اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او لالیاں اور انکی ٹیم کو شاباش -

احتجاج کرنے والے ایتھوپین نوجوان کو گولی مارنے والا اسرئیلی فوجی رہا
اس فوجی کو رہا کر دیا گیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا
اسرائیلی وزارت انصاف نے اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ اس ہلاکت نے ملکی سطح پر وسیع احتجاج کو جنم دیا۔
پولیس افسر نے جو ملازمت سے باہر تھا یہ بتایا کہ اس نے 30 جون کو حیفا کے نزدیک کریات حائیم میں چند نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوتے دیکھا تو ان کو علاحدہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم جب اس افسر کو محسوس ہوا کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے تو اس نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں 19 سالہ سولومن تیکا نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔
تاہم عینی شاہدین نے اس افسر کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ افسر پر پابندیاں عائد ہوں گی اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
-

مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، قطر اگلے پانچ سال میں بالکل تبدیل ہوں گے، اگر ہم اگلے پانچ سال میں کامیاب ہوگئے تو دنیا ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جنگ ہے یہ میری جنگ اور میں کامیابی کے بغیر مرنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔
دوسری جانب لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
لبنان کے سابق وزرائے اعظم میں نجیب میقاتی، فواد السنیورہ، تمام سلام شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برادرانہ تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ 33 سالہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جدید سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے معمار ہیں۔ وہ سعودی خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ اور بغیر مرد کفیل کے کاروبار کرنے کی اجازت دی۔مملکت کا تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے پلان 2030ء بنایا۔ 2018ء میں ملک بھر میں اور شاہی خاندان کے متعدد افراد کیخلاف کرپشن مخالف مہم چلائی اور 100 ارب ڈالرنکلوائے۔
-

بی جے پی لیڈر کی ویب سائٹ ہیک ، کشمیر آزاد کرو کے نعرے درج
بھارتی حکمران بی جے پی لیڈر کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی کشمیر آزاد کرو کے نعرے درج کر دیے گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکر نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما جاتا شنکر تری پاٹھی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی. ویب سائٹ پر ہمارا کشمیر آزاد کرو اور برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جملے لکھ دیے گئے.
واضح رہے کہ ویب سائت کے ہیک کیے جانے اور اس پر اپنا مواد چسپاں کرنے کا سلسلہ کافی پرانا ہے. دنیا بھر سےہیکرز ایسی کاروائیاں کرتےرہتےہیں اور اس کے پیچھے اپنے اپنے ایجنڈے کو بھی پروموٹ کیا جاتاہے.