Baaghi TV

Author: +9251

  • ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

    ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

    8طیارےایس400میزائل نظام کےپارٹس لاچکےہیں،مزیدآرہےہیں، ترک صدر

    باغی ٹی وی رپورٹ ترکی کے صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ 8طیارےایس400میزائل نظام کےپارٹس لاچکےہیں،مزیدآرہےہیں ترکی میں روسی ساختہ ایس400میزائل نظام کی تنصیب اپریل2020تک مکمل ہوجائیگی ایس400میزائل نظام ان کیخلاف مضبوط دفاعی نظام ہےجوملک پرحملہ کرناچاہتےہیں
    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “

  • انقرہ  میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    انقرہ میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    15 جولائی 2016 میں ترکی کی جائز جمہوری حکومت کا تحتہ الٹنے کے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں 15 جولائی 2016 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کے خلاف دا ستان تحریر کرنے والے مقامات میں سے ایک بیش تپے صدارتی محل بھی ہے۔

    اس داستان کے تحریر کرنے کے تیسرے سال کے موقع پر صدارتی کلیئے میں میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کلئیے کے سامنے ان کے منتظر شہدا کے عزیزواقاراور غازیوں سے بات چیت کی اور پھر سب شہدا کی یادگار کی جانب چل دیئے۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔

    بعد میں صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے شہداء کے لیے دعا کی ۔

    صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے بعد میں میں بیش تپے ملت مسجد میں ختم ِقرآن کریم کی محفل میں شرکت کی۔

    صدر ایردوان نے یہاں پر شہدا کے لئے قران خوانی کی جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش بوسنیا ہرزِ گوینا کی عوامی مجلس کے اسپیکر باقر میں عزت بیگوویچ ، نائب صدر فواداوکتائے، متعدد وزرا اور 15 جولائی شہدا کے عزیزواقارب اور غازیوں نے شرکت کی ۔

  • لندن:چارسدہ کی دو جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

    لندن:چارسدہ کی دو جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

    ندن: چار سدہ کی سر جڑی بچیوں کا لندن کے اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔یہ آپریشن پچاس گھنٹے تک جاری رہا. والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی.ان بچیوں کے آپریشن کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اہم کردار ادا کیا

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد سے تعلق رکھنے والے سر جڑی بچیاں صفا اور مروہ کا لندن کے اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔اس سے قبل ان کے دو آپریشن کئےگئے تھے۔تیسراآپریشن پچاس گھنٹے تک جاری رہا جو کامیاب رہا۔

    یا د رہے کہ ان بچیوں کے آپریشن کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نےاہم کردار ادا کیا اور سر جڑی بچیوں صفا اور مروہ کا علاج لندن میں انتظامات کیے .

  • لالہ موسیٰ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری، 1 منشیات فروش گرفتار

    لالہ موسیٰ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری، 1 منشیات فروش گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے سنگین مقدمات میں ملوث 4 خطرناک مجرم اشتہاری اور ایک منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم کے سلسلہ میں گجرات پولیس کا گرینڈ آپریشن،ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ رانا عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخو پورہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف جگہوں پر کریک ڈاؤن کر کے راہزنی اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 4خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے۔مجرم اشتہاریوں میں مختار احمد ولد محمد انور سکنہ شیخوپورہ 2۔افتخار احمد ولد سلطان احمد سکنہ شیخوپورہ 3۔ریاض علی ولد دائم علی سکنہ ننکانہ صاحب 4۔صابر حسین ولد محمد صادق ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن کرکے نوگزہ قبرستان کے قریب چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم نیک محمد ولد جلال خاں سکنہ نوشہرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کرکے 9-Cکا مقدمہ درج کرلیا۔

  • سیلفی کی نذر ہوئیں دو اور جانیں

    سیلفی کی نذر ہوئیں دو اور جانیں

    سیلفی کی دو اور جانیں نذر ہو گئیں . سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی کے باپ بیٹی کی سیلفی نے جان لے لی۔

    سیلفی کا جنون باپ بیٹی کی جان لے گیا۔ سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں سیر کرنے آئی کراچی کی 17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری۔ بیٹی کو ڈوبتے دیکھ کر لڑکی کے والد نجیب شجاع اپنی بیٹی کو بچانے دریا میں کود گئے جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹی دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گئیں۔

    پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نجیب شجاع کی لاش آئین کے مقام پر جبکہ اس کی بیٹی اریش نجیب کی لاش مدین کے مقام پر دریا سے نکال کر لاشوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا۔ جنہیں قانونی کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔

    دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان ہے۔

  • لاہور:موٹر سائکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،انتظامیہ خاموش تماشائی

    لاہور:موٹر سائکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،انتظامیہ خاموش تماشائی

    لاہور:لاہور میں‌موٹر سائیکل چوری ہونا اب معمول کے واقعات میں سے ایک واقعہ بن کر رہ گیا .تمام تر حفاظی اقدامات اور سی سی ٹی وی کمیروں کے باوجود چور موٹر سائیکل لے جارہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی ہی نظر آتی ہے .تازہ واقعہ میں بادامی باغ سے شہری عدنان کی موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور پہلے موٹرسائیکل کے قریب آتا اور پھر اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے۔ شلوارقمیص میں ملبوس چورکا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باجود ملزم کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔

  • ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاہور:ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا پولیس کے بس کی بات نہیں رہی .اکثر منچلوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے .لیکن ایک تازہ واقعہ میں ایک نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا جس کے خلاف ڈی آئی جی کو ایکشن لینا پڑا .تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں نوجوان ولید بلوچ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان ولید بلوچ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنز کی منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کوخط بھی لکھ رہے ہیں۔

  • بغداد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے،کئی ہلاکتیں

    بغداد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے،کئی ہلاکتیں

    عراق کے شہر بغداد کی امام بارگاہ میں دوہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بغداد میں امام بارگاہ میں دو خودکش دھماکوں سے کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی ہے جبکہ اس کارروائی میں چودہ افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یاد رہے 9 مئی کو مشرقی بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 08 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جون کے اواخر میں اہل تشیعہ کو نشانہ بنانے والی ایک الگ کارروائی میں 02 افراد لقمہ اجل بنے۔

    عراق نے 2017 میں کئی مہینوں کی کارروائیوں کے بعد داعش کی خود ساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں.اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں.اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں،ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے،سول ایوایشن اتھارٹی.
    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا تھا. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند کی گئی ،

  • پیرا گون سکینڈل:خواجہ برادران بھی آج جارہے ہیں عدالت میں‌ ،جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا امکان

    پیرا گون سکینڈل:خواجہ برادران بھی آج جارہے ہیں عدالت میں‌ ،جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا امکان

    لاہور:آج کا دن ن لیگ کے لیے بہت بھاری،کہیں ایک طرف اسلام آباد میں مریم کے لگائےگئے الزامات کے بعد جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر سماعت ہوگی تو کہیں لاہور میں نواز شریف کے کار خاص خواجہ برادران کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی ، دونوں بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آج پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آج احتساب عدالت کے جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ نیب کی جانب سے ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    یاد رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی سےمتعلق تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی، تینوں افراد اپنے گھروں میں موجود نہیں ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، ملزمان کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔