Baaghi TV

Author: +9251

  • ماروی میمن کے اسحاق ڈار ،انوشہ رحمان کے خلاف انکشافات،ابھی بہت کچھ بتاوں گی

    ماروی میمن کے اسحاق ڈار ،انوشہ رحمان کے خلاف انکشافات،ابھی بہت کچھ بتاوں گی

    اسلام آباد :ماروی میمن کے انکشافات نے ہلچل مچادی ،اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے درمیان کیا کچھ ہوا کچھ بتا دیا اور باقی انکشافات بہت جلد کرنے کا اعلان کردیا .چوہدری نثار کی حمایت میں‌بول پڑیں.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

    ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔ماروی میمن نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

    ماروی میمن نے چوہدری نثار کی حمایت میں بھی بہت کچھ کہہ دیا چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا،ماروی میمن نے کہا کہ چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔
    اپنے انکشافات کے کچھ حصے کا انکشاف کرنے والی ماروی میمن نے سنسی خیز مزید انکشافات کرنے کی دھمکی دی ،ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔

  • ہیرتک روشن کی فلم ‘سپر 30’ کی کچھ عجیب کہانی

    ہیرتک روشن کی فلم ‘سپر 30’ کی کچھ عجیب کہانی

    بہار ڈاسپورٹا نے بدھ کو مطالبہ کیا ہے کہ بہار کی حکومت ‘سپر 30’ کوجمعہ کو ریلزکرنے کا اعلان کیا ہے،یہ فلم بزنس کے بانی آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے.

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق یہ فلم پٹنہ کی بنیاد پر جمعہ کو سکرین پر نظر آئے گی. اداکار ہیرتک روشن اس فلم میں آنند کمارکا کردار ادا کررہا ہے. بائیپک نےاس فلم میں طلباء کی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی اور جدوجہد پربھی روشنی ڈالی ہے جو طلبا غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں .
    بہار فاونڈیشن کے چیرمین عبدالرحمان کا کہنا ہےکہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی ہے جو غریب بچوں کے لیے دراد رکھتا ہے . اس فلم میں ایک استاد بہادری کا مظاہرکرتا ہوا اپنے طالب علموں کو غیرمعمولی حالات سےنکال کے کامیابی کے راستہ پر لانا چاہتا ہے. اس فلم میں ایک استاد کا اپنے طالب علموں کے لیے کاوش کو سراہا ہے.

  • کیسکو کے دعوے پورے نہ ہوسکے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ ، خلجی کالونی ،ائیر پورٹ روڈ عالمو چوک. کلی عمر. شالکوٹ. کلی کوتوال ، پشتون آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہے دوپہر 2 بجے سے بجلی بند ہے 9 گھنٹے گزرنے کے باد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکھی شدید گرمی میں بزرگ، بچے، بڑے شدید کوفت کا شکار ہیں کیسکو حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں اور کیسکو کا شکایتی نمبر مسلسل مصروف جا رہا ہے علاقہ مکینوں کا کیسکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

  • رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ سے متعلق منشیات کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے.

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ سے تفتیش کے لیے اے این ایف کی 5 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے. اےاین ایف ہیڈکوارٹرز کے سینئرڈائریکٹر تفتیشی ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں. خصوصی تفتیشی ٹیم نے عدالت کی اجازت سے ڈسٹرکٹ جیل لاہورکا دورہ کیا ہے.

    حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ سمیت دیگرگرفتارملزمان سےجیل میں تفتیش کی گئی، منشیات کیس میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں.

  • مکمل کوئٹہ جام عوام کو شدید مشکلات۔

    کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ چوک کے مقام پر بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے باعث کوئٹہ شہر اور بائی پاس روڈ پر صبح سے ہزارو گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہے مسافرو مریضوں خواتین بچے اور ٹرانسپورٹرو کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ساتھ ہی کچھ میٹر پر میں ایمرجنسی ہسپتال ہے جہاں انے والے مریضوں کو مزید تکلیف کا سامنا ہے جب کے رات کے وقت بھی ٹرافیک کا نظام مکمل طور پر خراب ہے اور ٹرافیک جام ہے اور انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔مزید اطلاعت کے مطابق دھرنے سے مرکزی قیادت کا دبنگ اعلان کہ مزاکرات جاری ہیں اگر مرکزی قیادت یا بلوچستان کا کوئی بھی ٹیچر کو گرفتار کیا گیا تو اس کے ردعمل کل سے بلوچستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے تمام کالجز تمام تعلیمی دفاتر کی مکمل تالا بندی بھی کر دی جائے گی۔

  • مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کو سراسر ناجائز قرار دیا اور کہا ہے کہ تاجر مال نہیں‌ اٹھا رہے جس سے ملیں بند ہو رہی ہیں‌ اور لاکھوں مزدوروں کیلئے سخت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن بھی کھل کر ایف بی آر کیخلاف میدان میں آ گئی ہے، اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ سات اعشاریہ پانچ فیصد جی ایس ٹی فیصلے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں کیا گیا، اپٹما عہدیداران نے ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس کے ذریعہ حکومت کی توجہ اپنے مسائل کی جانب دلوانے کی کوشش کی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو معاملات میں مداخلت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہڑتال نہیں کر رہے مگر مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار نہیں چل رہا۔

    اپٹما عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس دینا چاہیے جبکہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ بیٹھ کر ٹیکس کا نظام قابل عمل بنائے، واضح رہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیمیں بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں‌ اور ہڑتالیں‌ کی جارہی ہیں تاہم حکومت ابھی تک ان کے مسائل حل کرنے اور مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکی ہے.

  • عمران خان نے 11 ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،یہ ماننا پڑے گا کہ عمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں، مبصرین

    عمران خان نے 11 ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،یہ ماننا پڑے گا کہ عمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں، مبصرین

    لاہور(خصوصی رپورٹ باغی ٹی وی )وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف مخالفین باقاعدہ ایک منصوبہ بندی سے مہم جوئی کررہے ہیں اور اسے ایک ناکام حکومت قرار دے رہے ہیں لیکن غیر جانبدار مبصرین اور معاشی ماہرین نے ملک میں مہنگائی اور معاشی حالات کی سنگینی کے باوجود عمران خان کی حکومت کے اچھے پہلووں کی نشاند ہی کی ہے اور کہا ہےکہ عمران خان کی حکومت میں بہت اچھے کام بھی ہوئے ہیں‌جو پچھلی حکومتیں برسوں سے نہیں کرسکیں

    غیر جانبدار معاشی ماہرین اور مبصرین کے مطابق عمران خان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ بھی کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 30 فیصد کم ہوگیا ہے. دوسری اہم کامیابی یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اب تک 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کردیا ہے. یاد رہے کہ یہ 10 ارب ڈالر اصل زر نہیں بلکہ سود ہے جو موجودہ حکومت نے ادا کیا ہے

    معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ 14 فیصد کم ہوا ہے.جس سے بیلنس آف پے مینٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا خطرہ ٹل گیا .سب سے اہم تبدیلی جو اس وزیر اعظم کی حکومت نے کی وہ وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات 30 فیصد کم کردئیے ہیں.اس حکومت کی کامیابیوں سے متعلق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسوں سے خسارے میں جانے والی پاکستان کی پوسٹل سروس اب نقصان نہیں بلکہ نفع میں جارہی ہے. نشینل ہائی وے نے اپنا سفر کامیابی کی طرف شروع کیا اور نقصان کی بجائے فائدے کی طرف جانے لگا .پہلے ہی سال میں این ایچ اے نے 43 ارب بچائے

    پی آئی اے جو پچھلی حکومتوں کے دور میں نقصان ہی معیشت کو دیتا رہا اور یہ نقصان سبسڈی کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی رہی .وہی پی آئی اے عمران خان کے دور میں نفع دینے لگی ہے.ایسے ہی پاکستان ٹیلی وژں کا حال ہے جو اب نقصان نہیں بلکہ نفع دے رہا ہے.

    عمران خان کی حکومت نے معیشت کو تباہ کرنےوالے عناصر اور ذرائع کے خلاف جہاد کیا اور دیمک کی طرح چاٹنے والا کھیل منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے.ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے احتساب کے عمل کا تحفظ اور اس کی مدد کی جارہی ہے.تقریبا 1 لاکھ ایکڑ رقبہ بڑے بڑے قابضین سے واگزار کروا کر واپس ریاست کو سپرد کیا اور یوں اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واپس لیں.گیس اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرکے اربوں روپے بچانے شروع کردیئے جو چوری کی صورت میں ضائع ہوجاتے تھے.

    عمران خان نے پاکستان کے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے اور کسانوں کوفصل پر مکمل اور بروقت ادائگیوں کو یقینی بنایا.

    وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے فاٹا کو کے پی میں‌ضم کرکے ان کو وہی سہولیات دی گئیں جو کے پی کے دوسروں شہریوں کے لیے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کےلیے 1 کھرب 62 ارب کے پیکجز کا اعلان کیا .پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کرکے فاٹا اور بلوچستان کے شہریوں کے لیے اربوں روپے دئیے.

    اس حکومت کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ پہلی مرتبہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور بھارت کے جارحانہ عزائم کا سختی سے جواب دیا.جس طرح 27 فروری کو قوم نے دیکھا،

    پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر کیا اور دنیا بھر میں تعلقات کو از سر نو ترتیب دیا .پاکستان نے سعودی عرب،چین،عرب امارات ،قطر اور ملائشیا کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کیے اور نئ تجارتی کامیابیاں حاصل کیں،افغانستان میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا

    غیر جانبدار مبصرین کے مطابق یہ کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے کہ اس نے دیار غیر میں غیر ملکی جیلوں کی سلاخوں میں‌بند پاکستانیوں کو رہائی دلا کر ان کے وطن پاکستان لائے اور خاندان اور قبیلے کے غموں کو خوشیوں میں بدل دیا

    غریب عوام کے لیے احسان پروگرام شروع کیا اور غربت ختم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیےاور مقصد کے لیے 1 کھرب 80 ارب روپے مختص کیے

    دور دراز سے محنت مزدوری کے لیے آنےوالوں کے لیےشہروں میں قیام گاہیں بنائیں اور وہاں ان کو رہنےسہنےاور دیگر سہولیات فراہم کیں ،وہاں ان کو کھانا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں

    پاکستان کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیا فراہم کرنے کا پہلی مرتبہ سلسلہ شروع ہوا اور پہل مرتبہ کے پی،سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں‌8 کروڑ غریب شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے.جس میں ایک خاندان کے لیے 7 لاکھ 20 ہزار کی رقم حکومت ادا کرے گی .ملک کے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے 1 کھرب مختص کیے گئے

    ملک میں‌تجاری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پہلی مربتہ عمران خان کی حکومت نے تجارتی بیڑوں کی تعداد 9 سے 12 کردئیے اور یہ تعداد 50 تک بڑھانے کا پروگرام ہے.

    مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پہلے کسی حکومت کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ حج اور عمرے کے لیے جانےوالوں کا خیال رکھے .اعزاز بھی عمران خان کی حکومت کو حاصل ہے کہ پہلی بار روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت پاکستانی زائرین کی سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے اور اب پاکستانیوں کی امیگریشن سعودی عرب میں نہیں پاکستان میں‌ہوا کرے گی اور زائرین کو ہر مشکل اور پریشانی سے بچانے کے لیےاقدامات کیے گئے

    عمران خان نے بے گھر پاکستانیوں کو اپنا گھر دینے کے لیے 50 لاکھ گھر بنا کر آسان اقساط میں غریب عوام کو دینے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہے.ملک میں‌سیاحت کے فروغ کے لیے اقدات کرنا بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں‌آئے.ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے عرصے کےبعد نئے ڈیم کی بنیاد رکھی اور اس سلسلے میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے.ملک کو فضائی آلودگی سے بچانےکے لیے اقدامات بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں آتے ہیں.صاف پاکستان مہم چلائی .مبصرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بدلتے ہوئے موسموں کی زد میں پاکستان بھی آگیا ہے اور بدلتے ہوئے موسموں کے نقصانات سے بچنے کے لیےملک بھر میں اربوں درخت لگاکر پاکستان کو بہتر موسم حالات دینے میں سر دھڑ کی بازی بھی عمران خان نے لگائی ہے.

    یاد رہے کہ اس وقت عمران خان کےمخالفین موجودہ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں کہ اس حکومت نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا .عمران خان پر الزمات وہ لگارہے ہیں جن پر کرپشن کے کیسز اور وہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے عمران خان کو اس وقت ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں لیکن ملک کے غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ تمام تر کمیوں اور کوتاہیوں کے باوجود عمران خان اس ملک کے 30 سال پرانے گند کو صاف کررہے ہیں اور ملک کو صیحح سمت میں لے کر چل رہے ہیں. مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات پر تو کسی کی دو رائے نہیں کہ عمران خان اس ملک کو روشن دیکھنا چاہتا ہے.

    30. Nationwide cleanliness drive
    31. Climate Change mitigation – Plantation of Ten Billion Trees in entire country
    PM Imran khan committed to deliver!!

  • گجرات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، کروڑوں کا ٹھیکہ لاکھوں کا غبن

    گجرات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، کروڑوں کا ٹھیکہ لاکھوں کا غبن

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) کروڑوں کا ٹھیکه لاکھوں کا غبن گجرات کے علاقہ سائیں راجہ پھاٹک جى ٹى روڑ پر نالے کى تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کا بڑا انکشاف
    تفصیلات کے مطابق دربار سائیں راجہ پھاٹک جى ٹى روڑ پر نالے کى تعمیر میں پرانى و غیر معیاری اینٹ اور ریت کا استمال جبکہ نالے کى اندرونى دیوار بنائى جارهى هے اور بیرونى دیوار پرانى نالے کے بیڈ میں گیڑا(بجر) نہ هونے کے برابر3انچ کنکریٹ کى بجائے1.5 انچ کنکریٹ بغیر سیمنٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے غیر معیاری اینٹ اور مٹى ملى ریت (دریا کى بجائے بھمبر نالى کى ریت ) کا استعمال کروڑوں کے ٹھیکے میں لاکھوں کا غبن ہے عوام غریب جبکہ ٹھیکیدار کروڑ پتى بن گئے
    نالے کى غیر معیاری و ناقص مٹیریل سے تعمیر پر اهل علاقہ کا احتجاج ضلعى انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران سے نوٹس لینے کى اپیل متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسیین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

  • لودھراں پولیس لائنز میں گاڑیوں وغیرہ کی انسپکشن

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے جاوید اسلام شہید پولیس لائن لودہراں میں ضلع بھر کی پولیس موبائلز اور موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کی.

  • بورےوالا : ٹرین کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) کالونی کے سامنے ریل لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے اور موٹرسائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جسکی تاہم شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے