Baaghi TV

Author: +9251

  • جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی سماعت ،ن لیگ نےحسب عادت اپنے وکلا  کو سپریم کورٹ پہنچنے کا پیغام دے دیا

    جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی سماعت ،ن لیگ نےحسب عادت اپنے وکلا کو سپریم کورٹ پہنچنے کا پیغام دے دیا

    اسلام آباد:مریم نواز ،جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی سپریم کورٹ میں بازگشت کے بعد اب کل 16 جولائی کو سماعت ہونے جارہی ہے .ن لیگ نے اپنے وکلا کو کل ہر صورت سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے حسب عادت و حسب روایت سپریم کورٹ پر دباو بڑھانے کے لیے پرانا حربہ اختیارکرتے ہوئے کل صبح نو بجے ن لیگی وکلا کو ہر صورت سپریم کورٹ پہنچنے کی درخواست کی ہے.

    اپنے پیغام میں نائب صدر ن لیگ لائیرز فورم محمد بلال ملک نے پیغام میں‌کہا ہے کہ کل جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی سماعت ہونے جارہی ہے لہٰذا تمام ن لیگی وکلا ہر صورت پہنچیں .یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگ ایسے ہی حربے استعمال کرکے سپریم کورٹ پر دباو بڑھاتی رہی ہے.

  • دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج کی زندگی کی کہانی

    دلجیت دوسانج (6 جنوری 1984 ء میں پیدا ہوئے) ایک بھارتی گلوکار، اداکار، ٹیلی ویژن کے مینیجر اور سوشل میڈیا مشہور شخصیت جو پنجابی اور ہندی سنیما میں کام کرتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق دلجت داسنج بھارتی موسیقی صنعت میں معروف فنکاروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے. انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہیں، جن میں سے بہت سے قابل ذکر فلم ہیں جن میں جیٹ اور جولیٹ، جٹ اور جولیٹ 2، پنجاب 1984، سردار جی، امارسرہ، سردار جی 2، سپر سنگھ، سووما، سججن سنگھ رنگروٹ اور شادا شامل ہیں. تاریخ میں سب سے کامیاب پنجابی فلموں میں سے. ان کی پہلی ریکارڈ کی مرکزی دھارے کی کارکردگی فننون کیٹس کی طرف سے پیدا ہونے والے 2004 کے البم سے ان کے سولو ٹریک اور موسیقی ویڈیو اشق دا ادا عدا تھے. انہوں نے اپنی بالی ووڈ کے ساتھ 2016 ء میں اڈتا پنجاب کے ساتھ بنا دیا جس کے لئے انہوں نے بہترین مرد ڈیبٹ کے فلم فیز ایوارڈ حاصل کی. وہ زیادہ تر سفید وائٹ پروڈکشنز کے ساتھ کام کرتا ہے. رائٹنگ سٹار میں وہ بھی ایک جج ہے.

  • سٹاک ایکس چینج میں 714 پوائنٹس کی کمی،مندی کا رجحان جاری

    سٹاک ایکس چینج میں 714 پوائنٹس کی کمی،مندی کا رجحان جاری

    کراچی: کاروباری ہفتے کا پہلادن سٹاک ایکس چینج کے لیے اچھا نہیں رہا اور 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس زیادہ سے زیادہ 33ہزار 672 جبکہ کم از کم 32 ہزار 895 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا اور 32ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ذرائع کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 5کروڑ 22 لاکھ30 ہزار 130 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو 2 ارب 21 کروڑ47 لاکھ 18 ہزار 337 روپے ہے۔

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اورکھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے.

    باغی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر موجود ہے. بھارتی ٹیم دوسرے،نیوزی لینڈتیسرے،آسٹریلیاچوتھےاورجنوبی افریقاپانچویں نمبرپرہے، پاکستان ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹےنمبرپرموجود ہے،

    ٹاپ10بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلےنمبرپرہیں، قومی کرکٹربابراعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرموجود ہیں، بولرزکی رینکنگ میں بھارتی بولرجسپریت بھمراپہلےنمبرپربراجمان ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں، آل راؤنڈرمیں بنگلادیش کےشکیب الحسن پہلےاورپاکستان کےعمادوسیم چوتھےنمبرپرہیں،

  • فیصل آباد :شبر زیدی سے مذاکرات ناکام ،ملز اور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدوروں کے  بیروزگار ہونے کا خدشہ

    فیصل آباد :شبر زیدی سے مذاکرات ناکام ،ملز اور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

    فیصل آباد کےصنعتکاروں اور شبرزیدی کے مابین مذاکرات ناکام، صنعتی بحران شدیدہونےلگے.مزدور پریشان اور صنعت کار حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر چیئرمین شبرزیدی اورفیصل آباد کے صنعتکاروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے جس میں حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی شرط اور 17 فیصد سیلز ٹٰیکس واپس لینے سے انکار کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بزنس کمیونٹی کے دس رکنی وفد نے چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی سے ملاقات کی۔جس میں موجود قانونی ماہرین بھی چیئرمین نیب کومندرجہ بالا شرائط واپس لینےپرقائل کرنے میں ناکام رہے،خریداری میں شناختی کارڈ کی لازمی شرط پرعمل درآمد اگست سے لاگو ہوگا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 265پراسسنگ ملز اور 6000 پاور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدور بیروزگار ہوجائیں گے۔

  • ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلے بھارتی ٹیم میں‌ دھڑے بندی اور اختلافات کی خبریں‌ آ رہی تھیں اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے دھڑے کو لیڈ کرنے والے کھلاڑی روہت شرما کو کپتان بنایا جاسکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ‌ بورڈ‌ نے سیمی فائنل میں ناقص حکمت عملی کے سبب اہم میچ ہار کر ورلڈ کپ سےباہر ہونے پر ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما کے ہاتھ میں دیے جانے کا یہ اچھا وقت ہے کیونکہ وہ بہترین اوپنر، اچھے کھلاڑی اور ویرات کوہلی کے بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں.

    کہا جارہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو ٹیسٹ میں وہ بدستور کپتان رہیں گے. بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروہ بندی کی خبروں سے متعلق بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے. واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بیجنگ:تائیوان کواسلحہ کیوں دیا ؟چینہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا.چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکی کپمنیوں سے تجارت کرنے کا جواز ختم ہوگیا ہے.

    چینی میڈیا کے مطابق چین اس اعلان کے ساتھی ہی ہتھیار فروخت کرنے میں ملوث امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ میں کہی۔ تاہم انہوں نے کمپنیوں کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

  • این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا

    این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا

    این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشئرکے پگھلنے میں تیزی آرہی ہے، این ڈی ایم اےکی درخواست پرآرمی اورایف ڈبلیواوکی ٹیموں نےامدادی کارروائی شروع کی ہے. این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کوحفاظتی اقدامات کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں. گلگت بلتستان، کے پی کے، این ڈی ایم اےاتھارٹیزکوحفاظتی وایمرجنسی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے.

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح سفر سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، ناگہانی صورت حال میں این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے، تمام متعلقہ محکموں کےساتھ رابطہ میں ہیں، این ڈی ایم اےتمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہاہے، متاثرین کےلیےامدادی سامان اورادویات پہنچادی گئی ہیں، لاپتہ افرادکی تلاش کاکام تیزی سےجاری ہے،

  • 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    برطانوی صحافی ڈیوڈ‌ روز نے دعویٰ کیا ہے کہ 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے،

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ اُس وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ اوران کےبھائی وزیراعظم تھے، میں نےتمام گواہوں کےانٹرویوکیے،میرے پاس ثبوت ہیں، میری پچھلےسال پینٹ ہاؤس پائیریٹس کی خبرپراتناردعمل نہیں آیاتھا، اکرم نویدنےرقم منتقل کرنےکااعتراف کیاتھا،

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کےلیےجدیدطریقےاستعمال کیےجاتےہیں، مریم اورنگزیب نے میرے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، مجھ پرمسلم لیگ ن نے پیسے لے کرخبر دینے کا الزام لگایا،

  • ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا.ڈی پی او عمر سلامت

    ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا.ڈی پی او عمر سلامت

    رحیم یارخان ( ) ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پنجاب پولیس بہادر سپوت پر بزدلانہ حملہ کر کے مجرمان نے اپنے لیے مشکل کھڑی کر لی ہے۔ مفرور قاتل، اغواء کار اور ڈاکوؤں کے وار کا حکمت اور پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے آبائی علاقہ چک 81 میں ہونے والے نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز احمد پولیس کا ایک بہادر، نڈر اور جرائم کے خلاف لڑنے والا عظیم سپوت تھا جس کی ساری سروس کرائم فائٹنگ سے بھری پڑی ہے جس پر وہ اسے سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر شہید ممتاز کے بیٹے حماد احمدکو گلے سے لگا کر اس کے دکھ کا مداوا کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ خود انتہائی رنجیدہ ہو گئے۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ممتاز شہید کے قاتلوں کو ان کے منطقعی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیوں کا استعمال کیا جائے گا انہیں کیفر کردار تک پہچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک اور بزدل قاتلوں کو نے پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو شہید کر کے اپنے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی کر لی ہے ہم انہیں پاتال سے کھینچ باہر نکالیں گے اور اس واردات کے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بزدلانہ واردات کے بعد فرار ہونے والے قاتلوں کو حکمت عملی اور بھر پور طاقت سے جواب دینے کا بھی عندیہ دیا۔ اس موقع پر شہید ممتاز کی والد مشتاق احمد و دیگر عزیز و اقارب سے بھی انہوں نے دلی ہمدردی کا اظہار کہا اور کہا کہ یہ پنجاب پولیس اور اہل رحیم یارخان کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ممتاز شہید جیسے اہلکار روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

    رحیم یار خان ( ) پولیس کا اندھڑ گینگ کی کمین گاہ اور ملحقہ علاقوں کا محاصرہ سرچ آپریشن کے دوران کمیں گاہ مسمار کر دی۔ اندھڑ ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل ممتاز کو شہید کر دیا تھا پولیس کو اندھڑ ڈاکوؤں کی تلاش تمام زرایعے ایکٹو کر دئیے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اندھڑ ڈاکوؤں نے اغواء کاری اور ڈاکہ زنی کو کچلنے کے لیے پولیس کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ہیڈٖ کانسٹیبل ممتاز احمد بلا کو ایک حلمے کے دوران شہید کر دیا تھا جس کے بعد جب پولیس نے مجرمان کی تلاش کی تو وہ ان کا کھرا اندھڑ قلعہ جا پہنچا جہاں پر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد قاتل ملزمان فرار ہوگئے تھے پولیس نے آج پھر اندھڑ قلعہ اور اس کی باقیات میں قائم ان کی کمین گاہ کو محاصرہ کر کے کمین گاہ مسمار کر دی اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کر کے اس بات کا یقین کیا کہ کہیں ڈاکوؤں نے کوئی دیگر خفیہ ٹھکانہ قائم نہ کر رکھا ہو۔ اس موقع پر اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی اور ڈی پی او عمر سلامت بھی موقع پر موجود تھے۔ پولیس حملے میں ملوث اندھڑ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر زرایعے متحرک کر دئیے گئے ہیں اور جلد قاتلوں تک پہنچے کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

    رحیم یارخان: ڈی پی او عمر سلامت شہید ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے بیٹے کو گلے لگا کر دلاسا دے رہے ہیں
    رحیم یارخان: اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی قیادت میں اندھڑ گینگ کی کمیں گاہ مسمار کی جا رہی ہے .