Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی والی صوبائی حکومت نے تبدیلی ہی کو اپنا مقصد بنا لیا ہے. اپنے وعدوں میں‌بار بار تبدیلی اب کے پی حکومت کی عادت بن گئی ہے. ایسا ہی حال پشاور کی بی آر ٹی بس سروس کا جس کی تکمیل سے متعلق صوبائی حکومت بار بار وعدے کرکے پھر اپنے وعدے سے مکر جاتی ہے اور تبدیلی کو ہی ماٹو بناتے ہوئے بار بار اس کی تکمیل کی تاریخ میں تبدیلی کردیتی ہے. جیسا کہ ابھی ابھی حکومت خیبر پختونخوا نے طویل عرصے سے التوا کا شکار بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ایک اور حتمی تاریخ جاری کردی۔

    منصوبہ مکمل ہونے کے حوالے سے حتمی تاریخ کے متعدد اعلانات کے بعد اب کہا گیا کہ رواں برس کے اختتام تک منصوبہ فعال ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک میگا پروجیکٹ کی مرکزی راہداریوں پر کام 85 فیصد اور بس ڈپوز اور اس سے منسلک سہولیات کا 65 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ منصوبے کے مرکزی کوریڈورز اور منسلک راستے 31 اکتوبر 2019 تک مکمل ہوجائیں گے

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

  • عمران خان سن لو!اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو آپ ذمہ دار ہوں گے ،شہباز شریف کی وارننگ

    عمران خان سن لو!اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو آپ ذمہ دار ہوں گے ،شہباز شریف کی وارننگ

    لاہور:کرپشن کیس میں‌گرفتار میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کبھی مریم اور کبھی شہباز شریف بار بار خدشات کا اظہار کرنے لگے .مریم کی طرح اب اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے کہاہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمے دار وزیر اعظم ہوں گے ۔ مریض کے پرہیزی کھانے پر پابندی فسطائیت اور سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے۔

    میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا۔ ان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے، اگر نواز شریف کو پرہیزی کھانا فراہم نہ کیا گیا تو اس سے نواز شریف کی صحت بگڑسکتی ہے جس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نے ثابت کیا کہ عمران نیازی میں نہ تو قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف ہے۔عمران نیازی کی نالائقی پر تو شک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے۔شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارت نے آزادی کشمیر مخالف قوتوں کو تحریک کودبانے کے لیے گرین سگنل دے دیا

    مقبوضہ کشمیر:بھارت نے آزادی کشمیر مخالف قوتوں کو تحریک کودبانے کے لیے گرین سگنل دے دیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے حکومت نے تحریک مخالف قوتوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے. معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے ایسی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں کہیں بھی دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے جو شروع دن سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سخت مخالف تھے.اس تنظیم کے کارندے حریت لیڈروں کے معمولات زندگی ،اخراجات اور آمدن کی چھان بین کریں گے

    جموں کے ایک مقامی انگریزی اخبار نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اب ہر دہلی نواز این جی او اور سیمی گورنمنٹ تنیظیم کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں کشمیر کی تحریک کو روکیں اور حریت قیادت پر سخت چیک لگائیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کو محدود سے محدود کیا جاسکے.اس حوالے سے Enforcement Direcrorate اور Directorate of Revenue Intelligence کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان تنظیموں کو چندی گڑھ اور نئی دہلی سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں‌کہ وہ تحریک کے تمام معاملات پر نظر رکھیں،ان میں‌سے ایک تنظیم کا دفتر سری نگر اور دوسری کاجموں میں‌قائم کیا گی ہے.اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی کیوںکہ کشمیری آزادی کے علاوہ اور کسی چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں.

  • افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    دوحہ :افغانستان میں امن کی بحالی اور افغانستان سے امریکہ کی افواج کی پرامن واپسی کے حوالے سے جاری مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا. افغان طالبان اور مخالف گروہوں کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی معاملات طئے پا گئے ہیں.طالبان اور افغان گروپوں کی جانب سے اپیل اور تشدد کم کرنے کا عہد مذاکرات کے پہلے دورکےمکمل ہونے پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کا سب سے اہم حصہ ہے۔‘

    طئے پانے والے روڈ میپ کے مطابق سب سے پہلے امن بحال کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کرنا ہے اس کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور خطے کی قوتوں کی جانب سے افغانستان میں مداخلت روکنا ہوگی۔دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں خواتین کے سیاسی، سماجی، معاشی، اور ثقافتی حقوق کی اسلامی اقدار کے اندر رہتے ہوئے یقینی بنانے کا عہد بھی شامل ہے۔ مذاکرات میں شریک خاتون مندوب اور افغان وومن نیٹ ورک کی ڈائریکٹر میری اکرامی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معاہدہ نہیں بلکہ یہ مذاکرات شروع کرنے کی بنیاد ہے۔

    امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوبارہ آغاز آج کو دوحہ میں پھر ہوگا۔ مذاکرات میں دونوں فریقین کی نظریں 18 سال سے جاری طویل لڑائی کے خاتمے پر ہوں گی۔دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ رواں برس ستمبر میں ہونے والے افغانستان کے صدارتی انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ سیاسی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کا انخلا ممکن ہو۔

    قطر کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی متلق الا قحتانی کہتے ہیں‌کہ دونوں جانب سے بہت ذیادہ سنجیدگی کے مظاہرے پر ہم حیران ہے اور وہ اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کہتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اب تک ہونے والے مذاکرات میں سے سب سے زیادہ بارآور ثابت ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان اور دیگر متحارب گروہوں کے مابین ہونے والے مزاکرات کا یہ تیسرا دور تھا۔ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کی جانب سے افغان سرزمین پر جہادی گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینا طالبان کے ساتھ متوقع امریکی معاہدے کے دو اہم ستون ہوں گے۔

  • خاتون سے زیادتی کا الزام،ڈولفن فورس کے 2اہلکار گرفتار

    مظفرگڑھ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار کیے گئے اہلکاروں کو معطل بھی کردیاگیا.مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،موضع نواب پور ملتان کی رہائشی تسلیم مائی نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیم سیف اللہ اور محمد امین گجر نامی ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اسکی مزاحمت پر اہلکار واپس چلے گئے،تسلیم بی بی کیمطابق اہلکاروں کے جانے کے بعد محمد یونس نامی ایک اور شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا.تسلیم بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں 2 ڈولفن پولیس اہلکاروں سلیم سیف اللہ،امین گجر سمیت محمد یونس،اجمل اور قیصر عباس 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،پولیس ذرائع کیمطابق مقدمہ میں نامزد دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مقدمے میں نامزد ڈولفن فورس کے دونوں اہلکاروں کو معطل بھی کردیا ہے.

  • اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    وادی اردن :اسرائیل کی شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازش ،یہودی آبادکاروں کےلیے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے.اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز وادی اردن کے شمال میں آبادکاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔

    مقبوضہ بیت القدس میں‌اس کے علاوہ بھی صہیونی حکومت نے یہودی شہریوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فلسطینی شہریوں کے حقوق پر قبضہ کرکے پریشان کیا اور پھر ان کو جیلوں میں ڈالا ہے. وادی اردن سے آبادکاری کے مخالف کارکن عارف ضراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصبح غیر قانونی صہیونی بستی مسقیت کے قریب صرف صہیونی آبادکاروں کے استعمال کے لیےنئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔

    مکانات مسماری اور زمین ضبط کرنے کی کاروائیاں فلسطینوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے اور شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں.فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ہر اسرائیلی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

  • صادق آباد:نور‌حسن کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    صادق آباد:نور‌حسن کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    صادق آباد:نورحسن کو بچانے کی سب تدبیریں تقدیر کے سامنے بے بس ہوگئیں اور بالآخر نورحسن کو یہ فانی دنیا چھوڑنا ہی پڑی .نورحسن کا نماز جنازہ صادق آباد میں مرکزی عید گاہ میں ادا کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن انتقال کرگئے جب کہ آرمی چیف نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    نورالحسن کو کچھ روزقبل علاج کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہم صبح ناشتہ کرنے باہر آئے، پھر واپس آئے تو ہمیں بتایا گیا کہ نورالحسن انتقال کرگئے ہیں، جب تک ہم بیٹھے رہے وہ ٹھیک تھے، ہمیں طبیعت کی خرابی کا نہیں بتایا گیا بس اچانک موت کی اطلاع دی گئی، علاج تو ٹھیک ہورہا تھا لیکن اچانک پتہ نہیں کیا ہوا جب کہ ہمیں کسی نے موت کی وجہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا، صرف ڈیڈ باڈی حوالے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نور الحسن کی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے، اللہ کی مرضی، انسان صرف کوشش کرسکتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے برہان وانی کی شہادت سے لیکر اب تک 1020 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے.کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ وادی میں برہان وادی کی برسی پر مکمل ہڑتال تھی اور کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا .دوسری طرف بھارتی افواج نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے پوری وادی کو یرغمال بنا رکھا تھا

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی برسی نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں‌منائی گئی بلکہ وانی سے خراج عقیدت کے اظہار کے طور پر دنیا بھر میں آج کشمیریوں نے اسے خراج عقیدت پیش کیا .پاکستان میں بھی آج بہت سی تنظیموں نے کشمیر کی تحریک کو جلا بخشنے والے نوجوان برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیا

    برہان وانی کی شہادت سے لے کر اب تک 1020 کشمیری شہید ہوئے ہیں‌ وہاں 28 ہزار کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئے ہیں.ذرائع کے مطابق ان میں 10 ہزار 298 کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے .147 کشمیریوں کی آنکھوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 215 کشمیریوں کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں.

    یاد رہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی ہے.دوسری طرف پاکستان نے بھی کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے.

  • 25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    عوامی نیشنل پارٹی نے 25 جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ فضل الرحمان، آفتاب شیرپاؤ خیبر پختونخوا میں تحریک کا حصہ ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی لیڈر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب، بلاول بھٹو سندھ میں تحریک چلا ئیں گے، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو بلوچستان میں تحریک چلائیں گے، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا،

    اسفند یار ولی نے کہاکہ عوام کو بچانے کے لیے حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا، حالیہ مہنگائی اور بے روزگاری نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، نیب کو بطورحکومتی آلہ کار سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چا ہیے،

  • سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی، ہسپتال میں داخل ڈائیلاسز ،گائنی کے مریض اور تیماردار سخت پریشانی سے دوچار ہیں.

    ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام چار بجے ہسپتال کی پی ایم ٹی میں دھماکا ہوا تھا، کمپلینٹ سینٹرمیں شکایات پر ہر بار بل کا نمبر مانگتے ہیں، بجلی کے بل براہ راست ای ڈی او آفس میں بھیجے جاتے ہیں، بجلی کی پچھلے چھ گھنٹوں‌ سے لوڈ‌ شیڈنگ پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے اس صورتحال پر سخت احتجاج کیا ہے.