Baaghi TV

Author: +9251

  • رنگ باز

    رنگ باز

    معاشرہ انسانوں کا جنگل ہے۔ جہاں رہتے ہوئے انسان کو آئے روز مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انسانوں کا واسطہ انسانوں سے ہی پڑتاہے۔ ہر انسان مجبور یوں ، ضرورتوں اور مفادات کا غلام ہے۔ وہ روز باہر نکلتاہے تاکہ اس جنگل میں اپنی صلاحیت اور حیثیت کے مطابق اپنا حصہ گھر لا سکے۔ صبح ہوتے ہی انسانوں کا ریلا گھروں سے نکلتاہے جو بظاہر تو الگ الگ کام دھندے کرتے نظر آتے ہیں مگر ان سب کے پیچھے ایک مقصد کارفرما ہوتاہے کہ اس انسانوں سے بھرے جنگل میں وہ اپنا حصہ کیسے حاصل کریں۔
    کسی نے کیاخوب کہا ہے کہ ” بندہ بندے دا دارو اے تے بندے ای بندے دا مارو اے ”
    اس کاروبار زندگی میں سب انسان برسرپیکار نظر آتے ہیں. کچھ ایمانداری سے کچھ بے ایمانی سے ، کوئی زور زبردستی اور دھونس دھاندلی سے ، کوئی پیار اخلاق اور رواداری سے کوئی مانگے تانگے سے اپنا اپنا حصہ اکٹھا کرتا پھرتا ہے۔ کسی کو اسکی سوچ کے مطابق، کسی کو کم اور کسی کو اپنی اوقات سے کہیں زیادہ حصہ ملتاہے اور کسی کو لاکھ کوشش کے باوجود بھی کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ جنہیں معقول حصہ ملتاہے وہ صبر شکر کرتے ہیں ،جنہیں کم ملتاہے وہ واویلا مچاتے ہیں. اور کجن کا ہاتھ بڑے حصے پر پڑ جاتا ہے وہ اپنا حصہ لے کرآگے آگے اور جنہیں حصہ نہیں ملتا اُسکے آگے پیچھے چلتے کچھ دُم ہلاتے نظر آتے ہیں کہ شائد کچھ انہیں بھی مل جائے .
    کچھ راہ میں صرف چھینا جھپٹی کے لیے بیٹھے رہتے ہیں ۔اور دوسروں کا حصہ چھین کر اتراتے پھر تے ہیں ۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ نہیں کرتے مگر اُن کی بڑی دھاک ہوتی ہے اور انہیں اُن کا حصہ اُن کے گھر پہنچ جاتاہے۔

    جن کے پاس اُن کی ضرورت سے کہیں زیادہ جمع ہوجاتاہے اُن کی حوس بھی اُتنی ہی بڑھ جاتی ہے وہ بڑے بڑے کارخانے اور فیکٹریاں بناتے ہیں ۔دولت کو کئی گُنا کرنے کے طریقے اپناتے ہیں ۔ اور دولت اور جائیدادوں کے انبار لگاتے ہیں اورپھر اُن میں سے اکثر خود کو خدا ترس عوام دوست اور سخی ثابت کرنے کے لیے خیراتی ادارے ، ہسپتال اور مفت کھانوں کے دسترخوان بھی سجاتے نظر آتے ہیں۔ مگر اپنے کارخانوں میں کام کرنے والوں کو دو وقت کی روٹی تو دور وقت پر مزدوری تک دینے سے بھی ان کی جان جاتی ہے۔

    رنگ باز کسی رام چوبارے سے، کسی گلی کے نکڑ سے، کسی کھڑکی کے پیچھے سے نیشنل جیوگرافی کے کسی فوٹو گرافر کی طرح سب کا تماشا دیکھ رہا ہوتا ہے کہ کیسے خود کو اشرف المخلوق کہنے والے انسان اپنے حصے کی تلاش میں مارا مارا پھرتاہے۔ کوئی مارا ماری کرتا پھرتاہے ۔کچھ دست گریباں ہیں ۔کچھ کو دووقت کی روٹی میسر نہیں اور کچھ کے پاس دولت کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔
    لیکن وہ خود کونسا فرشتا ہوتاہے یا پھر اُس کے لیے کونسا من وسلوا اُترتاہے ۔اُسے بھی پیٹ لگا ہوتاہے ۔اس لئے اسے بھی روزباہر نکلنا پڑتاہے ۔ لوگوں سے ملنا پڑتاہے اپنا حصہ ڈھونڈنا پڑتاہے۔
    لیکن رنگ باز کسی کا حق نہیں مارتا۔ کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ اپنے فن سے وہ اپنا حصہ کماتاہے ۔رنگ باز ایک ایسا کریکٹر ہے ۔جو ہر معاشرے میں پایا جاتاہے ۔ رنگ باز کی جو تعریف ہم سُنتے آئے ہیں وہ حقیقت میں رنگ باز نہیں بلکہ موقع پر ست کی تعریف ہے ۔
    رنگ باز تو کوئی الگ ہی مخلوق ہے۔وہ زندنگی میں رنگ بھرتاہے ،انسانوں کو ہنساتاہے ، انہیں حیران کرتاہے ، انہیں سوچنے پر مجبور کرنے والا کردارہے ۔ رنگ باز زندگی سے چڑتانہیں ، جھگڑتا نہیں، زندگی سے بھاگتا نہیں بلکہ زندگی کو گلے لگا کر اس کے رنگوں اور اسکے انگوں کا لُطف اُٹھاتاہے ۔اور زندگی سے الجھتے لوگوں بھی رنگ سمیٹنے کی دعوت دیتاہے ۔

    رنگ باز انسانوں کے معاشرے کا وہ کردار ہے جو سب کچھ سمجھتے ہوئے بھی انجان بنا رہتاہے۔ وہ سب کوالُجھا ہوا چھوڑ کر خود اُلجھن سے نکل جاتاہے ۔ رنگ باز ایسا فنکار ہوتاہے جو اپنے فن سے آشنا ہوتاہے لیکن اپنے فن کو بے جاحصہ حاصل کرنے میں ضائع نہیں کرتا۔وہ اُتنا حصہ لیتاہے جتنی اُسکی ضرورت ہوتی ہے۔ رنگ باز ایک الگ ہی طرح کا انسان ہوتاہے ۔اسے انسانوں سے ملنے اُن سے باتیں کرنے انہیں ہنسانے اور کبھی انہیں الجھانے میں زیادہ لُطف آتاہے ۔ کبھی کوئی اسے جوکر کہتاہے ،کوئی مسخرہ سمجھتا ہے کوئی باتونی تو کوئی چول یا پھر جوکر .مگر رنگ باز سب کی سُن کر ہنستا آگے بڑھ جاتاہے ۔

    رنگ باز کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا مگر اپنی ذہانت اور چکنی چیڑی باتوں سے خود کو تھوڑا بہت فائدہ ضرور پہنچا تاہے ۔ رنگ باز بہت ہی ہنس مکھ، حاضر جواب ،اور صورتحال کے مطابق ڈھلنے والا یا پھر یوں کہیے کہ صورتحال کو اپنے حق میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ مگر وہ موقع پرست نہیں ہوتا بلکہ موقع کا درست استعمال جانتاہے ۔ مفت کے مشورے دینے میں اُس سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوتا مگر غلط مشورہ نہیں دیتا۔ کوئی راستہ پوچھ لے تو گھر تک چھوڑ کرآنے میں خوشی محسوس کرتاہے ۔

    لوگ اپنی زندگیوں میں سارا دن اپنے تھوڑے بہت حصے کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔ لیکن رنگ باز زندگی کے رنگوں کی تلاش میں پھرتاہے ۔۔ وہ رنگ اکٹھے کرتا ہے بانٹاہے ، بکھیرتاہے ۔اورزندگی میں رنگ بھرتاہے۔کیونکہ اُس کی بھوک بہت کم ہوتی ہے ۔
    وہ لوگوں کی خوشی میں بھی بن بلائے پہنچ جاتاہے تو دُکھ میں بھی۔ چاہے کرسیاں لگوانی ہوں یا کھانا تقسیم کروانا ہووہ سب سے آگے نطر آتاہے ۔ آخرمیں خود بھی پیٹ پھر کر کھانا کھا کر چلتا بنتاہے۔
    لوگ اپنی زندگیوں سے ایسے جونجتے پھر تے ہیں ایسے لڑتے پھرتے ہیں کہ زندگی کے رنگوں کو دیکھنے کی حس کھوبیٹھتے ہیں ۔لیکن رنگ باز نہ صرف خود ان رنگوں سے لطف اندوز ہوتاہے بلکہ اورں کو بھی رنگ بانٹتا اورکبھی آئینہ دکھاتا گزر جاتاہے۔۔ رنگ باز کوڈھونڈنا مشکل نہیں ۔ وہ پہاڑوں کی بلندیوں پر نہیں بستا۔۔ آپ کے ارد گرد ہی کہیں گھومتا پھر تا ہے۔

  • سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کی سر زمین پر بھارتی ٹیم کو شکست دے کر وولڈ سنوکر چیمپئین شپ جیتنے والے سرگودہا کے سپوت محمد اسجد سرگودہا پہنچ گئے، جن کا بھرپور استقبال کیا گیا اورسنوکر شائقین نے وولڈ چیمپئین محمد اسجد کے اعزار میں غوثیہ چوک مقام حیات سے جشن ریلی نکالی، جو مختلف شاہراﺅں سے ہوتی ہوئی اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاءنے اپنے قومی ہیرو کے ہمراہ شہر بھر کا چکر لگایا، اس موقع پر جگہ جگہ ان پر گل پاشی کی گئی ،اس موقع پر سنوکر چیمپئن محمد اسجد نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نام روشن کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے ، بالخصوص روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے یادگار لمحات کو نہیں بھلا سکتا،مگر یہاں حکومتی سطح پر نظر انداز کرنے کا بھی گلہ رہے گا،انہو ں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح سنوکر کے کھیل میں بھی پاکستان نمایاں کامیابیاں سمیٹتا آیا ہے مگر کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اپنی مدد آ پ کے تحت ہم سنوکر چیمپئن ہیں،جو کہ ایک طرح کا اعزاز بھی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سنوکر کھلاڑیوں کی پذیرائی کےلئے بھی اقدامات اٹھائے ۔

  • طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق

    طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق

    طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق ہوگیا.
    قطر کے دورالحکومت دوحہ میں قطری حکومت اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے مذاکرات ہوئے جن میں طالبان اور افغان وفود نے شرکت کی۔ بات چیت میں افغان حکومت نے شرکت نہیں کی تاہم اس کے تین نمائندے انفرادی حیثیت میں شریک ہوئے۔ مذاکرات کے دوران افغانستان میں امن کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا جسے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان میں اسلامی اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام، ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات نہ دینے، سرکاری اداروں پر حملے نہ کرنے، پرتشدد واقعات میں کمی اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فریقین نے عالمی برادری اور علاقائی و مقامی عناصر پر افغان اقدار کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔

    اعلامیے میں اسلامی اقدار کے عین مطابق خواتین کو سیاسی، سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی حقوق دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سخت بیانات نہ دینے، سرکاری اداروں پر حملے نہ کرنے اور پرتشدد واقعات میں کمی پر اتفاق بھی کیا گیا۔

  • جاوید ہاشمی کی نیب اور حکومت پر شدید تنقید.

    جاوید ہاشمی کی نیب اور حکومت پر شدید تنقید.

    جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس میں نیب اور حکومت پر شدید تنقید.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ عمران خان کی اپنی ایمنسٹی اسکیم بری طرح ناکام ہوگئی،لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا.:عمران خان کی اپنی ایمنسٹی اسکیم بری طرح ناکام ہوگئی.عمران خان نےخود ایمنسٹی اسکیم پر بھرپور تنقید کی تھی.صادق سنجرانی بھی سلیکٹڈ چیئرمین سینیٹ ہیں.ناہم ایٹم بم بنانیوالےکوبچا سکےنہ ہم ایٹمی دھماکےکرنیوالوں کو بچا سکیں گے،

    میڈایا چینلز پر بات کرتےہوئے کہا کہ حکومت نے چینلز بند کرکے صحافیوں کا معاشی قتل کیا ہے،:نیب کےججز کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہے.یب احتساب نہیں انتقام کا کام کرتا ہے.اب اس حکومت میں نواز شریف کوگھر سےکھانا کھانےپر اعتراض کیاجاتا ہے،:

    جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں مشرف کےدوراقتدارمیں جیل کےاندرگھرکاکھاناکھاتاتھا،نیب کو احتساب کرنےکےلیےبنایاہی نہیں گیا.اکتوبرمیں معاشی بحران آرہاہےجس کےبعدسانس لینےپر بھی ٹیکس لگےگا،یہ اپنی معاشی ٹیم چوتھی پانچویں بارتبدیل کر رہے ہیں

  • خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی 18 موٹر سائیکل بر آمد

    خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی 18 موٹر سائیکل بر آمد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )خوشاب. پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل چور صدام گینگ کے چار ارکان گرفتار 18 موٹرسائیکل برآمد ،گینگ کے ارکان محکمہ ایکسائز خوشاب کی ملی بھگت سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے جعلی کاغذات تیار کروا کر فروخت کردیتے ،
    ملزمان نے خوشاب سمیت دیگر اضلاع میں کاروائیاں کیں،
    ڈی پی او رانا شعیب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا.
    ایس ایچ اوز اور سی آئی اے نے مشترکہ کاروائی کرکے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں،ملزمان میں نوید اختر. اسامہ. عمران. ظہیراور امتیاز شامل ،گزشتہ دو ماہ میں خوشاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 989۔6 کلو گرام ہیروئن، 071۔ 58 کلوگرام چرس
    اور 1603 لیٹر شراب برآمد کرکے 100 مقدمات درج کیے، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 3 کلاشنکوف، 7 رائفل، 18 بندوق 43 پسٹل 2 کاربین اور 311 کارتوس برآمد کرکے 72 مقدمات درج کیے ،اشتہاری ملزمان میں اے کیٹگری کے 10 بی کیٹگری 36 جبکہ 26 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے. ڈی پی او

  • سعودی لڑکی نے ایک انوکھے  چیلنچ  میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ کھیل میں تمغہ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں Bottle Cap Challenge یعنی ڈھکن کھول چیلنج کی دھوم ہے۔ اس حوالے سے ایک سعودی دوشیزہ مشاعل العتیبی نے باٹل کیپ چیلنج کو کامیابی سے پورا کر کے خوب داد وصول کی ہے تاہم ان کا انداز سب سے انوکھا رہا۔ عام طور سے باٹل کیپ چیلنج کا مقصد فلائنگ کِک کے ذریعے بوتل کو گرائے بغیر بوتل کے ڈھکن کو اڑانا ہوتا ہے۔ البتہ مشاعل نے تیر اندازی کے ذریعے اس چیلنج کو پورا کیا۔

    باٹل کیپ چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے ایتھلیٹس نے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم نے اس چیلنج کو اپنایا اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

    مشاعل العتیبی Kindergarten کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ تیر اندازی کے کھیل میں سعودی عرب کی پہلی خاتون چیمپین ہیں۔ مشاعل کو بچپن سے ہی اس کھیل سے عشق تھا جس کے میدان میں انہوں نے کئی چیمپین شپس جیتیں اور متعدد کامیابیوں کو گلے لگایا۔ مشاعل نے انتھک محنت جاری رکھی اور اب وہ 70 میٹر کے فاصلے تک تیر پھینکنے پر عبور حاصل کر چکی ہیں۔

    مشاعل نے واضح کیا کہ تیر اندازی کی چیمپین شپ دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک آؤٹ ڈور جو اوپن ہال میں ہوتی ہے اور یہاں 70 میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ دوسری اِن ڈور جہاں تیر اندازی کے لیے فاصلہ 18 یا 10 میٹر ہوتا ہے۔

    مشاعل کے مطابق اس نوعیت کا کھیل صبر، ارتکاز، یکسوئی اور خود اعتمادی سکھاتا ہے۔ تیراندازی ایک مثبت توانائی کا ذریعہ ہے جو کھیلوں کی روض اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو تقویت پہنچاتا ہے۔

    نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کر لیا بلکہ اسے پورا بھی کر دیا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی اداکار اس چیلنچ کو قبول کر چکے ہیں۔

  • مریم نواز کو  احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کرلیا۔
    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ 5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
    خیال رہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے دارخوست دائر کر رکھی ہے

  • سُپر سٹار  پارٹ  3

    سُپر سٹار پارٹ 3

    جی ہاں فلم کے ڈائریکٹر کا “لے” یعنی تال یا جس کو انگریزی میں “ٹیمپو” کہتے ہیں میں ہونا بہت ضروری ہیں
    ہر کامیاب ڈائریکٹر نے اپنی فلم کی ٹیمپو ایسی سیٹ کی کہ دیکھنے والا فلم میں ڈوبتا ہی چلا گیا اور اس طرح فلم دیکھنے والا اپنے آپ کو بھی اس فلم کا حصہ یعنی کردار سمجھنے لگا یوں فلم دیکھنے والے کے دل کے قریب ہو گئی

    اور اگر ڈائریکٹر کو “ٹیمپو” کا ہی نہیں پتہ تو وہ کبھی کامیاب ڈائریکٹر نہیں بن سکتا اسی طرح یہ بات ایڈیٹر پر بھی لاگو ہے سو ایڈیٹر کا بھی “لے “ میں ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا ایک ایکٹر یا ڈائریکٹر کا !!!

    تو ایک بات تو کلیر ہو گئی کے اگر آپ کو اس شعبہ یعنی شوبز میں آنا ہے تو آپکی میوزک سے جان پہچان ہونا بہت ضروری ہے چاہے آپ ایکٹر ہوں ڈائریکٹر ہوں یا آپ ایڈیٹر ہوں آپ ساتھ والے ملک کی مثال لے لیں راج کپور سے لے کر سنجے لیلا بھنسالی تک جن ڈائریکٹرز نے باقائدہ موسیقی کو جان پہچان کی حد تک سیکھا وہ ہی کامیاب فلم بنا پائے بلکہ ان ڈائریکٹرز نے اپنی فلموں کے کئی گانوں کی دُھنیں تک خود بنائیں اور وہ سُپر ڈوپر ہٹ بھی ہوئیں

    ہمارے ہاں سہکھنے والوں کی بہت کمی ہے اور جو لوگ اپنا کام سیکھ کر سمجھ کر رہے ہیں وہ کامیاب بھی نظر آتے ہیں آپ لوگوں نے کبھی ایک بات نوٹ کی کہ ہمارے ڈرامہ یا فلم میں جتنے لوگ کامیاب ہوئے انکا تعلق بھی میوزک سے ضرور رہا،

    ہمارے ملک کے نامور بہت ہی مشہور ہیرو شان نے بھی اپنی اداکاری میں جان ڈالنے کے لئے موسیقی کو اتنا سیکھا کہ وہ اپنے کیریکٹر میں ڈائلاگ ڈلیوری سے لے کر اپنے فٹ ورک تک وہ سارے رنگ بھر سکیں جو اس کیریکٹر کی ڈیمانڈ ہیں انکو اس بات کی بہت پہلے سمجھ آگئی تھی انھیں اپنی ایکٹنگ میں رنگ بھرنے کے لئے میوزک کو ساتھ ضرور رکھنا ہوگا
    ایسے ہی فواد خان اور علی ظفر کو دیکھ لیں وہ بھی آتے ہی اس لیے کامیاب ہو گئے کیوں کہ وہ میوزک انڈسٹری سے تھے تو انکی ایکٹنگ میں وہ سارے رنگ موجود تھے جو ایک اجھے ایکٹر میں ہونے چاہئے اس لئے لوگوں نے انکے کام کو پسند کیا

    تو یہ بات ہماری آجکل کی اداکاراوں میں صرف ماہرا خان کو سمجھ آئی ہے وہ بھی اپنے کام میں اور بہتری لانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں اور لوگوں کے دلوں پر چھا رہی ہیں اسی طرح نئی آنے والی تمام اداکاراوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی محنت کریں اور اگر ماہرا خان کی طرح کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو ان کی طرح اداکاری کے سارے رنگ اپنے ساتھ لے کر چلیں

    اداکاری مختلف رنگوں کا امتزاج ہے جیسے ایکسپریشن ، ڈائلاگ ، ڈانس ، “لے”، اور ٹائمینگ ان سب رنگوں کو ملا کر جو ایک رنگ بنتا ہے اس رنگ کا نام ہے “اداکاری”

  • آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے چیئرمین ندیم خان صدر سیف خان جنرل سیکرٹری جنید خان نے اور ممبر الیکٹرانک میڈیا کلب عمیر ضیاء نے تین ٹی وی چینلز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کیپیٹل ٹی وی، 24 نیوز اور ابتک ٹی وی کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافت اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی
    ،الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے عہدیداران کا ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں گے اور اگر ان کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔۔الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا

  • شجاع آباد : نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) راجہ رام کے علاقے شاہ موسٰی میں گھر سے 23 سالہ لڑکی کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے تھانہ راجا رام پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد