(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا ایکسپریس ٹرین کادورانیہ کندیاں جنکشن۔میانوالی تک بڑھانے کے اعلان کو سنتے ہی کندیاں کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 10 سال بعد اس ٹریک پر کوئی ٹرین چلے گئی کندیاں میانوالی کی عوام کافی عرصہ ٹرانسپورٹرز مافیا کے رحم وکرم پر تھی اور1000روپے کرایہ کندیاں سے لاہور تک ٹرانسپورٹرزشہریوں سے لے رہے ہیں ذلیل وخوارعلیحدہ کرتے ہیں ریل کا سستا آرام دہ شاہانہ سفر ہے چاہے دن رات میں کوئی بھی ٹرین کاٹائم۔ہولوگ سفر کریں گے کندیاں کے تاجروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا انجمن تاجران کندیاں کے عہدیداران صدر حاجی محمد اسحاق جنرل سیکرٹری گل حمید خان شہباز خیل سینئر نائب صدر عمر حیات عثمانی نائب صدر چوہدری محمد یوسف زقیم خان مظہر خان نیازی اور مشہور شاعر سلیم شاہد۔چیئرمین زکواة کمیٹی حاجی ملک رمضان ساجد وٹو۔نویدعالم خان نیازی صدر پاکستان میڈیاکونسل تحصیل پپلاں نے وزیراعظم عمران خان ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم۔این اے امجد علی خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا 19 تاریخ کو انشاءاللہ بھرپور طریقہ سے استقبال کریں گئے اور اس گاڑی کو کامیاب بنا کر ریلوے کی آمدن میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے شیخ رشید احمد کے اس آحسان کو میانوالی کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی
اور انجمن تاجران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیشہ ٹکٹ لیکر سفر کریں تاکہ ریلوے کا پیہیہ چلتا رہے
Author: +9251
-

10 سال بعد ٹرین جائے گی کپتان کے اپنے شہر میں بڑی خبر
-

شندور پولو فیسٹیول 2019 کا شاندار آغاز،عمران خان کل شندور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کل شندور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ بطور مہمان خصوصی پولو میچ کا فائنل دیکھیں گے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کل گلگت کا دورہ بھی کرینگے۔وزیر اعظم گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے علاوہ گلگت بلتستان کابینہ سے بھی ملیں گے۔
وزیر اعظم کو گلگت میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم گلگت میں مقامی عمائدین اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2019 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا چترال کے دلکش موسم، حسین نظارے اور بلند و بالا پہاڑ کی بلندی پر شندور پولو فیسٹیول سج گیا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کیا، رنگارنگ میلہ3دن جاری رہے گا۔ -

چنیوٹ سیوریج کا نظام ابتر، بلدیہ انتظامیہ غافل
چنیوٹ سیوریج کا نظام ابتر، بلدیہ انتظامیہ غافل
تفصیلات کے مطابق محلہ فتح آباد مدرسہ فتح العلوم والی گلی، صابر مٹھائی والی گلی، محلہ پورن پلاد، محلہ مشکی شاہ،گرلز کالج، اور ملحقہ محلوں میں سورج طلوع ہوتے ہی گلی محلے کی نالیاں ابل پڑتی ہیں اور سارا دن گندے پانی سے گلیاں بھری رہتی ہیں جس کی وجہ سے عورتوں بچوں نمازی حضرات اور دینی طلباء وطالبات کو تنگی کا سامنا ہے، نیز لوگوں کی کروڑوں کی جائیدادیں برباد ہو رہی ہے
اہل علاقہ کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان
سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان
یہ سرگودھا بلاک نمبر 13چوک رشید کالونی کا علاقہ ہے جہاں پر سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے سیوریج کے گندے پانی سے محلے داروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً نمازیوں کا کپڑوں کو پاک صاف رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے آئے دن گٹروں سے گندا پانی ابلتا رہتا ہے اہل محلہ بہت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی سے مچھر پیدا ہو رہا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بیماریوں سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دروغہ کو بھی کئی بار کہا مگر کوئی گٹروں کی صفائی نہیں کرنے آتا اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہےاہل محلہ کی ٹی ایم او کے افسران سے گزارش ہے کہ اس گندگی سے ہماری جان چھڑوائی جائےاور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے
-

لبیا:جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا حملہ
لیبیا :جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج نے حملہ کیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں عالمی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہےلیبیا :جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا حملہ
لیبیا میں عالمی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ سرکاری فوج نے "برکان الغضب” نامی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے ترجمان مصطفی الماجی نے بتایا ہے کہ طرابلس کے پرانے ہوائی اڈے سے ملحقہ الاحیا٫ البریہ ، السبیعہ اور الکزرمہ کے علاقوں میں یہ کاروائی کی گئی ہے ۔
ریاٹائرڈ جنرل حفتر کی ملیشیا ٫ حکومت کے خلاف 4 اپریل سے دارالحکومت کی سرکوبی کےلیے آپریشن شروع کیے ہوئے ہے ۔
-

صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار
سرگودہا،شاہپور(نمائندہ باغی ٹی وی) صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار, ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیور نے بازار کے اندر اڈا بنا رکھا ہے تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر کے بازار میں ریڑھی بانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بازار کے اندر سٹینڈ بنا لیے ہیں پیدل چلنے والے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں صدیق, اصغر علی, فاروق, اسد اور صغیر احمد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں, رکشہ ڈرائیوروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
-

تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ
سرگودہا،جوھر آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ تفصیلات کے مطابق
فائرنگ کا واقعہ صلح کے بعد پیش آیا۔فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتا کرانے والے سابق چیئرمین یو سی روڈہ نور پور تھل ملک فلک شیر جوئیہ کے صاحبزادے اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوھر آباد کے ٹیچر ملک جبیب اللہ جوئیہ شدید زخمی ۔جبکہ باپ محفوظ رھا۔ زخمی حبیب اللہ ملک کی حال ھی میں شادی ھوئی ھے۔۔
فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افرد فرار ہو گئے
جبکہ شدید زخمی حبیب اللہ ملک کو پہلے ڈی ایچ کیو ھسپتال جوھر آباد اور حالت زیادہ خراب ھونے پر لاھور ریفر کر دیا گیا۔۔۔
فائرنگ کے موقع پر بھگ دڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ۔
شہریوں کا واقعہ مذکورہ پر شدید احتجاج ۔۔اور آر پی او سرگودھا رینج اورڈی پی او خوشاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ
-

امریکا اور یورپ نے ایران کو بھیانک نتائج سے خبردار کر دیا
یورینیم کو افزودہ کرنےپر امریکا و یورپ نے ایران کو پھر سے خبر دار کیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی سےجوہری ہتھیار بنا رہا ہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یورینیم کو افزودہ کرنےپر امریکا و یورپ نے ایران کو پھر سے خبر دار کیا ہے کہ وہ اس سےجوہری ہتھیار بنا رہاہے.اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورینیم کی افزودگی کی سطح بڑھانے سے متعلق ایرانی اعلان پر اپنے پہلے تبصرے میں ایک بار پھر یہ موقف دہرا چکے ہیں کہ تہران کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کا حصول کبھی ممکن نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایران کو چاہیے کہ خبردار رہے ، وہ ایک ہی وجہ سے یورینیم افزودہ کر رہا ہے۔ میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ وہ سبب کیا ہے مگر یہ اچھا نیں ہے، بہتر ہے کہ وہ خبردار رہیں”۔
ادھر یورپ کی جانب برطانیہ نے زور دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقتوں کے کلب سے باہر رکھنے پر کام کرنا فرانس اور جرمنی کے لیے بھی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ برطانیہ کے مطابق وہ اس بات کی تصدیق کے لیے کوششیں کر رہا ہے ایران 2015 میں طے پائے گئے جوہری معاہدے پر کاربند رہے۔
ایران نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ کسی بھی سطح پر اور کسی بھی مقدار میں یورینیم کی افزودگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسی طرح ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں مقررہ حد سے کہیں زیادہ تناسب کے ساتھ یورینیم افزودہ کرے گا۔
خیال رہے ک کو ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کا ملک چار روز کے بعد یورینیم کی افزودہ شدہ مقدار کو3 اعشاریہ 67 فی صد تک لےجانے کے لیے کام شروع کردے گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.
-

عدالتی بیلف بھی اب موٹر سائیکل چلائے گااور مجرم عدالت لائے گا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ہائیکورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف کو موٹر سائیکل فراہم کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق
مختلف عدالتوں کے بطور بیلف کام کرنے والے 116 اہلکاروں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے موٹر سائیکل تقسیم کیےعدالتی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقدمات کے تیز ترین ٹرائل میں مدد ملے گی، سیشن جج سرگودھا
موٹرسائیکل فراہم کرنے کی تقریب میں ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے بھی شرکت کی
تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق تارڑ۔ سینئر سول جج محمد عظیم اختر بھی موجود تھے
-
نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ, بڑی کامیابیاں حاصل
نوشہرہ:-نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری 24 پستول،75 میگزین،6500 کارتوس ،22.8 کلوگرام چرس برآمد۔12 ملزمان گرفتار
ایوب خان SHO رسالپور نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے 24 عدد پستول30بور ،75 عدد میگزین 30 بور اور 6500 کارتوس برآمد۔ملزم سبزخان ولد سردار خان ساکن اضاخیل گرفتار.
رسالپور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں۔07 منشیات فروش گرفتار۔ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمد۔
نوشہرہ کلاں پولیس نے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 06 کلوگرام چرس برآمد۔
اسماعیل شاہ خان SHO تھانہ اکوڑہ خٹک نے منشیات فروش محمد کامل ولد نوازگل ساکن باڑہ پشاور کو گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے 4.450 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔

*مزید کاروائیاں جاری*