Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سرعام بوس و کنار پر  پاکستانیوں کی  شدید تنقید

    اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سرعام بوس و کنار پر پاکستانیوں کی شدید تنقید

    اداکار یاسر حسین اور اور داکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں پاکستانیوں نے مشرقی روایات کے منافی قرار دے دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نےشرکت کی اس موقع پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں ہے

    لکس سٹائل ایوارڈ شو میں اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو سب کےسامنے پروپوز کیا جس کے جواب میں اقرا نے اس پرپوزل کو قبول کرلیا اور یاسر حسین نے انگوٹھی پہنا کر سرعام لپٹ کر اقرا سے بوس و کنار شروع کر دی. دوںوں اداکاروں کے اس رویے پر سوشل میڈیا میں کافی بحث چھڑ گئی ،

    سوشل میڈیا پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سر عام اس قسم کا بوس کنار کرنا معوب سمجھا جاتا ہے اور ایسا شوبز اہلکار بھی نہیں کرتے تھے.اسی وجہ سے دوںوں اداکاروں پر تنقید کی جا رہی ہے.اور اسے مشرقی روایات کے منافی سمجھا جاتاہے .اگرچہ یاسر او اقرا کے عمل کا دفاع کرنے والے بھی موجود ہیں اور وہ اس فعل کو دونوں کا ذاتی عمل قرار دے رہے ہیں.لیکن اکثر لوگوں کہا کہ اگر دونوں میاں بیوی بھی ہوں تب بھی سر عام سب کے سامنے اس طرح بوس و کنار کرنا مناسب نہیں اور ہماریے اقدار اورروایات اس کی اجازت نہیں دیتیں.یہ صرف مغربی کلچر ہے ہمارا معاشرہ اس کا متحمل نہیں‌ہو سکتاا.

  • بابائے خدمت کا ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے لیکن نام زندہ ہے

    بابائے خدمت کا ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے لیکن نام زندہ ہے

    عبدالستارایدھی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے،
    ممتازفلاحی وسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی آج (پیر) تیسری برسی منائی جارہی ہے۔ عبدالستارایدھی نے 1951ء میں کراچی کے قدیم شہری علاقے کھارادرمیں ایک چھوٹی ڈسپنسری کے قیام سے سماجی خدمات کاسلسلہ شروع کیا جسے بعدمیں توسیع دیتے ہوئے انہوں نے ایدھی فائونڈیشن قائم کی۔
    عبدالستارایدھی نے نہ صرف انسانی فلاح وبہبودبلکہ ملک بھرمیں جانوروں کے لئے بھی کئی ادارے قائم کئے جواُن کی اہلیہ اوربیٹے کی سرپرستی میں بخوبی کام کررہے ہیں۔وہ طویل علالت کے بعد 8جولائی2016ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔
    قوم ممتازسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی آج تیسری برسی کے موقع پراُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

  • مسلم لیگ ن لائرز فورم نے بھی منڈی بہاؤالدین جلسے میں شرکت کی

    مسلم لیگ ن لائرز فورم نے بھی منڈی بہاؤالدین جلسے میں شرکت کی

    سابق صدر سرگودھا ڈسٹرکٹ بار سردار عنصر بلوچ صاحب ایڈووکیٹ’چوہدری عقیل گجر ایڈووکیٹ’طارق وڑائچ ایڈووکیٹ’چوہدری علی رضا گجر ایڈووکیٹ’امجد پڈھیار ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء صاحبان کے ساتھ قائد محترم اسیر جمہوریت میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اس موقع پر سابق ایم این اے مسلم لیگ ن این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی بھی ہیں

  • "کیا رانا ثناءاللہ مجرم ہے” پول کا نتیجہ جانیے تفصیل میں

    "کیا رانا ثناءاللہ مجرم ہے” پول کا نتیجہ جانیے تفصیل میں

    رانا ثناءاللہ کیا مجرم ہے پول کا رزلٹ

    ‌باغی ٹی وی پر کیے گئے پول (سروے) میں‌ پوچھا گیا تھا کہ ” کیا رانا ثناء اللہ مجرم ہے؟” اس پول میں 800 کے قریب لوگوں نے رائے دی ان میں سے 88.87 فیصد نے "ہاں ” کا جواب دیا اور 7.42فیصد نے "نہیں” میں‌جواب دیا.3.70 فیصد نے کہا کہ پتا نہیں. سوشل میڈیا ٹوٹر اورفیس بک پر لوگوں نے رائے دی .فیس بک پر 963 لوگوں نے کمنٹس کیے اور ٹوٹر پر 177 لوگوں نے رپلائی کیا.ٹوٹر پر کچھ کمنٹ یوں‌ ییں.
    طاہر علوی کہتےہیں.
    "ایسے شخص کو سو بار بھی پھانسی لگایا جائے تو کم ہے”


    فاطمہ لکھتی ہیں.
    ہمیں کیا وحی آئی ہے کہ مجرم ہے عدالت کو فیصلہ کرنے دیجیے
    https://twitter.com/Iamfatimasid/status/1146726294140440577
    فیس بک پر چند کمنٹس یہ ہیں
    طارق پرویز لکھتے ہیں
    "للہ کی لاٹھی بے آواز ہے”
    محمد احسان چوہدری نے لکھا
    جھوٹا کیس بنایا گیا ہے.

  • بلوچستان میں بھی پولیو کے کیسیز.

    کوئٹہ: ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعد رواں سال 2018 میں بلوچستان میں بھی پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گردی پنکئ کے 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ضلع جعفر آباد کے علاقے شاہ پلال تحصیل گنداخہ کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں اب تک دو کیسز سامنے آگئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 41 ھوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک سکول کے استاد نے پولیو ویکسئین سے طلبہ کی طبیعت بگڑنے کا جھوٹا دعوی کرکے ڈرامہ رچایا تھا، تاہم اس کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • شندور پولو فیسٹیول کا کل آخری دن گزشتہ روز وزیراعلی نے افتتاح کیا تھا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اتوار کے روزشندور پولو فیسٹیول میں شرکت کی اور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے ۔ یاد رہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا یہ پہلا دن تھا جبکہ شندو ر پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہو گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی،سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت وثقافت محمد عاطف خان، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، آئی جی ایف سی اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اُنہوں نے تمام انتظامات اور سیاحوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخو اکے تعاون اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر اہتمام سطح سمند ر سے بلند ترین پولو گراﺅنڈ میں منعقد ہ شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح اورسیاحوں کیلئے تمام سہولیات مہیا کرنا صوبائی حکومت کیلئے باعث فخر ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تین روزہ پولو فیسٹیول میں کلچرل نائٹس سمیت علاقائی ہنر مندی اور علاقائی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔ گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس ، چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ میڈیا اور صحافیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کیلئے طویل اور دشوار گزار سفر طے کئے ہیں ا ور فیسٹیول کی خوبصورتی کو دوگنا کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ شندوردُنیا کا بلند ترین پولو گراﺅنڈ ہے۔ یہ کھیل اپنی نوعیت کا ایک منفرد کھیل ہے ۔ اس وجہ سے ساری دُنیا سے کھیلوں کے بالعموم اور پولو کے بالخصوص دلدادہ افراد ان دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہر سال شندور کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ان مقامات پر نہ صرف سیاحت ترقی پاتی ہے بلکہ مقامی آبادی کو مختلف طریقوں سے معاشی فائدہ بھی حاصل ہو تا ہے ۔ اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے فیسٹیولز سے دُنیا میں نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کی مثبت تصویرکو فروغ ملتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ دور میں صوبے میں حکومت قائم کرنے کے ساتھ سیاحت کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت بھی سیاحت کے فروغ کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کو اولین ترجیح دی جائے ۔ اسی تناظر میں صوبائی حکومت نے تین روزہ شاندار پولو فیسٹیول کیلئے تمام ممکن وسائل فراہم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پولو کھیل تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو کہ اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے جبکہ پولو فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان و دیگر مختلف ٹیمیں پولو کھیل میں حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے شندور پولو سیاحوں کی آمد کا مرکز بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اسی طرح ہر سال شندور پولو فیسٹیول کو جوش و خروش سے منائے گی اور بین الاقوامی سطح پر اس کو پذیرائی دلائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کریں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جیتنے والی مختلف ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

  • شیخوپورہ پولیس کی جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صفدرآباد سرکل میاں محمد خالد نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ، سیاح محتاط رہیں

    چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ، سیاح محتاط رہیں

    سیرو سیاحت کے لیے شمالی علاق جات کا رخ کرنےوالے محتاط رہیں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں سیرو سیاحت کے لیے جانے والے سیاح محتاط رہیں قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں مگر تا حال کوئی گلاف الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    چند ہفتوں میں گلاف (برفانی جھیل ) پھٹنے کے دو بڑا واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ پہلا واقعہ چند ہفتے پہلے ہنزہ ششپر گلشئیر اور دوسرا کل چترال گولن گول میں پیش آیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جھیل پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مقامی آبادی کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ آج صورتحال کادوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔

    چترال اور اسکردو میں متعدد برفانی جھیلیں پائی جاتی ہیں جنہیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

    ریسکیو1122 نے اپنی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور ایکسیویٹر موقع پر کل رات سے موجود ہیں سیلاب کی وجہ سے آمدورفت بالکل ختم ہو چکی ہیں اور سیلابی ریلا تا حال جاری ہے جس کی وجہ سے روڈ کو بحال کرنے کامتاثر ہواہے۔

    ادھر وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین کےمقام پر پھنس گئیں،ڈپٹی کمشنر چترل کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیروتفریح کے لیے آئی ہوئی تھیں،علیمہ خان کومتاثرہ علاقے سے نکالنےکیلیےہیلی کاپٹرکاانتظام کیاجارہاہے،

  • وزیر اعظم کی بہن سیلاب میں‌ پھنس گئیں

    وزیر اعظم کی بہن سیلاب میں‌ پھنس گئیں

    چترال میں گئیں وزیر اعظم کی بہن علیمہ خاں سیلاب میں‌ پھنس گئیں ،

    باغی ٹی وی رپورت کے مطابق چترال میں سیرو سیاحت کے لیے گئی وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین کےمقام پر پھنس گئیں،ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیروتفریح کے لیے آئی ہوئی تھیں،علیمہ خان کومتاثرہ علاقے سے نکالنےکیلیےہیلی کاپٹرکاانتظام کیاجارہاہے،

  • آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے ، عدالت نے سماعت کے موقع پرر شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کو آج پیش ہونےکا حکم دیا تھا جس کی پیروی کرتے ہوئے شہبازشریف عدالت پہنچ گئے۔

    اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آشیانہ اقبال کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

    کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت کے اندار اور باہر تعینات کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا

    سابقہ پیشی میں شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ، شہباز شریف بجٹ سیشن کے وجہ سے اسلام آباد تھے ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی .کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں.