Baaghi TV

Author: +9251

  • پروفیشنل فٹ بالر لیونل میسی کو کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے

    پروفیشنل فٹ بالر لیونل میسی کو کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے

    ساؤ پاؤلو میں کھیلے جانے میچ میں ارجنٹائنا نے چلی کو 2-1 سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی تاہم پروفیشنل فٹ بالر کو اپنے کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے.

    میچ کے دوران سیکنڈ ٹائم میں لیونل میسی اور چلی کے کپتان گرے میڈیل کو ہاف ٹائم سے 8 منٹ قبل میدان بدر کردیاگیا، فاتح ٹیم کے لیے پہلے ہاف میں سرجیو اگیورو اور پاؤلو ڈیابیلا نے گول کیے، تاہم میچ میں دو پلیئرز کو ایک ساتھ ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیجا گیا۔

    دونوں پلیئرز کے درمیان گیند پر قبضے کیلیے جسمانی تکرار ہوئی، تاہم اس معاملے پر میڈیل کو ایک یلو کارڈ دکھایا جاسکتا تھا لیکن پیراگوئے سے تعلق رکھنے والے ریفری ماریو ڈیاز نے دونوں کپتانوں کو ریڈ کارڈ دکھادیے، ناکام سائیڈ کا خسارہ آرتو ویڈال نے کم کیا.

    لیونل میسی کو پروفیشنل فٹ بالر ہونے کے باوجود دو مرتبہ ریڈ کارڈ ملنے پر الزام کوپا امریکا میں ہونے والی کرپٹ پریکٹسز پر دائر کر دیا.

    میسی نے میڈلز لینے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور جرنلسٹس سے بھی غصے میں بات کی. اس صورتحال پر میسی کی جانب سے ہونے والی تنقید پر ساؤتھ امریکن فٹبال حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

  • علاج کے لئے لاہور جانے والا نورلحسن آج زندگی کی بازی ہار گیا

    علاج کے لئے لاہور جانے والا نورلحسن آج زندگی کی بازی ہار گیا

    رحیم یار خان افسوسناک خبر نورالحسن جس کو آرمی چیف نے ائر ایمبولینس کے ذریعے علاج کی خاطر لاہو بھیجا تھا اور جس کا علاج لاہور میں ہو رہا تھا وہ آج صبح انتقال کر گے.تفصیلات کے مطابق نورلحسن کا وزن بہت بڑھ چکا تھا اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ اسے علاج کے لیئے لاہور جانے کی غرض سے ائر ایمبولینس مہیا کی جائے تاکہ وہ باآسانی لاہور علاج کے لیئے جا سکے.آرمی چیف نے فورا نوٹس لیا اور اس کو آرمی کے ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچایا گیا لیکن کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد آج نورالحسن زندگی کی بازی ہار گیا.

  • فیصل آباد سے بھی حج پرواز روانہ

    فیصل آباد سے بھی حج پرواز روانہ

    فیصل آباد سے حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا 108عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ روانہ ہو گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا108عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ روانہ ہو گئی. پاکستان سے 78 ہزار سے زائدعازمین کو 300 پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا جائیگا جبکہ چار پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔ اسکے علاوہ 300خصوصی حج اورشیڈول پروازیں جدہ و مدینہ کیلئے چلائی جا رہی ہیں۔

    کراچی سے 62، اسلام آباد سے 46، لاہور سے 51، پشاور سے 29، سیالکوٹ سے 12، ملتان سے 21، فیصل آباد سے 17 اور کوئٹہ سے 56 پروازیں عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن پانچ اگست کو مکمل ہوجائے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا اور اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

  • ہزارفلسطینیوں  کے لیے شاہ سلمان کا حچ پیکج

    ہزارفلسطینیوں کے لیے شاہ سلمان کا حچ پیکج

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزارورثا کے حج کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل اور وزیر مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنہ 1440ھ کے موسم حج کے موقع پر ایک ہزار فلسطینی شہداء اسیران کے اہل خانہ کو فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کا اہتمام کریں۔

    خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے خصوصی حج اسکیم شروع کیے جانے کے بعد اب تک 17000 فلسطینی سعودی عرب کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے حج امور کے عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ ان کے لیے بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔ فریضہ حج کی ادائی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے۔

  • عارف والا : دن دیہاڈے ڈکیتی کی واردات

    عارفوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی کی واردات
    تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی دن دہاڑے واردات ہوئی 125 ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی ایجنسی کی گاڑی سے 109000 روپے لوٹ لئے.
    ڈاکوؤں کی طرف سے گاڑی پر شدید فائرنگ بھی کی گئی ڈاکوؤں نے گاڑی والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈاکو واردات کے بعد بآسانی فرار ہو گئے دن دیہاڈے اس طرح کی وارداتوں سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے

  • ڈولفن اہلکاروں نے ایسا کیا کردیا جو ان کے خلاف ہی مقدمہ درج ہوگیا؟

    مظفرگڑھ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ڈولفن فورس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے مقدمہ میں نامزد ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،موضع نواب پور ملتان کی رہائشی تسلیم مائی نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیم سیف اللہ اور محمد امین گجر نامی ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اسکی مزاحمت پر اہلکار واپس چلے گئے،تسلیم بی بی کیمطابق اہلکاروں کے جانے کے بعد محمد یونس نامی شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا.تسلیم بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں 2 ڈولفن پولیس اہلکاروں سلیم سیف اللہ،امین گجر،محمد یونس،اجمل اور قیصر عباس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مقدمے میں نامزد ڈولفن فورس کے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ معاملے کے حقائق کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.

  • دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی فہرست جاری

    دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی فہرست جاری

    عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے دنیا کے 108 ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان کے ساتھ سنگاپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2019 کے پاسپورٹس کے حوالے سے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ فہرست میں پہلی پوزیشن پر رہے جس کے شہری 189 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے قیام کی اجازت لے سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سنگا پور اور جنوبی کوریا، فن لینڈ اور جرمنی کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پر رہے جن کے حامل شہری 187 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔ سال 2018 میں جنوبی کوریا کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر تھا جس کی پوزیشن بہتر ہوئی جبکہ رواں سال کے آغاز پر جاری ہونے والی رینکنگ میں جرمنی اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر تھے، دونوں ممالک کے پاسپورٹس نے دو درجے ترقی حاصل کی۔

    گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سنگاپور اول نمبر پر براجمان ہے جب کہ جاپان بھی اس کے ہمراہ اول نمبر ہے، دونوں ممالک کیلیے 189 ممالک نے ویزہ فری کی پالیسی اپنائی ہے۔ جرمنی ایک درجہ تنزلی کے بعد فن لینڈ اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    اسی طرح ڈنمارک اور اٹلی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو فرانس ، اسپین اور سویڈن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کا نمبر 86 واں ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں مزید نیچے چلا گیا اور اس سال 106 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بالترتیب شام، عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لیے کتنے ممالک جاسکتا ہے

  • مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، شعیب اختر

    مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، شعیب اختر

    ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا،

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے،اگرچہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرایا لیکن مہم کا اختتام مایوس کن رہا،ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری شکست کا بڑا نقصان ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں مسائل کا سبب بنے،انھوں نے پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، بہتری کے بجائے مسائل پیدا ہوئے۔
    شعیب اختر نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کی باتیں کرنے کے بجائے ایک ایک سیریز کی تیاری کریں،بیٹنگ میں دلیری اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،50اوورز کی اننگز میں بھی کئی مرحلے ہوتے ہیں،ان کے مطابق کھیلنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے،معاملات میں درستگی کیلیے جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ آگے لائے جائیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقا ریونس نے کہاکہ ہر کرکٹر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن میرے خیال میں محمد حفیظ کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

  • اہم صحافی اور اینکرز حضرات کے ٹوٹراکاؤنٹ بند

    اہم صحافی اور اینکرز حضرات کے ٹوٹراکاؤنٹ بند

    پاکستان کے چند معروف صحافی حضرات کے ٹوٹر اکاؤنٹ بند کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .پاکستان کی صحافت کےنامور نام جن میں عمر چیمہ ، وجیہہ ثانی اور اعزاز سید ہی ان کے ٹوٹر اکاؤنٹ بند کر دیے گئے. خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے بعد دیگر مزید صحافیوں کے اکاؤنٹ بھی بند کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ ملک کے اندر سیاست کو لے کر کے صحافی اور اینکرز حضرات کے نظریات وابستکی کے اعتبار سے مختلف ہیں‌. ان حضرات اور ایسے دیگر صحافتی حلقوں کو اکثر حکومت پر شدید تنقید کرتے پایا جاتا ہے .

  • ٹرینڈ "BurhanSignOf Freedom# برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر

    ٹرینڈ "BurhanSignOf Freedom# برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر

    برہان وانی کی لازوال شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سیٹ کیا گا ٹرینڈ” BurhanSignOf Freedom# "برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برہان وانی کی لازوال شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سیٹ کیا گا ٹرینڈ” BurhanSignOf Freedom# "برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا.اس ٹرینڈ میں نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر سیمت دنیا بھر سے زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور برہان وانی کی عظیم شہادت کو سنہرے لفظوں سےیاد کیا.

    برہان وانی کی شہادت اس طرح امر ہو گئی کہ نوجوان نسل کے لیے استعارہ بن گئی.اس عظیم بطل حریت کی شہادت اور قربانی کے بعد کشمیری نوجوان نسل نے کشمیر کی آزادی کے نخلستان کی اپنےتازہ جواں خون سے آبیاری کرتے ہوئے اس سفرکو آگے بڑھایا.اس عظیم کشمیر سپوت نے اپنا جواں خون پیش کرکے دنیا بھر میں‌ ان نو جوانوں کے لیے ایسی مثل قائم کر دی جو 3 سال بیت جانے کے باوجود اب بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ ہر گزرتےلمحے اس مثال نے تحریک آزادی کشمیر میں تازگی ، توانائی اور شدت پیدا کی یوں اس قمیتی خون کو اللہ رب العزت نے وہ جلا بخشی کہ مسئلہ کشمیر کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ جس پرعالمی دنیا کو تمام تر فراموشی اور صرف نظری کے باوجود تسلیم کرنا پڑا کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان اور یہاں کی عوام جس میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت سے آزادی اورنجات چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنا تن من دھن سب کچھ بھی قربان کر سکتے ہیں. ب