Baaghi TV

Author: +9251

  • اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں ہے.
    چیئرمین سینیٹ کاعہدہ بلوچستان کےاحساس محرومی کے خاتمے کیلیے تحفہ تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نےایوان بالاکو بلاتفریق اورغیرجانبدار ہوکرچلایا، صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان کےعوام میں منفی پیغام جائےگا، ادھر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہمارے لیے اس وقت اہم یہ ہے کہ حکومت کا راستہ کیسے روکا جائے، ماضی میں بھی جو کیا گیا سیاسی جماعتوں کو کانٹے چننے میں عشرے لگے،

    احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں ایک فیصلہ تاریخ کرے گی.

  • پاکستانی بچوں کی سوچ شاہینوں جیسی میٹرک کے طالب علم نے اپنی تحریر سے سب کو خوش کردیا

    پاکستانی بچوں کی سوچ شاہینوں جیسی میٹرک کے طالب علم نے اپنی تحریر سے سب کو خوش کردیا

    ناکامیوں سے کم نہ ہو ٸ دل کی آرزو
    ٹھوکر لگی تو اور بڑھی منزل کی آرزو
    میرے مارکس کیوں کم آئے؟
    زیادہ نمبر لینا اور اچھی پوزیشن سے پاس ہونا کسی بھی طالب علم کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے، اور زمانے کا ٹرینڈ بھی یہی ہے، اس لیے ہر امتحان دینے والا طالب علم کو یہی درد سر لاحق ہوتا ہے. اس سال مجھے بھی پہلی دفعہ بورڈ میں پیپر دینے کی "سعادت” نصیب ہوئی. نمبروں کے حوالے سے میں نے اپنے ذہن میں ایک ٹارگٹ تیار کر رکھا تھا اور اسی کے مطابق میں نے محنت بھی کی تھی. (میری محنت اور سبق کے ساتھ میری دلچسپی کا میرے اساتذہ اور والدین شاہد ہیں) جنتی میری استطاعت تھی، میرا قوی تھا، میری صلاحیت تھی میں نے سب کچھ لگایا، رائٹنگ کا مسئلہ بھی گزشتہ سال ایک ماہر خطاط کی شاگردی میں سخت مشقت سے کام لیتے ہوئے حل کر لیا تھا، مگر جب رزلٹ اوٹ ہوئے تو مارکس میری توقع اور امید سے کافی …… بلکہ بہت ہی…… کم آئے. اب آپ سے کیا چھپاوں، میں نے سوچا تھا 500 سے اوپر کا مگر آئے 423….(پریکٹیکل والے سر کی "کرم فرمائی” تو میں زندگی بھر نہیں بھولوں گا، البتہ بددعا ہرگز نہیں دوں گا)
    بہر حال یہ حالت دیکھ کر میری حالت غیر ہوگئی، دل دھڑکنے لگا، دماغ میں ہلچل سی پیدا ہوگئی، رنجیدہ و شرمندہ ہو کر کمرے میں گھس کر کمبل اوڑھ کر سونے کی ناکام کوشش کی، مگر جب دل و دماغ میں ہلچل مچی ہو تو نیند کہاں سے آئے….
    بہت کوشش کی اور بار بار یہ کہہ کر نیند کو پکارا اور غیرت دلائی کہ:
    اب درد شش بھی سانس کی کوشش میں ہے شریک
    اب کیا ہو، اب تو نیند کو آجانا چاہیے

    مگر مجال ہے کہ نیند آتی، اور میں کچھ دیر غم دوران … بلکہ غم امتحان…. کو بھولنے کی "سعی لاحاصل” کرتا…
    جب نیند سے مایوس ہوا تو سوچنے لگا کہ آخر میرے کم مارکس آئے کیوں؟ کیا میری محنت اور تیاری میں کوئی کسر رہ گئی تھی؟ کیا میں محنت کے ساتھ ساتھ دعاوں سے کام نہیں لیا تھا؟ محنت تو میں نے بھر پور کی تھی، البتہ تیاری دوسری چیز ہے، اس میں کسر رہ گئی ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا. ہاں اپنی سی کوشش کے ساتھ میں ہر نماز کے بعد بالخصوص رمضان المبارک میں دعائیں بھی خوب مانگی تھیں…. پھر اللّہ کا وعدہ بھی ہے کہ وہ کسی کی محنت کو رائیگان نہیں جانے دیتا……
    پھر سوچنے لگا کہ آخر وجہ کیا ہے؟ بہت سوچنے اور سوچ سوچ کر پاگل ہونے والا تھا کہ اچانک میرے دماغ کے دریچے کھل گئے اور بات میری سمجھ میں آنے لگی… ہم انسان کتنے جلد باز ہوتے ہیں، اور کتنی جلدی میں اپنی محنت کی برکت کو دیکھنا چاہتے ہیں…؟
    یقینا اللہ تعالی کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا، اور اپنی حکمت کے مطابق صحیح وقت اور صحیح موقع پر اپنی مہربانی کرتا ہے… میں نے یہ بھی سوچا کہ ہوسکتا ہے کہ اللّہ تعالی کسی انسان سے کوئی اور کام لینا چاہتا ہے، مگر وہ سماج کے trend کے مطابق ڈاکٹر یا انجنئیر بننا چاہتا ہے، (جو کہ بہت چھوٹی خواہشیں ہیں) اور اللہ تعالی اپنے اس بندے کو اپنے فیصلہ والے کام تک لے جانے اور ڈاکٹر یا انجنئیر بننے سے بچانے کے لیے مطلوبہ معیار سے کم نمبروں سے پاس کرتا ہے… میں سوچنے لگا کہ شاید یہی وجہ ہو اور اللّہ تعالی مجھ سے کوئی اور کام لینا چاہتا ہو، اور اسی وجہ سے میرے مارکس کم آئے ہوں، یہ سوچتے ہوئے میرے دل کو اطمینان ہونے لگا اور پریشانی دور ہونے لگی…. پھر اللہ تعالی کا یہ ارشاد بھی میری پریشانی دور کرنے اور اطمینان حاصل کرنے کا باعث ہوا کہ:
    "بہت ساری چیزیں ایسی ہیں کہ جو تمھیں پسند نہیں، مگر اس میں تمھارے لیے خیر ہوتی ہے اور بہت ساری چیزیں ایسی ہیں کہ جو تمھیں اچھی لگتی ہیں مگر درحقیقت اس میں تمھارے لیے نقصان ہوتا ہے”
    یہ آیت کریمہ یاد آتے ہی میرا غم خوشی میں اور پریشانی مسرت میں بدل گئی.. میں سوچنے لگا کہ ضرور میرے کم نمبر لینے میں قدرت کاملہ کی کوئی خاص حکمت پوشیدہ ہے… اور میں مطمئن ہونے لگا.
    لہذا میں اپنے ان تمام دوستوں سے گزارش کروں گا، جن کے حصے میں محنت کے مقابلے میں کم نمبر آئے ہیں، وہ اللّہ تعالی کی اس ارشاد پر غور کرکے خود کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں. اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ ہوسکتا ہے اللہ تعالی آپ سے آپ کے ذہن میں بسا ٹارگٹ سے بڑا کام لینا چاہتا ہے… اور یہ تو مسلم ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالی مطلوبہ اصولوں اور طریقہ کار کے مطابق محنت کرنے والوں کو ان کی محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے…. مگر کب دیتا ہے، یہ اس کی حکمت پر موقوف ہے… لہذا ہمیں نتائج کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے…
    رپورٹ : نسیم اللہ شاہین

  • بلاول بھٹو کا جلسہ میں‌ بڑی تعداد میں شرکت پر اہلیان ڈیرہ اسمعیل خان سے اظہار تشکر

    بلاول بھٹو کا جلسہ میں‌ بڑی تعداد میں شرکت پر اہلیان ڈیرہ اسمعیل خان سے اظہار تشکر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں‌ کی شرکت پراہلیان ڈیرہ اسماعیل خان سے اظہار تشکر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ شہید حق نوازگنڈا پورپارک میں ذوالفقاربھٹو اوربینظیربھٹو نے بھی جلسے کیے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم اور پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کردیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیبرپختونخوا نااہل کٹھ پتلیوں کو کافی عرصے سے برداشت کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں نے اسلام آباد کوپیغام دے دیا ہے، واضح رہے کہ ڈیرہ اسمعیل خان میں بلاول بھٹو نے ایک دن قبل جلسہ سے خطاب کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں‌ نے شرکت کی تھی.

  • منڈی بہاؤالدین قائداعظم گراؤنڈ سیل، ضلعی انتظامیہ کا اجازت سے انکار، ہر صورت پہنچوں‌ گی، مریم نواز

    منڈی بہاؤالدین قائداعظم گراؤنڈ سیل، ضلعی انتظامیہ کا اجازت سے انکار، ہر صورت پہنچوں‌ گی، مریم نواز

    منڈی بہاؤالدین میں‌ ن لیگ کے جلسہ کے حوالہ سے ڈی پی او نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سکیورٹی خدشات کےباعث جلسے کی اجازت نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مقامی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ اب تک سیل کیا ہوا ہے اور کہا جارہا ہےکہ گراؤنڈ میں جمع پانی بارش کا ہے جبکہ گراؤنڈ میں انتظامیہ کی طرف سے پانی چھوڑنے کی بات درست نہیں‌ ہے. ضلعی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے.

    ادھر مسلم لیگ ن کی قیادت قائداعظم گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے. انتظامیہ نےقائداعظم گراؤنڈ کے تینوں دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں. دریں‌ اثناء مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.

  • منڈی بہاؤالدین جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا، مریم اورنگزیب کی کارکنان کی گرفتاریوں‌ کی مذمت

    منڈی بہاؤالدین جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا، مریم اورنگزیب کی کارکنان کی گرفتاریوں‌ کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے منڈی بہاؤالدین میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.

  • شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھتے ہوئے پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے پر سراہا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔

    شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے موقع پر جون میں‌ ہی اس اہم ایونٹ کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جانےو الا میچ ان کا ون ڈے کرکٹ کا آخری میچ تھا. اپنی ریٹائرمنٹ پر انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں‌ کا شکریہ ادا کیا تاہم اس صورتحال پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر جذباتی پیغام تحریر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا.

    واضح‌ رہے کہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئر سے مطمئن ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرف توجہ دیں‌ گے. شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر بعض‌ ساتھی کھلاڑی بھی افسردہ نظر آئے.

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں‌ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے. بتایا گیا ہے کہ جنوب مغرب سےہوائیں18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے. زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مطلع صاف، موسم خشک اورگرم رہے گا.

    کوئٹہ میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. زیارت13، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. بارکھان اوردالبندین میں کم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. اسی طرح‌ تربت اورلسبیلہ میں کم سےکم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ہے.

  • چونیاں، زمیندار کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ‌ لئے

    چونیاں، زمیندار کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ‌ لئے

    صوبائی دارالحکومت پنجاب میں چونیاں کے علاقے شمس پورہ میں زمیندار کےگھردرجن سے زائد ڈاکوؤں کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو گھر میں‌ گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر20 لاکھ روپے نقدی،3 تولےطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے. ڈاکوؤں کی جانب سے مزاحمت کرنے پراہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے.

    مقامی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

  • ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ رہے ہیں. قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اورمحمد حسنین کراچی پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپسی ہو گی. شعیب ملک، محمدعامر،وہاب ریاض اورمحمد حفیظ کچھ دن لندن میں اپنی فیملیز کے ساتھ قیام کریں گے اور پھر پاکستان واپس آئیں گے.

    قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق،بابراعظم اورآصف علی لاہورپہنچ گئے ہیں. اسی طرح‌ دوسرے کھلاڑی بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں‌ گے. پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین مایوس نظر آتے ہیں .

  • گھوٹکی، نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 جاں بحق، 10 زخمی

    گھوٹکی، نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 جاں بحق، 10 زخمی

    سندھ میں‌ گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پرمسافر کوچ الٹ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 10 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی.

    حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں‌ پہنچ گئیں‌ اور لاشوں‌ اور زخمیوں‌ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا.