لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں اربن ٹرانسپورٹ سروس کھولنے کی اہم پیشرفت جاری ہے
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کا ڈپٹی کمشنر لودھراں سے رابطہ ہوا وزیر ٹرانسپورٹ نے لودھراں میں اربن ٹرانسپورٹ سروس جلد شروع کروانے کی ہدایت کردی- اربن ٹرانسپورٹ سروس گزشتہ روز بند کردی گئی تھی – یاد رہے کہ سپیڈو بس سروس بھی لودھراں میں بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اہل لودھراں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
Author: +9251
-
لودھراں : اربن ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لئے کوششیں جاری
-
وہاڑی : صفائی کی بہتر صورتحال کیلئے اہم اقدام
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیہ بورے والا کی نائٹ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگ زیب کی ہدایت پر چیف آفیس بلدیہ راؤ محمد علی کی زیر نگرانی بلدیہ کے عملہ سینٹری ورکرز نے شہر کے تمام مین بازاروں میں رات 8 بجے سے 11 بجے تک صفائی مہم کا آغاز کردیا صبح سویرے بازار اور سڑکیں صاف ملیں گی. مقامی شہریوں نے صفائی کیلئے اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کو سراہا ہے اور اس اقدام کے بارے میں کہا ہے اگر صفائی کے معاملے کو اس طرح ترجیح دی جائے تو شہر کو ماڈل سٹی بنایا جا سکتا ہے اس کیلئے یہ کام مسلسل جاری رکھنا ہو گا -
لودھراں : ریسکیو اسٹیشن میں خصوصی اجلاس
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ڈاکٹر سید ماجد احمد کی زیرِ صدارت، ریسکیو 1122کا ماہانہ کارکردگی پر جائزہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن لودھراں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے ڈاکٹر سید ماجد احمد کا کہنا تھا کہ شہر یوں کو بہترین سروس کی فراہمی انکی اولیں ترجیح ھے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ تمام ریسکیو اھلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ فرائض کی انجام دہی میں کیا قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول روم سروس کیلئے دماغ کی حیثیت رکھتا ھے اسلئے کنٹرول روم سٹاف اپنی بہترین پرفارمینس کو برقرار رکھتے ہوئے ایمرجنسی وہیکلز کے ریسپانس کو مزید بہتر کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے بروقت سروس فراہم کی جاسکے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے اور ہم عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کے لئےہمہ وقت تیار ہیں۔ اجلاس کے دوران گزشتہ دنوں لاھور میں شہید ھونے والے ریسکیو اھلکار کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔
اجلاس میں مغیث خان کنٹرول روم انچارج ،محمد آصف پھل اکاؤنٹنٹ،صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر،ملک وسیم ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، عمران اسٹیشن کوآرڈینیٹر، ارشد ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر سمیت شفٹ انچارجز اور دیگر ریسکیو اھلکاروں نے شرکت کی۔۔ -

عراق :بابل شہرانسانی تاریخ کا قدیم ترین عالمی ورثہ
نیویارک:دنیا کی قدیم ترین تاریخ میںعراق کا شہر بابل کو انسانی تاریخ کا قدیم ترین ورثہ قرار دیا ہے .حال ہی میںیونیسکو نے عراقی شہر بابل کو ایک بار پھر عالمی ورثے میں شامل کر لیا ہے۔ بابل کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کا اعلان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔عالمی ادارے نے عراقی حکام بابل کی تاریخی شناخت بدلنے والے تمام اقدامات بند کر دیں اور اس حوالے سے 2020 تک کام مکمل کر لیا جائے۔

یار رہے کہ گذشتہ صدی کے آٹھویں عشرے کے آخر میں بابل کو عالمی ورثے کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ یونیسکو نے بابل کے آثار قدیمہ کو عالمی ورثے میں شامل کر رکھا تھا تاہم گذشتہ صدی کے آٹھویں عشرے کے آخر میں اسے عالمی ورثے کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

باکو میں منعقدہ اجلاس کے دوران عراقی نمائندے نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بابل کے بغیر عالمی ورثے کی فہرست کیا معنی رکھے گی، انسانی تاریخ کے پہلے باب ”بابل“ کو حذف کرکے انسانی تاریخ کا تذکرہ کیسے ممکن ہے؟
مورخین کے مطابق بابل عراق کا مشہور ترین شہر ہے جو دریائے فرات پر واقع ہے۔ بابل اپنے تمدن اور تہذیب کے حوالے سے اپنی مخصوص شناخت رکھتا ہے۔ بابل کے فرمانرواﺅں کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے جنہوں نے (1894۔ 1594 قبل مسیح) تین صدیوں تک حکومت کی۔ سلطنت بابل 17 قبل مسیح میں قائم ہوئی تھی۔ حمورابی نامی بادشاہ نے خاصی شہرت پائی، یہ وہ بادشاہ تھا جس نے انسانی تاریخ میں پہلی بار قوانین کا مجموعہ جاری کیا تھا جو انتظامیہ، تعمیرات اور انصاف کے شعبوں میں 282 قوانین پر مشتمل تھا۔

یونیسکو نے اپنی دستاویزات میں بابل شہر کے حوالے سے مزید تاریخی کردار شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .یونیسکوذرائع کا کہنا ہے کہ بابل تاریخی مقامات کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے، یہاں موجود تاریخی مقامات میں معلق باغات، اسد بابل اور اشتار گیٹ قابل ذکر ہیں۔عراق کی حکومت یونیسکو کے فیصلے کو کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ حکومت عراق کا خیال ہے کہ عالمی ورثے میں بابل کی شمولیت سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا جو 1990ء سے مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ -

سی پی او راولپنڈی کی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ معزز ممبران پارلیمینٹ قانون بنانے والے ہیں لہٰذا قانون بنانے والے سے زیادہ قانون کو فالو کرنے والا کوئی نہیں ہوتا، ممبران پارلیمینٹ کی کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،قانون کی بالادستی اور قانون کی طاقت سے کریمنلز کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے جو قابل عمل تجاویز راولپنڈی پولیس کو دی جائیں گی ان پر فوری عمل کیا جائے گا راولپنڈی پولیس ممبران پارلیمینٹ کے استحقاقات کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ان کے تمام عوامی نوعیت کے کام میرٹ اورقانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کرے گی،ممبران پارلیمینٹ کریمنلز سے مکس اپ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشان دہی کریں غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد اگر پولیس آفیسر یا ملازم کریمنلز کا کسی بھی حوالے سے سہولت کار ثابت ہوا تو اسے ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ممبران پارلیمینٹ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میٹنگ میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،ممبران پنجاب اسمبلی شفیق خاں،تیمور مسعود،حاجی امجد،عمر تنویر بٹ،راجہ صغیر،میجر (ر) لطاسب ستی،چودھری ساجد اور چودھری جاوید کوثر نے شرکت کی،اجلاس میں ایس پی راول،ایس پی صدر اور ایس پی پوٹھو ہار بھی موجود تھے،اجلاس میں ممبران پارلیمینٹ نے سی پی او محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کے ان اقدامات کو سراہا جو یہاں پر قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور مختلف نوعیت کے قانون شکنوں کے خلاف اٹھائے گئے،ممبران پارلیمینٹ نے سی پی او کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو خوش آئند اور انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کچہریوں سے راولپنڈی پولیس اور یہاں کی عوام کے مابین پائی جانے والی خلیج کم ہو گی یہاں کی قانون پسند عوام کے ساتھ راولپنڈی پولیس کی وہ فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ ہو گی جس کی مثال پورے پاکستان اور پنجاب میں دی جائے گی کیوں کہ ہماری اطلاعات کے مطابق فیصل رانا ایک پروفیشنل اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر قسم کے دباؤ کا سامنا کرنے والے ایسے پولیس آفیسر ہیں جن کی تعیناتی یہاں کی عوام کے لئے جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے ایک یادگار دور ثابت ہو گی،اجلاس میں ممبران پارلیمینٹ کی طرف سے جن مسائل کی نشان دہی کی گئی سی پی او نے قانون کے مطابق فوری احکامات جاری کئے،سی پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ شادی بیاہوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی مکمل ممانعت ہے اس طرح کے واقعات ہوئے تو دولہا،شادی اور تقریبات کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ غفلت اور کوتاہی پر پولیس افسران کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی جو محکمانہ احتساب کے علاوہ فوجداری مقدمات کا اندراج بھی ہو سکتا ہے،سی پی او نے ممبران پارلیمینٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے قانون کی بالادستی والے ویژن کے تحت راولپنڈی کی عوام کو کرائم فری ماحول فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ خدا کا شکرہے راولپنڈی کے تمام مبران پارلیمینٹ قانون اور میرٹ پسند ہیں،پولیس اور ممبران پارلیمینٹ کا اشتراک یہاں کی عوام کو ایسا پر امن ماحول دستیاب ہو گا جس میں قانون کی بالادستی ہو گی قانون ہی سب سے طاقتور ہو گا،عام آدمی اور طاقتور کے لئے یکساں قانون ہو گا ویسے میری پولیس سروس میں صرف قانون ہی طاقتور ہے جن معاشروں میں قانون طاقتور ہو وہاں قانون شکن کمزور جبکہ قانون پسند عوام سب سے طاقتور ہوتے ہیں۔
-

غزہ:اسرائیلی فوجیوںکے فلسطینی ریلیوںپرحملے،40 فلسطینی زخمی
غزہ :مقبوضہ بیت المقدس میںاسرائیلی فوجیوں کی طرف فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے .کہیں زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں تو کہیں فلسطینیوں کو ظلم کے خلاف مزاحمت پر ہمیشہ کے لیے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے. ایسا ہی ایک واقعہ ہفتہ کے روز غزہ کے علاقے میں پیش آیا .فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرامن ہفتہ وار ریلیوں پر قابض صہیونی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کل جمعہ کو غزہ کی پٹی میں مسلسل 65 ویں ہفتے کوغزہ کے محاصرے کے خلاف اور حق واپسی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے اجتماع کے بعد ہونے والے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں امدادی کارکنوں اور ایک صحافی سمیت کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی چلی آرہی ہے، جس کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔
-

مسجد اقصیٰ اور اسکی دیواروں کواسرائیلی سرنگوں سے خطرہ ہے:فخری ابو دیاب
مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصیٰ اوراس کی دیواروں کو اسرائیلی سرنگوں سے جزوی طورپر یا مکمل نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سلوان کی زمینی تحفطٖ کی کمیٹی کے ممبر فخری ابو دیاب نے حال ہی میں ایک اخباری بیان میں کہا کہ خاص طور پر مسجد کی جنوبی دیوار بغیر کسی بنیاد کے ہوا میں معلق ہے اور قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے سلوان کے نیچے ایک اہم سرنگ کی تعمیر کے بعد کسی بھی وقت گر سکتی ہے جسکا افتتاح حال ہی میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا اعلان 2005 میں کیا گیا تھا بعد میں 2010 میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسکی منظوری دیتے ہوئے اسکا آغاز کیا۔کچھ دن پہلے اسرائیلی حکام اور العاد سوسائٹی نے ( آبادکاروں کا ایک گروپ جو مقدس شہر کو یہودیانے کے لیے سرگرم ہے) بیت المقدس میں سلوان کے نیچے ایک سرنگ کو یہودیانے کے منصوبے کے تحت کھولا اور اسے ٹیمپل ماونٹ تک پہنچنے کا راستہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سلوان میں حالیہ سرنگ منصوبہ مسجد اقصیٰ کے مختلف حصوں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ جو بیت المقدس پر امریکی کنٹرول کی حمایت کرتے ہیں کے سفیر جیسن گرین بلاٹ اور ڈیوڈ فریڈ مین نے سرنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں فریڈ مین نے خاص طور پر تعمیر شدہ دیوار پر ہتھوڑا مار کر نئی زیر زمین سرنگ کا افتتاح کیا۔
-

مریم نواز کی ویڈیونے نواز شریف کو اور مشکل میں ڈال دیا ،آفتاب باجوہ
لاہور:سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے مریم نواز کی طرف سے کی جانے والی پریس کانفرنس اور ویڈیو سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے رویے سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے .مریم نواز نے آج جو ویڈیو پیش کی ہے اس سے نواز شریف کی مشکلات بڑھیں گیں کم نہیں ہوں گی بلکہ بڑھیں گی.
آفتا ب باجوہ نے کہا کہ ویڈیو سے ثابت ہوا ناصر بٹ نوازشریف کا فرنٹ مین اور جج ارشد ملک کا قریبی دوست ہےویڈیو میں موجودناصر بٹ نے لندن میں حسن اور حسین نواز کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھالندن پولیس نے ناصر بٹ کی اس حرکت پر اسے حراست میں لے لیا تھا
ناصر بٹ لندن میں نوازشریف کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہےگرفتاری کے لئے پاکستان واپس آتے ہوئے ناصر بٹ نوازشریف کے ساتھ طیارے میں موجود تھاناصر بٹ کےجج سے قریبی تعلقات نوازشریف کے خلاف مقدمات کے فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں گر یہ فلم درست ہے تو نیب کو نوازشریف کی سزاء بڑھانے کے لئے ایک اور ثبوت مل گیا ہے
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 428کےتحت ویڈیو ثبوت اپیلٹ کورٹ میں بطور شیادت پیش کیا جا سکتا ہےاسی ثبوت کی بناء پر اپیلٹ کورٹ کیسز کا ازسر نوٹرائل کاحکم دے سکتی ہےجج کے خلاف ضابطے کی کاروائی کے لئے رجوع کرنے کی بجائے ن لیگ نے سکینڈلائز کیا جج کو سکینڈلائز کرنے پر امتناع قانون برائے الیکٹرونک کرئم کےتحت کاروائی ہو سکتی ہے.اس ایکٹ کی دفعہ 20اور21 کے تحت مریم اور شہباز شریف کوپانچ برس سزاء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
-

ڈی آئی خان:نیاپاکستان نامنظور،پراناپاکستان واپس دو،بلاول بھٹو
ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اپنے سیاسی حلیف مولانا فضل الرحمن کے حلقے میں جاکر سیاسی جلسے کرنے پر مجبور،عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید،بلاول نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عمران خان ہمیں ہمارا پرانا پاکستان لوٹا دو نئے پاکستان کی فی الحال ضرورت نہیں
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی آوازاسلام آبادمیں بیٹھےکٹھ پتلی تک پہنچاناہوگی .یہ کس قسم کی آزادی ہےکہ مجھےقبائلی علاقوں میں نہیں جانے دیاجاتا.قبائلی علاقوں کاالیکشن بتائےگایہ الیکشن کمیشن ہےیاسلیکشن کمیشن.عام انتخابات میں فارم45پورےملک کےحلقوں سےغائب تھابلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان توصرف4حلقوں کےلیےروتاتھا .پھر کہا کہ یہ سلیکٹڈحکومت ون یونٹ قائم کرناچاہتی ہے .عمران خان تم مزدوروں کی عظمت اوربنیادی انسانی حقوق کےقاتل ہو
بلاول نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم ہمارےبچوں اورنوجوانوں کےمستقبل کےقاتل ہو.70سال بعدبھی شفاف انتخابات نہیں ہوتےتویہ کیسی جمہوریت ہے .کرکٹ میں امپائرکی انگلی،جمہوریت میں عوام کی انگلی چلتی ہے عمران خان کوعوام کی چیخوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا.یہ پہلی حکومت ہے جس میں ہرطبقہ اذیت کا شکار ہے.کٹھ پتلی کوحق نہیں کہ وہ فیصلہ کرےکس کی محنت کاپیسہ کہاں خرچ ہوگا
اس40ارب سےصوبے میں ترقی کےکتنےکام ہوسکتےتھے،خیبر پختونخواکو40ارب کم مل رہے ہیں،اس بجٹ میں عام آدمی کےلیےصرف ٹیکس ہیں.بجٹ میں چوروں اورڈاکوؤں کےلیےایمنسٹی اسکیم ہے.یہ حکمران عوام کاخون چوس رہے ہیں.پہلی دفعہ ایساہواکہ وزیراعظم نےاپنےہی بجٹ میں ووٹ نہیں دیا.مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے.
حالیہ بجٹ کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی زدہ بجٹ پاس کروایا.یہ کیسا نیا پاکستان ہےجس میں مزدور بےبس ہے.بلاول نے کہا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں کسان بدحال ہے.یہ کیسانیا پاکستان ہےجس میں ہرکوئی پریشان ہے.یہ کیسانیاپاکستان ہےجس میں غریب کی زندگی مشکل ہے.
یاد رہے کہ عمران خان کے مخالف جماعتیں انفرادی طور پر کوئی کامیاب عومی اجتماع نہیں کر سکیں .جس کے بعد تمام جماعتوں نے مل کر عمران خان کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .ڈیرہ اسما عیل خان میں بلاول بھٹو کا آج کا جسلہ بھی مشترکہ سیاسی اکٹھ تھا اس کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکٹھ کے عوام الناس نے جسلے میں آنا گوارا نہ کیا
-

مریم نواز کے ویڈیواسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ پر14سنگین مقدمات درج ہونے کا انکشاف
یاسلام آباد :مریم نواز کے ویڈیو اسکینڈل کےمرکزی کردار ناصر بٹ کیخلاف اسلام آباد راولپنڈی مبینہ 14 سے زائد مقدمات درج ہونے کا انکشاف .جسے مریم نواز معصوم قرار دے رہی تھیں اور بار بار ناصر بٹ کی شخصیت کو میڈیا پر پیش کررہی تھیں اس ناصر بٹ پر پہلا مقدمہ 9 جون 1982ء کو کار سرکار میں مداخلت کا تھانہ مری روڈ میں درج ہوا،دوسرا 28 جنوری 1986ءکو تھانہ سٹی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا ،ناصر بٹ پر23 مئی 1986ء کو تھانہ صادق آباد میں قتل اور اقدام قتل کا تیسرا مقدمہ درج ہوا ،4 جون 1986ء کو ناصر بٹ کیخلاف تھانہ گنج منڈی میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہوا،
مریم نواز کے دست راست ناصر بٹ کیخلاف 15 دسمبر 1986ء کو تھانہ صادق آباد میں زنا اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہوا،ایسے ہی 2 دسمبر 1987ء تھانہ گنج منڈی میں اقدام قتل اور قتل کی اعانت کے تحت مقدمہ درج ہوا،27 مارچ 1990ء میں تھانہ آر اے بازار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا،17 مئی 1993ء میں تھانہ وارث خان میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا،7 اکتوبر 1993ء کو تھانہ گنجمنڈی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا۔20 مئی 1994ء کو تھانہ وارث خان میں پولیس پر حملے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہوا ۔
11 جنوری 1996ء کو تھانہ گوجرخان میں غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ ،ناصر بٹ کے خلاف 8 اپریل 1996ء میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں بھی مقدمہ درج ہوا ،14 اکتوبر 1996ء کو تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا،15 اکتوبر 1996ء کو تھانہ صادق آباد میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا ،ناصر بٹ متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی رہا، عدالتو ں نے وارنٹ بھی جاری کئے